Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈالر مزید سستا ہو گیا

    ڈالر مزید سستا ہو گیا

    کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کمی ہوئی ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 157.20 سے کم ہوکر 156.70 روپے کا ہوگیا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں 25 پیسے کمی کے بعد ڈالر 156.60 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔

    یاد رہے کہ اگست 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت برسراقتدار آئی تو ڈالر 122 روپے کا تھا اور گزشتہ ایک سال سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا تاہم اب ڈالر کی قیمت میں اضافہ رک گیا ہے۔

  • کراچی : بارش کے باوجود جماعت اسلامی کا زبردست کشمیر مارچ

    کراچی : بارش کے باوجود جماعت اسلامی کا زبردست کشمیر مارچ

    کراچی میں بارش کے باوجود جماعت اسلامی کا شاندار کشمیر مارچ اہل کراچی کا اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے اظہار یکجہتی

    باغی ٹی وی : کل بروز اتوار کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان کشمیر مارچ کا اہمتام کیا گیا جو کہ بارش کے باوجود بھی ایک کامیاب پروگرم تھا. شدید موسم اور بارش اہل کراچی کو کشمیری بھارئیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے سے روک نہیں سکی.اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ایک مہینے سے کرفیو نافذ ہے، نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے ، خواتین کی اجتماعی عصمت دری کی جارہی ہے لیکن ہمیں کشمیر کی آزادی کیلئے کوئی حرکت نظر نہیں آتی، اگر بھارتی فوج وہاں موجود ہے تو ہماری فوج کو بھی سرینگر میں موجود ہونا چاہیے، اگر آپ نے یہ لڑائی سرینگر میں نہیں لڑی تو آپ دیکھیں گے کہ یہ لڑائی اسلام آباد اور مظفر آباد میں لڑی جائے گی،

    انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو ہمارے نعرے حوصلہ دے رہے ہیں، عوام نے بارش میں اکھٹے ہو کر امتی ہونے کا ثبوت دیا، کشمیریوں کا آزادی کے لیے جنگ لڑنا ان کا قانونی حق ہے، بھارت میں آزادی کی کئی تحریکیں چل رہی ہیں، انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان شملہ معاہدے کا خاتمہ کرے، ہمارے لوگ مر رہے ہیں اور آپ تماشا دیکھ رہے ہیں، لیکن یہ مت بھولیں امت جاگ رہی ہے،

    اگر یہ لڑائی سرینگر میں نہ لڑی گئی تو پھر یہ لڑائی مظفر آباد اور اسلام آباد میں لڑنی پڑے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت شملہ معاہدے کے خاتمے کا اعلان کرے اور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں کشمیری مجاہدین کونمائندگی دی جائے جو حکمت عملی تیار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مودی اپنے ملک کیلئے کام کرتاہے اور ہمارے حکمران ہیں کہ اسلام آباد میں ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھے ہیں لیکن اب فیس بک کا جہاد نہیں چلے گا ، ہمیں عملی طور پر آگے بڑھنا پڑے گا ، حکومت بارڈر اور ایل او سی پر لگائی ہوئی باڑ ختم کرے ۔حکومت کی کارکردگی جیسی ہونی چاہئے ، ویسی نہیں ہے،

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کی مذمت کے بعد کرفیو اٹھانے کا مطالبہ بھی کر دیا

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کی مذمت کے بعد کرفیو اٹھانے کا مطالبہ بھی کر دیا

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے، ایمنسٹی نے آسام میں 19 لاکھ افراد کی شہریت ختم کرنے پر بھی بھارت کی مذمت کی ہے۔
    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، انسانی حقوق کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں پر پاندی ختم کی جائے۔

    ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ آسام حکومت شہریت سے محروم ہونے والوں کی دوبارہ سماعت کو یقینی بنائے، یہ 19 لاکھ افراد فیصلے کے بعد 120 دنوں میں ٹربیونل کے سامنے اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

  • نو مولود بچہ مبینہ طور پر ہسپتال میں تبدیل کر دیا گیا

    نو مولود بچہ مبینہ طور پر ہسپتال میں تبدیل کر دیا گیا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)زچہ و بچہ مولا بخش ہسپتال میں نومولود بچہ مبینہ طور پر تبدیل کر لیا گیا، لواحقین کا الزام، ورثاءکااحتجاج، پولیس نے کاروائی شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق 37جنوبی کا رہائشی محنت کش مدثر اپنی بیوی عزیز فاطمہ کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مولا بخش ہسپتال لایا
    آپریشن تھیٹر میں لے جایا گیا اور آپریشن کے بعد ہسپتال ڈاکٹرز اور عملہ نے بیٹا ہونے کی نوید سنا ئی لواحقین
    عملے نے مبارک بادوں کی مد میں ورثاءسے چھ سو روپے وصول کر کے نومولود کو پیمپر لگا کر ان کے حوالے کر دیا گیا،
    علی الصبح صفائی کےلئے بچے کا پیمپر اتار ا گیا تو وہ بیٹی تھی،انتظامیہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگی تو ورثاءسراپا احتجاج بن گئے۔ لواحقین کا ہسپتال کے باہر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی۔ الٹرا ساﺅنڈ میں بھی بیٹے کی رپورٹ ہوئی تھی، ہسپتال عملے نے بچہ تبدیل کر لیا اور کوئی بھی اس کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔
    پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ورثاءکی درخواست پر کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

  • ڈی پی او اسد سرفراز کا محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہوں کادورہ،

    ڈیرہ غازیخان(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی او اسد سرفراز کا محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہوں کادورہ، ڈیوٹی پر موجود ملازمین کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز نے محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہوں کادورہ کیا دوران وزٹ ڈی پی او نے سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود ملازمین کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کیں ضلع بھر کے سرکل آفیسران اور ایس ایچ اوزکو محرم الحرام کے حوالے سے تمام پروگرامز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی ڈی پی او نے کہا کہ عزاداروں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے جبکہ محرم الحرام کے حوالے سے منتظمین بھی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں

  • بلکسر کے قریب خوفناک حادثہ ، معروف سنگر کی بیوی اور بیٹا جاں بحق

    بلکسر کے قریب خوفناک حادثہ ، معروف سنگر کی بیوی اور بیٹا جاں بحق

    میانوالی،سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)میانوالی کے معروف سنگر عطامحمدنیازی داؤدخیلوی کی بیوی اوربیٹا فیصل عطا بلکسر کے قریب حادثہ میں جاں بحق ہو گئے
    جبکہ دوسرے بھائی عامر عطا اور فیصل عطا دونوں کی بیویاں شدید زخمی ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق حادثہ کارکوٹرالر کی ٹکر کے باعث پیش آیا . گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی سنگرعطامحمد نیازی طرہ باز ٹاؤن میانوالی میں رہائش پذیر ہیں ان کی فیمیلی کو یہ حادثہ دوران سفر پیش آیا

    ۔

  • پشاور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ

    پشاور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ

    پشاور(نمائندہ باغی ٹی وی)
    تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی دیگی رحیم حسین کی سربراہ میں ایس ایچ او تھانہ ناصرباغ انسپکٹر ہارون جدون خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات کی روک تھام کی خاطر کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لاتے ہوئے اہم کاروائیاں کی ہیں جس کے دوران بین الصوبائی منشیات ڈیلر ملزم نعمت خان ولد احمد خان سکنہ پلوسی کو خفیہ اطلاع ملنے پر گرفتار کرلیا،جس کا ایک اور ساتھی اس سے قبل تھانہ ناصر باغ پولیس نے مقدمہ علت 651 مورخہ27اگست 2019 جرم9ccnsa میں گاڑی سمیٹ گرفتار کیا تھا گاڑی کے خفیہ خانوں سے 7کلو گرام ہیروئن بھی برآمد کرلی گئی تھی،جبکہ دیگر کاروائیوں کے دوران 2400گرام چرس برآمد کرکے ملزم شاہ زعلی ولدجمیل سکنہ جمرود کو گرفتار کرلیا کاروائیوں کے دوران منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی دو عدد موٹرکار بھی پولیس قبضہ میں لیا گیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے

  • شمالی وزیرستان میں غیرمقامی افرادکے داخلے پرپابندی ختم

    شمالی وزیرستان میں غیرمقامی افرادکے داخلے پرپابندی ختم

    میرانشاہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں غیر مقامی افراد کے داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ۔مقامی ضلعی انتظامیہ نے سترہ اگست کو امن امان برقرار رکھنے کیلئے شمالی وزیرستان میں غیرمقامی افراد کے داخلے پر دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کے لئے پابندی عائدکی تھی تاہم گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان سے مذکورہ پابندی ختم کردی گئی ہے۔ رواں سال عید کے موقع پر شمالی وزیرستان میں ملک کے مختلف علاقوں سے ایک لاکھ کے قریب سیاح رزمک اور شوال آنے سے انتظامیہ نے بیرونی افراد کے داخلے پرپابندی عائد کی تاہم گزشتہ روز پابندی اٹھائے جانے کے بعد بنوں اور قریبی اضلاع سے سیاح ایک بار پھر رزمک اور شوال کی ٹھنڈک کے مزے لینے کو آنا شروع ہو گئے ہیں۔

  • ڈی پی او رحیم یارخان عمر سلامت نے علینہ کے ساتھ ہونے والے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیا

    ڈی پی او رحیم یارخان عمر سلامت نے علینہ کے ساتھ ہونے والے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیا

    ڈی پی او رحیم یارخان عمر سلامت نے علینہ کے ساتھ ہونے والے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیا تھا۔جس کے بعد مقامی پولیس نے ملزمان کے گھروں پر متعدد بار ریڈ کیے لیکن ملزمان روپوش تھے۔
    مزیدپڑھیں:رحیم یار خان()13 سالہ طالبہ اغوا تین دن تک اجتماعی زیادتی
    مورخہ 26 اگست 2019 کوملزماننامزد ایف آئی آر نے اپنی عبوری ضمانت کروالیں تھیں۔ جن کی آئندہ پیشی پر خارج کیے جانے کی استدعا کی جائے گی۔اسکے علاوہ مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کیا جائے گا۔۔ڈی پی او عمر سلامت نے متاثرہ بچی اور ان کے والدین سے سے ملاقات کی۔اور اس بات کی یقین دہانی کروائی۔کہ یہ ہماری بیٹی ہے اور اس کے مجرمان کو ہم قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم جاری ، کرفیو کا 29 واں روز، مسلسل کرفیو کے باوجود جگہ جگہ احتجاج

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم جاری ، کرفیو کا 29 واں روز، مسلسل کرفیو کے باوجود جگہ جگہ احتجاج

    سری نگر : بھارتی افواج کے مظالم جاری ہیں‌ اور مقبوضہ وادی کشمیرمسلسل 29 روز سے بھارتی بربریت کا شکار ہے، مسلسل کرفیو سے کشمیریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، جگہ جگہ مظاہرے اور نعرے ، بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں پر تششدد کی خبریں گردش کرنے لگیں‌

    خادم اعلیٰ‌ نے مویشی منڈیوں میں 5 ارب روپے کی کرپشن کی، فیصل واڈا نے نیا پینڈورا بکس کھول دیا

    سری نگر سے ذرائع کے مطابق بھارت کے ہر قسم کے جبر کے سامنے کشمیریوں‌ کا حوصلہ بلند ہے. نوجوان بھارتی فوج کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔ مظاہروں میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کر کے آزادی کے حق میں‌ نعرے بازی کی اور پتھراو کر کے بھارتی درندوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔

    کرفیو لاک ڈاؤن، مواصلاتی رابطے بند، خوارک اور ادویات کی کمی، بھارت کے ٖہر طرح کے غاصبانہ حربوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔کشمیری نوجوانوں نے بھارتی سامراج کی پابندیوں کو توڑتے ہوئے مظاہرے کیے، ہزاروں نوجوانوں نے آزادی ریلیاں نکالیں جن پر بھارتی فوج نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پیلٹ گن کے فائر کیے۔

     

    ملتان گھنٹہ گھر کی 135 سال پرانی تاریخی عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    کشمیر میڈیا سروس کےمطابق دس ہزار سے زیادہ گرفتار افراد میں سے چار ہزار پانچ سو کشمیریوں پر بدنامہ زمانہ کالے قانون پی ایس اے کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انسانیت سے عاری قابض بھارتی فوج نے خواتین اور بچوں کو آنسو گیس اور پیلٹ گن سے نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کا رات گئے کشمیریوں کا کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اب تک دس ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز بھاری آرمی چیف نے سری نگر کا دورہ کیا۔ بھارتی آرمی چیف کی آمد کے موقع پر حفاظتی دستوں نے سرینگر اور وادی کے دوسرے شہروں اور دیہی علاقوں میں پابندیاں مزید سخت کر دی۔

     

    اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں نے اپنے ہی ساتھیوں پرگولیاں برسادیں،گرفتاراہلکاروں سے اہم انکشافات کی امید

    ذرائع کے مطابق مقبوضہ وادی میں تمام کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔ سڑکوں پر سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے، طالبعلم سکول سے غیر حاضر ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرفیو اور پابندیوں کے باجود آج نماز جمعہ کے بعد کشمیری مظاہروں کے لیے باہر نکلیں گے، بھارتی فوج کے خلاف زبردست احتجاج کیا جائے گا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں بارہمولا میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ 5 اگست سے اب تک 500 چھوٹے بڑے مظاہرے ہوچکے ہیں۔ بھارتی فوج کی فائرنگ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ سے سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے، حکومتی اہلکار کے مطابق اب تک 36 افراد پیلٹ گن سے زخمی ہوئے ہیں