Baaghi TV

Author: +9251

  • فرانس سعودی عرب اور عرب امارات  کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرے: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کردیا

    فرانس سعودی عرب اور عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرے: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کردیا

    پیرس : سعودی عرب اور عرب امارات کے لیے ایک اور مشکل آگئی ، اطلاعات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کوفرانسیسی ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    فرانس میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں انسانی حقوق کی پامالی اور ان ہتھیاروں کے یمن کے عوام کے قتل عام میں استعمال ہونے کے سنگین خطرے کے باوجود پیرس، ریاض اور ابوظبی کو اسلحوں کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

    نوکریاں ہی نوکریاں ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پرائمری سکولوں میں 32 ہزار خاکروب بھرتی کرنے کا حکم دے دیا

    ادارے نے مزید کہا کہ امریکہ، برطانیہ، اسپین اور کینیڈا کے ساتھ ہی فرانس بھی یمن جنگ میں ہتھیار اور جنگی ساز و سامان فراہم کرنے والا اصلی ملک ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تاکید کے ساتھ کہا کہ حکومت فرانس پر دباؤ ڈالا جانا چاہئے تاکہ وہ سعودی عرب اور امارات کو غیرذمہ دارانہ طور پر ہتھیار بیچنے کا سلسلہ بند کرے

    یمن میں سعودی عرب اور امارات کے جارحانہ حملے مارچ دوہزار پندرہ سے جاری ہیں۔ ان حملوں میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری جاں بحق ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں افراد دربدر ہوچکے ہیں۔

  • چالیس رکنی ایگل سکواڈ نے کام شروع  کردیا

    محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں چالیس رکنی ایگل سکواڈ نے کام شروع کردیا گیا ہے ایس ایس پی سید علی آصف اور اے ایس پی دوست محمد بگٹی کی جانب سے ایگل سکواڈ کے جونواں کو بریفنگ دی گٸی ایگل سکواڈ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں کے اطراف سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ علاقع کی سکیورٹی صورتحال معمول پہ رکھنے کیلے خدمات سرانجام دینگے اور جدید اسلحے و دیگر آلات سے لیس ایگل سکواڈ محرم الحرام کے دوران چوبیس گھنٹے شہر کی گشت پہ معمور رہینگے ۔ایس ایس پی سید علی آصف

  • شیخ رشید کا مفت مشورہ ، ریکوڈیک اور آئی ایم ایف جتنے پیسے مانگ لیے

    شیخ رشید کا مفت مشورہ ، ریکوڈیک اور آئی ایم ایف جتنے پیسے مانگ لیے

    لاہور : شیخ رشید نے کرپشن کیس میں‌گرفتار سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کو مفت مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئی ایم ایف یا ریکوڈک جتنے پیسے دیدیں تو ملک کی خدمت کے ساتھ ان کی رہائی بھی ہو گی، شیخ رشید نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہونے کی اپیل بھی کر دی۔

    ملتان گھنٹہ گھر کی 135 سال پرانی تاریخی عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    ذرائع کے مطابق میو گارڈن لاہور میں سی ای او ریلوے آفتاب اکبر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر عشائیہ سے خطاب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سیاسی ڈیل کا عندیہ دیدیا، کہا کہ عمران خان کسی کرپٹ سیاستدان کو این آر او نہیں دے گا ساری اپوزیشن کو مسئلہ کشمیر پر ایک پیج پر ہوجانا چاہیے۔

    قندوز کے بعد افغان طالبان کی پل خمری پر قبضے کی خبریں

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ لال حویلی کے باہر کشمیر ریلی میں کرنٹ لگنے کے بعد انکی توانائی میں اضافہ ہواہے، انہوں نے کہا کہ اگر ایک سال میں ریلوے میں کوئی کرپشن ہوئی تو وہ خود اس کے ذمہ دارہوں گے۔

     

    16 سالہ لڑکی نے زہریلا کیمیکل کیوں پیا ، پولیس نے حقیقت کھول دی

    دوسری طرف شیخ رشید نے دعوی کیا کہ رواں سال کے اختتام پر ریلوے کا خسارہ ختم کر دیں گے اور ایک سال میں پچپن ارب روپے کمائے ہیں ان کے اب دو ہی ٹارگٹ ہیں کہ آٹھ سے سولہ فریٹ ٹرینیں بڑھائیں گے۔ ایم ایل ون منصوبہ عمران خان کی قیادت میں مکمل ہوگا۔

  • شاہد آفریدی کا ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، اہم خبر

    شاہد آفریدی کا ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، اہم خبر

    سری لنکا کے فاسٹ باؤلر لسیتھ ملنگا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 99 وکٹیں حاصل کرلیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لسیتھ ملنگا نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں توڑا، شاہد آفریدی کی ٹی20 انٹرنیشنل میں 98 وکٹیں ہیں، لسیتھ ملنگانےٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا،

    واضح‌ رہے کہ لسیتھ ملنگا سری لنکا کے فاسٹ‌ باؤلر اور اپنے ملک کے معروف کھلاڑی ہیں جنہیں مقبولیت حاصل ہے، کچھ عرصہ قبل انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم آج انہوں نے اپنی زندگی کا ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے،

  • 16 سالہ لڑکی نے زہریلا کیمیکل کیوں پیا ، پولیس نے حقیقت کھول دی

    16 سالہ لڑکی نے زہریلا کیمیکل کیوں پیا ، پولیس نے حقیقت کھول دی

    لاہور : نوجوان لڑکی یا لڑکے کا خود کشی کرنا کئی سوال چھوڑ جاتا ہے جیسے باٹا پور کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلا کیمیکل پی کر خودکشی کرلی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

    قندوز کے بعد افغان طالبان کی پل خمری پر قبضے کی خبریں

    اطلاعات کے مطابق باٹاپور کے علاقے جلو موڑ کی رہائشی 16 سالہ آسیہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں موجود زہریلا کیمیکل پی لیا، جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔ آسیہ کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔

    ملتان گھنٹہ گھر کی 135 سال پرانی تاریخی عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ آسیہ کے لواحقین کا کہنا تھا کہ وہ لوگ بھی نہیں جانتے کہ آسیہ نے خودکشی کیوں کی۔ تاہم پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • ملتان گھنٹہ گھر کی 135 سال پرانی تاریخی  عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    ملتان گھنٹہ گھر کی 135 سال پرانی تاریخی عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    ملتان: ملتان میں بڑے بڑے لوگ ایوانوں تک تو پہنچ گئے مگر اس تاریخی شہر کی تاریخی عمارتوں پر توجہ دینے اور ان کی تاریخی حالت برقرار رکھنے کی زحمت گوارا نہیں ، ایسے ہی ملتان میں گھنٹہ گھر کی 135 سال پرانی عمارت عدم توجہ کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے۔

    ملتان سے ذرائع کے مطابق اس تاریخی گھنٹہ گھر کی دیواریں اور چھت بوسیدہ حالت میں ہیں۔ عمارت میں نشے کے عادی افراد نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔عمارت میں موجود جناح ہال انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث بے حال ہو چکا ہے۔ بوسیدہ حالت میں موجود شہر کے تاریخی ورثے کی خستہ حالی پر اب شہری بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔

    12 فروری 1884ء میں تعمیر کی گئی گھنٹہ گھر کی تاریخی عمارت تزئین آرائش نہ ہونے کے باعث اب کھنڈر بنتی جا رہی ہے۔ ٹوٹی پھوٹی دیواروں کیساتھ نشیوں کے ڈیرے اور ہر طرف کوڑا کرکٹ پھیلا ہوا ہے۔ شہر کی پہچان یہ ورثہ اب اندر سے بھوت بنگلہ دکھائی دیتا ہے۔

    بھارتی مسلمانوں نے اعلان بغاوت کردیا ، بھارت کا ٹوٹنا یقینی ہوگیا ، ریاست بھوپال میدان جنگ بن گئی

    ذرائع کے مطابق اس تاریخی عمارت پر لگے گھڑیال پر وقت رک چکا ہے۔ بارش میں چھت کئی جگہوں سے ٹپکتی رہتی ہے اور کمروں میں موجود الماریاں دیمک کی نظر ہوتی جا رہی ہیں۔ تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کے مسائل کا حل ترجیح ہے جس کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

  • قندوز کے بعد افغان طالبان کی پل خمری پر قبضے کی خبریں

    قندوز کے بعد افغان طالبان کی پل خمری پر قبضے کی خبریں

    کابل : کابل انتظامیہ کے پاس کابل ہی رہ گیا ہے ، اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے شمالی افغانستان کے شہر قندوز کے بعد صوبہ بغلان کے شہر پل خمری پر قبضہ کرلیا ہے ، غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق طالبان نے افغانستان کے شمالی صوبے بغلان کے صدر مقام پل خمری پر حملہ کیا جس کے بعد سے افغان سیکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں جاری ہیں۔

    پل خمری میں حملوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے ہیں جبکہ افغان حکام نے طالبان کا حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔افغان طالبان کے طرف سے یہ خبریں آرہی ہیں‌کہ کسی بھی وقت وہ پل خمری پر فتح کا پرچم لہرا دیں گے

    بھارتی مسلمانوں نے اعلان بغاوت کردیا ، بھارت کا ٹوٹنا یقینی ہوگیا ، ریاست بھوپال میدان جنگ بن گئی

    قندوز سے صوبائی کونسل کے چیف صفدر محسنی نے پل خمری کے مضافات میں افغان طالبان سے جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں جس کے باعث شہری پریشان اور خوفزدہ ہیں، پل خمری شہر مکمل طور پر بند ہے۔

    خیال رہے کہ پل خمری شہر کی آبادی 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل ہے جو کہ افغان دارالحکومت کابل سے 230 کلومیٹر دور ہے۔دوسری طرف افغان حکومت اور اتحادی اس وجہ سے پریشان ہیں کہ افغان طالبان کی فتح کی رفتار اگر یہی رہی تو کابل ان کی پہنچ سے دور نہیں،

  • سردار عثمان بزدار نے صنعتکاری اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اٹھایا بڑا قدم، اہم خبر

    سردار عثمان بزدار نے صنعتکاری اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اٹھایا بڑا قدم، اہم خبر

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں صنعتکاری اورسرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے احسن اقدام کیا اورفیکٹریوں کی لیبراورسوشل سکیورٹی انسپکشن ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیکٹریوں کی انسپکشن ختم کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے، فیکٹریاں سیلف اسسمنٹ کے تحت خود گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہوں گی، انسپکٹر فیکٹریوں میں جاکر انسپکشن نہیں کرسکیں گے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیکٹریوں کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت مہیا کی جائے گی اورہدایت کی کہ آن لائن رجسٹریشن کو جلد حتمی شکل دیں، انہوں نے کہا کہ صوبے میں صنعتوں کی زوننگ کی جائے گی،

    وزیراعلیٰ نے صنعتوں کی زوننگ کے لئے عملدرآمد کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی صنعتوں کی زوننگ کے حوالے سے جامع سفارشات پیش کرے گی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسپکشن کا خا تمہ صوبے میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور اس اقدام سے صنعتکاری کا عمل تیز ہوگا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، انہوں نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا،

  • وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سے شیخ رشید احمد کی ملاقات، کشمیر و دیگر امور پر گفتگو

    وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سے شیخ رشید احمد کی ملاقات، کشمیر و دیگر امور پر گفتگو

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی موجود تھے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی فوج کے ظلم و ستم کی پرزورمذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا گیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مودی سرکار کی تاریخی غلطی نے کشمیر کی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے، مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی مانگ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث مقبوضہ کشمیر میں بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، پیلٹ گنز کی گولیاں، کرفیو اور لاک ڈاؤن بھی بہادر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں کچل سکے، انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے ظلم و ستم کی تاریخ دہرا کر ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، عالمی میڈیا نے بھی کشمیر ی عوام پر ہونے والے بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا ہے – اقوام عالم کو مظلوم اور نہتے کشمیریوں کا ہاتھ تھامنا پڑے گا،

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بے حسی اور بے رخی کی پالیسی نہیں چل سکتی، زبانی جمع خرچ کا وقت گزرچکا ہے، ظالم کا ہاتھ روکنے اور مظلوموں کی مدد کیلئے اقوام عالم کو فی الفور عملی اقدامات کرنا ہوں گے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیر کا مقدمہ جرأت اور مدلل انداز میں لڑرہے ہیں، کشمیرکے ساتھ دل اور روح کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا، وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر ایک ہی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں، مودی کو اپنے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام پر منہ کی کھانا پڑے گی، انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا کشمیری عوام کے ساتھ ہے، معصوم کشمیریوں پر بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے اورکشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا،

  • پولیس حکام ڈاکٹر کے قاتلوں کو جلد قانون کے شکنجے میں لائیں، انتظامیہ لاہور جنرل ہسپتال

    پولیس حکام ڈاکٹر کے قاتلوں کو جلد قانون کے شکنجے میں لائیں، انتظامیہ لاہور جنرل ہسپتال

    پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ نے لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر مبشر فاروق کے اندوھناک قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے قتل ہونے والے ڈاکٹر کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر مبشر فاروق کے جسد خاکی کو جوار رحمت میں جگہ دے اور متاثرہ خاندان کو یہ صدمہ جانکاہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے، پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے اس سانحہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ اعلیٰ پولیس حکام اس معاملے میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری کریں گے اور جدید وسائل کو برؤئے کار لاتے ہوئے ڈاکٹر مبشر فاروق کے قاتلوں کو جلد از جلد قانون کے شکنجے میں لائیں گے،

    پرنسپل پی جی ایم آئی نے ادارے کی طرف سے بھی قتل ہونے والے ڈاکٹر کے اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ گو انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا لیکن ڈاکٹر مبشر فاروق مرحوم کے غمزدہ خاندان سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا،لاہور جنرل ہسپتال کی ڈاکٹرز کمیونٹی،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بھی ڈاکٹر مبشر فاروق کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مجرموں کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے، یاد رہے کہ ڈاکٹر مبشر فاروق کو جنرل ہسپتا ل سے واپس گھر جاتے ہوئے تھانہ صدر پھول نگر کے علاقہ میں قتل کر دیا گیا تھا اور اُن کی لاش قبرستان میں پھینک دی گئی تھی،