Baaghi TV

Author: +9251

  • نرسنگ کالج کی طالبات نے کیا کشمیریوں کیلئے ایسا کام کہ ہر کوئی سن کر خوش ہو جائے

    نرسنگ کالج کی طالبات نے کیا کشمیریوں کیلئے ایسا کام کہ ہر کوئی سن کر خوش ہو جائے

    پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے نئے ہجری سال1441کے آغاز پر  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تمام عالم اسلام کی بہتری اور خوشحالی کی دعائیں کرنا چاہئیں اور بالخصوص اپنے اُن کشمیری بھائیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے جو انتہائی نا مساعد حالات میں آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں اور بھارتی جبر و استبداد کے خلاف بر سر اقتدار ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پروفیسر محمد الفرید ظفر نے بتایا کہ لاہور جنرل ہسپتال کے نرسنگ کالج کی طالبات روزانہ کشمیری بھائیوں کیلئے خصوصی دعائیں،کلمہ طیبہ و آئیت کریمہ کا ورد کرتی ہیں اور اُن کے مصائب میں جلد ازجلد کمی کی متمنی ہیں، انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی میں کسی قوم کو غلام بنا کر نہیں رکھا جا سکتا اور ہمیں نئے ہجری سال کے آغاز پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور اُن کے تحفظ کیلئے دعاگو ہونا چاہیے، پروفیسر سردار محمد الفرید ظفر  اور ڈاکٹر محمود صلاح الدین کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمہ وقت مریضوں کی بہترسے بہتر نگہداشت اور دکھی انسانیت کی خدمت کے عزم کا اعادہ کرتے رہنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کوئی شخص خوشی سے ہسپتالوں کا رخ نہیں کرتا اور ہمیں مشکلات میں گھرے ان لوگوں کی مدد کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھنی چاہیے،

    انہوں نے کہا کہ نئے اسلامی سال کا آغاز ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم نئے عزم اور ولولے کے ساتھ میدان عمل میں اتریں اور سرکاری ہسپتالوں میں عام آدمی کو اُس کی توقع سے بڑھ کر علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کریں،ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صحت کے شعبے میں خاطر خواہ رقوم خرچ کر رہی ہے اور اب یہ ہمارا قانونی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم اس کے تمام ثمرات زیادہ سے زیادہ عام آدمی تک پہنچائیں،

    واضح‌ رہے کہ جموں‌کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد پاکستانی قوم کا ہر طبقہ کشمیریوں‌ کی ہر ممکن مددوحمایت کر رہا ہے اور ان کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی جاتی ہیں،

     

  • خادم اعلیٰ‌ نے مویشی منڈیوں میں 5 ارب روپے کی کرپشن کی، فیصل واڈا نے نیا پینڈورا بکس کھول دیا

    خادم اعلیٰ‌ نے مویشی منڈیوں میں 5 ارب روپے کی کرپشن کی، فیصل واڈا نے نیا پینڈورا بکس کھول دیا

    کراچی: پنجاب کے سابق حکمران خاندان پر ایک اور مصیبت آن پڑی ، خادم اعلیٰ پر 5 ارب کی کرپشن کرنے معاملہ سامنے آگیا ہے، اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شہباز شریف اوران کی ٹیم نے پنجاب کی مویشی منڈیوں میں پانچ ارب روپے کی کرپشن کی۔ کچھ ماہ پہلے تک 35کروڑ روپے ماہانہ حمزہ شہباز کو ملتے رہے۔

    نوکریاں ہی نوکریاں ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پرائمری سکولوں میں 32 ہزار خاکروب بھرتی کرنے کا حکم دے دیا

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واڈا نے اپنے خلاف فکس اٹ کے احتجاج کے سوال پر کہا کہ فکس اٹ پر بات کرنا ان کا معیار نہیں، ان کے آنے کے بعد بلدیہ میں پینتیس سال سے رکے ہوئے کام ہوئے۔ بلدیہ ٹاؤن کے عوام سے کوئی وعدہ کیا ہی نہیں تھا۔خیال رہے کہ بلدیہ ٹاؤن میں عوام کے بعد فکس اٹ کے کارکنان نے وفاقی وزیر کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت کل صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب

    وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت کل صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس کل طلب کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق کابینہ اجلاس میں 8 ایجنڈا پوائنٹس شامل ہیں، کابینہ الیکٹریسٹی رولز1937میں ترامیم کاجائزہ اورمنظوری دےگی، اجلاس میں شہیدمیرسکندریونیورسٹی خضدار کے چارٹر کی منظوری دی جائے گی، چلڈرن ہسپتال کوئٹہ پر قائم کابینہ سب کمیٹی اپنی رپورٹ کابینہ میں پیش کرے گی،

    بلوچستان کابینہ زیارت اورشعبان ڈولپمنٹ بل 2019 کی منظوری بھی دے گی،

  • کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

    کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

    جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اکتوبر میں باہر نکل کر عوام اس سلیکٹیڈ حکومت کو آئینہ دکھائے گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تاجر، وکلا، مزدور سمیت کوئی بھی شخص اس نا اہل حکومت سے خوش نہیں، موجودہ حکومت نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے، اکتوبر میں کارکنان پرُ امن طور پر اسلام آباد کا رخ کریں ، اکتوبر میں حکومت مخالف دھرنے میں کارکنان کو تیاری سے آنے کی ہدایات کی گئی ہے،

    واضح‌ رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے کشمیر کے حوالہ سے کوئی مضبوط کردار دیکھنے میں نہیں‌ آیا ہے حالانکہ وہ کشمیر کمیٹی کے متعدد مرتبہ چیئرمین رہ چکے ہیں اور ان کی وزارت پر کروڑوں‌ روپے کے اخراجات آتے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگوں کی طرف سے اس بات پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ وہ کشمیر کیلئے کو کچھ کر نہیں‌ رہے، جمعہ کے دن یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن حکومت کے خلاف وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے اور دھرنا دینے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں،

  • پرتھ : آسٹریلیا میں بھی  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا بہت بڑا پروگرام ، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی

    پرتھ : آسٹریلیا میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا بہت بڑا پروگرام ، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی

    پرتھ : آسٹریلیا میں تمام مذاہب کے سے تعلق رکھنے والے افراد نے کشمیریوں کے حق میں بہت بڑا مظاہرہ کیا ، اطلاعات کے مطابق کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے سکھوں، عیسائیوں ، مسلمانوں سمیت کئی دیگر کمیونٹیز نے اس مظاہرے میں شرکت کی ، پرتھ سے کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر مجاہد گیلانی کے مطابق اس مظاہرے میں کم وبیش 4 سو سے زائد افراد نے شرکت کرکے کشمیریوں کے حق میں تقریریں بھی کیں اور بھارتی افواج کی کشمیریوں پر مظالم کی مذمت بھی کی

    باغی ٹی وی کے مطابق اس اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کشمیر یو تھ الائنس کے صدر ڈاکٹر مجاہد گیلانی نے بتایا کہ پرتھ میں ہونے والے اس اجتماع میں لوگ شدید بارش کے باوجو پہنچے ، اور پھر وہاں آخری وقت تک موجود رہے ، باغی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر مجاہد گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالم ، قابض اور مکار بھارت نے 28 دن سے کشمیر کو لاک ڈاون کررکھاہے ، بچے بلک رہے ہیں کھانے کو ملتا کچھ نہیں مائیں اپنے بچوں کو پانی میں چینی ملاکر یہ پانی پلا کر گزارہ کررہی ہیں۔

     

    مجاہد گیلانی نے کہا کہ ہسپتالوں میں زخمی شہید ہورہے ہیں کیوں کہ ہسپتالوں میں ادویات نہیں، بچوں کو پیلٹ سے مارا جارہا ہے ، خواتین کی عزتیں تار تار کی جارہی ہیں، بھارت کی دہشت گردی اس حد تک بڑھ گئی کہ ہندووں کے علاوہ دیگر اقوام سکھ اور عیسائی بھی نشانے پر ہیں ،یہ وقت ہے کشمیریوں کے نکلنے کا ۔ اگر آج نہ نکلے تو پھر کشمیریوں کو کوئی بھارتی مظالم سے نہیں بچاسکتا ، وقت ہے کشمیر اور کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرنے کا

  • کراچی میں بارشیں، کے الیکٹرک نے شہریوں‌ کے تحفظ کیلئے کیں‌ ہدایات جاری

    کراچی میں بارشیں، کے الیکٹرک نے شہریوں‌ کے تحفظ کیلئے کیں‌ ہدایات جاری

    کراچی میں بارشوں کے بعد کے الیکٹرک نے شہریوں‌ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ بارش کے موسم میں احتیاط ضروری ہے، بارش کےموسم میں بچوں کاخاص خیال رکھیں اوراحتیاط برتیں، برقی آلات ننگےپاؤں یاگیلےہاتھ سےنہ چھوئیں، غیرقانونی ذرائع سےبجلی کاحصول ہرگزنہ کریں، کسی بھی شکایات کی صورت میں118پرفوری رابطہ کریں،

    واضح‌ رہے کہ کراچی میں آج بارش کے بعد ایک بار پھر صورتحال خراب ہو گئی ہے اور جگہ جگہ پانی کھڑا ہے جس کی نکاسی کاکوئی بندوبست نظر نہیں آتا، اس صورتحال پر کراچی کے عوام سخت پریشان ہیں، نالوں‌کی صفائی کا کام بھی ہونے والا ہے، شہریوں‌کی طرف سے سندھ حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے،

  • رحیم یار خان پی ٹی آی ورکر رضوان راٹھور کو میڈیا کوارڈی نیٹر آوورسیز بنا دیا گیا

    رحیم یار خان پی ٹی آی ورکر رضوان راٹھور کو میڈیا کوارڈی نیٹر آوورسیز بنا دیا گیا

    رحیم یار خان (نماندہ خصوصی)پی ٹی آی ورکر رضوان راٹھور نے اپنے میڈیا کوارڈی نیٹر آوورسیز بننے پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اووسیز وائس چیئرمین پاکستان چوہدری وسیم اختر پرنسپل سیکڑٹری وزیراعلی پنجاب سیکڑٹری انفارمیشن گورنمنٹ پنجاب اور آل پنجاب بیروکریٹس آفیسرکا شکریہ کرتے ہوے کہا کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا اور بھاری زمہ داری دی انشاءاللہ میں احسن طریقہ سے اپنے عہدے کا لاج رکھو گا اور دب دنگنی رات چگنی محنت کرکے اپنے عہدے کو اپنے لئے درست فیصلہ ثابت کرو گا

  • نوکریاں ہی نوکریاں ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پرائمری سکولوں میں 32 ہزار خاکروب بھرتی کرنے کا حکم دے دیا

    نوکریاں ہی نوکریاں ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پرائمری سکولوں میں 32 ہزار خاکروب بھرتی کرنے کا حکم دے دیا

    لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر کے پرائمری سکولوں میں 32 ہزار خاکروب بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے خالی اور منظور شدہ سیٹوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔

    پرتھ : آسٹریلیا میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا بہت بڑا پروگرام ، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی

    تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ایسے پرائمری سکول جہاں سویپر موجود نہیں، وہاں بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب ریکارڈ منگوانے کے بعد بھرتی کا شروع کیا جائے گا

    سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں صوبے کی تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے خالی اور منظور شدہ سیٹوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ اتھارٹیز کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے پرائمری سکولوں میں سویپر کی خالی سیٹوں کے حوالے سے بتائیں۔

     

     

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت صوبے میں 32 ہزار پرائمری سکول موجود ہیں جن میں 90 فیصد میں سویپر کی سیٹیں خالی پڑی ہیں اور سکولوں میں درجہ چہارم کے ملازمین سے صفائی کا کام کرایا جاتا ہے اور جہاں سکولوں کے پاس فنڈز موجود ہیں، وہاں ڈیلی ویجز موجود ہیں۔