Baaghi TV

Author: +9251

  • اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں نے اپنے ہی ساتھیوں پرگولیاں برسادیں،گرفتاراہلکاروں سے اہم انکشافات کی امید

    اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں نے اپنے ہی ساتھیوں پرگولیاں برسادیں،گرفتاراہلکاروں سے اہم انکشافات کی امید

    اسلام آباد: اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں ، اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا ، اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی مشقوں کے دوران پولیس اہلکاروں نے اپنے ہی ساتھیوں پر گولیاں برسادیں۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں سیکیورٹی مشقوں کے دوران ایس او ایس کال کے ذریعے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع دی گئی۔ ایس او ایس کال پر ٹریفک پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔ گاڑی کے نہ روکنے پر سی ٹی ایف اہلکاروں نے پیچھا کر کے فائرنگ کر دی۔

    آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی ایف کے دونوں اہلکاروں کو معطل کردیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تحقیقات کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں 3 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

  • ندی میں ڈوب کر چار افراد جاں بحق ہونے والے بیچارے کون تھے ، خبر نے صدمے سے چور کردیا

    ندی میں ڈوب کر چار افراد جاں بحق ہونے والے بیچارے کون تھے ، خبر نے صدمے سے چور کردیا

    کراچی: کراچی میں آج پھر 4 افراد کے ڈوب کر جانبحق ہونے کی خبر نے ایک بار پھر کراچی کی فضا سوگوار کردی ، اطلاعات کے مطابق آج حب ندی میں چار افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

    کراچی سے ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں واقع حب ندی میں ڈوب کر چار افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق چاروں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے

  • کرکٹ ٹیم کو صدمہ  بارش کے باعث زیر تعمیر دیوار گرنے سے 4 کھلاڑی  دب کر جاں بحق

    کرکٹ ٹیم کو صدمہ بارش کے باعث زیر تعمیر دیوار گرنے سے 4 کھلاڑی دب کر جاں بحق

    لاہور: بارش سے بچتے بچتے لاہور کے 4 ابھرتے ہوئے نوجوان دیوار گرنے سے موت سے نہ بچ سکے ، اطلاعات کےمطابق لاہور کے علاقے مناواں میں بارش کے باعث زیر تعمیر دیوار گر گئی۔ ملبے تلے دب کر چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے، دو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    لاہور پولیس کے مطابق عینی شاہدین کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں کرکٹ کھیلتے نوجوان بارش سے بچنے کیلئے دیوار کی اوٹ میں ہوئے تو اچانک موت نے انہیں دبوچ لیا اور ان پر زیر تعمیر دیوار آ کر گر گئی۔

    قندوز کے بعد افغان طالبان کی پل خمری پر قبضے کی خبریں

    ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثے میں نوجوانوں کی ہلاکت نے علاقے کی فضا سوگوار کر دی۔ جاں بحق سجاول تین بچوں کا کفیل اور رکشا ڈرائیور تھا، مگر کرکٹ کا جنون کی حد تک شوق تھا۔پولیس نے لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں جبکہ زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں

  • طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کہاں اور کب بارش ہوگی ، خبر نے ہلچل مچادی

    طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کہاں اور کب بارش ہوگی ، خبر نے ہلچل مچادی

    لاہور : طوفانی بارشوں نے لاہور کو پانی پانی کردیا ، آج بھی لاہور میں بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے شہری گھروں سے باہر نکل آئے، محکمہ موسمیات نے کل پھر بارش کی پیش گوئی کر دی۔

    حسب سابق آج بھی لاہور میں ابر کرم خوب برسا تو بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سب سے زیادہ بارش چوبری چوک ، جوہر ٹاؤن، مغلپورہ، صدر اور لکشمی چوک میں ریکارڈ کی گئی۔

    ملک بھر میں‌آنے والے دنوں کا حال بتاتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا سپیل آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے آئندہ ہفتے لاہور میں مزید بارش ہوگی جبکہ بارش کے باعث درجہ حرارت اور حبس میں کمی واقع ہوگی۔

  • کون سے ملک کشمیریوں کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں؟ فخر امام نے صاف بتا دیا

    کون سے ملک کشمیریوں کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں؟ فخر امام نے صاف بتا دیا

    کشمیر کمیٹی کے چیرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری اپنے ووٹ سے کریں گے کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سنگین ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خانیوال کے نواحی گاؤں 109 دس آر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ایک لاکھ نہتے شہریوں کو شہید کیا جا چکا ہے، انڈیاکے لیے فضائی حدود، واہگہ بارڈر کے راستے افغان ٹریڈ کی بندش بارے فیصلے کیے جا رہے ہیں، چین، ترکی، ملائیشیا کشمیریوں کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں، انہوں نے اسلامی ممالک کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے بارے میں واضح موقف سامنے نہ آنے کے بارے میں کہا کہ اس بارے میں اسلامی ممالک ہی جواب دے سکتے ہیں، کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کی عالمی سطح پر حمایت حاصل ہوچکی ہے،

    کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہاکہ عالمی طاقتیں کشمیر سے کرفیو کے خاتمہ،ہزاروں بے گناہ افراد کی رہائی کے لیے اقدامات کرے، ہیومین رائٹس کے انٹر نیشنل ادارے بھی قابض بھارتی فوج کے مظالم پر سیخ پا ہیں مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فوج کے مظالم کی مزمت پوری دنیا کررہی ہیمقبوضہ کشمیر کا فصیلہ کشمیری ووٹ سے کریں گے اقوام متحدہ کی قرارداد ریکارڈ پر 70سال سے موجود ہے، دریں اثناء انہوں‌ نے کہ زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے، کپاس کی فصل کوجدید طریقہ کار کے اصولوں سے ہم آہنگ کرکے ہم پیداوار میں اضافہ کرسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کپاس کے لیے ماڈل ولیج 109ٹن آر میں کپاس کے کھیتوں کے دورہ کے دوران کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے واٹس چانسلر ڈاکٹر راو آصف علی اور زرعی ماہرین بھی تھے،

  • کراچی میں جماعت اسلامی کا کشمیر مارچ، حکومت شملہ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرے، سراج الحق

    کراچی میں جماعت اسلامی کا کشمیر مارچ، حکومت شملہ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرے، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں سے کہتا ہوں آگے بڑھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، قوم کے مشورے سے آزادی کشمیر کے لیے لائحہ عمل طے کروں گا، ہم مودی سے ڈرنے والے نہیں ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ایک مہینے سے کرفیو نافذ ہے، نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے ، خواتین کی اجتماعی عصمت دری کی جارہی ہے لیکن ہمیں کشمیر کی آزادی کیلئے کوئی حرکت نظر نہیں آتی، اگر بھارتی فوج وہاں موجود ہے تو ہماری فوج کو بھی سرینگر میں موجود ہونا چاہیے، اگر آپ نے یہ لڑائی سرینگر میں نہیں لڑی تو آپ دیکھیں گے کہ یہ لڑائی اسلام آباد اور مظفر آباد میں لڑی جائے گی،

    انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو ہمارے نعرے حوصلہ دے رہے ہیں، عوام نے بارش میں اکھٹے ہو کر امتی ہونے کا ثبوت دیا، کشمیریوں کا آزادی کے لیے جنگ لڑنا ان کا قانونی حق ہے، بھارت میں آزادی کی کئی تحریکیں چل رہی ہیں، انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان شملہ معاہدے کا خاتمہ کرے، ہمارے لوگ مر رہے ہیں اور آپ تماشا دیکھ رہے ہیں، لیکن یہ مت بھولیں امت جاگ رہی ہے،

    اگر یہ لڑائی سرینگر میں نہ لڑی گئی تو پھر یہ لڑائی مظفر آباد اور اسلام آباد میں لڑنی پڑے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت شملہ معاہدے کے خاتمے کا اعلان کرے اور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں کشمیری مجاہدین کونمائندگی دی جائے جو حکمت عملی تیار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مودی اپنے ملک کیلئے کام کرتاہے اور ہمارے حکمران ہیں کہ اسلام آباد میں ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھے ہیں لیکن اب فیس بک کا جہاد نہیں چلے گا ، ہمیں عملی طور پر آگے بڑھنا پڑے گا ، حکومت بارڈر اور ایل او سی پر لگائی ہوئی باڑ ختم کرے ۔حکومت کی کارکردگی جیسی ہونی چاہئے ، ویسی نہیں ہے،

    سراج الحق نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہے، ہم کشمیریوں‌ کو کسی طور تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی ہر ممکن مددوحمایت کی جائے گی، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں‌ گی، کشمیریوں‌ کو جلد آزادی مل کر رہے گی،

  • بچوں کی موجودگی میں برطانوی وزیر اعظم کی پریس کانفرنس ، بچے بھی شرارتی نکلے

    بچوں کی موجودگی میں برطانوی وزیر اعظم کی پریس کانفرنس ، بچے بھی شرارتی نکلے

    لندن:یہ بھی وزیراعظم ہیں اور برطانیہ جیسے بڑے ملک کے جوبچوں سے پیار کرتے ہیں اور پھر بچوں کے ساتھ گپ شب کرکے ان کا دل بہلاتے ہیں، اطلاعات کے مطابق لندن میں 10 ڈاون سٹریٹ میں بچوں نے برطانوی وزیر اعظم کے ناک میں دم کردیا لیکن بورس جانسن اس پریس کانفرنس سے بہت خوش نظر آئے۔

    برطانوی میڈیا کےمطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بچوں کے ساتھ پریس کانفرنس پر اتنے خوش ہوئے کہ پریس کانفرنس کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کردی۔

    بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بورس جانسن کہتے ہیں کہ یہ میری زندگی کی بہترین پریس کانفرنس تھی۔میں نے ان بچوں کو آنے کی دعوت دی، 10ڈاؤننگ اسٹریٹ کی سیر بھی کرائی۔

  • منورظریف کا بیٹا ، فیصل منور ظریف وفات پاگیا ؛ میت مراکوسےصبح پاکستان پہنچ جائے گی

    منورظریف کا بیٹا ، فیصل منور ظریف وفات پاگیا ؛ میت مراکوسےصبح پاکستان پہنچ جائے گی

    لاہور : پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار مرحوم منور ظریف کا لخت جگر فیصل منور ظریف مراکو میں وفات پا گیا . خاندان سخت صدمے میں ، دوسری طرف مرحوم منور ظریف کی بیٹی عائشہ منور ظریف اور مرحوم کی بیوہ بلقیس ظریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے فیصل منور ظریف کی میت مراکو سے پاکستان لانے میں انکی مدد کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لواحقین نے کہا ہے کہ مراکو کے قوانین بہت پیچیدہ ہیں بعض میتوں ( ڈیڈ باڈیز ) کے حصول کے لیے ورثاء کو ایک سال سے بھی زائد عرصہ انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا شاہ محمود قریشی درد دل رکھنے والے انسان ہیں دکھ کی اس گھڑی میں انکے اس روئیے کو تازندگی فراموش نہیں کریں گے ۔

    ذرائع کے مطابق منور ظریف مرحوم کی لخت جگر عائشہ نے بتایا کہ سوموار مورخہ 2 ستمبر سحری کے وقت انکے بھائی کی میت مراکو سے لاہور پہنچنے گی جہاں اسے چند گھنٹوں کے لیے سرد خانے میں رکھ کر نماز عصر کے فوراً بعد ڈیفنس قبرستان میں سپرد خاک کردیا جائے گا ۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق فیصل کی نماز جنازہ مسجد چوک ڈیفینس ایچ بلاک میں ادا کی جائے گی ۔مرحوم کی والدہ بلقیس بیگم اور بہنوں فائزہ اور عائشہ نے ظریف خاندان سے عقیدت رکھنے والوں سے نماز جنازہ میں شرکت کرکے دعائے آخرت کی استدعا کی ہے،

    باغی ٹی وی مرحوم منور ظریف کے بیٹے فیصل منور ظریف کی وفات پر خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے اور فیصل ظریف کی بخشش کے لیے اللہ کے حضور دعا گو بھی ہے، باغی ٹی وی فیصل منور ظریف کے لواحقین کے لیے اللہ کے حضور صبر اور اجر کی دعابھی کرتا ہے اللہ اس صدمے پر خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے

  • پاکستان کے بڑے پن پر بھارت نے پرانا راگ الاپنا شروع کر دیا، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    پاکستان کے بڑے پن پر بھارت نے پرانا راگ الاپنا شروع کر دیا، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    پاکستان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر بڑے دل کا مظاہرہ کیا گیا ہے تاہم بھارت اپنی پرانی ہٹ دھرمی برقرار رکھے ہوئے ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستان کی جانب سے کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کی پیشکش پر پھر سے پرانا راگ الاپنا شروع کر دیا ہے اور قونصلررسائی کی پیشکش ایک بار پھرروایتی بہانوں کی نظر ہوتی دکھائی دے رہی ہے، بھارتی حکام نے بہانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیوں کے ماحول میں قونصلررسائی قبول نہیں، قونصلررسائی غیرمشروط اورپابندیوں کے بغیر ہونی چاہیے،

    واضح‌ رہے کہ پاکستان کی طرف سے عالمی عدالت کے فیصلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کل سوموار کے دن قونصلر رسائی کی پیشکش کی تھی اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اس کی باقاعدہ تصدیق بھی کی تھی تاہم بھارتی حکام اس سلسلہ میں قطعی طور پر سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہے،

  • پاکستان کا بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کو کل قونصلر رسائی دینے کا اعلان

    پاکستان کا بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کو کل قونصلر رسائی دینے کا اعلان

    بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کوکل قونصلر رسائی دے جائے گی یہ قونصلر رسائی ایسے موقع پر دی جارہی ہے جب کشمیری قوم چار ہفتوں سے مسلسل کرفیو میں‌ ہیں اور ان کا زبردست لاک ڈاؤن جاری ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل سوموار کے دن کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے جائے گی، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ یہ رسائی عالمی عدالت کے فیصلہ کی روشنی میں دی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں ہندوستانی سفارت خانے کے ذمہ دار کل کلبھوشن یادیو سے ملاقات کریں گے،

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کو ویانا کنونشن کے مطابق قونصلر رسائی دی جا رہی ہے، انہوں نے کہاکہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو پاکستان میں انڈیا کیلئے جاسوسی، دہشتگردی اور تخریب کاری میں ملوث رہا ہے، ادھر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی آج تصدیق کی ہے کہ کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے جارہی ہے،