Baaghi TV

Author: +9251

  • آرٹیکل 370 کا خاتمہ، ایک ماہ گزر گیا حکومت باہر نکلنے کو تیار نہیں، احسن اقبال

    آرٹیکل 370 کا خاتمہ، ایک ماہ گزر گیا حکومت باہر نکلنے کو تیار نہیں، احسن اقبال

    سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام گوادرسےگلگت تک کشمیریوں کےساتھ کھڑی ہے،

    نارووال میں یکجہتی کشمیرریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہدجاری رہےگی، کشمیرکاسوداکوئی نہیں کرسکتا،یہ ہمارےایمان اورسالمیت کا معاملہ ہے، پتہ نہیں کتنےکشمیری شہیدہورہےہیں،کتنی بہنوں کی عزت سےکھیلاجارہاہے، ایک مہینہ ہوگیاواقع کوہماری حکومت باہرنکلنےکےلیےتیارنہیں ہے،

    احسن اقبال نے کہاکہ کشمیرکی جنگ جیتنی ہےتودنیاکےضمیرکوجھنجھوڑناہوگا،

  • کراچی میں بارشیں، محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی

    کراچی میں بارشیں، محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے، فیڈرل بی ایریا اور گلستان جوہرمیں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلبرگ، سخی حسن، بفرزون، نارتھ ناظم آباد، النوراور اطراف میں بارش ہوئی ہے، کورنگی اورگردونواح میں بھی بارش ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، شارع فیصل اورگردونواح میں بارش ہوئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2سےروزمیں سمندری ہوائیں مکمل طورپربحال ہونےسےگرمی کااحساس کم ہوجائیگا،

    بحیرہ عرب میں پچھلےسسٹم کےآخری حصہ کی موجودگی اور خلیج بنگال میں نئے سسٹم کی ابتدا ہے، کراچی میں آج بونداباندی اورکل گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان، منگل کےروزبھی بونداباندی ہوسکتی ہے،

  • سوشل میڈیا پر فرضی اکاؤنٹ بنا کر پاکستان کر رہا ہے یہ کام؟ بھارت نے کی نئی الزام تراشی

    سوشل میڈیا پر فرضی اکاؤنٹ بنا کر پاکستان کر رہا ہے یہ کام؟ بھارت نے کی نئی الزام تراشی

    بھارت میں مہاراشٹر پولیس نے الرٹ‌ جاری کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد پاکستان مبینہ طور پر ہندوستانیوں کے فرضی اکاؤنٹ بنا کر افواہیں پھیلا رہا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر پولیس کے اعلیٰ حکام نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مبینہ طور پر سوشل میڈیا کے ذریعہ انڈیا کے خلاف سازش کر رہا ہے، مہاراشٹر پولیس کے سائبرسیل کے آئی جی برجیش سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی شہریوں کے نام پر مبینہ طور پر فیک اکاؤنٹ بنائے جارہے ہیں اور غلط اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں،

    برجیش کمار نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ جو تصاویر اور ویڈیوز ان فرضی اکاؤنٹس سے پوسٹ کی گئیں وہ ویریفائیڈ اکاؤنٹس سے بھی پوسٹ کی جارہی ہیں، بھارتی پولیس حکام نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی میسج اہلکاروں کے پاس آئے تو اسے آگے فارورڈ نہ کیا جائے،

    واضح‌ رہے کہ اس سے قبل بھی انڈیا پاکستان کے خلاف اسی طرح زہر اگلتا رہا ہے اور پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں‌ جانے دیتا،

  • بستی ملوک عورتوں اور بچوں کا قبضہ  مافیا کے خلاف شدید احتجاج

    بستی ملوک عورتوں اور بچوں کا قبضہ مافیا کے خلاف شدید احتجاج

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ بستی ملوک کے علاقہ کے مشہور ومعروف بلیک میلر،قبضہ مافیا کا سرغنہ الطاف مڑل عرف گدرانے غریب افراد پر زمین تنگ کردی بدکردار عورتوں کی مدد سے غریب لوگوں کو بلیک میل کرنا معمول بنالیا کھو ہ سلطان بخش والا 5مرلہ سکیم کے مکینوں کا قبضہ مافیاکے سرغنہ الطاف مڑل عرف گدراکے خلاف خواتین وبچوں سمیت احتجاج وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقہ کے مشہور ومعروف بلیک میلر،قبضہ مافیا کا سرغنہ الطاف مڑل عرف گدرانے کھوہ سلطان بخش والا 5مرلہ سکیم کے مکینوں پر مقامی پولیس کی آشرباد سے جھوٹی درخواست کی مدد سے زمین تنگ کردی آئے روز کسی بھی غریب کے پلاٹ پر اپنا حق جتا کر مسلحہ غنڈوں کی مدد سے زبردستی قبضہ کر لیتا ہے کچھ دن قبل غریب خاندان پروین بی بی زوجہ پرویزاسلم کے مکان پر قبضہ کر لیا اور وہاں پر بد کردارخواتین کو بیٹھا دیا جو کہ پورے علاقہ کیلئے بدنامی کا باعث بنی ہوئیں ہیں یہ خواتین الطاف کی سربراہی میں ہر غلط کام جارہی رکھے ہوئے ہیں جو بھی ان کے خلاف آوازاٹھانے کی ہمت کرتا ہے بدکردار خواتین خود ہی 15پر کال کرکے پولیس کو بلوالیتی ہیں اور غریب علاقہ مکینوں کے خلاف جھوٹی درخواستیں دے کر انھیں ذلیل خوار کرتی ہیں جبکہ الطاف گدرا جو کہ سرکاری ملازمی ہے اورغلہ منڈی میں چوکیدار کی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے تھانہ بستی ملوک پولیس کی آشرباد سے ان افراد کے خلاف کبھی بکرا چوری،کبھی گھر میں چوری جیسی وارداتوں کی درخواستیں دے کر انکوبدنام کرتا رہتا ہے5مرلہ سکیم کی رہائشی ایک اوربیوہ غریب عورت رضیہ بی بی کے5مرلہ کے پلاٹ،ندیم کھوکھرکے 5مرلہ پلاٹ،پپوبھٹی کے 10مرلہ پلاٹ،محمد رفیق کے 5مرلہ پلاٹ پر قبضہ کیلئے آئے روز غنڈوں کے ہمرا ہ ہوائی فائرنگ کرتا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیں دیتا ہے علاقہ مکین محمد نادر،محمدفیاض،محمد اشرف،بی بی کبراں،عبدالستار،ملک ریاض۔فوجی ندیم،فخر حسین،احمد بخش،جعفر حسین،عبدالکریم،شاہد اقبال،مصطفی،محمد آصف،اشفاق،عاشق حسین وغیرہ نے تھانہ بستی ملوک پولیس اور قبضہ مافیا کے سرغنہ الطاف عرف گدراکے خلاف پلے کارڈ اور بینرز اٹھاکر سخت احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب،وزیر اعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان،چیف آف آرمی سے اپیل کی ہے کہ ہماری ان افراد سے جان بخشی کروائی جائے اور پولیس کو بھی جھوٹی درخواستوں پر کاروائی سے باز رہنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی

  • بھارتی مسلمان میں بھی بیداری کی لہر ، آخر کار مودی کی دہشت گردی کے خلاف سڑکوں‌ پر نکل آئے.

    بھارتی مسلمان میں بھی بیداری کی لہر ، آخر کار مودی کی دہشت گردی کے خلاف سڑکوں‌ پر نکل آئے.

    بھارتی مسلمان بھوپال میں‌ مودی کے غندڈوں اور جنونی ہندوؤں کے ظلم کے خلاف آخر کار باہر نکل آئے. سڑکوں پر واشگاف نعرے
    لگاتے رہے، بھارتی مسلمانوں میں بیداری کی لہر آنے لگی
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر بھوپال میں سینکڑوں مسلمان آر ایس ایس اور بجرنگ دل کے ہندوؤں کے خلاف احتجاج کرتےہوئے باہر نکل آئے ، انہوں نے اپنے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا رکھے تھے جو بلند آواز سے نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت بلند کر رہے تھے. انہوں نے پر زور انداز سے سٹرکوں پر نکل کر یہ مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کو مارنا پیٹنا ، قتل کرنا اور گاؤ رکھشک کے بہانے مسلمانوں سے ظلم کرنا بند کیا جائے. ہندؤں کے ظلم سے تنگ آکر مسلمان اب کم از کم باہر نکل رہے ہیں..
    مودی حکومت جب سے بھارت میں برسر پیکار ہے . تب سے جنونی ہندوؤں نے مسلمانوں‌کا جینا حرام کر رکھا ہے. سینکڑوں مسلمانون کو قتل کی جا چکا ہے اور ہزاروں کو زخمی کر کے اپاہچ کر دیا جاتا ہے.ان کے گھر بار جلا دیے جاتےہیں. اب بھارت کے مسلمان مودی سرکار اور اس کے دہشت گرد ہندوؤں کے خلاف اپنے خوف کو دور کر کے باہر نکل آئے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت کے مسلمان اب بیدار ہورہے ہیں‌اور ہندو دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں.

  • نرسری کی چیکنگ کے لئے جانے والی افسر کو کتے نے کاٹ لیا مالک پولیس کی تحویل میں

    نرسری کی چیکنگ کے لئے جانے والی افسر کو کتے نے کاٹ لیا مالک پولیس کی تحویل میں

    راولپنڈی :‏سوشل میڈیا پر سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر کی وائرل ویڈیو کا معاملہ۔ڈاکٹر سائرہ خالد معمول کی چیکنگ پربگا سنڈل نرسری کو چیک کرنے گئی۔ جہاں پرملزم کے کتےنےکاٹ لیا۔ تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے درخواست موصول ہونے پرمقدمہ درج کیا اور نامزدملزم تیمور خان کوگرفتارکرکےپیش عدالت کیا گیا۔‏ترجمان راول پنڈی پولیس نے کہا کہ تفتیش کے تمام پہلو سے مدعیہ مقدمہ کو باور رکھا گیا۔ مدعیہ کی داد رسی کو ہر صورت یقینی بنا جا کر قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔ قانون کی بالا دستی، میرٹ اور شفافیت کا فروغ ہمارا ہدف ہے۔

  • ایسا سلوک تو کلبھوشن اور ابھی نندن کے ساتھ نہیں‌ ہوا جیسا … سعید غنی حکومت پر برس پڑے

    ایسا سلوک تو کلبھوشن اور ابھی نندن کے ساتھ نہیں‌ ہوا جیسا … سعید غنی حکومت پر برس پڑے

    سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور پر جو الزامات ہیں وہ سب کے سب سندھ کےہیں، ان الزامات میں کوئی بھی ادارہ اور ملزم سندھ سےباہر کا نہیں ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اورکوئی ایسا مقدمہ نہیں کہ جرم کہیں اورہوا ہے اور ٹرائل کہیں اور ہو رہا ہو، ایسا توکلبھوشن،ابھی نندن اوراحسان اللہ احسان کےساتھ بھی نہیں ہوا، ملزمان کوعدالتوں نے جو جو سہولیات دیں وہ بھی نہیں دی جا رہیں،

    سعید غنی نے کہاکہ آصف زرداری کی صحت کی جو حالت ہےوہ ہم نےنہیں نیب کےڈاکٹرزنےبنائی ہے، موجودہ حکومت جو سلوک کر رہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، سارےسلوک کاایک ہی مقصد ہے کہ بلاول بھٹو کاموقف تبدیل کیاجاسکے، ان کواحساس ہوناچاہیےکہ اس پارٹی نےجانیں دیکرموقف نہیں بدلا تواب کیسےبدلیں گے، اگرایساہےتوہماراموقف ہےعلیمہ خان،جہانگیرترین،اسد قیصراوردیگر کےمقدمات سندھ میں چلائیں، پیپلزپارٹی پرمظالم میں جوادارےآلہ کار بن رہےہیں وہ ملک کوکمزور کررہےہیں یامضبوط کررہےہیں، یہ رویہ کسی پارٹی کسی سیاستدان کیخلاف نہیں بلکہ ایک صوبےکو نشانہ بنایا جارہاہے،

  • زمین تنازعہ پر تصادم! پولیس کے شیر جوان تصادم رکوانے کی بجائے چھپ گئے

    مظفرگڑھ کے علاقہ بیٹ میر ہزار میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران اینٹوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال ،تصادم کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے شیر جوان جائے وقوعہ پر تو پہنچنے لیکن تصادم رکوانے کی ہمت نہ کرسکے اوردیواروں کے پیچھے چھپ کر تماشہ دیکھتے رہے۔مظفرگڑھ کے تھانہ بیٹ میر ہزار خان پولیس کے جوانوں کا تصادم ختم کرانے کی بجائے تماشہ دیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔بیٹ میرہزارخان اڈا چوک کے نزدیک ماسٹر بلال بھٹی اور مخالف پارٹی میں کھالے کی تعمیر کا تنازعہ تھا جس پر دونوں پارٹی کے درمیان تصادم ہوا ۔تصادم کے دوران دونوں اطراف سے اینٹوں کے آزادانہ استعمال کے باعث چار افراد زخمی ہوگئے۔

  • ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو قوم کا نہیں‌ لوٹ مار بند  ہونے کا دکھ ہے، اسلم اقبال

    ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو قوم کا نہیں‌ لوٹ مار بند ہونے کا دکھ ہے، اسلم اقبال

    صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ 30 سال میں ان دونوں جماعتوں نےوفاق اور پنجاب کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ ان کےوزرا نواز شریف ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیسے لا کر دیتے تھے ، دونوں جماعتوں کےقائدین اور ان کےعزیزو اقارب بھی اس لوٹ مار میں شامل رہے ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے دفتر کے اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی ، انہیں قوم کا درد نہیں ،صرف پیسا لوٹنے کےراستے بند ہونے کا دکھ ہے ، ہم نے ایک سال کے اندر ان سب کو بے نقاب کر دیا ہے ،

    میاں اسلم اقبال نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کبھی اپنے اوپر عائد کرپشن کے الزامات کا جواب نہیں دیا ، ان دونوں جماعتوں کی حکومتوں میں تو تحائف بھی گھروں میں چلے جاتے تھے ،

  • مخالفین کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے رہنما زخمی!

    مظفرگڑھ میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.مظفرگڑھ کے علاقے موضع بیٹ رائعلی میں فائرنگ کے نتیجہ میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء خضرحیات مکول شدید زخمی ہوگئے.پولیس کیمطابق خضرحیات مکول کو زمین کے تنازع پر 4 افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے زخمی کیا.زخمی ہونے والے مقامی رہنما کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا.پولیس کیمطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہجمال میں درج کیا جارہا ہے.