Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت کسی غلط فہمی میں‌ نہ رہے، جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر خارجہ

    بھارت کسی غلط فہمی میں‌ نہ رہے، جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر خارجہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، ہم کہتے ہیں کہ بھارت خطے کے امن کو برباد کرنے کی کوشش کررہا اور اس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت خطےکا امن تباہ کرنا چاہتاہے،دنیا کو نوٹس لینا چاہیے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے،جنگ مسلط کی تواپنےدفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتےہیں، مجھے مذاکرات کاکوئی ماحول دکھائی نہیں دےرہا، مسئلہ کشمیرکےتین فریق ہیں، انہوں نے کہاکہ اگر انڈیا نے ہم پر چڑھائی کرنے کی کوشش کی تو افواج پاکستان نہ صرف پاکستان کادفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، تیار ہیں اور ہر لمحہ باخبر بھی ہیں،

    انہوں‌ نے کہاکہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی دی جائیگی، پارلیمنٹ کے باہر احتجاج میں اپوزیشن کے صاحبان دیکھے ہیں، میں اپوزیشن سے گزارش کرتا ہوں کہ یہ مسئلہ تحریک انصاف اورحکومت کا نہیں ہے، یہ پاکستان کا مسئلہ ہے، اگر آپ جمعہ کونہیں آسکے تو ہم گزارش کرتے ہیں کہ اگلے جمعہ اپنا حصہ ضرور ملائیں، انہوں نے کہا کہ جنگ ہوتی ہے لیکن کو ئی ملک اور باشعور طبقہ اپنا امن برباد نہیں کرتا،

  • میں تاں ہنڈا ای لئیساں : ضرور لیجیئے مگر پہلے نئے ریٹ پڑھ لیں ، کمپنی نے نیا پیکج دے دیا

    میں تاں ہنڈا ای لئیساں : ضرور لیجیئے مگر پہلے نئے ریٹ پڑھ لیں ، کمپنی نے نیا پیکج دے دیا

    لاہور : میں تاں ہنڈا ای لئساں ، یہ شوق تو اکثروبیشتر افراد کو ہوتا ہے مگر ہنڈا موٹر سائیکل بنانے والی اٹلس ہنڈا کمپنی نے اپنے صارفین کی خواہشوں پر پانی پھیر دیا ، اطلاعات کےمطابق اٹلس ہنڈا نے بڑھتے ٹیکسز اور پارٹس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کردیا، ہنڈا موٹر سائیکل کی نئی پرائز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔

    اٹلس ہنڈا کی طرف سے متعارف کرائے جانے والی نئی قیمتوں کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70 موٹرسائیکل کی نئی قیمت 74 ہزار 9 سو روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سی جی 125 موٹرسائیکل کی نئی قیمت 1 لاکھ 24 ہزار 500 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح سی بی 150 ایف کی نئی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 5 سو روپیہ مقرر کی گئی ہے جبکہ سی بی 250 ایف کی نئی قیمت 6 لاکھ 40 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔ تمام قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوچکا ہے۔

  • مکان کی چھت اور بجلی کی تاریں کیوں گریں ؟ میانی صاحب قبرستان کے قریب افسوسناک واقعہ نے ہلچل مچا دی

    مکان کی چھت اور بجلی کی تاریں کیوں گریں ؟ میانی صاحب قبرستان کے قریب افسوسناک واقعہ نے ہلچل مچا دی

    لاہور : پیپل کے درخت کے گرنے سے مکان کی چھت زمین بوس ہوگئی ، اطلاعات کے مطابق میانی صاحب قبرستان کے علاقے باغ گل بیگم میں یہ واقعہ پیش آیا ۔

    ریسکیوذرائع کےمطابق میانی صاحب قبرستان کے قریب باغ گل بیگم کے علاقے میں پیپل کا درخت قریبی مکان پر گر گیا جس سے مکان کی چھت گر گئی اور بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری طرف اس واقعہ کے متعلق اہل علاقہ کا کہنا ہےکہ اطلاع کے باوجود لٹکتی تاروں کی درستی کیلئے تاحال لیسکو ٹیم نہیں پہنچی، تاریں کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں

  • کپتان کی اننگز جاری ، تحریک انصاف نے (ن) لیگ کی بڑی وکٹیں گرادیں

    کپتان کی اننگز جاری ، تحریک انصاف نے (ن) لیگ کی بڑی وکٹیں گرادیں

    نارووال : کپتان کی اننگز ابھی جاری ہے ، کچھ وقفے کے بعد اب پھر دیگر جماعتوں سے لوگ ٹوٹ کر پی ٹی آئی میں‌آنے لگے ، ایسا ہی نارووال میں ہوا، اطلاعات کے مطابق نارووال سے (ن) لیگ کے مینارٹی ونگ کے ضلعی عہدیداروں نے (ن) لیگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

    پی ٹی آئی ذرائع کےمطابق پنجاب سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجازاحمدچودھری سے سابقہ ایم پی اے شہزاد منشی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، (ن) لیگ مینارٹی ونگ ضلع نارووال کے صدر اے ایس راجہ، سیکرٹری اطلاعات سفین اختر،ایلڈر غفور مسیح، امجد مسیح، وکٹر امانت، عامر ڈین شامل ہوئے

    پی ٹی آئی میں دیگر شامل ہونے والوں میں شمائلہ کامران، یو حنا شاہین طارق، بوٹا مسیح، عظیم بشیر ضلعی نائب صدریوتھ ونگ(ن) لیگ، دل شیر ناصر الدین ضلعی نائب صدر یوتھ ونگ، سابقہ کونسلرعمران گل نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی۔نئے شامل ہونیوالوں نے پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

  • موٹروے پر سفر کرنے والوں کے لیے ایسی خبر ، جس کو پڑھنا ضروری ہوگیا

    موٹروے پر سفر کرنے والوں کے لیے ایسی خبر ، جس کو پڑھنا ضروری ہوگیا

    اسلام آباد :ٹیکس سسٹم مزید فعال ہوگیا ، اب موٹر وے پر سفر کرنے والے ہو جائیں تیار، حکومت نےٹول ٹیکس میں 10فیصد اضافہ کردیا،اضافہ شدہ ٹیکس کل سے وصول کیا جائیگا۔

    موٹروے ذرائع کے مطابق کل سے ایم ٹو کے ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ کر دیا جائے گا، اب لاہور سے اسلام آباد جانے والی گاڑیوں کو ٹول ٹیکس 680 کے بجائے 750 روپےدینا ہو گا۔

    دوسری طرف اس حوالے سے شہری حلقوں کی جانب سے ایم ٹو کےٹول ٹیکس میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی ٹیکس پالیسی عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے۔

  • سرسبز پاکستان کا سفر جاری : خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام میں ایک اور اضافہ ’’سمندر کٹھہ‘‘

    سرسبز پاکستان کا سفر جاری : خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام میں ایک اور اضافہ ’’سمندر کٹھہ‘‘

    نتھیا گلی:کے پی اس وقت نئے سیاحتی مراکز اور نئے نئے پوائنٹس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بڑی دلچسپی کا مرکز بنتا جارہا ہے ، پشاور سے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات میں ایک اور حسین سیاحتی مقام کا اضافہ ہو گیا۔

    محکمہ سیاحت حکومت کے پی کے مطابق نتھیا گلی کے قریب ’’سمندر کٹھہ‘‘ کے نام سے بننے والی خوبصورت جھیل سیاحوں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔ جھیل اپنی خوبصورتی اور دلکشی کے حوالے سے سیاحوں میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

    اس جھیل کے بارے میں مزید اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، خبر کے مطابق سمندر کٹھہ کا صاف و شفاف پانی، ہرطرف ہریالی، سرسبز پہاڑ اور پرسکون ماحول نے مزید چار چاند لگا دیے ہیں۔ ’’سمندر کٹھہ‘‘ باڑی گلی سے صرف 5 کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے جہاں آنے والے سیاحوں کو مایوس نہیں ہونا پڑتا۔

    ذرائع کے مطابق یہ مصنوعی جھیل پہاڑوں سے آنے والے پانی کے بہاؤ کو بند باندھ کر تیار کی گئی ہے جس میں سیاح کشتی کے ذریعے سفر کر کے خوبصورت مناظر کا نظارہ کرتے ہیں۔

    تفریح مقام کی سیر کو آئے افراد خوبصورت یادوں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔،یہاں زپ لائن کے ذریعے فضا میں اڑتے سیاحوں کے ایڈونچر کا شوق بھی پورا ہوتا ہے جبکہ جھیل میں موجود بطخوں کی شرارتیں بھی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں

    پشاور سے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے صوبائی حکومت نے اس پر فضا مقام تک سیاحوں کی رسائی آسان بنانے کے لیے روڈ کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے فنڈز کا اجرا بھی کر دیا گیا ہے

  • نوجوانوں کو کتابوں کی طرف واپس لانے کی کوشش ، کیا انقلاب آیا کہ ہر کوئی حیران ہی رہ گیا

    نوجوانوں کو کتابوں کی طرف واپس لانے کی کوشش ، کیا انقلاب آیا کہ ہر کوئی حیران ہی رہ گیا

    اسلام آباد: اس قوم کے نوجوانوں کواپنی اصل منزل کی طرف لانے کی ایک اور کوشش ، سوشل میڈیا پر وقت ضائع کرنے کی بجائے کتابوں سے مستفید ہونے کی ایک نئی حکمت عملی تیار کی گئی ہے. ویسے بھی کتابیں روٹھ جائیں توانسان منزلوں کا پتہ بھی بھول جاتا ہے، سوشل میڈیا اِن ہوا تو کتابیں آؤٹ ہوگئیں،کتب بینی کی روایت معاشرے میں دم توڑرہی ہے،شیلف پر پڑی جالوں میں قید کتابوں پر سے گرد ہٹانے اور کتب بینی کے فروغ کے لیے اسلام آباد میں تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں آرٹسٹوں نے بند دریچوں سے جھانکتی کتابوں ،دھول مٹی کی چادراوڑھے ان کتابون کو کینوس پر رنگوں کے ذریعے نمایاں کیا،اور ” بکس اینڈ لائبریری ” کے عنوان سے پہلی تصویری نمائش کا انعقاد اسلام آباد کی نیشنل لائبریری میں کیا گیا جس میں ساٹھ سے زائد فن پارے نمائش کیلئے پیش کئے گئے۔ کتابیں اور لائبریری علم و دانش سے بھرا خزانہ ہیں،ٹیکنالوجی نے کتابوں،اور روشن دل و دماغوں پر جالے لگا دیئے ہیں،

    اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق اس تقریب کے مہمان مہمان خصوصی سینٹرل سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے بھی منفرد تصویری نمائش کو سراہا اور کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا سے ہٹا کے کتب بینی کی طرف لایا جائے۔

    اس تقریب میں تصویری نمائش میں کتابوں کی اہمیت کو دلچسپ انداز سے اجاگر کیا گیا ، شرکاء نے کہا کہ مطالعہ انسانی ذہن کو جلا بخشتا ہے اور کتابیں بہترین ساتھی ہیں ۔

  • محرم الحرام، لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے کیا سکیورٹی پلان جاری

    محرم الحرام، لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے کیا سکیورٹی پلان جاری

    محرم الحرام پر لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے، 06 ایس پیز،35 ڈی ایس پیز،84 انسپکٹرزاور15 ہزارسے زائدپولیس افسران واہلکارڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار بھی اہم مقامات پر تعینات ہونگے، 5235 مجالس اور650 عزاداری جلوسوں کواے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، 610مجالس اے کیٹیگری،3471 بی جبکہ 1154 کو سی کیٹیگری کے مطابق حساس قراردیا گیا ہے، 141عزاداری جلوسوں کو اے کیٹیگری، 454بی جبکہ 55کو سی کیٹیگری کے مطابق حساس قرار دیا گیا ہے، 10ہزار سے زائد رضا کار بھی امام بارگاہوں پر کی چیکنگ کے فرائض سر انجام دیں گے،

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا کہ شہر بھر میں سرچ آپریشنز، سنیپ چیکنگ، بائیو میٹرک تصدیق سمیت حفاظتی اقدامات جاری ہیں، امام بارگاہوں پر مورچوں کی تعمیر، واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنائی گئی ہے، بین المسالک اور اندرون مسلک تنازعات کے حل اور افہام و تفہیم کی فضا کے قیام کے لئے ایس ایس پی آپریشنز اور تمام ایس پیز متحرک ہیں، مذہنی منافرت پر مبنی لٹریچر،متنازعہ تقاریر، وال چاکنگ اور تشہیر پر سخت پابندی ہے، لاوڈ سپیکر ایکٹ ،مجالس و جلوسوں کے اوقات کاراور روٹ کی پابندی پر عملدرامد ہر صورت یقینی بنائیں گے، مرکزی عزاداری جلوس اور مجالس کو تین درجاتی حفاظتی حصار پر مبنی سکیورٹی فراہم کی جا ئے گی، مرکزی عزاداری جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائے گی، شہرکے داخلی وخارجی راستوں،بس ٹرمینلز اور ریلوے سٹیشنز پر اشخاص کی چیکنگ یقینی بنائی جائے، امام بارگاہوں، عزاداری جلوسوں کے روٹ میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہونگے،

    انہوں نے کہاکہ شرکاء کو مکمل تلاشی کے بعد ہی مجالس و امام بارگاہوں میں داخلے کی اجازت ہو گی، چیکنگ کے لئے میٹل ڈیٹیکٹرزاور واک تھرو گیٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے، ڈولفن سکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ اور تھانوں کی گاڑیوں کی موثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے گا، سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ افراد کی روک تھام کے لئے ضروری انسدادی اقدامات کئے جا رہے ہیں،سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لئے شہریوں کا تعاون نا گزیر ہے،

  • مکار بھارت  نے کراچی میں را کے ایجنٹ پال رکھے تھے:مصطفیٰ کمال برس پڑے

    مکار بھارت نے کراچی میں را کے ایجنٹ پال رکھے تھے:مصطفیٰ کمال برس پڑے

    کراچی: مکار بھارت نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ، اس مقصد کے لیے کراچی سمیت ملک بھر میں را کے ایجنٹ پال رکھے تھے ، ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے ایک پریس کانفرنس میں کیا ، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،انڈیا کی ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستان کا ہر شخص اپنے کشمیریوں کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہے

    سید مصطفٰی کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،بھارت نے کراچی میں را کے ایجنٹ بنا رکھے تھے ،ہم نے انڈیا کی ان جڑوں کو پاکستان سے اکھاڑ پھینکا ہے ۔مصطفیٰ کمال کا مزیدکہنا تھا کہ کشمیر اور کشمیریوں کی جنگ ہم نے کراچی میں لڑی بھی ہے،ہم نےکشمیر میں کشمیریوں سے بات اور ملاقات بھی کی ،ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کا کہنا ہے کہ انڈیا ان پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا بلکہ وہ ہمیں مار کر پاکستان کی طرف بڑھنا چاہتا ہے۔

    پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمیں مصطفیٰ کما ل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ہر فورم پر عمران خان کا ساتھ دینے کی بات کی ،عمران خان نے دو ٹوک کہہ دیا کہ مودی سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

  • مالدیپ میں سپیکرز کانفرنس، قاسم خان سوری نے کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا، بھارتی وفد روکنے میں‌ ناکام

    مالدیپ میں سپیکرز کانفرنس، قاسم خان سوری نے کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا، بھارتی وفد روکنے میں‌ ناکام

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے مالدیپ میں‌ ہونے والی اسپیکرز کانفرنس کے دوران اپنی تقریر میں کشمیریوں کیلیے بھرپور آواز اٹھائی جس پر بھارتی وفد میں کھلبلی مچ گئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اپنی سیٹ پر واپس آکر بھی بھارتی وفد پر برس پڑے، ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی نےپاکستانی وفدکےہمراہ کشمیر کامسئلہ اٹھا یا، اسپیکرز کانفرنس کے ارکان کی جانب سے بھارتی مظالم کی شدید مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ انہیں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے.

    ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی تقریر کے دوران کشمیر سے اظہارِ یکجہتی پر بھارتی وفد نے ہنگامہ کردیا، بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اپنے وفد کے ہمراہ شورشرابا کیا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نےبھارتی وفد کے شور کے باوجود تقریر جاری رکھی، میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نےمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی عزائم پوری دنیا کےسامنےبےنقاب کیے، پانچ اگست کے بعد پہلی بارپاکستانی اور بھارتی حکومتی وفود آمنے سامنے آئے،