Baaghi TV

Author: +9251

  • ماضی میں زید حامد کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خدشے کی بات آج سچ نکلی

    ماضی میں زید حامد کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خدشے کی بات آج سچ نکلی

    زید حامد نے 5 مارچ 2019 میں کہا تھا کہ پاکستان کا میڈیا چاہتا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کر لے اور آج ان کی بات سچ نکلی.

    معید پیرزادہ کئی سالوں سے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں اسرائیل کو تسلیم کر لینا چاہیے, اگر ہم بھارت کے ساتھ تین جنگیں ہونے کے باوجود بھی تعلقات رکھ سکتے ہیں تو اسرائیل کے ساتھ بھی تعلقات ممکن ہیں.

    یاد رہے قائداعظم نے پاکستان آزاد ہوتے ہی سب سے پہلا بیان یہی دیا تھا کہ پاکستان کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا. اسرائیل ہمارا دشمن ہے اور ہم اسے کبھی تسلیم نہیں کریں گے.

    اس کے باوجود معید پیرزادہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کر لے. زید حامد نے یہ بات بہت پہلے ہی بول دی تھی اور آج ان کی بات سچ ثابت ہوئی.

  • پی سی بی ڈومیسٹک سیزن کیلئے انعامی سکیم شروع ، مراعات بھی ملیں‌ گی

    پی سی بی ڈومیسٹک سیزن کیلئے انعامی سکیم شروع ، مراعات بھی ملیں‌ گی

    لاہور:اچھی کرکٹ کھیلو اور انعام پاو ، مراعات بھی لو ، پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے تحت ڈومیسٹک سیزن کیلئے انعامی رقم اور میچ فیس سمیت دوسری مراعات کا اعلان کردیا۔بورڈ نے قومی سطح پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹس کی انعامی رقوم میں 233فیصد تک اضافہ کر دیا۔

    اس انعامی پیکچ پر بات کرتے ہوئے پی سی بی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 2019-20پر ایک ارب روپے سے زائد خرچ کرے گا اور پورے سیزن میں ایک کھلاڑی کو سالانہ 20لاکھ روپے کی آمدن ہو گی جب کہ ڈومیسٹک سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی سالانہ 6لاکھ روپے تنخواہ وصول کریگا۔

    پی سی بی کی طرف سے جو انعامات کی شرح رکھی گئی ہے وہ کچھ اس طرح ہے کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ نے قائداعظم ٹرافی کی انعامی رقم میں 233فیصد اضافہ کردیا ہے ،قائداعظم ٹرافی کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی، پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کی انعافی رقم میں 150فیصد اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس کی انعامی رقم میں 100فیصد اضافہ کیا ہے۔قائداعظم ٹرافی کی میچ فیس 50سے بڑھا کر 75ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جب کہ پاکستان کپ اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میچ فیس 40ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔نان فرسٹ کلاس میچز کی میچ فیس 8سے بڑھا کر 30ہزار روپے کی گئی ہے۔ سیکنڈ الیون کے ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹس میں بھی کھلاڑیوں کو میچ فیس ملے گی۔

    دوسری طرف کرکٹ بورڈ نے مزید فیصلے کرتے ہوے تین روزہ کرکٹ میں انڈر ناینٹین کھلاڑیوں کی میچ فیس چار سے بڑھا کر دس ہزار روپے رکھی گئی ہے ،ایک روزہ کرکٹ میں انڈر ناینٹین کھلاڑیوں کی میچ فیس دو سے بڑھا کر پانچ ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک سیزن کے دوران کھلاڑی تھری اور فور اسٹار ہوٹل میں رہائش اختیار کریں گے اور بین الصوبائی سفر کے لیے کھلاڑی ہوائی جہاز کا استعمال کریں گے۔

    اس انعامی اسکیم اور مراعاتی پیکج کے متعلق چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو طویل عرصہ ان کے جائز حق سے محروم رکھنا افسوسناک تھا، نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر کھلاڑیوں کا معیار زندگی بہتر کرے گا۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک اسٹرکچر تبدیل کر کے 16ریجنز کو 6ایسوسی ایشنز میں ضم کر دیا ہے۔نئے نظام کے تحت قائداعظم ٹرافی کا پہلا مرحلہ 14ستمبر سے 8اکتوبر اور دوسرا مرحلہ 28اکتوبر سے 13دسمبر تک جاری رہے گا۔ قومی انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گا۔

  • کرتارپور راہداری پر پاک بھارت اعلیٰ سطح کے مذاکرات بدھ کو ہوں گے

    کرتارپور راہداری پر پاک بھارت اعلیٰ سطح کے مذاکرات بدھ کو ہوں گے

    کرتارپور راہداری پر پاک بھارت اعلیٰ سطح کے مذاکرات بدھ کو ہوں گے، بات چیت کے اس دور میں کرتارپور راہداری معاہدے کا حتمی مسودہ طے کیا جائے گا، مسودے پر80 فیصد اتفاق پہلے ہی ہو چکا ہے۔
    بتایا گیا ہے کہ مذاکرات واہگہ اٹاری بارڈر پر بھارتی جانب ہوں گے، پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل کریں گے۔ مذاکرات پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے شروع ہوں گے، اس دوران کرتارپور راہداری معاہدے کا حتمی مسودہ طے کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کرتارپور بارڈر منصوبے میں مسلسل رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے تاہم پاکستانی حکام کی اعلی سفارتی پیشہ وارانہ حکمت عملی کے باعث تمام تر مشکلات کے باوجود یہ منصوبہ تکمیکل کے قریب پہنچ چکا ہے جو سکھ برادری کیلئے تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر پر عالمی ضمیر جگانے کے لئے اسلام آباد میں‌ کرفیو کلاک نصب

    مقبوضہ کشمیر پر عالمی ضمیر جگانے کے لئے اسلام آباد میں‌ کرفیو کلاک نصب

    اسلام آباد: حکومت کی ترجیحات اور دلچسپی سے مسئلہ کشمیر مزید اجاگر ہونے لگا، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر عالمی ضمیر جگانے کے لئے اسلام آباد میں کرفیو کلاک نصب کر دیا گیا ہے۔

    اسلام آباد سے کے مطابق ہندوستان کی ظالم اور جابر افواج کو مقبوضہ کشمیر کو جکڑے ہوئے اٹھائیس روز گزر گئے، خوراک، ادویات اور ایندھن ختم ہونے کے باعث معصوم کشمیریوں کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دنیا کا ضمیر جگانے کے لئے اسلام آباد کے ریڈزون کے قریب کی شاہراہ سہروردی کے ٹریفک اشارے پر کرفیو کلاک نصب کر دیا گیا ہے،کلاک بتا رہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو لگے کتنے دن اور گھنٹے گزر چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد میں اس ٹریفک سگنل سے پاکستان میں موجود بڑی تعداد میں غیر ملکی سفارت کار گزرتے ہیں ،سگنل پر رکنے پر ان کی نظر اس کلاک پر پڑتی ہے۔دوسری طرف عمران خان نے وزارت خارجہ اور حکومتی کابینہ کے ارکان کو ہدایت کی ہےکہ وہ کشمیر ایشو کو دنیا کے چپے چپے میں‌پہنچانے کے لیے بھرپور کوششیں کریں

  • سیالکوت مقبوضہ کشمیرکا گیٹ وے ہے. فردوس عاشق اعوان

    سیالکوت مقبوضہ کشمیرکا گیٹ وے ہے. فردوس عاشق اعوان

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیالکوت مقبوضہ کشمیرکا گیٹ وے ہے.

    وزیر اعظم کی خصوصی معاون برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر کا راستہ سیالکوٹ سے جاتا ہے،سیالکوٹ مقبوضہ کشمیر کاگیٹ وے ہے،آج کل لوکل چیلنجز کو بھی دیکھنا ہوگا،مسیالکوٹ پاکستان کے دفاعی حصار کا پہلا مورچہ ہے.آزادکشمیر کے بعد سیالکوٹ میں سب سے زیادہ کشمیری بستے ہیں،وزیراعظم دنیا میں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ لڑرہے ہیں،
    پورے ملک میں الیکٹرانک میڈیا اپنی ذمہ داری ادا کررہا ہے،کشمیریوں کے دردکی داستان سب سے پہلے سیالکوٹ پہنچتی ہے،کشمیریوں کے دردکی داستان سب سے پہلے سیالکوٹ پہنچتی ہے،

  • شیخ رشید نے بڑا یوٹرن لے لیا ، کیوں لیا ؟ وجہ نے حیران ہی کردیا

    شیخ رشید نے بڑا یوٹرن لے لیا ، کیوں لیا ؟ وجہ نے حیران ہی کردیا

    راوالپنڈی : وفاقی وزیر ریلوے نے کچھ عرصہ قبل چلائی گئی 2 نئی ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، بند کی جانے والی ٹرینوں کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے لاہور آنے والی دونوں ٹرینیں راولپنڈی ایکسپریس 15 ستمبر 2019ء سے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے ریزرویشن آفس کو دونوں ٹرینوں کی بکنگ بند کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ پنڈی ریل کار کا افتتاح عمران خان نے 15 ستمبر 2018ء کو وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھ کر ہی کیا تھا، فیصلہ ٹرینیوں کی کم آکوپینسی کے باعث کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے جانے والی 109 اپ کی آکوپینسی 56 فیصد جبکہ راولپنڈی سے لاہور آنے والی ٹرین 110 ڈاؤن کی آکوپینسی 36 فیصد رہی، مجموعی طور پر ایک سال میں دونوں ٹرینوں کی آکوپینسی 46 فیصد رہی جسکے باعث محکمہ کو بہت زیادہ خسارہ ہو رہا تھا۔

  • بابا فرید الدین گنج شکر رحمة اللہ تعالی علیہ : علی چاند کا بلاگ

    بابا فرید الدین گنج شکر رحمة اللہ تعالی علیہ : علی چاند کا بلاگ

    صوفیا کرام محبت ، امن اور بھاٸی چارے کے مبلغ رہے ہیں ۔ انہی لوگوں کی وجہ سے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر برصغیر کے بہت سے غیر مسلم لوگ داٸرہ اسلام میں داخل ہوٸے ۔ صوفیا کرام نے ہمیشہ لوگوں کو بلا امتیاز رنگ و نسل اور بلا امتیاز دین و ملت ایک دوسرے کے ساتھ حسن اخلاق کی تعلیم دی اور اس کی عملی مثالیں بھی پیش کیں جن کی بدولت برصغیر کے ہندوٶں اور دیگر اقوام نے دین اسلام قبول کر کے اپنی زندگیاں دونوں جہاں میں روشن کی ۔ ان صوفیا کرام نے عملی تعلیمات کے ساتھ ساتھ اپنےاقوال اور اپنی شاعری کے ذریعے بھی لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا ۔ یہی وہ لوگ تھے جنہوں نے اسلام کو عملی طور پر اپنایا اور پھر دین اسلام کی عملی طور پر اشاعت کی ۔ ان بزرگ صوفیا کرام ہی کی بدولت ہمارے بزرگوں نے دین اسلام کی دولت کا اپنایا اور پھر دین اسلام کی محبت کی شمع ہمارے دلوں میں روشن کی ۔

    ان بزرگ صوفیا کرام میں سے ایک حضرت بابا فرید الدین گنج شکر ہیں ۔ بابا فرید الدین بارہویں صدی کے مسلمان مبلغ اور صوفی شاعر ہیں ۔ جن کی بدولت ، جن کی عملی تعلیمات سے متاثر ہو کر لاکھوں لوگ دین اسلام کی طرف کھنچے چلے آٸے ۔ بابا فرید الدین کا اصل نام مسعود اور لقب فرید الدین تھا ۔ آپ کی ولادت 589 ہجری میں ہوٸی اور وصال 666 ھ میں ہوا ۔ آپ کی والدہ کا نام قرسم خاتون اور والد ماجد کا نام قاضی جلال الدین تھا ۔ بابا فرید الدین کے استاد محترم حضرت خواجہ معین الدین چشتی ہیں ۔ بابا فرید الدین پنجابی ادب اور پنجابی شاعری کی بنیاد مانے جاتے ہیں ۔

    بابا فرید الدین کو گنج شکر کہنے کی وجہ یہ تھی کہ آپ کی والدہ نے جب آپ کو نماز کی تلقین کی تو کہا کہ جب بچہ چھوٹا ہوتا ہے اور وہ نماز پڑھتا ہے تو اللہ پاک کی طرف سے اسے شکر ملتی ہے ۔ اور پھر جیسے جیسے انسان بڑا ہوتا جاتا ہے ان انعامات میں اضافہ ہوتا جاتا ہے ۔ جب بابا فرید نماز پڑھ رہے ہوتے تو آپ کی والدہ چپکے سے مصلے کے نیچے شکر کی پڑیاں رکھ دیتیں ۔ ایک دن آپ کی والدہ کو شکر رکھنا یاد نہ رہا بعد میں یاد آیا تو پوچھا فرید الدین کیا آپ کو شکر کی پڑیاں ملی تھیں ۔ بابا فرید الدین نے ہاں میں جواب دیا تو آپ کی والدہ نے کہا کہ آپ تو واقعی گنج شکر ہیں ۔

    بابا فرید نے ابتداٸی تعلیم ملتان کی ایک مسجد سے حاصل کی پھر آپ قندھار اور مختلف شہروں سے تعلیم حاصل کر کے دہلی پہنچے ۔ کہا جاتا ہے کہ بابا فرید کو دہلی کی شان و شوکت بالکل بھی پسند نہ تھی جس کی وجہ سے آپ دہلی سے ہانسی اور پھر پاک پتن تشریف لے آٸے اور یہیں ڈیرہ نشین ہوگے ۔ بابا فرید نے بھی دیگر صوفیا کی طرح لوگوں کو امن و امان ، اخوت اور بھاٸی چارے کا درس دیا جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں اسلام قبول کر لیا۔ بہت سے علما کرام بھی بابا فرید الدین سے گراٸمر اور زبان دانی کے مساٸل حل کروانے پاک پتن آتے تھے ۔

    بابا فرید الدین پنجابی شاعری کے پہلے شاعر ہیں ۔ آپ کی شاعری میں بھی آپ کی عملی زندگی کی طرح بھاٸی چارے ، مساوات اور انسانیت کا درس ملتا ہے ۔ بابا فرید الدین نے ہمیشہ اپنی زندگی کو ذاتیات کی بجاٸے عوامی دکھوں کے حوالے سے دیکھا ہے جیسا کہ بابا فرید الدین خود لکھتے ہیں کہ
    میں جانیا دکھ مجھ کو ، دکھ سبھاٸے جگ
    اچے چڑھ کے ویکھیا تاں گھر گھر ایہا اگ

    ترجمہ : میں سمجھا تھا کہ دکھ صرف مجھ ہی کو ہیں لیکن یہاں تو سارا جہاں دکھی ہے ۔ جب میں نے اوپر ہو کر دیکھا تو پتہ چلا کہ ہر گھر اسی آگ میں سلگ رہا ہے ۔

    اک دوسرے شعر میں بابا فرید فرماتے ہیں
    فریدا خاک نہ نندیے ، خاکوں جیڈ نہ کوٸی
    جیوندیاں پیراں تھلے ، مویاں اوپر ہوٸی

    ترجمہ : فریدا خاک کی ناقدری نہ کرو کیونکہ زندگی میں یہی خاک ہے جس پر ہم پاٶں رکھے کھڑے ہوتے ہیں اور مرنے کے بعد یہی خاک ہمارے عیبوں پر پردہ ڈال دیتی ہے ۔

    بابا فرید الدین کے اقوال سے بھی ان کی تعلیمات کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔ آپ فرماتے ہیں کہ
    1 انسانوں میں ذلیل ترین وہ ہے جو کھانے ، پینے اور پہننے میں مشغول ہے ۔
    2 نفس کو اپنے مرتبہ کے لیے خوار مت کرو ۔
    3 درویش فاقے سے مر جاتے ہیں لیکن لذت نفس کے لیے قرض نہیں لیتے ۔
    4 جس دل میں اللہ کا ذکر جاری رہتا ہے وہ دل زندہ ہے اور شیطانی خواہشات اس پر قابو نہیں پا سکتیں ۔
    5 اطمینان چاہتے ہوتو حسد سے دور رہو ۔
    6 دوسروں سے اچھاٸی کرتے ہوٸے سوچو کہ تم اپنی ذات سے اچھاٸی کر رہے ہو ۔

    حضرت بابا فرید الدین نے 666 ھ میں وفات پاٸی ۔ مولانا بدر الدین کہتے ہیں کہ بابا فرید الدین نے وضو کے لیے پانی منگوایا ، وضو کر کے نماز پڑھی ، سجدے میں ہی یاحیی یا قیوم پڑھتے ہوٸے آپ خالق حقیقی سے جا ملے ۔ بابا فرید کا مزار آپ کے ایک مرید شہنشاہ محمد بن تغلق نے تعمیر کروایا ۔

    اللہ پاک ہمیں ان بزرگوں کی تعلیمات کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرماٸے ۔ آمین

  • فوجی کی بیٹی ہوں ، ملک وقوم کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہوں‌ ، رابی پیرزادہ نے تو وفا کی حد ہی کردی

    فوجی کی بیٹی ہوں ، ملک وقوم کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہوں‌ ، رابی پیرزادہ نے تو وفا کی حد ہی کردی

    لاہور:مقدر کی بات ہوتی ہے ، موت تو آنی ہی ہے اور اگر میدان جہاد میں ملک وقوم کے دفاع میں‌آجائے تو شہادت نصیب ہوجاتی ہے، خوش قسمت ہیں جنہیں دفاع وطن میں موت آئے ، ملک وقوم کی خاطر قربان ہونے کا اعلان کرکے رابی پیر زادہ نے اس ملک اور قوم کے ساتھ وفا کا حق ادا کردیا ، اطلاعات کے مابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میں ایک فوجی کی بیٹی ہوں اور میرے ملک کو جب بھی ضرورت پڑی میں سرحدوں پر جا کر اس کا دفاع کروں گی ،کشمیریوں کی لازوال جدوجہد کی وجہ سے آزادی کی منزل زیادہ دور نہیں ۔

    گلوکارہ رابی پیر زادہ نے کہا کہ بھارت پاکستانیوں کے جذبے سے اچھی طرح واقف ہے اور وہ ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے خلاف بزدلانہ کارروائیاں کی جارہی ہیں اورلاکھوں کی افواج کے مظالم بھی کشمیریوں کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکے ۔رابی پیر زادہ نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیریوں بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے اور انشا اللہ ان کی آزادی کی منزل اب زیادہ دور نہیں۔

  • عابد سورتی کی مشن پانی کی کہانی

    عابد سورتی کی مشن پانی کی کہانی

    ایک مسلم بزرگ کا عمل جو کہ سب کے لیے بہترین نمونہ ہے ، 84 سالہ بزرگ گھر گھر جاکر ان کے پانی کے نل جن سے پانی ٹپک کر ضائع ہوتاہے ان کو درست کرتا ہے ، تاکہ پانی ضائع نہ ہوا.
    بھارت میں آج شاید ہی کوئی ایسا شہر یا قصبہ ہوگا جہاں پانی کی قلت نہ ہو ۔ بڑھتی گرمی اور غیر منظم تعمیرات نے لوگوں کے سامنے پانی کا بڑا چیلنج پیدا کردیا ہے ۔ پھر بھی زیادہ تر لوگ پانی کی قیمت نہیں سمجھتے ہیں اور اس کو یوں ہی برباد ہونے دیتے ہیں ۔ پانی بچانے کیلئے جہاں زیادہ تر لوگوں میں سستی نظر آتی ہے ، وہیں ایک شخص ایسا بھی ہے جو 84 سال کی عمر میں بھی لوگوں کے گھر گھر جا کر ان کے ٹپکتے نلوں کو صحیح کررہا ہے تاکہ صاف پانی برباد نہ ہو ۔

    اس شخص کا نام ہے عابد سورتی ہے ۔ عابد پینٹر ، رائٹر اور کارٹونسٹ ہیں ۔ اس کے علاوہ ان کی ایک اور شناخت ہے گھر گھر جا کر ان نلوں کو صحیح کرنا جن سے پانی ٹپک رہا ہو اور وہ بھی مفت میں ۔

  • بھارتی مسلمانوں نے اعلان بغاوت کردیا ، بھارت کا ٹوٹنا یقینی ہوگیا ، ریاست بھوپال میدان جنگ بن گئی

    بھارتی مسلمانوں نے اعلان بغاوت کردیا ، بھارت کا ٹوٹنا یقینی ہوگیا ، ریاست بھوپال میدان جنگ بن گئی

    بھوپال : بھارت کا ٹوٹنا یقینی ہو گیا ،کشمیری مسلمانوں کے خلاف مظالم نے بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کو بھارت کے خلاف کے بغاوت پر مجبور کردیا ہے ،مسلمان سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور بھارت ، مودی ، آرایس ایس ، بجرنگ دل اور دوسری ہندو دہشت گردتنظیموں کے خلاف مسلح جدو جہد کرنے کا اعلان کردیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق بغاوت کی ایک جھلکی آج بھوپال میں دیکھنے کو ملی جہاں مسلمان ہندو معاشرے اور بجرنگ دل کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مسلمان نعرہ تکبیر لگاتے ہوئے ہندووں کو للکار رہے ہیں،

    https://youtu.be/KFSrEeh3S-4

    ویڈیو میں مسلمان اس قدر غصے میں دکھائی دے رہے ہیں‌کہ ایسے احساس ہوتا ہے کہ مسلمانوں نے بھارت میں ہندووں کے خلاف اعلان جہاد کردیا ہے، لوگ محبت سے نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت لگاتے ہوئے کشمیریوں کی حمایت میں نکلنے کا عہد کرتے ہیں ، مسلمانوں نے اس موقع پر سبز ہلالی پرچم بھی تھام رکھے تھے

    مسلمان بھارتی انتہا پسند ہندووں کو للکار رہے ہیں کہ آو ہم مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں ، ہم مرنے کے لیے تیار ہیں ، اس مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمان بزرگ، نوجوان اور بچے بھی شامل ہوئے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ صرف بھوپال کا واقعہ نہیں بلکہ بھارت کے دیگر علاقوں میں بھی بالکل ایسی ہی کیفیت پائی جارہی ہے اور مسلمانوں کی طرف سے بھارت کے خلاف بغاوت کے آثار مل رہے ہیں.