Baaghi TV

Author: +9251

  • عدم توجہ اور فنڈز کی قلت، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء رُک گیا

    عدم توجہ اور فنڈز کی قلت، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء رُک گیا

    لاہور : فنڈز کی کمی یا حالات سے بے خبری ، حکومت کے دعوے دم توڑنے لگے ، اطلاعات کے مطابق فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء لاہور سمیت پنجاب بھر میں رُک گیا۔ٹریفک پولیس کے پاس انٹرنیشنل لائسنس کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے شہری اذیت کا شکار، پنجاب ٹریفک پولیس تاحال کسی کمپنی کو کارڈوں کا ٹھیکہ نہ دے سکی،

    ذرائع کے مطابق کسی بھی کمپنی کو ٹھیکہ نہ دینے کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہزاروں شہری انٹرنیشنل لائسنس کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے پر مجبور ہیں، اعلیٰ حکام کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔سی ٹی او افس کا کہنا تھا کہ ابھی تک کارڈ موصول نہیں ہوئے جس کے بعد لائسنس بنانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

  • مقبوضہ کشمیر کی صورتحال افغان امن مرحلے پر اثر انداز ہوسکتی ہے ،امریکی تھنک ٹینک

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال افغان امن مرحلے پر اثر انداز ہوسکتی ہے ،امریکی تھنک ٹینک

    واشنگٹن : مقبوضہ کشمیر کی صورت حال امریکہ کے لیے پریشان کن ہوسکتی ہے.۔ رپورٹ کے مطابق سینٹر فور اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (سی ایس آئی ایس) کی جانب سے کشمیر پر جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘بھارت کے افغانستان کے لیے ارادوں پر پاکستان دہائیوں سے تشویش کا اظہار کر رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں موجودہ حالات و واقعات سے اسلام آباد میں اپنے پڑوسیوں کے لیے عدم اعتماد پیدا ہوگا’۔

    امریکی تھنک ٹینک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان افغان طالبان کے ساتھ امریکا افغان امن مذاکرات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، کشمیر تنازع سے پاکستانی وسائل اور سیاست افغانستان سے دور ہی نہیں ہوگی بلکہ اس سے امریکا کی جانب سے بھارت میں مداخلت کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے’۔افغان امن مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں اور امریکا اور افغان طالبان وفود معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے دوحہ میں ملاقات میں نویں ملاقات کر رہے ہیں تاہم دوحہ سے ملنے والی رپورٹس میں نشاندہی کی گئی ہے واشنگٹن یکم ستمبر تک معاہدہ نہیں کرسکے گا جس کی اسے امید تھی۔

    سینٹر فور اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (سی ایس آئی ایس) کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تاخیر سے پاکستان کو موقع مل جائے گا کہ وہ افغان طالبان کو امریکا کے ساتھ مشغول رکھے۔واشنگٹن کو بھی امید ہے کہ اسلام آباد طالبان کو افغان حکومت سے براہ راست مذاکرات کرنے کے لیے رضامند کرنے کی امید رکھتا ہے۔ افغان طالبان رہنماؤں کا ماننا ہے کہ کابل حکومت امریکا کی کٹھ پتلی حکومت ہے اور وہ ان سے براہ راست مذاکرات کرنے سے انکار کرتے رہے ہیں۔جمعے کے روز کانگریس مین، چیئرمین آف ہاؤس سب کمیٹی برائے ایشیا بریڈ شیرمان نے اعلان کیا تھا کہ وہ جنوبی ایشیا میں انسانی حقوق کے حوالے سے سماعت کریں گے۔

    سینٹر فور اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (سی ایس آئی ایس) کا کہنا تھا کہ ‘اس سماعت میں وادی کشمیر کی صورتحال پر توجہ دی جائے گی جہاں کئی سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام بھی بند کردیا گیا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ‘سماعت میں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بات کی جائے گی کہ کیا عوام کو غذا، صحت وغیرہ کی سہولیات میسر ہورہی ہیں کہ نہیں’۔

    یاد رہے کہ بریڈ شیرمان نے اس معاملے پر بات چیت کے لیے ایکٹنگ اسسٹنٹ سیکریٹری الیس ویلز۔ عالمی مذہبی آزادی کے سفیر سیم براؤن بیک اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے دیگر حکام کو مدعو کیا ہے۔جہاں امریکی قانون ساز اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کشمیریوں کو بھارتی آئین کے تحت جو تحفظ فراہم ہوتا تھا اسے ختم کن وجوہات پر بھارت نے ختم کیا وہیں سی ایس آئی ایس کی رپورٹ میں اسے بی جے پی کے سیاسی نظریات سے جوڑا گیا

  • جبری برطرفیوں معاشی قتل کے خلاف  صحافیوں نے  فیصلہ کن اقدام کا فیصلہ کر لیا

    جبری برطرفیوں معاشی قتل کے خلاف صحافیوں نے فیصلہ کن اقدام کا فیصلہ کر لیا

    میڈیا ہاﺅسز سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں کے خلاف تمام صحافتی تنظیموں کا ہنگامی اجلاس صحافیوں کے معاشی قتل کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا فیصلہ3 ستمبر کو دنیا نیوز اور 6 ستمبر کو سٹی 42 کا لاک ڈاﺅن کیا جائے گا

    تفصیلات کےمطابق میڈیا ہاﺅسز سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں اور معاشی قتل کے خلاف لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کی زیراہتمام تمام صحافتی تنظیموں و گروپس کے قائدین اور متاثرین کا ہنگامی اجلاس پریس کلب میں ہوا جس میں صحافی قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ صحافتی دنیا کی معتبر شخصیت اور استاد ڈاکٹر مہدی حسن نے خصوصی شرکت کی ۔اجلاس میں حال ہی میں بے روزگار ہونے والے اپنے ساتھی سجاد کاظمی کو ذہنی دباﺅ کی وجہ سے برین ہیمرج پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔ سجاد کاظمی اس وقت بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کیلئے اجلاس میں دعائے صحت کی گئی ۔اجلاس میں آنے والی تجاویز کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ آئے روز ہونے والی بے روزگاری ، تنخواہوں کی کٹوتیوں اور ذہنی ٹارچر کے خلاف میڈیا ہاﺅسز کے خلاف احتجاج کا آغاز کیا جائے جس کیلئے حکومتی ذمہ داران، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں، ٹریڈ یونینز سے رابطے کرکے میڈیا انڈسٹری کے حالات سے آگاہی دی جائے گی

    جبکہ متاثرین کو قانونی معاونت فراہم کرنے کیلئے لیگل کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ ہیومن رائٹس کمیشنزاور بین الاقوامی صحافتی تنظیموں سے بھی رابطے کرکے صحافیوں کے معاشی قتل عام بارے آگاہی دی جائے گی۔جبکہ سوشل میڈیا کا میڈیا ہاﺅسز کی انتظامیہ کے حوالے سے بھر پوراستعمال کیا جائے گا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہاگر کارکنوں کی بحالی اور برطرفیوں کا سلسلہ نہیں روکا جاتا تو 3 ستمبر بروز منگل کو دوپہر 2 بجے سے دنیا نیوز کا لاک ڈاﺅن کیا جائے گا اور طویل دھرنا دیا جائے گا جبکہ سٹی42 اور24 نیوز سے ملازمین کی چھانٹیوں اور برطرفیوں کے خلاف 6 ستمبر کو لاک ڈاﺅن کیا جائے گا اور 6 ستمبر کو ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا جس میں اداروں کے باہر مستقل دھرنے کا شیڈول دیا جائے گا۔

  • ہانگ کانگ ایئرپورٹ میدان جنگ بن گیا، ہزاروں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں، بد امنی کا راج

    ہانگ کانگ ایئرپورٹ میدان جنگ بن گیا، ہزاروں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں، بد امنی کا راج

    ہانگ کانگ کے ہزاروں مظاہرین کی ایئر پورٹ پر پولیس کے ساتھ جھڑپیں
    ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حامی ہزاروں مظاہرین سیاسی بدامنی کی تازہ ترین لہر کے نتیجے میں ہانگ کانگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتر آئے ہیں ، سڑکیں بند کردی ہیں اور بس ٹرمیننس بھری دی گئیں ہیں۔

    ہفتے کے روز مظاہرین اور پولیس کی لڑائیوں میں تصادم کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد ، مظاہرین نے اتوار کے روز ایک اہم علاقائی مرکز ، ہوائی اڈے کو مکمل طور پر ناکارہ کرنے کی کوشش کی۔

    مظاہرین نے روانگی ہال کی طرف جانے والی ایک سڑک کو روکتے ہوئے ہوائی اڈے کی طرف بڑھا۔ ہوائی اڈے سے باہر نکلنے کے بعد ، مظاہرین نے باڑیں اکھاڑ دیں اور بیریکیڈس تعمیر کروائے۔ دوسروں کو ہوائی اڈے کے گراؤنڈ فلور پر بس ٹرمنس پر تعینات پولیس کی قطاروں کا سامنا کرنا پڑا ، اور انہوں نے یہ نعرہ لگایا: "ہانگ کانگ کو آزاد کرو ، اب انقلاب لاؤ . انقلاب لاؤ

    شہر کو نشانہ بنانے کی تازہ ترین لہر میں ، درجنوں پولیس نے ہانگ کانگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈ onے پر کچھ راستے روک دیئے ، سڑکیں مسدود کردیں اور بس ٹرمنس کو بھر دیا۔

    ہفتے کے روز مظاہرین اور پولیس کی لڑائیوں میں تصادم کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد ، مظاہرین نے اتوار کے روز ایک اہم علاقائی مرکز ، ہوائی اڈے کو مفلوج کرنے کی کوشش کی۔

    مظاہرین نے روانگی ہال کی طرف جانے والی ایک سڑک کو روکتے ہوئے ہوائی اڈے کی طرف بڑھا۔ ہوائی اڈے سے باہر نکلنے کے بعد ، مظاہرین نے باڑیں اکھاڑ دیں اور بیریکیڈس تعمیر کروائے۔ دوسروں کو ہوائی اڈے کے گراؤنڈ فلور پر بس ٹرمنس پر تعینات پولیس کی قطاروں کا سامنا کرنا پڑا ، اور انہوں نے یہ نعرہ لگایا: "ہانگ کانگ کو آزاد کرو ، اب انقلاب کرو!”

    درجنوں پولیس نے ہوائی اڈے پر گشت کیا اور کچھ راستوں کو روک دیا۔

  • دنیا سن لے ! مودی ہٹلر کا دوسرا  جنم ہے، ظلم سے نہ روکا گیا تو دنیا امن کو ترسے گی ، راجہ فاروق حیدر

    دنیا سن لے ! مودی ہٹلر کا دوسرا جنم ہے، ظلم سے نہ روکا گیا تو دنیا امن کو ترسے گی ، راجہ فاروق حیدر

    لندن:دنیا سن لے ، مود ی کو امریکہ آنے پر سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا، بھرپورمظاہروں سے کشمیری مسلمانوں پر مظالم کی مذمت بھی کریں گے اور عالمی دنیا کو بھی باور کرائیں گے کہ مودی ایک ظالم اور ہٹلر کا دوسرا جنم ہے ، اسے ظلم سے نہ روکا گیا تو دنیا کاامن خطرے میں پڑسکتا ہے. وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی امریکا آمد پر بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی ہٹلر کے نقش قدم پر چل رہا ہے جس کا نتیجہ دوسری جنگ عظیم کی صورت میں نکلا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) پر راشٹر سیوک سنگھ (آرآیس ایس) کا قبضہ ہو گیا ہے۔ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار داروں کے مطابق ہی ہو سکتا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکا آمد پر بھر پور مظاہرہ کیا جائے گا، مقبوضہ کشمیر کوئی سرحدی تنازعہ نہیں ہے۔

    لندن میں‌گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اسوقت دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے، نوے لاکھ کی آبادی کے علاقے میں لاکھوں فوجی تعینات ہیں، انسانی زندگی مفلوج ہوچکی ہے، مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے قبضے سے آزاد کرائیں گے، وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بھی کہا ہے کہ اگر کشمیر کا جھنڈا گر گیا تو بھارت کا اگلا ہدف پاکستان ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت آزاد کشمیر لائن آف کنٹرول پر بسنے والے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس وقت قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے

  • ملک بھر میں محرم الحرام کا آغاز، مجالس کا سلسلہ شروع

    ملک بھر میں محرم الحرام کا آغاز، مجالس کا سلسلہ شروع

    لاہور: ہرسال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں مجالس کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے ،،شہدائے کربلا کی یاد میں شاہراہوں پر سبیلیں لگ گئیں جبکہ ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس سلسلہ میں امام بارگاہوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔عشرہ محرم میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی اداروں نے سکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

    دوسری جانب زیارات کی تزئین وآرائش کاآغاز کر دیا گیا ہے، ملک بھر میں شہداء کربلاء کی یاد میں امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر مجالس عزاء اور ماتمداری کا آغاز ہو گیا ہے۔محرم الحرام میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام سیکورٹی ادارے چوکس ہیں

  • مسلسل کرفیو اور لاک ڈاون کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی  جاری،  عزم و ہمت کی مثال قائم کر دی

    مسلسل کرفیو اور لاک ڈاون کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جاری، عزم و ہمت کی مثال قائم کر دی

    مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن تسلسل سے جاری ہے لیکن اس کے باوجود کشمیری اپنے احتجاج کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ بھارت کے ہر قسم کے جبر کے سامنے کشمیری سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔ مظاہروں میں ہزاروں نوجوانوں نے بھارتی درندوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔
    کرفیو لاک ڈاؤن، مواصلاتی رابطے بند، خوارک اور ادویات کی کمی، بھارت کے ٖہر طرح کے غاصبانہ حربوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔

    کشمیری نوجوانوں نے بھارتی سامراج کی پابندیوں کو توڑتے ہوئے مظاہرے کیے، ہزاروں نوجوانوں نے آزادی ریلیاں نکالیں جن پر بھارتی فوج نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پیلٹ گن کے فائر کیے۔

    بھارت کی فوج کی طرف سے مسلسل جبر و استبداد پر کشمیر ی نوجوانوں کا یہ عزم اور حوصلہ بھارت کے لیے پیغام ہے کہ وہ کشمیریوں کی آواز کو کبھی بھی دبا نہیں سکتا. کشمیری اپنے ہاتھوں میں پتھر اٹھائے بھارت کے مسلح افواج کا مقابلہ کر رہے ہیں.

  • شام کےشہر ادلب میں القاعدہ کے حمایتی گروپ پر حملےکی پینٹا گان نے تصدیق کردی

    شام کےشہر ادلب میں القاعدہ کے حمایتی گروپ پر حملےکی پینٹا گان نے تصدیق کردی

    پینٹاگان نے کہا ہے کہ امریکی فورسز نے شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں القاعدہ سے وابستہ ایک گروپ پر حملہ کیا تھا۔

    امریکی فورسز نے ادلب میں شام میں القاعدہ کے لیڈروں کے ایک اجتماع کو اس ( فضائی) حملے میں نشانہ بنایا تھا اور اس میں کم سے کم چالیس جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔امریکا کی مرکزی کمان کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ارل براؤن نے ہفتے کی شب ایک بیان میں الزام عاید کیا ہے کہ’’القاعدہ کا یہ گروپ امریکی شہریوں ، ہمارے شراکت داروں اور بے گناہ شہریوں پر حملوں کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ ‘‘

    ترجمان نے مزید کہا کہ ’’شمال مغربی شام القاعدہ کے لیڈروں کی بدستور ایک محفوظ جنت ہے اور وہ پورے خطے اور مغرب میں دہشت گردی کی کارروائیوں کو اسی علاقے سے فعال انداز میں مربوط بناتے ہیں۔ہم متشدد انتہا پسندوں کو شام کو ایک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے سے روکنے کے لیے حملوں میں نشانہ بناتے رہیں گے۔‘‘

  • رحیمیارخان ()ایم پی اے مخدوم سیدعثمان محمود ڈیرہ شمس اقبال آباد کی 13 سالہ مظلوم طلبہ کی آواز بن گئے

    رحیمیارخان ()ایم پی اے مخدوم سیدعثمان محمود ڈیرہ شمس اقبال آباد کی 13 سالہ مظلوم طلبہ کی آواز بن گئے

    ایم پی اے مخدوم سیدعثمان محمود ڈیرہ شمس اقبال آباد کی 13 سالہ مظلوم طلبہ کی آواز بن گئے .تحریک پنجاب اسمبلی میں جمع کرواو دی – حکومت سے فورا انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ.سفاک دردندوں نے 13 سالہ طلبہ کو اغوہ کرلیا –
    مزید پڑھیں:رحیم یار خان()13 سالہ طالبہ اغوا تین دن تک اجتماعی زیادتی
    تین دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔یہ افسوسناک واقعہ ڈیرہ شمس اقبال آباد رحیم یار خان میں پیش آیا ہے۔

  • ہمارے گائیڈڈ میزائل اسرائیلی جنگ کےلیے کافی ہیں، حسن نصراللہ

    ہمارے گائیڈڈ میزائل اسرائیلی جنگ کےلیے کافی ہیں، حسن نصراللہ

    لبنان کی ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ سیّد حسن نصراللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی محاذ آرائی کی صورت میں ان کی تنظیم کے پاس کافی تعداد میں ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے والے گائیڈڈ میزائل موجود ہیں۔انھوں نے اسرائیل کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ ان کی ملیشیا نے ہتھیاروں کی تیاری کے لیے تنصیبات قائم کررکھی ہیں۔

    حسن نصراللہ نے ہفتے کو ایک نشری تقریر میں کہا:’’ حزب اللہ کے پاس کسی بھی چھوٹی یا بڑی محاذ آرائی کے لیے لبنان میں کافی تعداد میں ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے والے گائیڈڈ میزائل موجود ہیں ۔‘‘

    انھوں نے کہا کہ بیروت کے نواح میں گرنے والے ڈرون ایسے حملے کا اگر جواب نہیں دیا جاتا ہے تو پھر قتلوں کے لیے دروازہ کھل جائے گا۔ انھوں نے اسرائیل پر اس ڈرون حملے کا الزام عاید کیا تھا۔

    حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’’اب اسرائیل کو جواب دینا ان کے گروپ کے فیلڈ کمانڈروں کی ذمے داری ہے۔وہ یہ بات جانتے ہیں کہ انھیں کیا کرنا چاہیے اور ان کی کیا تحدیدات ہیں؟‘‘