Baaghi TV

Author: +9251

  • اگلے چند دن اہم  ؛ پنجاب کے 29 اضلاع میں فوج طلب

    اگلے چند دن اہم ؛ پنجاب کے 29 اضلاع میں فوج طلب

    لاہور : پاک فوج کو سلام جو ایک طرف دشمن کے سامنے سینہ تان کے کھڑے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں تو دوسری طرف اپنے عزیز ہم وطنوں کی کی جان ، مال اور عزت کی حفاظت کےلیے بھی اپنا سب کچھ قربان کررہے ہیں. یہ وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے 29 اضلاع میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورت حال برقراررکھنے کیلئے فوج کو طلب کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج طلب کرنے کی درخواست وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے، محرم الحرام کے موقع پر پنجاب کے 12 اضلاع کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نےپنجاب پولیس کی درخواست پر صوبے کے 29 اضلاع میں فوج طلب کی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال محرم ا لحرام کے دوران پنجاب حکومت کو 26 کمپنیاں دی گئی تھی . حسب سابق اس سال بھی پاک فوج حساس اضلاع میں سٹینڈبائی ڈیوٹی دے گی اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں امن وامان قائم کرنے میں پولیس اور انتظامیہ کی مدد کرے گی۔

  • کیا پولیس والوں کی دماغی حالت ٹھیک ہے ؟ ایک کلک پرمیڈیکل ہسٹری ،  پنجاب پولیس امتحان میں پڑگئی

    کیا پولیس والوں کی دماغی حالت ٹھیک ہے ؟ ایک کلک پرمیڈیکل ہسٹری ، پنجاب پولیس امتحان میں پڑگئی

    لاہور : کیا پولیس والے دماغی طور پر صحت مند ہیں‌؟ بس ایک کلک پر سب کچھ پتہ چلانے والا سوفٹ ویئر آگیا ، اطلاعات کے مطابق پولیس افسران کی تعیناتی ان کی ذہنی حالت کو دیکھ کی جائے گی، صحت کے متعلق معلومات و بلڈ گروپ اور ویلفئیرکیلئے فیملی کا تمام ریکارڈ ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں فیڈ کرنے کا فیصلہ۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن( ر)عارف نواز نےموزوں سیٹ پر تعیناتی کیلئے ہرافسر واہلکارکی نفسیاتی حالت بھی جانچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کیلئے افسرواہلکار جہاں جہاں ڈیوٹی کی ہے اس وقت کے افسر سے متعلقہ اہلکارکی ذہنی کیفیت کاپرفارما پُر کروایا جائے گا اور ریکارڈ میں اپڈیٹ کیا جائے گا تاکہ افسرواہلکارکی ذہنی حالت کو دیکھتے ہوئے تعیناتی دی جاسکے۔

    آئی جی کی طرف سے افسران واہلکاروں کےاہلخانہ کاتمام ریکارڈبھی اپڈیٹ کرنے کا حکم دیا ہے جس کےتحت ہراہلکارکی بیوی اور بچوں کا مکمل ڈیٹافیڈ کیا جارہا ہے، اسی طرح ہرافسر واہلکارکی میڈیکل حالات کو جاننے کیلئےہرافسرواہلکارکے بلڈ گروپ یا کسی بیماری میں مبتلا ہیں تو اس کی مکمل تفصیلات اپڈیٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

  • کشمیر کے مسئلہ پر ہم کسی مصلحت کو تسلیم نہیں کرتے کشمیر کشمیریوں کا ہے..سردار ذوالفقار کھوسہ

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد )کشمیر کے مسئلہ پر ہم کسی مصلحت کو تسلیم نہیں کرتے کشمیر کشمیریوں کا ہے جس کے مستقبل کا فیصلہ کشمیریوں نے کرنا ہے ان خیالات کااظہار سابق گورنر پنجاب سردار ذوا لفقار علی خان کھوسہ نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا مقدمہ اقوام متحدہ، ا و آئی سی اور ہر عدالت میں لڑا جائے گا پاکستان کا ہر پیر و جو ا ں ہر سطح اور ہر حوالے سے کشمیروں کے شانہ بشانہ ہے سردار ذوا لفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر نام نہاد کشمیری کہلوانے والی اپوزیشن کی خاموشی بھی شرم ناک ہے ہمیں اپنے تمام تر اندرونی اختلافات بھلا کر پاک فوج اور کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے کہ یہی وقت کی آواز ہے۔

  • نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

    نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

    حکومت نے نیب آرڈیننس 1999 میں ترامیم کرنے کے بعد نیا قانونی مسودہ تیا ر کر لیا ہے۔

    ترامیم کے قانونی مسودے میں جن امور میں ترامیم تجویز کی ہیں ان میں ٹیکس، سٹاک ایکسچینج، آئی پی اوز، بلڈنگ کنٹرول کے مقدمات اور فرائض میں غفلت پر سرکاری ملازمین کیخلاف نیب کا دائرہ کارختم، نیب کیسز کی حد 50کروڑ روپے اور اس سے زیادہ کرنے کی حد شامل ہیں۔ اسی طرح پلی با رگین پرعوامی عہدہ یا ملازمت سے دس سال کی نااہلی،سرکاری ملا زم کا 45دن تک جسمانی ریمانڈ کرنے ،ٹرائل کورٹ یا احتساب عدالت کو ضمانت کے اختیارات دینے ،تین ماہ تک تحقیقات مکمل نہ ہونے پر ضمانت کی تجاویز بھی مسودے میں شامل کی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کے نئے ترمیم شدہ مسودہ کے مطابق ٹرائل کورٹ یا احتساب عدالت کو نیب کیسز میںضمانت قبل از گرفتاری اور ضمانت بعد از گرفتاری کے اختیارات ہونگے ،پلی بار گین کی منظوری کا اختیار بھی وزیراعظم کی قائم کمیٹی کے پاس ہو گا جبکہ پلی بار گین کے قوانین کو بھی تبدیل کرنے کی تجویز ہے۔دریں اثنا رقوم کی رضاکارانہ واپسی یا پلی بار گین کے بارے میں بھی کچھ رہنما اصول بنانا پڑیں گے کہ کن درخواستوں کو منظور کیا جائے ۔رہنما اصولوں میںملزم کی آفر،شواہد کی پختگی ،اپیلوں میں لگا وقت ،متوقع وصولی اور ملزمان کو ملازمتو ں سے ہٹانے جیسے عوامل شا مل ہو ں گے ۔پلی بار گین کے بعد بھی ملزم کو عوامی عہدہ یا ملازمت سے دس سال یا کسی بھی دوسرے عرصہ کے لیے نا اہل قرار دیا جا سکے گا۔

    ترمیم شدہ مسودہ میں لکھا گیا ہے کہ نیب کا دا ئرہ کار کسی بھی ایسے شخص تک نہیں بڑھایا جائے گا جو کہ بلواسطہ یا بلا واسطہ کسی عوامی عہدے سے تعلق نہ رکھتا ہو ، نیب کیسز میں حد جرم پچاس کروڑ متعارف کروائی جائے گی۔

    نئے ترمیم شدہ مسود ہ کے مطابق غیر منقولہ جا ئیداد کاضلعی کلکٹر یا ایف بی آر کے ریٹس سے حساب لگایا جائے گا، نیب کو ایسے کسی معاملے میں نوٹس لینے سے بھی روک دیا گیا ہے جس میں ضابطے کی خامیاں یا سرکاری ملازمین شا مل ہو ں اور جو کہ شفافیت کے اعتبار سے کسی حکومتی پراجیکٹ یا سکیم کو متاثر نہ کرتا ہو۔ نیب صرف اس صورت میں نوٹس لینے کا اہل ہو گا جب ضابطے کی خامیاں یا ایسے شواہد سا منے نہ آجائیں کہ کسی سرکاری ملازم نے اس کے فیصلے سے فائدہ حاصل کیا ہو۔

    مسودے میں قرار دیا گیا ہے کہ اختیارات کے غلط استعمال بارے نیب اس وقت حرکت میں آئے گا جب اس میں فوجداری ارادہ یا سرکاری ملازمین کے اثاثہ جات میں ناقابل جواز اضافہ شامل ہو۔

    نئے ترمیم شدہ مسودہ کے مطابق اگر تین ماہ تک تحقیقات مکمل نہ ہوں تو گرفتار سرکاری ملازم ضمانت کروا سکے گا، نیب کسی بھی کیس کو تحقیقات کے لیے دوربارہ نہیں کھول سکے گی جسے تحقیق کے بعد بند کیا گیا ہو ۔اسی طرح سرکاری ملازم کا جسمانی ریمانڈ بھی اب صرف 45دن کا ہو گا۔

    نئے مسودے کے مطابق ٹیکس،سٹاک ایکسچینج ،سٹاک مارکیٹ،آئی پی اوز، بلڈنگ کنٹرول پر نیب کے دا ئرہ کار کو ختم کیا جائے گا ۔

  • انتخابات 2019.20 کا اعلان کردیا گیا ، یہ انتخابات کب ہوں گے شیڈول جاری کردیا گیا

    انتخابات 2019.20 کا اعلان کردیا گیا ، یہ انتخابات کب ہوں گے شیڈول جاری کردیا گیا

    لاہور : الیکشن ، الیکشن اور الیکشن ملک ، حکومت نہیں بلکہ ہر چھوٹے سے چھوٹے ادارے کا مقصد بن کے رہ گیا ہے ، ایسے ہی پاکستان فلم پرڈیوسر زایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے 2019.20 الیکشن کا اعلان کردیا گیا۔ الیکشن 20 ستمبر کو ہوں گے

    پاکستان فلم پرڈیوسر ز ایسوسی ایشن کے مطابق ان سالانہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے اور کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے لئے کہہ دیا گیا ہے۔کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ نو ستمبر ہے جبکہ الیکشن میں بارہ ممبران کا انتخاب ہوگا اور دو مخصوص نشستوں پر خواتین کو منتخب کیا جائے گا،

    پاکستان فلم پرڈیوسر ز ایسوسی ایشن کے مطابق کے پی کے سندھ پنجاب سے کل ممبران کی تعداد تین سو آٹھ ہے اور بیس تاریخ کو الیکشن کے زریعے چیرمین اور دیگر عہدیداروں کے لئے چناو ہو گا۔

  • افغان طالبان کا افغانستان کے بڑے شہر قندوز پر حملہ ، افغان کٹھ پتلی ، امریکی اور اتحادوں کو ٹھکانے لگایا

    افغان طالبان کا افغانستان کے بڑے شہر قندوز پر حملہ ، افغان کٹھ پتلی ، امریکی اور اتحادوں کو ٹھکانے لگایا

    کابل: کابل انتظامیہ امریکی اشاروں پر افغان طالبان کے خلاف ایک طرف سازشیں کررہی تو دوسری طرف امریکہ دوحہ میں افغان طالبان سے محفوظ راستہ مانگ رہا ہے. افغان طالبان کو یہ رویہ پسند نہیں‌ ، اس منافقانہ رویے کا احساس دلانے کے لیے افغان طالبان نے قندوز میں اپنے حملے میں افغان کٹھ پتلی ، امریکی اور اتحادی فوجیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے.

    افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے بتایا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز افغان طالبان کے اس حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک اسٹریٹجک سنگم ہے جس کے ذریعے شمالی افغانستان کے بیشتر حصے اور دارالحکومت کابل تک آسانی سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

    یاد رہے کچھ روز قبل افغانستان میں شدت پسندوں نے افغان سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے کم از کم 14 سرکاری اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔ سرکاری اہلکاروں کا تعلق افغان ملیشیا سے بتایا جاتا ہے۔ایک اور حملے میں افغان طالبان نے رباط سنگی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے کے بعد ہونے والی لڑائی میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

  • باغی ٹی وی پول، اکثریت کا ٹک ٹاک کو بین کرنے کا مطالبہ

    باغی ٹی وی کے پول میں وزیٹرز کی اکثریت نے ٹک ٹاک کو بین کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

    پول میں پوچھا گیا تھا کہ کیا ٹک ٹاک بین ہونا چاہیے تو82فی صد نے اس کا جواب ہاں میں دیا۔ جبکہ 15فی صد نے نہیں میں جواب دیا۔ پول میں 3فیصد وزیٹرز نے ’پتہ نہیں ‘ کو منتخب کیا۔

  • اینٹی بایوٹکس آپ کو جوڑوں کی بیماری میں مبتلا کرسکتی ہیں ، تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    اینٹی بایوٹکس آپ کو جوڑوں کی بیماری میں مبتلا کرسکتی ہیں ، تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    لندن: اینٹی بایوٹکس آپ کو جوڑوں کی بیماری میں مبتلا کرسکتی ہیں ، تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی اگر آپ چاہتے ہیں کہ گٹھیا سے محفوظ رہیں تو دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ اینٹی بایوٹکس سے بھی ہر ممکن حد تک پرہیز کیجیے۔

    برطانیہ میں کِیل یونیورسٹی اور کواڈریم انسٹی ٹیوٹ آف بایوسائنسز کے اشتراک سے کیے گئے اس مطالعے میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی صحت سے متعلق دس سالہ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد برطانوی طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اینٹی بایوٹکس کا زیادہ استعمال کرنے والوں میں جوڑوں کی بیماری یعنی ’’گٹھیا‘‘ کا خطرہ، اینٹی بایوٹکس نہ لینے والے لوگوں کی نسبت 60 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ شعبہ طب میں ضد حیوی دواؤں (اینٹی بایوٹکس) کو کسی بیماری کے خلاف انتہائی اقدام کے طور پر ہی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ قانونی طور پر انہیں صرف سند یافتہ ڈاکٹر کے تحریری نسخے کے مطابق ہی خریدا جاسکتا ہے لیکن پاکستان سمیت، دنیا کے بیشتر ترقی پذیر ممالک میں اس طرح کی احتیاطی تدابیر کا کوئی بندوبست نہیں۔

    اس طبی مطالعے میں یہ بات خاص طور پر نوٹ کی گئی کہ جو لوگ سال میں دو مرتبہ اینٹی بایوٹکس کا مکمل کورس کرتے ہیں، ان میں اینٹی بایوٹکس استعمال نہ کرنے والوں کے مقابلے میں گٹھیا کا خطرہ 66 فیصد تک زیادہ ہوتا ہے۔ ویسے تو کم و بیش تمام اقسام کی اینٹی بایوٹکس ہی گٹھیا کے خطرات میں اضافہ کرتی دیکھی گئیں لیکن اس ضمن میں گلے کی خرابی میں استعمال کی جانے والی اینٹی بایوٹکس سب سے زیادہ خطرناک رہیں۔

  • ثانیہ مرزا کی تصویر مذاق کا نشانہ بن گئی ، بھارتیوں کے اس طرز عمل پر بھارتیوں کی تنقید

    ثانیہ مرزا کی تصویر مذاق کا نشانہ بن گئی ، بھارتیوں کے اس طرز عمل پر بھارتیوں کی تنقید

    ممبئی:بھارتیوں کو کیا ہوگیا کہ وہ ہر مسلمان کے خلاف کسی نہ کسی انداز سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہیں. ایسا ہی ایک تازہ واقعہ بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا جہاں ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا نام تبدیل کرکے پی ٹی اوشا کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق نیشنل اسپورٹس ڈے کے حوالے سے آندھرا پردیش کی پورٹ سٹی وشاکا پٹنم میں جا بجا بھارتی کھلاڑیوں کے پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایسا ہی ایک پوسٹر سب میرین میوزیم پر لگا یا گیا جس میں ثانیہ مرزا کی تصویر لگائی گئی ہے تاہم اس کے نیچے نام پی ٹی اوشا لکھا گیا ہے۔

    اس فاش غلطی پر بھارتی شہری انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر صارفین شہری انتظامیہ کا خوب مذاق اڑا نے لگے ۔ایک صارف نے لکھا کہ میں اتنے برسوں سے انہیں ثانیہ مرزا سمجھتا رہا ہوں۔ایک خاتون صارف نے لکھا کہ آندھرا پردیش میں ثانیہ مرزا کو پی ٹی اوشا کہا جارہا ہے، حکومت ایسی غفلت بھی کرسکتی ہے؟۔

  • چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان، دارالامان او رٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا.

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان، دارالامان او رٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا. سنٹرل جیل کے معائنہ کے دوران پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی. انہوں نے سنٹرل جیل میں جامن، مالٹا، امرودکے پودے لگائے او رسنٹرل جیل میں موجودقیدیوں سے ملاقات کی انہوں نے قیدیو ں او رملازمین کے مسائل سنے. میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسرت چیمہ نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت صوبہ کی جیلوں کو خصوصی فوکس کیاجارہاہے اور 45جیلو ں میں گنجائش کے مطابق پھلدار پودے لگا کر جیلو ں کو باغات میں تبدیل کر دیاجائے گا. انہوں نے کہاکہ درختوں کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے ساتھ درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی. ایم پی اے مسرت جمشیدچیمہ نے کہاکہ وزیر اعلی جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے سنجیدگی سے کام کررہے ہیں 350ارب روپے کے پیکج میں سے 35فیصد حصہ جنوبی پنجاب کیلئے مختص کیاگیا ہے. انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی کے ساتھ پارٹی کی لیڈر شپ کا فوکس جنوبی پنجاب ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جیل وارڈن اور ملازمین کی ترقیوں او ردیگر مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلی کو سفارشات پیش کی جائیں گی. چیئرپرسن نے دارالامان کے معائنہ کے دوران موجود خواتین اور بچوں سے ملاقات کی. ان کے مسائل دریافت کیے. سپرنٹنڈنٹ زرینہ بی بی سے دارالامان کے بارے میں بریفنگ لی. انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال کے معائنہ کے دوران بس حادثہ کے زخمیو ں اوردیگر مریضو ں کی عیادت کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی اور دیگر سے طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں. انہوں نے مریضوں او رلواحقین سے مسائل سنے او ران کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں.