Baaghi TV

Author: +9251

  • حکومت کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا گیا.

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)حکومت کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیاڈویژنل و ضلع کی مرکزی تقریب ٹریفک چوک پر منعقد ہوئی۔ کمشنر مدثر ریاض ملک،آر پی او عمران احمر،ڈپٹی کمشنر وقاص رشید،ڈی پی او اسد سرفراز اور شہریوں کی کثیر تعداد سمیت مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی،چیئر مین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،اخوند ہمایوں رضا،ضلعی صدر پی ٹی آئی ملک محمد اقبال ثاقب اور دیگر نے شرکت کی تقریب میں بار،انجمن تاجران کے عہدیداران،علماء اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا جم غفیر بھی موجودتھا بارہ بجے پاکستان اور کشمیر کے ترانے پڑھے گئے بارہ بجکر پانچ منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور تمام ٹریفک رک گئی شرکاء نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے شرکاء نے قومی اور کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور قومی اور کشمیر کے پرچم کے بیجز لگائے گئے تھے اوربازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں ہوئی تھیں تقریب پاکستان اور کشمیر کے ملی نغموں سے فضا گونجتی رہی جس میں استحکام پاکستان،ملک و قوم کی خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی سیاسی نمائندوں اور کمشنر ودیگر آفیسران نے خطاب بھی کیا۔

  • 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم کر دی ، بھارت نے ایسا کیوں کیا ؟ خبر نے مسلمانوں کو شدید غصہ دلا دیا

    19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم کر دی ، بھارت نے ایسا کیوں کیا ؟ خبر نے مسلمانوں کو شدید غصہ دلا دیا

    نئی دہلی: بھارت ایک طرف کشمیری مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے تو دوسری طرف بھارت میں‌بسنے والے مسلمانوں کے کا جینا حرام کردیا ہے. اطلاعات کےمطابق انتہا پسند بھارتی حکومت نے مسلمان دشمنی میں تمام حدیں پار کرتے ہوئے آسام میں بسنے والے 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم کر دی ہے۔

    بھارت کی طرف سے آسام کے مسلمانوں پر ہونے والے اس ظلم کے بارے میں‌ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نیشنل رجسٹر سیٹیزن (این آرسی) وہ متنازع فہرست ہے جس میں لوگوں نے یہ شواہد حکومت کو دیئے ہیں کہ وہ 24 مارچ 1971 سے قبل شہر میں آئے تھے۔جن لوگوں کا نام فہرست میں شامل نہیں ہے انہیں 120 دن کے اندر اندر اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔

    دوسری جانب اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بھارتی حکومت ان لوگوں کے ساتھ کیا کرنے جا رہی ہے۔مودی سرکار نے اس ضمن میں مؤقف اپنایا ہے کہ حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر بسنے والے بنگلہ دیشی تارکین وطن کی تصدیق کے لئے یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ برس ریاست کے شہریوں کی ایک عبوری فہرست جاری کی گئی تھی جس میں 40 لاکھ سے زیادہ باشندوں کو شہریت سے باہر رکھا گیا تھا۔انتہا پسند مودی سرکار نے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر شہر کی سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے ہزاروں پولیس اور فوجی اہلکاروں کو تعینات کررکھا ہے۔

  • مسلمانوں سے ہمدردی کیوں کی ، کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر ارمیلا غدار قرار

    مسلمانوں سے ہمدردی کیوں کی ، کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر ارمیلا غدار قرار

    نئی دلی:یہ ہے بھارت کہ چہرہ اور نام نہاد جمہوریت ، نامور بالی ووڈ اداکارہ اوربھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رکن ارمیلا ماٹونڈ کر کو کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر بھارتیوں نے غدار قرار دے دیا۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کل نامور بھارتی اداکارہ اور سیاست دان ارمیلا ماٹونڈ کر نے دوروز قبل مقبوضہ کشمیر میں ہفتوں سے جاری کرفیو اورلاک ڈاؤن کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔ جب کہ ا س سے قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بھی مودی سرکار کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت مقبوضہ جموں کشمیر میں سب کچھ اچھا ہے دکھانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے ساتھ کشمیر کے بہتر مستقبل کی باتیں، مقامی افراد اور کشمیری قیادت پر تشدد کب ختم ہوگا؟

    نئی دہلی سے آمدہ اطلاعات کےمطابق ارمیلا کے اس ٹوئٹ نے بھارتی صارفین کو آگ بگولہ کردیا اور وہ حسب روایت اداکارہ پر چڑھ دوڑے۔ ویبھو نامی صارف نے ارمیلا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں غدار قرار دیتے ہوئے کہا ارمیلا تمہیں شرم آنی چاہئیے۔ افسوس ہوتا ہے کہ تم جیسے لوگ ہمارے ملک میں موجود ہیں جو مقبولیت حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کہتے ہیں۔ میری بات یاد رکھنا یہ سب تمہارے ہی خلاف جائے گا اور لوگ تمہیں ووٹ نہیں دیں گے

    یاد رہے کہ بھارت میں یہ روایت عام ہے کہ اگرکوئی اداکاریا اداکارہ پاکستان کی حمایت میں یا کشمیر میں ہونےوالے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتا ہے تو اسے فوراً غدار قرادے دیاجاتا ہے جس کی کئی مثالیں موجود ہیں اور اب سچ بولنے پر بھارتیوں کے غصے کا شکار ہوئی ہیں اداکارہ ارمیلا ماٹونڈ کر۔

  • کمسن بہن بھائی کو موت والدین کو ہمیشہ کے لیے دکھی کرگئی ، یہ بہین بھائ کیسے جانبحق ہوئے خبر نے مزید غمگین کردیا

    کمسن بہن بھائی کو موت والدین کو ہمیشہ کے لیے دکھی کرگئی ، یہ بہین بھائ کیسے جانبحق ہوئے خبر نے مزید غمگین کردیا

    شورکوٹ: اولاد چھوٹی ہویا جوان ، اولاد کی جدائی والدین کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے غموں میں چھوڑ دیتی ہے . ایسے ہی شورکوٹ میں دیوار گرنے سے کمسن بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔جن کی وفات والدین کے لیے بہت بڑا صدمہ چھوڑگئی

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 4سالہ عثمان اور3سالہ منتہیٰ دیوار کے سائے میں کھیل رہے تھے کہ دیوار ان پر آگری۔المناک سانحے پر علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ والدین شدت غم سے نڈھال ہیں ، بچوں کی وفات پر اہل محلہ اور قرب وجوار کے رہنے والوں کو بھی غمگین کرگئی ، بچوں کی وفات پر ہر آنکھ اشک بار تھی

  • بھارتی ایجنسی راء کا کارندہ گرفتار

    بھارتی ایجنسی راء کا کارندہ گرفتار

    نمائندہ (باغی ٹی وی)
    تفصیلات کے مطابق پاکستان کو انتہائی مطلوب عمر داؤد خٹک گرفتار
    سیکورٹی فورس اہلکاروں نے طورخم بارڈر کراس کرتے ھوئے خراست میں لیا
    عمر داؤد پاکستان محالف سرگرمیوں میں ملوث بھارتی ایجنسی راء کے لئے کام کررھا تھا
    عمر داؤد کا تعلق ضلع کرک کے علاقہ ترخہ کہوئی سے ھے جوکہ پچھلے کئی سالوں سے افغانستان میں مقیم تھا عمر داؤد سی ٹی ڈی کے حوالے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر مبتقل…سیکورٹی زرائع

  • 27 سال بعد پریوں کی شہزادی لیڈی ڈیانا کی یاد کئی دلوں کو غمگین کرگئی

    27 سال بعد پریوں کی شہزادی لیڈی ڈیانا کی یاد کئی دلوں کو غمگین کرگئی

    لندن :کون نہیں‌جانتا کہ لیڈی ڈیانا کی خوبصورتی اور شخصیت نے برطانیہ کے شاہی خاندان کو کس مقام تک پہنچا دیا تھا ، اسی پریوں کی شہرادی کہلانے والی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے بائیس برس بیت گئے ہیں۔شہزادی ڈیانا 31 اگست 1997ء میں پیرس میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں دنیا سے چل بسیں تھیں

    لیڈی ڈیانا کی سوانحہ عمری کے متعلق برطانوی میڈیا نے کچھ اس طرح لکھا ہے کہ پرنسس آف ویلز جنہیں دنیا لیڈی ڈیانا کے نام سے جانتی ہے یکم جولائی 1961ء کو برطانیہ کےشہر سینڈرنگھم میں پیدا ہوئیں۔ جولائی 1981ء کو 20 برس کی عمر میں ان کی شادی برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس سے ہوگئی اور یوں وہ دنیا میں لیڈی ڈیانا کے نام سے مشہور ہوئیں، ان کی شادی کو فیری ٹیل میرج قرار دیا گیا اور دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے ان کی شادی کی تقریب دیکھی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق لیڈی ڈیان بہت سی رفاہی تنظیموں کی پیٹرن بھی رہیں۔پرنس ولیم اور پرنس ہیری کی پیدائش کے بعد شہزادہ چارلس اور ڈیانا کے تعلقات میں سرد مہری آگئی۔دنیا کے اس مقبول ترین شاہی جوڑے کی شادی کے 16 سال بعد اگست 1996ء میں طلاق ہوگئی، ڈیانا کی عالمی سطح پر مقبولیت کا بڑا سبب ان کی خوبصورت شخصیت تھی، طلاق کے بعد بھی ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہ آئی۔ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ تصاویر لیڈی ڈیانا کی کھینچی گئیں۔

    یاد رہے کہ لیڈی ڈیانا نے 1995ءاور 1997ء میں وزیراعظم عمران خان اور ان کی سابق اہلیہ جمائما خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا۔ شہزادی ڈیانا 31 اگست 1997ء میں پیرس میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں دنیا سے چل بسیں تاہم ان کی پُرکشش شخصیت اور فلاحی خدمات ہمیشہ یاد ر کھی جائیں گی۔لیڈی ڈیانا کو ان کی گراں قدر خدمات پر مرنے کے بعد 1997ء میں امن کا نوبل انعام دیا گیا

  • لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین”شاہ حسین ایکسپریس”پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین”شاہ حسین ایکسپریس”پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    لاہور : شیخ رشید کے لیے پھر بری خبر آگئی ،اطلاعات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین شاہ حسین ایکسپریس پر گوجرا کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ نے سکیورٹی کا پول کھول دیا۔

    ذرائع کے مطابق گوجرہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے ٹرین کے انجن، پاور وین اور اکانومی کلاس بوگی پر فائرنگ کی، جس سے ایک مسافر شدید زخمی ہو گیا، فائرنگ کے بعد ٹرین کو روک کر ریسکیو ٹیمیں طلب کر لی گئیں۔ ریسکیو عملے نے زخمی مسافر کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق ٹرین میں ڈیوٹی پر مامور ریلوے پولیس اہلکار نظر ہی نہ آئے اور نامعلوم افراد پولیس کی ناک نیچے فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔افسوس ناک حادثے نے ریلوے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بھی لگا دیا

  • انسداد پولیو مہم کامیابی سے اختتام پذیر

    انسداد پولیو مہم کامیابی سے اختتام پذیر

    اسلام آباد:انسداد پولیو مہم کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔ پولیو پروگرام رپورٹ کے مطابق ملک کے 46 اضلاع میں 71 لاکھ بچوں کو کامیابی سے پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ پولیو مخالف فیس بک اور یوٹیوب سمیت 75 اکاؤنٹ بلاک کئے گئے۔رات گئے پولیومہم کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے یہ تفصیلات بتائی گئیں، بعض علاقوں میں‌یہ مہم جاری ہے

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اس دوران ملک کے کسی بھی حصے سے تشدد یا بدتمیزی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 46اضلاع میں سے 6 ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی بہترین رہی جبکہ افواج پاکستان، پولیس اور دیگر اداروں کی کارکردگی بھی زبردست رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق تاریخ میں پہلی بار ایف آئی آر درج کیے بغیر انکاری والدین کو قائل کرنا قابل تحسین ہے۔ مستقبل میں بھی زبردستی اور بندوق کی نوک پر پولیو کے قطرے نہیں پلائے جائیں گے، ذرائع کے مطابق دوسرا مرحلہ 2 ستمبر کو شروع ہوگا جس میں بلوچستان کے بعض دور دراز علاقوں میں پولیوکے قطرے پلائے جائیں‌گے

  • کچھ پاکستانی سلیبریٹیز کشمیری مظالم پر ابھی تک خاموش

    کچھ پاکستانی سلیبریٹیز کشمیری مظالم پر ابھی تک خاموش

    اگرچہ کچھ پاکستانی سلیبریٹیز نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں آواز اٹھائی ہے ، دوسروں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کے مظالم جاری ، مختلف علاقوں میں 9 کشمیری شہید کردیئے
    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دبا رہی ہے۔ پوری دنیا سے لوگ مودی حکومت کی بھرپور مذمت کر رہے ہیں۔زیادہ تر پاکستانی سلیبریٹیز مظلوم کشمیری بھائیوں کی حمایت کر رہی ہیںلیکن ابھی بھی کچھ پاکستانی خاموش ہیں۔ لگتا ہے کہ وہ شخصیات ہندوستانی شائقین کو تکلیف نہیں پہنچانا چاہتیں۔

    ان میں سے ایک نام سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک کا ہے ۔ ان کی بیوی ثانیہ مرزا بھارت کی شہری ہیں۔ شائد شعیب ملک اپنی بیوی کو دکھ نہیں دینا چاہتے۔ابھی تک شعیب ملک نے بھارتی مظالم کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں بولا۔

    دوسری طرف سنگر عاطف اسلم نے بھارتی ریاستی دہشت گردی پر چپ سادھ رکھی ہے۔ عاطف اسلم اس سال حج کے لیے گئے تھے۔ ایک اور مشہور سلیبریٹی حمزہ علی عباسی حج سے واپس آنے کے بعد مظلوم کشمیری عوام کے حق میں مسلسل ٹوئٹس کر رہے ہیں۔

    پاکستانی قوال راحت فتح علی خان کشمیرکے مسئلہ پر بے حس ہیں۔ قوال نے کشمیریوں کے لیے ابھی تک آواز بلند نہیں کی۔ شائد اس لیے کہ قوال نے بھارت کے ذریعے بہت زیادہ شہرت پائی ہے۔لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ کشمیر میں ہونے والی غیر انسانی حرکتوں کو نظرانداز کر دیا جائے۔

    گلوکار شفقت امانت علی خان بھی ان پاکستانی شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے بھارتی ظلم وجبر اپنے لب سی رکھے ہیں۔شائد وہ اس وجہ سے خاموش ہوں کہ بھارت میں موسیقی کا مستقبل روشن ہے۔

    اب وقت آ گیا ہے کہ ہر پاکستانی خواہ اس کا تعلق کسی بھی شعبہ ہائے زندگی سے ہوہ کشمیر میں ہونے والی ناانصافی کے بارے میں اپنی آواز بلند کرے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں‌رنگ لانے لگیں‌، مسئلہ کشمیر امریکی ایوانوں میں پہنچ گیا

    وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں‌رنگ لانے لگیں‌، مسئلہ کشمیر امریکی ایوانوں میں پہنچ گیا

    واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان کی کوششیں‌رنگ لانا شروع ہوگئیں پاکستان کی زبردست سفارتکاری کی وجہ سے امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کی راہ ہموار ہو گئی۔امریکی ایوان نمائندگان کی ایشیا ذیلی کمیٹی، جنوبی ایشیا میں انسانی حقوق کی صورت حال پر جلد سماعت کرے گی جس میں مسئلہ کشمیر میں جاری انسانی بحران پر توجہ مرکوز ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق مسئلہ کشمیر کی سنگینی کے پیش نظر ایوان نمائندگان کی ایشیا ذیلی کمیٹی کے ڈیموکریٹ چیئرمین بریڈ شرمین نے کمیٹی کا خود اجلاس بلایا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی بحران پر بات ہو سکے۔مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر کمیٹی میں سماعت کے بارے میں ڈیموکریٹ کانگریس مین کا کہنا ہے کہ بھارت نے کئی سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے اور حد یہ کہ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون تک بند کر کے روزمرہ زندگی کو جام کر دیا ہے۔

    نیویارک سے ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹ کانگریس مین نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست سے جاری کرفیو کے سبب لوگوں کو غذا اور دوائیں تک میسر نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کمیٹی کے چیئرمین نے انسانی حقوق کی بھیانک صورتحال کا جائزہ لینے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔بریڈ شر مین نے ساتھی رکن کانگریس آندرے کارسن کے ساتھ مل کر وادی سے تعلق رکھنے والے امریکیوں سے ملاقات کی تھی۔ جس میں کشمیریوں نے انہیں مقبوضہ وادی میں اپنے عزیزوں کے حوالے سے درپیش خطرات سے آگاہ کیا تھا۔