Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستانیوں کا ایک اور سنگ میل ، "کشمیرآور” دنیا بھر میں بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    پاکستانیوں کا ایک اور سنگ میل ، "کشمیرآور” دنیا بھر میں بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    پاکستانیوں نے عظیم اور شاندار کرادار ادا کرتےہوئے اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے جو مثال قائم کی اس نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا. شوشل میڈیا پر عوامی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کشمیر آور ٹاپ ٹرینڈ بن گیا. اور یہ ٹاپ ٹرینڈ نہ صرف پاکستان بلکہ کشمیر، بھارت سمیت دنیا بھر میں قائم رہا.یوں دنیا تک ایک مضبوط اور شاندار پیغام پہنچاہے.جس کی ماضی میں مثال نہیں‌ملتی .

    وزیراعظم عمران خان کی اپیل پرمقبوضہ جموں کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستانی قوم آج کشمیر آورمنایا گیا۔یوں ٹویٹر پر کشمیر آور دنیا اور بھارت میں بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، سوشل میڈیا صارفین نے کشمیریوں سے بھرپوراظہار یکجہتی کیا۔

    کشمیر آور دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ، بھارت میں بھی کشمیر آور دوسرے نمبر پر نظر آیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ٹوئٹس کئے گئے۔ سیو کشمیر کا ہیش ٹیگ بھی ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

    پاکستانی صارفین کا کہنا تھا ایک قوم ایک آواز ہم کشمیر کےساتھ ہیں۔ لوگوں نے کشمیر آور کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا لوگوں کی غیرمتوقع تعداد گھروں سے نکل آئی۔ معمر شہری بھی پیش پیش رہے۔

    ایک نوجوان نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر بھارت پریشان ہو گیا۔ ایک بچہ کشمیر کی آزادی کا بینر پکڑے بھی نظر آیا۔

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آدھے گھنٹے کے لئے ملک پھر میں ٹریفک روک دیا گیا تھا ملک میں چلنے والی تمام 138 ٹرینوں کا ایک منٹ کے لئے پہیہ جام کر دیا گیا تھا۔

  • معیشت کےلیے ٹیکس ضروری ہے ،  گورنر سٹیٹ بینگ

    معیشت کےلیے ٹیکس ضروری ہے ، گورنر سٹیٹ بینگ

    گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ معیشت کیلئے ٹیکس ضروری ہے۔ پہلامقصد ہے پرائیویٹ سیکٹرکو سپورٹ کریں۔ ایکسچینج ریٹ حقیقی ہونے سے رواں کھاتوں کے خسارے میں کمی آنا شروع ہو گئی۔

    اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہت سے نجی شعبے ٹیکس دینے کو تیار نہیں۔ جو ادارے ٹیکس نہیں دے رہے معیشت کیلئے نقصان دہ ہیں۔ اہم عہدوں پر براجمان کچھ لوگ نئے لوگوں کوآنے نہیں دیتے۔

  • دلپذیر فاؤنڈیشن بھی وزیر اعظم کے اعلان پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکل آئی

    دلپذیر فاؤنڈیشن بھی وزیر اعظم کے اعلان پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکل آئی

    اسلام آباد( نمائندہ اسلام آباد سے ) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اپیل پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دلپذیر فاؤنڈیشن کی یکجہتی کشمیر ریلی، چیئرپرسن صفیہ دلپذیر کی قیادت میں شرکاء نعرے لگاتے ہوئے مرکزی پروگرام ڈی چوک میں پہنچے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن دلپذیر فاؤنڈیشن صفیہ دلپذیر نے مطالبہ کیا کہ این جی اوز کو کشمیریوں کو ادویات، راشن اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء پہنچانے کیلئے اجازت دی جائے، پچھلے تین ہفتوں سے پوری وادی قید خانے میں تبدیل ہو چکی ہے،80 لاکھ کشمیری 4 ہفتے سے بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں، مودی سرکار کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے، عالمی دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مودی سرکار کے مظالم بند کروائے اور کشمیریوں کی مدد کیلئے پہنچیں،کشمیر میں اس وقت خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے مودی سرکار نے سب کچھ بلیک آؤٹ کر رکھا ہے، دنیا بھارتی مظالم رکوائے اور کشمیر کا تنازعہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کروائے ورنہ دنیا کو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا

  • کراچی:تحریک نوجوانان پاکستان اور جموں‌کشمیر لبریشن کونسل کے زیر اہتمام شاندار ریلی

    کراچی:تحریک نوجوانان پاکستان اور جموں‌کشمیر لبریشن کونسل کے زیر اہتمام شاندار ریلی

    تحریک نوجوانان پاکستان کشمیر اور جموں‌کشمیر لبریشن کونسل کے زیر اہتمام صوبائی صدر نعیم خان صاحب کی زیر صدرارت کراچی میں کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے شاندار پروگرام ہوا جس میں کشمیری بھائیوں سے کھل کر اظہار یکجہتی کیاگیا.اس موقع پر پاکستانیوں نے کھل کراظہار کیا.قائدین نے اپنے خطابات میں مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی فورسز کی طرف سے ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مزمت کی .
    شرکا ء میں اس وقت جوش و جذبہ پایا جاتاتھا وہ بھارت کے خلاف وا شگاف نعرے بلند کر رہے تھے.، کشمیر بنےگا پاکستان، کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ ، دوسری طرف انہو ں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے.پاکستان کے جوان ، بچے ، بھوڑھے اور خواتین نے کشمیریوں کے ساتھ مثالی اظہار یکجہتی کیا.
    مقررین نے کہا کہ مودی کا ہرظلم بھارت کی کشمیریوں کے ہاتھوں شکست لکھ رہا ہے،انسانیت سوزمظالم پرایک دن مودی کیخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایاجائے گا،مودی نے خود کوصرف انسانیت کا قاتل ثابت کیا ،تاریخ مودی کوبے گناہوں کا خون بہانے والےسفاک قصائی کےطورپر یاد رکھے گی

  • لودھراں : کشمیر بنے گا پاکستان

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے گوگڑاں میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی

    تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ملک کے دیگر شہروں کی طرح گوگڑاں میں بھی ایم ڈی کیمبرج ہائی سکول گوگڑاں شیخ محمد عمران کی سربراہی میں اساتذہ کرام ,طالبعلم, اور گوگڑاں کی غیور عوام نے ملکر ریلی نکالی اور ثابت کر دیا کہ وہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں

  • مظفرگڑھ بھی "کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے گونج اٹھا!

    مظفرگڑھ بھی "کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے گونج اٹھا!

    مظفرگڑھ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر سائرن بھی بجایا گیا اور شہریوں نے کھڑے ہوکر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا.مظفرگڑھ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی قیادت میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی۔ریلی میں طلباء،سرکاری اداروں کے ملازمین،وکلاء، پولیس،ڈاکٹروں، تاجروں، سیاسی شخصیات اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کیساتھ ساتھ ہزاروں شہریوں نے شرکت کی.اس موقع پر سائرن کی آواز پر شہریوں نے کھڑے ہوکر اور قومی ترانے کے ذریعے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا.ریلی سے خطاب کرتے ہوئےمقررین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہے.پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں بھارت نے جارحیت کی اگر کوئی غلطی کی تو 22 کروڑ پا کستانی پاک فوج کے ہمراہ دشمن سے لڑے گی۔

  • جو فلم سنسر بورڈ سے پاس نہیں کرائے گا وہ جیل جائے  گا ، فلم انڈسٹری کے لیے ضابطہ آگیا

    جو فلم سنسر بورڈ سے پاس نہیں کرائے گا وہ جیل جائے گا ، فلم انڈسٹری کے لیے ضابطہ آگیا

    کراچی:جو فلم دکھائے جانے سے پہلے سنسر بورڈ سے تصدیق نہیں کرائے گا وہ جیل جائے گا ، قانون پرانا ہی ہے مگر عمل درآمد نہ ہوسکا اطلاعات کے مطابق سنسر بورڈ نے ضروری قرار دیا ہے کہ فلم کو دکھائے جانے سے پہلے سنسر بورڈ کو ضرور چیک کروالیں

    ذرائع کے مطابق رواں ماہ عید الاضحی کے موقع پر پرے ہٹ لو اور سپر اسٹار جیسی فلمیں ریلیز کی گئیں تاہم اس دوران سندھ میں تین پشتو اور ایک پنجابی فلم بغیر سنسر کے سنیما گھروں میں دکھائی گئی جس پر سنسر بورڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سنیماؤں اور ڈسٹری بیوٹرز کو قانونی نوٹس جاری کردیئے۔

    سنسر بورڈ کو فلمیں دکھانے جانے کے حوالے سے چیئرمین سندھ سنسر بورڈ خالد بن شاہین کا کہنا ہے کہ عید کے دوران مجھے بتایا گیا کہ چار فلمیں بغیر سنسر کے سنیماؤں میں دکھائی جا رہی ہیں جب اس بارے میں مکمل حقائق ہمارے علم میں آئے تو ہم نے فوری طور پر ان سب کو قانونی نوٹس جاری کئے۔

    دوسری طرف چیئرمین سندھ سنسر بورڈ کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر سنیما مالکان کو سخت تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئندہ مالکان اس قسم کی کارروائی کے مرتکب پا ئے گئے تو ان کے سینماؤں کو سربمہر اور ڈسٹری بیوٹرز کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ قوائد و ضوابط کے تحت کام کر رہا ہے جس کا کام سنیما گھروں میں فلموں کو نمائش سے قبل مانیٹر کرنا ہے

  • رہبرِ اعلیٰ خامنہ ای نے برطانوی ٹینکر کو پکڑنے کا حکم دیا تھا:کمانڈرپاسداران انقلاب

    رہبرِ اعلیٰ خامنہ ای نے برطانوی ٹینکر کو پکڑنے کا حکم دیا تھا:کمانڈرپاسداران انقلاب

    ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے ایک سینیر کمانڈر نے پہلی مرتبہ انکشاف کیا ہے کہ رہبرِ اعلیٰ (سپریم لیڈر) آیت اللہ علی خامنہ ای نے برطانیہ کے پرچم بردار آئل ٹینکر اسٹینا امپرو کو تحویل میں لینے کا حکم دیا تھا۔

    ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق پاسداران انقلاب کی ائیروسپیس فورس کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ خامنہ ای نے (تیل بردار جہاز کی ضبطی کا) حکم دیا تھا اور اس پر پوری طرح عمل درآمد کیا گیا تھا۔‘‘

    کمانڈر کے بہ قول ’’ جب انھوں ( خامنہ ای) نے کہا کہ برطانیہ کے اقدام کا جواب دیا جائے گا اور اس پر خاموش نہیں رہا جائے گا تو اس کے صرف 48 گھنٹے کے بعد ہی برطانوی جہاز کو پکڑ لیا گیا تھا۔سپریم لیڈر کے ان احکامات پر بھرپور طریقے سے عمل درآمد کیا گیا تھا۔‘

  • پاکستان کی فوجی جنگی تیاریاں قابل فخر ہیں بھارت کو موقع ملنے پر سبق سکھا دیا جائے گا. زید حامد

    پاکستان کی فوجی جنگی تیاریاں قابل فخر ہیں بھارت کو موقع ملنے پر سبق سکھا دیا جائے گا. زید حامد

    پاکستان کی فوجی جنگی تیاریاں مکمل اور قابل فخر ہیں بھارت کو موقع ملنے پر سبق سکھا دیا جائے گا. زید حا مد

    پاکستان کےمعروف دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے پاکستان کی افواج کی تیاریوں کے حوالے سے اپنا تجزی پیش کرتےہوئے کہا کہ پاکستان کی افواج اپنے تینوں میدانوں میں تیار ہے.پاک فوج ، فضائیہ اور نیوی کی تیاریاں ہر طرح سے مکمل ہیں اور کل آرمی چیف نے آرمی چیف نے اسٹرائک کور کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں کور کی آپریشنل تیاریوں کی صورت حالت پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ اسٹرائیک کور کا جنگ میں اہم اور فیصلہ کن کردار ہے۔آپ کی تیاری، تربیت کے معیار اور اعلی عزم بہت حوصلہ افزا ہیں‘ اس کے علاوہ چائنی ملٹری آبزرور نے رپورٹ دی ہے کہ پاکستان کی فضائیہ چائنہ کے اشتراک سے فضائی مشقیں کر رہی ہے جسمیں شاہین 3 میزائل کی مشقیں بھی جاری ہیں.