Baaghi TV

Author: +9251

  • لاہور کی تاجر برادری کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر آگئی

    لاہور کی تاجر برادری کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر آگئی

    لاہور : ہر پاکستانی کشمیری ہے اورپھر پاکستانیوں نے یہ ثابت بھی کردکھایا ، آج وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے ہر پاکستانی گھروں سے باہر نکل آیا اورکشمیریوں سے بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کیا ، ایسے ہی لاہور میں بھارتی مظالم کیخلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر کی تاجر برادری بھی سڑکوں پر نکل آئی، تاجر برادری نے کشمیر بنے گاپاکستان کے نعرے لگائے اور کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑے رہنے کے مصمم عزم کا اظہار کیا۔

    ذرائع کے مطابق شہرکی تاجر برادری بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے میدان میں آگئی، پاکستان ٹریڈرزالائنس کے مرکزی قائدین کے زیراہتمام لبرٹی گول چکر پر تاجروں کیساتھ ریلی نکالی گئی، مرکزی قائدین عرفان اقبال شیخ، محمدعلی نے کشمیریوں کے حق میں زبردست نعرے بازی کر کے تاجروں کا لہو گرمایا۔

    کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے لاہور چیمبر عہدیداران کی جانب سے چیمبر سے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی گئی، سینئرنائب صدر خواجہ شہزاد ناصر، نائب صدر فہیم الرحمن سیگل نے ریلی کی قیادت کی، سینکڑوں تاجر رہنماؤں اور صنعتکاروں نے ریلی میں شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق لاہور کی دیگر مارکیٹوں کے تاجروں کی طرح اچھرہ مارکیٹ، فوٹو کیمرہ مارکیٹ، برانڈرتھ روڈ کے تاجروں نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالیں، صدر اچھرہ بازار حاجی اشفاق نے کہا کہ بھارت آرٹیکل تین سو ستر اور پینتیس اے ختم کر کے کشمیریوں کا الگ تشخص ختم نہیں کرسکتا۔

    لاہور شہرکی تاجر برادری نے کشمیریوں کی مالی، سماجی، سیاسی حمایت جاری رکھنے اور کشمیر کی آزادی کیلئے تن من دھن کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ تاجر برادری پہلے بھی کشمیری مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کرتی ہے اور اپنا سب کچھ کشمیری مسلمانوں کی خاطر قربان کرنے کا عزم بھی رکھتی ہے.

  • لودھراں کی تاریخ سب سے بڑی ریلی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی )وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع کونسل لودھراں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ مرکزی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ کٹ مرے گااور کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اہلیان لودھراں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردر عثمان بزدار کے کشمیر مشن ا ور وژن پر اپنے اعتماد کا مظاہر ہ کیا ہے۔ جلسہ میں ڈپٹی کمشنر راؤ امتیازاحمد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالطیف خاں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خاں، ممبر صوبائی اسمبلی نذیر خان بلوچ، امان اللہ خاں، رانا ارسلان خاں،رانا اعجازنون سمیت صوبائی و وفاقی محکموں کے سربراہوں، طلبا ء و طالبات، تاجر تنظیموں کے نمائندوں، وکلاء، ڈاکٹرز، اقلیتی برادری اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ جلسہ گاہ میں ٹھیک بارہ بجے سائرن کی آوا ز پر خاموشی اختیار کی گئی اور سٹرکوں پر ٹریفک رک گئی۔ شرکاء چلچلاتی دھوپ اور حبس اور سخت گرمی میں کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے لہراتے رہے۔ جلسہ گاہ میں شرکاء نے مٹ کے رہے گا ہندوستان، لے کے رہیں گے آزادی کے نعرے گونجتے رہے اور جلسہ گاہ میں کشمیر اور پاکستان کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر راؤا متیازاحمدنے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ لودھراں والوں کا کشمیریوں سے اظہار محبت و یکجہتی کے بے مثال جذبہ کو سلام پیش کرتا ہو ں کہ اتنی دھوپ اور گرمی میں کوئی مرد و عورت اور بچہ اپنی جگہ سے اِدھر سے اُدھر نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا دل اور جان کشمیر کے لئے ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری نذیر خان بلوچ نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم مرتے دم تک کشمیر یوں کے ساتھ ہیں اور اپنی خوشیوں کو کشمیر یوں کیلئے قربان کرتے ہیں۔ جلسہ میں سیاسی رہنماؤں نواب امان اللہ خاں، ارنا ارسلان خاں، سید ہ زیب النساء بخاری، تاجر تنظیموں کے نمائندوں چوہدری محمد سلیم، تاصم مسعود بٹ بھی موجود تھے۔ اختتام جلسہ پر مولانا محمد میاں نے کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سا لمیت کیلئے دعا کرائی

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوروکریسی کشمیریوں کی حمایت میں عملی طور پر دفاتر سے باہر نکل آئی

    ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوروکریسی کشمیریوں کی حمایت میں عملی طور پر دفاتر سے باہر نکل آئی

    لاہور : ہر پاکستانی کشمیری ہے یہ دعویٰ نہیں بلکہ ہر پاکستانی صدق دل سے یہ ثابت بھی کررہا ہے. پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیوروکریسی نے دفاتر سے نکل کر کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا . سول سروس کے چھوٹے بڑے تمام افسران نے اس موقع پر اس عہد کے اعلان کیا کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لیے آخری حد تک جائیں‌گے.

    تفصیلات کے مطابق کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مختلف صوبائی محکموں کے سیکرٹریز ریلیوں کی قیادت کرتے ہوئے استنبول چوک پہنچے، جہاں افسران و ملازمین نے پندرہ منٹ کھڑے ہو کر کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیا، اس موقع پر مختلف صوبائی محکموں سیکرٹریز کا کیا کہنا ہے آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

    یہ بھی یاد رہے کہ بیورکریسی کو بھی کشمیریوں سے اتنی ہی محبت ہے جتنے کسی دوسرے محب وطن پاکستان کو ، فرق صرف یہ ہے کہ پہلے والی حکومتوں نے علامتی طور پر تو کئی بار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا لیکن موجودہ حکومت نے ہر پاکستانی کو موقع دیا کہ وہ اپنے جزبات کا اظہار کرکے کشمیری مسلمانوں کے یہ پیغام دے کہ ہم تیار ہیں اور خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کی مدد کرتے رہیں گے ، اسی تناظر میں آج کے دن پوری قوم نے یک زبان ہو کر بھارت سمیت پوری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں اور کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

  • دوران خطاب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو کرنٹ لگ گیا

    دوران خطاب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو کرنٹ لگ گیا

    راولپنڈی :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد لال حویلی کے باہر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقد کئے گئے اجتماع سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران جب وہ اس جملے پر پہنچے تمہاری پوری نیتوں سے واقف ہیں تو انہیں کرنٹ لگ گیا اور ساتھ ہی انہوں نے تقریر روک کر کہا کرنٹ لگ گیا چلو کوئی بات نہیں میرا خیال ہے کرنٹ آگیا ہے جس سے سن کر شرکاء ہنس پڑے ساتھ ہی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میرا خیال ہے مودی اس جلسے کو ناکام نہیں بنا سکتا.

  • کشمیر میں موجودہ بھارتی مظالم کو مدنظر رکھتے ہو ئےاسلامی ممالک اوربالخصوص عالمی برادری کو اپناکردارادا کر ناچاہئے.سینیٹر حافظ عبدالکریم

    ڈیرہ غازی خان (تنویر احمد) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں بھائی چارے کا درس دیتا ہے کشمیر میں موجود ہ بھارتی مظالم کو مدنظر رکھتے ہو ئے اسلامی ممالک اور بالخصوص عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کر نا چاہئے پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن بھارتی ظلم و بربریت کو رکوانے کے لئے تمام سفارتی ذرائع کو استعمال کرنا وقت کا تقاضا ہے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی شہ رگ کشمیر میں کرب وبلا کی تاریخ دہرائی جارہی ہے مسلسل کرفیو کے باعث اہل کشمیر کی زندگی نہایت تکلیف کی حالت میں ہے سڑکوں اور گلیوں میں خون کی بارش، نوجوانوں کی گرتی لاشیں، بلکتے بچے اور بیمار بوڑھے اور خواتین، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور درندگی عروج پر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے حکمران صرف لفظوں کی جنگ میں مصروف ہیں لیکن کشمیریوں کے حقوق کے لئے اب عملی طور پر اور مؤثراقدامات کی ضرورت ہے تاکہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت مل سکے ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں او ر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے عالمی برادری کے سربراہان سے اپیل کی کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال،مظالم بند اور کرفیو اٹھانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

  • ضلع چنیوٹ میں بھی کشمیریوں کے ساتھ مکمل طور پر یکجہتی کا اظہار کیا

    ضلع چنیوٹ میں بھی کشمیریوں کے ساتھ مکمل طور پر یکجہتی کا اظہار کیا

    چنیوٹ
    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ضلع چنیوٹ میں بھی کشمیریوں کے ساتھ مکمل طور پر یکجہتی کا اظہار کیا گیا ختم نبوت چوک میں دھرنا دیا گیا احتجاجی مظاہرے میں سیاسی سماجی صحافتی وکلا تاجر طلبا و دیگر تنظیموں کی شرکت
    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ضلع چنیوٹ میں بھی کشمیر میں بھارتی مظالم اور بربریت کے خلاف احتجاج کیا گیا مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جو شہر کی مختلف شاہرات سے ہوتی ہوئی ختم نبوت چوک میں جمع ہوئیں احتجاجی مظاہرے میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ ڈی پی او چنیوٹ صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب جنرل سیکرٹری پریس کلب صدر انجمن تاجران سمیت دیگر تنظیموں کے نمائندوں سمیت طلبا و طالبات نے ختم نبوت چوک میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے کرفیو لگا کر ظلم و بربریت انسانی حقوق کی پامالی تشدد اور خواتین بچوں بوڑھوں مریضوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کو فوری طور پر ختم کروائے مظاہرین نے کشمیر بنے گا پاکستان ۔۔۔۔۔۔۔ کشمیریوں سے رشتہ کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ پاک فوج زندہ باد ۔۔۔۔۔۔۔۔ حکومت پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے

  • مودی بھی کوئی انسان ہے ؟ بالی ووڈ کی اداکارہ کشمیریوں پر مظالم کے خلاف مودی پر برس پڑیں

    مودی بھی کوئی انسان ہے ؟ بالی ووڈ کی اداکارہ کشمیریوں پر مظالم کے خلاف مودی پر برس پڑیں

    نئی دلی:مودی بھی کوئی انسان ہیں ؟ بے گناہ کشمیریوں پر مظالم پر چپ نہیں رہ سکتی ، مودی انسانیت کا قتل کررہا ہے ، جو خاموش ہیں وہ اس کے جرم میں برابر کے شریک ہیں ، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نامور بالی ووڈ اداکارہ اوربھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رکن ارمیلا ماٹونڈکرمقبوضہ کشمیر کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے پر مودی سرکار پر پھٹ پڑیں۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے بھارتی حکومت کی جانب سے گزشتہ 22 روز سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال اورکشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک پر مودی سرکار پر برستے ہوئے کہا ہے کہ میرے ساس سُسر کشمیر میں رہتے ہیں اور میرے شوہر مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث گزشتہ 22 روزسے اپنے والدین سے بات نہیں کرسکے ہیں۔

  • پاکستانی ادارکار ،فنکار بھی کشمیری نکلے ، فنکاروں نے بھرپور انداز سے اظہار یکجہتی کیا

    پاکستانی ادارکار ،فنکار بھی کشمیری نکلے ، فنکاروں نے بھرپور انداز سے اظہار یکجہتی کیا

    کراچی: ہم سب کشمیری ہیں اور کشمیری پاکستانی ہیں‌، ہم کشمیریوں کو بھارتی مظالم اور غلامی میں رہتے ہوئے برداشت نہیں کرسکتے ، کشمیریوں کی آزادی کے لیے آخری حد تک جائیں‌گے ، ان خیالات کا اظہار پاکستانی فنکاروں نے آج بھرپور انداز سے کیا ، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم عمران خان کےاعلان کے بعد آج 12 بجے پورے ملک میں ’کشمیر آور‘ منایاگیا۔ شوبز فنکاروں نے بھی اس موقع پر کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔

    تفٍصیلات کے مطابق نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم عمران خان اورمظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔ اس وقت ہم ایک ساتھ امن کی دعا کرتے ہیں اور پُر امید ہیں۔

    اداکار فیصل قریشی اور اعجاز اسلم بھی کشمیریوں کے لیے نکلے اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔داکار عدنان صدیقی اوربلال اشرف نے بھی تصاویر شیئر کیں اوربتایا کہ وہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

    دیگر گلوکاروں کی طرح گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ وہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لبرٹی چوک جارہی ہیں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ وہ سب ان کا ساتھ دینے کے لیے لبرٹی چوک آئیں۔واضح رہے کہ شوبز کے تمام فنکار گزشتہ روز سے ہی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پیغامات جاری کررہے ہیں۔

    https://www.instagram.com/rabi.fairy/?utm_source=ig_embed

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ بد قسمتی سے میں اس وقت ملک میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے کشمیر آور میں حصہ نہیں لے سکوں گا لیکن میں کہیں بھی ہوں میری حمایت ہمیشہ سے کشمیر کے ساتھ ہے۔

    پاکستان کے صف اول کے ادکار شان نے بھی وزیراعظم کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئےکہا تھا کہ ان کی بھرپور حمایت کشمیر کے ساتھ ہے اور وہ بھی مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکلیں گے۔ شان نے کہا کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کو جلد بھارت کی غلامی سے نجات دلا کر رہیں گے

    یاد رہے کہ گلوکار شہزاد رائے نے گزشتہ روز ہی ٹوئٹر پر تمام لوگوں کو آگاہ کردیاتھا کہ وہ آج کراچی میں ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی 2500 طالبات کے ساتھ باہر نکلیں گے اور کشمیر آور منائیں گے.

    شہزاد رئے کی طرح معروف گلوکار فخرعالم نے کہا تھا دنیا کو یاد دلائیں کہ ہمیں انسانی تکالیف کے دوران خاموش نہیں رہنا چاہئے۔

    یاد رہے کہ پاکستان کے غیر مند فنکاروں ، اداکاروں اور گلوکاروں نے جس طرح کشمیریوں کی بھرپورحمایت اور ان کے حقوق کی آواز اٹھائی ہے اس سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی

  • آرمی چیف کا جنگ میں‌اہم کردار ادا کرنے والی "سٹرائیک کور” کا دورہ، جنگی تیاریوں  پر اظہار اطمینان

    آرمی چیف کا جنگ میں‌اہم کردار ادا کرنے والی "سٹرائیک کور” کا دورہ، جنگی تیاریوں پر اظہار اطمینان

    آرمی چیف کا جنگ میں‌اہم کردار ادا کرنے والی "سٹرائیک کور” کا دورہ جنگی تیاریوں پر اطمینان اظہارکیا

    باغی ٹی وی رپورٹ :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنگ کے موقع پر اہم ترین کردار ادا کرنے والی ’سٹرائک کور‘ کا دورہ کیا ہے۔ ڈٰ جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آئی ایس پی آر نے اپنے تویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ’’آرمی چیف نے اسٹرائک کور کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں کور کی آپریشنل تیاریوں کی صورت حالت پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ اسٹرائیک کور کا جنگ میں اہم اور فیصلہ کن کردار ہے۔
    آپ کی تیاری، تربیت کے معیار اور اعلی عزم بہت حوصلہ افزا ہیں‘

  • پاکستان کی معیشت درست سمت جارہی ہے. عالمی ریٹنگ ایجنسی نے تصدیق کردی

    پاکستان کی معیشت درست سمت جارہی ہے. عالمی ریٹنگ ایجنسی نے تصدیق کردی

    نیویارک :پاکستان کی معیشت درست سمت جارہی ہے . موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے مثبت نتائج نکلیں‌گے ، اسی حوالے سے عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے پاکستانی معیشت کا آؤٹ لک مستحکم برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام،ملٹی اوربائی لیٹرل فنڈنگ ملکی معیشت کوسہارادینےمیں مدد دے گی۔

    عالمی ریٹنگ ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام،ملٹی اوربائی لیٹرل فنڈنگ ملکی معیشت کوسہارادینےمیں مدد دے گی ، آئی ایم ایف اوردیگر ذرائع سے ملی فنڈنگ آئندہ 12ماہ کیلئے کافی ہوگی، امید ہے ملکی معاشی اشاریوں میں مزید خرابی نہیں آئےگی۔

    عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو2اعشاریہ4 فیصد رہےگی ، یہ شرح 12 سال کی کم ترین سطح ہے ، رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں فی کس آمدنی1200 ڈالر تک ہوجائے گی۔