Baaghi TV

Author: +9251

  • ترکی: حکمران  جماعت کے  3 نئے استعفوں کے بعد اردوان کی پارٹی کا بحران مزید سنگین

    ترکی: حکمران جماعت کے 3 نئے استعفوں کے بعد اردوان کی پارٹی کا بحران مزید سنگین

    ترکی میں حکمراں جماعت "جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی” سے تعلق رکھنے والے تین سابق وزراء نے پارٹی کی رکنیت سے استعفا دے دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں صدر رجب طیب ایردوآن کی جماعت کا بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ جماعت کو پہلے ہی وسیع پیمانے پر انحراف کا سامنا ہے۔

    پارٹی سے مستعفی ہونے والوں میں سعد الدین ارجین (سابق وزیر انصاف)، بشیر اطالئی (سابق وزیر داخلہ) اور نہاد ارجون (سابق وزیر صنعت و بیرونی تجارت) شامل ہیں۔

    توقع ہے کہ مستعفی ارکان اس جماعت میں کلیدی عہدوں پر کام کریں گے جس کی تاسیس کے لیے نائب وزیراعظم اور سابق وزیر معیشت اور وزیر خارجہ رہنے والے علی باباجان کوشش کر رہے ہیں۔ باباجان جولائی میں "جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ” پارٹی سے مستعفی ہو گئے تھے۔

    ادھر ترکی کے میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق ترکی کے سابق وزیراعظم احمد داؤد اولو دارالحکومت انقرہ میں ایک نئی جماعت کا صدر دفتر قائم کر رہے ہیں۔ ترک اپوزیشن کے میڈیا کا کہنا ہے کہ اولو نے ایک بار پھر حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولمپنٹ پارٹی اور صدر ایردوآن کی پالیسیوں کے خلاف نکتہ چینی کی ہے۔

  • عرب اتحاد کو درپیش ہر خطرے کا تدارک کریں گے ، متحدہ عرب امارات

    عرب اتحاد کو درپیش ہر خطرے کا تدارک کریں گے ، متحدہ عرب امارات

    متحدہ عرب امارات نے یمن کی آئینی حکومت کی طرف سے عسکری مداخلت کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عرب اتحاد کو درپیش خطرات کے خلاف لڑنے اور اس کے دفاع کے لیے ہراقدام کا حق حاصل ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی’وام’ کے مطابق یمنی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے رد عمل میں ابو ظبی نے واضح کیا ہے کہ یمنی حکومت کے الزامات کے بنیاد ہیں۔ یمن میں دہشت گرد گروپوں کی طرف سے یمن میں امن کے قیام کے لیے کام کرنے والے عرب اتحاد اور سولین پرحملوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد امارات نے محدود پیمانے پر دہشت گردوں کے مراکز پر بمباری کی ہے۔ یہ بمباری انسانی حقوق کے اصولوں کے مطابق اور جنیوا معاہدوں کی روشنی میں کی گئی ہے۔

    امارات وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدن میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی محاذ جنگ سے ملنے والی ٹھوس اور مصدقہ معلومات کی روشنی میں کی گئی ہے۔ امارات نے یمن کی اس ملیشیا کے خلاف کارروائی کی ہے جو عرب اتحاد اور یمنی عوام کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔

  • بھارت پیلٹ گنوں سے کشمیریوں کی بینائی متاثر کر رہا ، ملیحہ لودھی

    بھارت پیلٹ گنوں سے کشمیریوں کی بینائی متاثر کر رہا ، ملیحہ لودھی

    کشمیریوں کا مقدمہ لڑتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پیلٹ گنز سے مقبوضہ کشمیر میں سیکڑوں بچے بینائی سے محروم ہوگئے ہیں۔رپورٹ میں انہوں نےصرف بینائی سے متاثر ہونے کے متعلق انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ذکر ذکر کیا.

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کے سفارتی روابط تیز ہوگئےہیں، انہوں نے انسانی حقوق کے انڈر سیکرٹری جنرل اور یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقاتیں کیں۔

    ملیحہ لودھی نے جموں و کشمیر میں بڑھتی بھارتی جارحیت اور سنگین انسانی المیے کے خطرے سے خبردار کیا۔
    انہوں نے کہا کہ پیلٹ گنز سے کشمیر میں سیکڑوں بچے بینائی سے محروم ہوگئے ہیں، نہتے کشمیریوں کی جان کو شدید خطرہ ہے

  • بھارت کے لیے پیغام ! پاک چین فضائی مشقیں حقیقت سے قریب تر جنگی ماحول میں کی گئیں ، چینی حکام نے تصدیق کردی

    بھارت کے لیے پیغام ! پاک چین فضائی مشقیں حقیقت سے قریب تر جنگی ماحول میں کی گئیں ، چینی حکام نے تصدیق کردی

    بیجنگ :بھارت کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان فضائی مشقیں حقیقی جنگی ماحول کے عین مطابق کی گئیں جس سے دونوں ممالک کی افواج کو کافی کچھ سیکھنے میں مدد ملی۔ان خیالات کا اظہار چینی فوج کے اعلیٰ حکام کی طرف سے چینی آبزرور میں کیا گیا

    ذرائع کے مطاب چینی ملٹری آبزرور کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان اور چین کی فضائی فورس نے مشترکہ مشقوں کو جنگی کی حقیقی صورتحال کے قریب ترین ماحول میں انجام دیا ہے جس سے دونوں ممالک کی افواج نے کافی کچھ سیکھا ہے۔

    یاد رہے پاکستان اور چین کے درمیان یہ جنگی مشقیںشاہین آٹھ سالانہ طرز پر ہر سال منعقد کی جاتی ہیں اور آئندہ برس بھی فضائی مشقوں کو عملی جامع پہنایا جائے گا۔

  • مودی روک سکو تو روک لو ! بھارتی اداکارہ تریشا  کشمیری بچوں کی حالت زار پر تشویش کے ساتھ میدان میں آگئیں

    مودی روک سکو تو روک لو ! بھارتی اداکارہ تریشا کشمیری بچوں کی حالت زار پر تشویش کے ساتھ میدان میں آگئیں

    ممبئی:مودی روک سکو تو روک لو ، اب کشمیریوں کے حقوق کے لیے بھارت کی اداکار تریشا بھی میدان میں آگئیں، اطلاعات کے مطابق مودی سرکاری کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وبربریت پر جہاں دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے وہیں بھارت کے اندر سے بھی اب آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور انسانی حقوق کے لئے یونیسیف میں کام کرنے والی تریشا کرشنن نے قابض بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و جبر پر خاموشی توڑتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں کشمیر میں بچوں کی حالت زار پرسخت تشویش ہے۔

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور انسانی حقوق کے لئے یونیسیف میں کام کرنے والی تریشا کرشنن نے مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاؤن اور تعلیمی ادارے بند کرنے کے عمل کو بچوں کے خلاف تشدد کی ایک مثال قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی بچے کا حق سلب کیا جاتا ہے تو وہ اس بچے کے خلاف تشدد ہی سمجھا جائے گا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگر آپ بچوں کو بہتر تعلیم دیں تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے

  • ڈی سی او لاہور پھنس گئے ، سائل نے ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں عجیب الزام عائد کردیا

    ڈی سی او لاہور پھنس گئے ، سائل نے ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں عجیب الزام عائد کردیا

    لاہور: ڈی سی او لاہور شہری کی داد رسی نہ کرنے کی وجہ سے پھنس گئے ، شہری نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا کر ڈی سی او کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ، اطلاعات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ میں ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت، عدالت نے درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

    ہائی کورٹ سے ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے لاڑی اڈہ کے کیبر حسین شاہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے آگاہ کیا کہ لاڑی اڈہ کے قبرستان اور ملحقہ علاقے پر قبضہ گروپ کے ارشاد شاہ اور عابد شاہ نے قبضہ کر لیا ہے۔ درخواست گزار وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ پولیس اور متعلقہ اداروں نے بھی اس قبضہ کا نوٹس نہ لیا اور ڈی سی لاہور نے بھی اس کی درخواست پر کارروائی نہیں کی جبکہ عدالت نے اس کی درخواست دادرسی کیلئے ڈی سی لاہور کو بھجوائی۔

    سائل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کے 13 مئی 2019 کے حکم پر عملدرآمد نہیں کی جا رہا، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

  • لاہور میں بڑی بڑی عمارتیں مسمار کردی گئیں ، کس نے مسمار کیں اور کیوں کیں ؟ خبر نے ہلچل مچادی

    لاہور میں بڑی بڑی عمارتیں مسمار کردی گئیں ، کس نے مسمار کیں اور کیوں کیں ؟ خبر نے ہلچل مچادی

    لاہور: بڑی بڑی عماریں مسمار کردی گئیں ، یہ جرآت ایل ڈی اے کے علاوہ اور کون کرسکتا ہے. اطلاعات کےمطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹاؤن پلاننگ ونگ کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری، بغیر نقشہ تعمیر متعدد عمارتیں مسمار اور سربمہر کردی گئیں۔

    ایل ڈی اے حکام کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم کی خصوصی ہدایت پر شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں، ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ 1 کے ڈائریکٹر سلمان محفوظ کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر سکندر ہارون، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناصر مقبول اور پولیس کے اہلکار غیر قانونی تعمیرات کو مسمار اور سر بمہر کر رہے ہیں ۔

    ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی میں 108 اے میں بغیر نقشہ بننے والی عمارت کو مسمار کر دیا گیا، فیروز پور روڈ پر گھریلو پلاٹ پر کمرشل سڑیکچر کو مسمار کیا گیا۔دوسری طرف ایل ڈی اے حکام نے وارننگ دی ہے کہ وہ کسی سیاسی دباو میں نہیں آئیں گے اور غیر قانونی اور بغیر نقشے کے بنی ہوئی عمارتیں مسمار کردیں گے

  • کشمیر یوں‌کے لیے باہر نکلنے پر پاکستانی قوم کی شکرگزار ہوں‌،مقصد تک یہ سلسلہ جاری رہناچاہیئے، مشال ملک

    کشمیر یوں‌کے لیے باہر نکلنے پر پاکستانی قوم کی شکرگزار ہوں‌،مقصد تک یہ سلسلہ جاری رہناچاہیئے، مشال ملک

    کشمیر یوں‌کے لیے باہر نکلنے پر پاکستانی قوم کی شکرگزار ہوں‌،مقصد تک یہ سلسلہ جاری رہناچاہیئے، مشال ملک

    باغی ٹی وی رپورت : کشمیری رہنما اور‌حریت لیڈر یاسین ملک کی بیوی مشال ملک نے پاکستان قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں اس وقت پوری پاکستانی قوم پر کہ وہ مل کر کشمیر کی آواز بن کر باہر نکلے ہیں ، میں چاہتی ہوں کہ اسی طرح پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے نکلتی رہے . کشمیر یوں کےلیے آج مودی نے سب کچھ بند کردیا ہے . ان کے پاس نہ خوراک ہے ،نہ ادوایات ہے اور نہ بچوں کےلئے دودھ ہے . کشمیری قوم کو اللہ کے بعد صرف پاکستان پر امید ہے . اس لیے پاکستان کی پوری قوم کوہر انٹرنیشنل فورم یہ آواز اٹھانی چاہیئے کشمیر پر ہونے والےظلم اور بربریت کو اس وقت تک انٹر نیشنل فورم اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے سامنے اٹھاتے رہنا چاہییے جب تک کہ ان کو بھارتی قبضے سے چھٹکار نہیں مل جاتا.کشمیریوں کے اس طرح کی جدوجہد حصول آزادی تک جاری رہنی چاہیئے.

  • عدالت عالیہ نے دو بڑوں کو طلب کرلیا ، کس بات پر طلب کیا ؟ یہ باغی ٹی وی بتائے گا

    عدالت عالیہ نے دو بڑوں کو طلب کرلیا ، کس بات پر طلب کیا ؟ یہ باغی ٹی وی بتائے گا

    لاہور : وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر 19 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔

    لاہور ہائی کورٹ سے ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے آئینی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار نے نکتہ اٹھایا ہے کہ 22 اگست کو الیکشن کمیشن کے 2ارکان کی تعیناتی کی گئی۔ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی میں بلوچستان اور سندھ کا کوٹہ مدنظر نہیں رکھا گیا۔

  • آر ایس ایس  ہیڈ نے کہا ہے  ہندؤوں کے علاوہ اور کوئی مذہب نہیں رہے گا،رحمان ملک

    آر ایس ایس ہیڈ نے کہا ہے ہندؤوں کے علاوہ اور کوئی مذہب نہیں رہے گا،رحمان ملک

    سینٹیر رحمان ملک نے دیا مودی کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں بیان
    ،سینیٹر رحمان ملک کا سینیٹ میں اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ آج کشمیر ہمیں مدد کیلئے پکار رہا ہے
    ہمیں کشمیر ایشو پر ایک کمیٹی یا ٹاسک فورس تشکیل دینے کی ضرورت ہے..مودی کے لیے تقریروں کا وقت گزر چکا اب ایکشن کا وقت آچکاہے.آر ایس ایس ہیڈ نے کہا ہے ہندؤوں کے علاوہ اور کوئی مذہب نہیں رہے گا،

    واضح رہے کہ کشمیری عوام سے یوم یکجہتی کے حوالے سے جاری پروگرام کے مطابق آج جمعہ کو یکجہتی کے پروگرام 12 بجے سے جاری ہیں .پوری قوم کشمیریوں سے یکجہتی کے سراپا احتجاج ہے.

    جمعہ کی نمازوں کے بعد مظلوم کشمیری عوام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ بعد از نماز جمعہ دو بجے سے شام پانچ بجے تک ملک بھر میں عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی جن کے شرکاءپاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم تھامے ہوئے ہوں گے.