Baaghi TV

Author: +9251

  • اداکار محسن عباس اپناکیس عوامی عدالت میں لے آئے ؛ سارے الزامات کی تردید کردی

    اداکار محسن عباس اپناکیس عوامی عدالت میں لے آئے ؛ سارے الزامات کی تردید کردی

    لاہور:اداکار محسن عباس اپنا کیس عوامی عدالت میں لےاور اس وقت سوشل میڈیا پر اپنے اوپر لگائے جانےوالے الزامات کی تردید کررہے ہیں. اطلاعات کے مطابق محسن عباس حیدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے وکیل کے ساتھ ایک ویڈیو شئیر کی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ مجھ پر لگائے گئے سارے الزام بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔

    انسٹا گرام پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے محسن عباس حیدر کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ کی جانب سے عدالت میں میرے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، نہ کوئی گواہ پیش کیا گیا اور نہ ہی اسپتال کا ریکارڈ پیش کیا گیا۔انہوں نے کہاثابت ہوا کہ ہم سرخرو ہوئے اور سارے الزام جھوٹے تھے، لیکن ایک افسوس رہے گا کہ میرے ساتھیوں نے، میڈیا نے اور مداحوں نے خبر کی تصدیق کیے بغیر مجھے غلط سمجھا اور ایک روتی ہوئی عورت کو سچا سمجھا۔

    https://www.facebook.com/mohsinabbashaider/videos/707867699638870/?t=0

    اداکار محسن عباس نے مزید کہا کہ ہر روتی ہوئی عورت سچی نہیں ہوتی، فیصلہ کرنے والی ذات اللہ کی ہے اور جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔دوسری جانب یہ خبریں گردِش کر رہی ہیں کہ ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنی اور محسن عباس حیدر کی شادی کی پھیلنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی اور محسن عباس حیدر کی شادی کے حوالے سے جاری خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں جس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • اقرا عزیز کا آئٹم نمبر کرنے سے انکار، مداحوں کے دل پر وار کرگیا

    اقرا عزیز کا آئٹم نمبر کرنے سے انکار، مداحوں کے دل پر وار کرگیا

    اسلام آباد: پاکستانی اداکاریں تو ان دنوں بھرپور میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں ، اداکارہ اقرا عزیز نے کہا کہ وہ سیاحت کی بہت شوقین ہیں اور آئٹم نمبر کبھی نہیں کریں گی۔

    اسلام اباد سے ذرائع کےمطابق ڈرامے کی شوٹنگ میںمصروف اداکارہ اپنے منگیتر یاسر حسین کے ساتھ عنقریب جلوہ گر ہو رہی ہیں-میڈیا رپورٹ کے مطابق اقرا عزیز نے کہا کہ ان کو مختلف ممالک اور جگہوں کو دیکھنے کاشوق ہے اور ان کو جب بھی موقع ملے تو وہ بیرون ممالک سیر کے لئے نکل جاتی ہیں۔

    اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ جیسے ہی اچھے سکرپٹ والی کسی بہترین فلم کی آفر ہوئی وہ فورا قبول کریں گی لیکن آئٹم نمبر کبھی بھی نہیں کریں گی، وہ اب نئے ڈرامے “جھوٹی” میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جس میں ان کے منگیتر یاسر حسین ان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

  • جواولاد سے محروم اور بانجھ پن کا شکار ہیں وہ انڈے کھایا کریں ، نئی تحقیق نے ہلچل مچادی

    جواولاد سے محروم اور بانجھ پن کا شکار ہیں وہ انڈے کھایا کریں ، نئی تحقیق نے ہلچل مچادی

    لاہور : جو اولاد سے محروم ہیں‌ اور بانجھ پن کا شکار ہیں وہ انڈے کھایا کریں، کیوں کہ شادی کے بعد ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے ہاں جلد سے جلد اولاد کی پیدائش ہو لیکن ایسا نہ ہونے پر ان کے تعلق میں دوری بھی آسکتی ہے۔

    نئی طبی تحقیق کے مطابق ضروری نہیں کہ کوئی مرد یا خاتون بانجھ ہو درحقیقت ہارمونز کا نظام درست نہ ہونا بھی بچوں کی پیدائش میں تاخیر کا باعث بن جاتا ہے۔ہارمونز کو متاثر کرنے والے کیمیکلز اور ذہنی تناﺅ ہمارے جسم پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔تاہم طبی سائنس کا کہنا تھا کہ غذائی عادات بھی اس خطرے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں اور انڈا ان میں سب سے اہم مانا جاتا ہے۔

    ماہرین طب کے مطابق انڈوں میں کولائن نامی جز موجود ہوتا ہے جو بانجھ پن کے خطرے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ بھی یہ مختلف وٹامنز اور منرلز کا مجموعہ ہوتے ہیں جو مختلف طبی فوائد کا باعث بنتے ہیں۔انڈے کے علاوہ مچھلی، انار اور اخروٹ بھی ایسی غذاؤں میں شامل ہیں جو بانجھ پن کے خطرے کو کم کرسکتے ہیں۔

  • شام کے بیشتر شہر مکمل تباہ ہو چکے ہیں : سلامتی کونسل کا اعتراف

    شام کے بیشتر شہر مکمل تباہ ہو چکے ہیں : سلامتی کونسل کا اعتراف

    اقوام متحدہ میں انسانی اور امدادی امور کے سکریٹری مارک لوکوک کا کہنا ہے کہ شام کے صوبے ادلب میں "کم جارحیت والے علاقوں” میں بعض شہر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

    ادلب کی صورت حال کے حوالے سے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران لوکوک نے مزید کہا کہ شہری علاقوں کو تباہ کرنے کا کوئی سبب اور جواز نہیں جیسا کہ ادلب میں دیکھا جا رہا ہے۔

    لوکوک نے باور کرایا کہ اقوام متحدہ الرکبان کے علاقے میں رکنے کا فیصلہ کرنے والوں کے لیے انسانی امداد پیش کرے گی۔ انہوں بتایا کہ حالات زندگی بہتر ہونے کے حوالے سے نا امیدی کا شکار ہونے والے بہت سے لوگ الرکبان سے کوچ کر گئے ہیں۔

    اجلاس میں شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی جیر پیڈرسن نے کہا کہ سیاسی حل کے راستے پر گامزن رہنے کے لیے ادلب میں حالات کو پھر سے پرسکون بنایا جانا چاہیے۔

    پیڈرسن نے بتایا کہ وہ جلد ایران کا دورہ کریں گے اور انہیں امید ہے کہ وہ شامی بحران کے حل کے سلسلے میں ایران کی سپورٹ حاصل کر لیں گے۔

  • ہرملک کو اپنے مفادات کے دفاع کا حق حاصل ہے: پینٹاگان

    ہرملک کو اپنے مفادات کے دفاع کا حق حاصل ہے: پینٹاگان

    امریکی وزارت دفاع نے یمن کی آئینی حکومت کی طرف سے متحدہ عرب امارات پر عدن میں آئینی فوج پر بمباری کے الزامات مسترد کردیے ہیں تاہم پینٹاگان کاکہنا ہے کہ ہرملک کواپنے مفادات کےدفاع کا حق حاصل ہے۔

    پینٹاگان کی خاتون ترجمان ریپیکا ریپارچ نے ایک بیان میں کہا کہ ہرملک کو اپنے مفادات کے دفاع کا بھرپور حق حاصل ہے۔ ہرملک کی قیادت اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے کوئی بھی فیصلہ کرسکتی ہے۔ انہوں نےیمن کی آئینی حکومت کی طرف سے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا جن میں کہا گیا ہے کہ امارات عدن میں سرکاری فوج کی تنصیبات پربمباری کرکے عبوری کونسل کے جنگجوئوں کی مدد کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کی آئینی حکومت کویہ سوالات اماراتی قیادت کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔ الزامات سے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

    ادھر جمعرات کے روز اماراتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے امارات کو اپنے دفاع اور عرب اتحاد کو درپیش خطرات کے تدارک کے لیے جوابی کارروائی کا حق ہے۔

  • ایک کروڑ افغانوں کو مارسکتاہوں ، دوبارہ پھر حملہ کرنے کے لیے افغانستان آسکتے ہیں ، ٹرمپ کی دھمکی نے ہلچل مچا دی

    ایک کروڑ افغانوں کو مارسکتاہوں ، دوبارہ پھر حملہ کرنے کے لیے افغانستان آسکتے ہیں ، ٹرمپ کی دھمکی نے ہلچل مچا دی

    واشنگٹن : دوحہ میں ایک طرف مذاکرات تو دوسری طرف دھمکیاں ٹرمپ کے بیان نے تو ہلچل ہی مچادی ، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر افغانستان کو دہشت گردی کی ہارورڈ یونیورسٹی قرار دیتے ہوئے احمقانہ بیان دیا کہ اگر میں ایک کروڑ لوگوں کو مار دوں تو امریکا یہ جنگ منٹوں میں جیت سکتا ہے لیکن میں ایسا نہیں چاہتا۔

    امریکی ذرائع ابلاغ نے ٹرمپ کے اس بیان کو بار بار نشر کیا ہے اور کررہے ہیں کہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکا پر اگر دوبارہ کوئی حملہ ہوا تو ہم بھرپور طاقت کے ساتھ واپس آئیں گے۔دوسری طرف دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے اس بیان سے بو محسوس ہوتی ہے وہ ایک طرف افغان طالبان سے جان کی امان مانگ رہا ہے تو دوسری طرف ایسی دھمکیاں سمجھ سے باہرہیں ،

  • ٹرمپ  نے افغانستان میں اپنی فوج کم کرنےکا اعلان کر دیا ،کتنی فوج رہے گی اہم خبر

    ٹرمپ نے افغانستان میں اپنی فوج کم کرنےکا اعلان کر دیا ،کتنی فوج رہے گی اہم خبر

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کر کے اسے 8600 تک لانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس کے بعد وہاں سے مزید انخلا کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

    جمعرات کے روز فوکس نیوز ریڈیو پر ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا طالبان کے ساتھ ایک معاہدے تک پہنچنے کے "قریب” آ رہا ہے مگر وہ ایسا ہونے کے امکان کے بارے میں یقینی طور پر نہیں کہہ سکتے۔

    پینٹاگون نے افغانستان میں موجود 14 ہزار فوجیوں میں سے تقریبا نصف تعداد کے انخلا کے لیے منصوبے وضع کیے ہیں تاہم طالبان ان کو مسترد کرتے ہیں۔

    امریکی جوائنٹ اسٹاف کمیٹی کے سربراہ نے بدھ کی شام ایک بیان میں کہا تھا کہ مکمل انخلا کی بات کرنا ابھی قبل از وقت ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ طالبان کے ساتھ کوئی بھی امریکی معاہدہ سیکورٹی کی صورت حال پر منحصر ہو گا اور افغان فورسز کو اب بھی امریکا کی جانب سے مدد کی ضرورت ہے۔

  • بچیوں سے زیادتی اور پھر بیروں ملک وڈیوز بھیجنے والی خاتون  کے کردار نے  سر شرم سے جھکا دیئے

    بچیوں سے زیادتی اور پھر بیروں ملک وڈیوز بھیجنے والی خاتون کے کردار نے سر شرم سے جھکا دیئے

    ملتان:مردوں کے بارے میں تو سنا تھا کہ وہ بیرون ملک زیادتی کی ویڈیوز بنا کر بھیجتے ہیں اور پیسے کمانے کے چکروں میں اپنی اور قوم کی عزت کو تار تار کرتےہیں‌لیکن یہ اس سے پہلے کسی نے نہیں‌سنا ہو گا کہ خواتین بھی اس جرم میں مردوں سے کم نہیں‌، ایسے اہی ایک واقعے نے حکام ، عوام اور معاشرے کی آنکھیں‌کھول کر رکھ دی ہیں ، اطلاعات کے مطابق ملتان سے ایک ایسی سفاک عورت کوگرفتارکیا گیا ہے جوبچیوں کےزیادتی کی ویڈیوزبناتی اوران ویڈیوز کوبیرون ملک اپنےشوہرکو بھیجتی تھی۔

    ذرائع کے مطابق اس رابعہ نامی خاتون نےگھرمیں بیوٹی پارلربنارکھا ہے۔ دس سالہ بچی کومل نےاپنے ساتھ زیادتی اورویڈیوزبنانے کی روداد پولیس کو سنا دی۔ دس سالہ بچی کومل ملزمہ کےگھرکام کرتی تھی۔بچی نے انکشاف کیا ہے کہ رابعہ کےبھائی اوربھانجے نے اسے زیادتی کانشانہ بنایا اوررابعہ نےوڈیو بنائی۔

  • ماڈل کورٹس ، کامیاب منصوبہ ؛ 5 ماہ میں منشیات، قتل کے 12 ہزار سے زائد کیسز کا فیصلہ کیا

    ماڈل کورٹس ، کامیاب منصوبہ ؛ 5 ماہ میں منشیات، قتل کے 12 ہزار سے زائد کیسز کا فیصلہ کیا

    کراچی: پاکستان میں ماڈل کورٹس کا منصوبہ اور فارمولا کامیاب ہوچکا ، جب سے ماڈل کورٹس نے کام کرنا شروع کیا ہے ، ہزاروں کی تعداد میں لٹکے ہوئے فیصلے گھنٹوں اور دنوں میں ہوگئے ، ان کورٹس کے تیز ترین فیصلوں کے حوالے سے جو تازہ رپورٹ آئی ہے اس کے مطابق ملک بھر ممیں قائم 167 ماڈل عدالتوں میں 5 ماہ کے عرصے میں تیز ٹرائل کرتے ہوئے قتل، منشیات کے 12 ہزار 584 کیسز کا فیصلہ کیا گیا یکم اپریل کو قائم ہونے والی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 4 ہزار 897 اور منشیات کے 7 ہزار 687 کا تیز ترین ٹرائل کر کے فیصلہ کیا۔رپورٹ کے مطابق دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ان تمام کیسز کی کارروائی کے دوران 55 ہزار 619 گواہاں سے جرح کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق ماڈل کورٹس کے فیصلوں کو اگر وفاقی دارالحکومت سے لیا جائے تو اسلام آباد جنوبی کی ماڈل کورٹ کے ڈسٹرک اینڈ سیشن جج سہیل ناصر نے سب سے زیادہ 69 قتل کیسز کا فیصلہ کیا جس کے بعد قمبر شہداد کوٹ ماڈل کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج غلام قادر تونیو نے 60 قتل کیسز کا فیصلہ کیا۔چیف جسٹس آف پاکستان آصف سیعد کھوسہ 167 میں سے 24 ماڈل کورٹس کے پریزائڈنگ افسران کو ضلعی سطح پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں کیسز کا فیصلہ کرنے پر اعزاز سے نوازیں گے۔

    ذرائع کے مطابق چارسدہ کی ماڈل کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج (اے ایس جے) ارباب سہیل حامد نے منشیات کے سب سے زیادہ 135 کیسز جبکہ ملیر ماڈل کورٹ کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نوید احمد سومرو نے 132 کیسز اور میانوالی ماڈل کورٹ کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج راجہ محمد اجمل خان نے منشیات کے 118 کیسز کا فیصلہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق تیسری کیٹیگری میں اے ایس جے ارباب سہیل حامد (چارسدہ) نے منشیات کے 185 کیسز، ملیر کے اے ایس جے نوید احمد سومرو قتل اور منشیات کے 180 اور اسلام آباد کے ڈسٹرک سیشن جج سہیل ناصر نے اس قسم کے 167 مقدمات نمٹائے۔

    ماڈل کورٹس کے فیصلوں کی تازہ رپورٹ کے مطابق سندھ میں شہداد کوٹ نے غلام قادر تونیو نے قتل کے سب سے زیادہ 60 کیسز، کراچی وسطی کے لیاقت علی کھوسو نے 50 جبکہ ملیر کے اے ایس جے نوید احمد سومرو نے 48 کیسز کا فیصلہ سنایا۔

    سندھ ،اسلام آباد کی طرف صوبہ خیبرپختونخوا میں 2 خواتین ایڈیشنل اینڈ سیشن ججز، مرداد کی نادیہ سید اور ایبٹ آباد کی زینب ریحام نے سب سے زیادہ قتل کے مقدمات کا فیصلہ کیا جن کی تعداد بالترتیب 55 اور 51 ہے۔

    ذرائع کےمطابق دوسری جانب بلوچستان میں ڈیرہ مراد جمالی کے اے ایس جے اسداللہ کاکڑ نے سب سے زیادہ 47 قتل کیسز، برکھان کے اے ایس جے ظفر جان نے 29 جبکہ لورالائی کے ڈسٹرک جج منیر احمد نے 21 مقدمات نمٹائے، یاد رہے کہ جب سے ماڈل کورٹس نے فیصلے دینے شروع کیئے ہیں‌ دوسری عدالتوں پر بوجھ کم ہو گیا اور وہ بھی پہلےسے بہتر کام کررہی ہیں

  • حکومت کا بڑا فیصلہ آگیا ، اب  سرکاری و نجی سکولوں میں‌ کھلی اشیاء فروخت نہیں  ہوسکیں‌ گی

    حکومت کا بڑا فیصلہ آگیا ، اب سرکاری و نجی سکولوں میں‌ کھلی اشیاء فروخت نہیں ہوسکیں‌ گی

    لاہور : بچوں کی صحت سے کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا ، لہٰذا حکومت نے سرکاری و نجی سکولوں میں کھلی اشیاء کے فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی، سکولوں میں صرف پیکنگ والی اشیاء فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔

    ا طلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری و نجی سکولوں میں کھلی اشیاء کے فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، اب سکولوں میں صرف پیکنگ والی اشیاء فروخت کی جاسکیں گی جبکہ سکولوں میں قائم کنٹین کو سختی سے مضرصحت آئل میں تلی ہوئی اشیا فروخت کرنے سے بھی منع کردیا گیا ہے۔

    دوسری طرف سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ فیصلہ سکولوں میں بچوں کی طبیعت خراب ہونے کی شکایات موصول ہونے کے بعد کیا گیا ہے, سکولوں میں قائم کینٹنز کھانے پینے کی اشیاء کا مینیو واضح طور پر چسپاں کریں گے، احکامات پر عملدرآمد نہ کرانے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔کھلی اور مضر صحت اشیاء پر پابندی سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے دور میں بھی فیصلہ ہوا تھا اور اس کے بارے میں والدین ، بچے اور اساتذہ کو تربیت بھی گئی تھی