Baaghi TV

Author: +9251

  • وادی پر جبری پابندیوں اور لاک ڈاؤن  کا 26 واں روز، کشمیریوں کا احتجاج کا اعلان

    وادی پر جبری پابندیوں اور لاک ڈاؤن کا 26 واں روز، کشمیریوں کا احتجاج کا اعلان

    وادی پر جبری پابندیوں اور لاک ڈاؤن کا 26 واں روز، کشمیریوں کا احتجاج کا اعلان

    مقبوضہ کشمیر میں 26ویں روز بھی کرفیو کو برقرار ہے، بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی نسل کشی کے نئے انتظامات کرلئے۔ سرینگر میں دو درجن سے زائد نئے بنکرز اور مورچے قائم کر کے مزید شارپ شوٹرز تعینات کر دئیے گئے۔پوری وادی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے، ہر گلی، سڑک، شاہراہ پرقابض فوجیوں کی موجودگی باوجود کشمیری شہریوں نے زبردست احتجاج کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔

    کیبل، ٹی وی، موبائل فون، لینڈ لائن سمیت دیگر سروسز تاحال بند ہیں۔ اخبارات 5 اگست سے اپ ڈیٹ نہیں ہوئے، تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں۔لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، مریضوں کو ادویات نہیں مل رہی، میڈیکل سٹورز پر ادویات کا سٹاک ختم ہو گیا ہے، غذائی بحران بھی سر اٹھا رہا ہے جس کے بعد کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

    قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں بارہمولا میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ 5 اگست سے اب تک 500 چھوٹے بڑے مظاہرے ہوچکے ہیں۔ بھارتی فوج کی فائرنگ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ سے سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے، حکومتی اہلکار کے مطابق اب تک 36 افراد پیلٹ گن سے زخمی ہوئے ہیں۔

  • مریدعباس کا قاتل پولیس کی پہنچ کیوں دور؟ وہ لمبے ہاتھ کس کے ہیں‌، خبر نے ہلچل مچادی

    مریدعباس کا قاتل پولیس کی پہنچ کیوں دور؟ وہ لمبے ہاتھ کس کے ہیں‌، خبر نے ہلچل مچادی

    کراچی:وہ لمبے ہاتھ کس کے ہیں‌ کہ جو اینکرمریدعباس کےقتل میں ملوث ملزم عادل زمان گرفتار نہیں‌ہونے دے رہے ، اطلاعات کے مطابق ابھی تک وہ قاتل پولیس کی گرفت سےتاحال باہرہے۔عاطف زمان کے بھائی نے والد سے مل کر جائیدادیں بیچنا شروع کردیں۔

    کراچی سے پولیس ذرائع کے مطابق اینکرمریدعباس کےقاتل عاطف زمان کا بھائی عادل زمان پولیس کی پکڑ میں نہیں آرہا۔ ملزم عادل زمان مسلسل سوشل میڈیا کااستعمال کررہا ہے۔ چند روز قبل عادل زمان نے فیس بک پر تصویراپ لوڈ کی۔

    ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکےباوجودپولیس ملزم عادل زمان آزاد گھوم رہا ہےجبکہ چالان میں اسےمفرورقراردیاگیا ہے۔ذرائع کےمطابق ملزم نےاپنےوالدکےہمراہ مہران ٹاؤن اور بحریہ ٹاؤن میں پلاٹس فروخت کئے اورکشمیرکالونی میں گھرفروخت کرنےکےلیےسرگرم ہے۔

  • خود کش بمباروں کے خاندانوں کی کفالت کرنے والےلبنانی بنک پرامریکی پابندیاں

    خود کش بمباروں کے خاندانوں کی کفالت کرنے والےلبنانی بنک پرامریکی پابندیاں

    امریکی وزارت خزانہ نے لبنان کے ایک بنک’ جمال ٹرسٹ بنک’ اور اس کے ماتحت متعدد کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ اس بنک پر ایرانی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی معالی معاونت اور معاشی سہولت کاری کا الزام عاید کیا ہے۔

    واضح رہے کہ واشنگٹن کافی عرصے سے لبنان کے ہر اس ادارے، تنظیم اور فرم پر پابندیاں عاید کررہا ہے جو دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث پائے جاتے ہیں۔ جمال ٹرسٹ بنک پر حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کی مالی معاونت اور ایران میں قائم ‘شہدا فائونڈیشن’ کی مدد کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔

    امریکی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ لبنانی بنک خود کش بمباروں کے اہل خانہ کی کفالت کررہا ہے۔

    امریکی حکومت نے ایرانی پاسدارا انقلاب کے چار عہدیداروں پربھی پابندیاں عاید کی ہیں جن پر حزب اللہ کے ذریعے فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کو فنڈز کی فراہمی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ جمال ٹرسٹ کا شمار لبنان کے چھوٹے بنکوں میں ہوتا ہے۔ جمال ٹرسٹ بنک کے کل اثاثوں کی مالیت لبنانی بنکنگ سیکٹر کے اثاثوں کی نسبت صفر اعشاریہ 39 فی صد ہے۔

  • کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ

    کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے پابندی
    یکم تا دس محرم الحرام تک ہوگی محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان نے یکم تا دس محرم الحرام صوبے بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے ڈبل سواری اور ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش، پوسٹرز اور وال چاکنگ اور ماتمی جلوسوں کی راستے اور امام بارگاہوں کے قرب و جوار کی دکانیں و مکانات کی انتظامیہ سے اجازت لئے بغیر کرایے داری پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں امن وامان کے قیام کےلئے مذکورہ بالا اقدامات اٹھائے گئے ہیں.

  • کشمیریوں سے اظہار ہمدردی ، آئی جی پنجاب کے فیصلے نے تو سب کو حیران ہی کردیا

    کشمیریوں سے اظہار ہمدردی ، آئی جی پنجاب کے فیصلے نے تو سب کو حیران ہی کردیا

    لاہور : دیگر ہم وطنوں کی طرح پنجاب پولیس نے بھی کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کے لیے ایسا فیصلہ کرلیا کہ سب داد دینے پر مجبور ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق آئی جی پنجاب کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا حکم، آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں 12 بجے 5 منٹ ٹریفک سگنل بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ تمام افسران واہلکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقاریب میں شرکت کریں۔ شہر سمیت پنجاب کے تمام سگنلز دوپہر 12 بجے 5 منٹ کیلئے بند رکھنے اور ہر قسم کی ٹریفک روکنے کا حکم بھی دیا ہے۔

    اعلامیےکے مطابق آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ پولیس افسران اور اہلکار کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کے پرچم تقسیم کریں اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر پروگرام تشکیل دیں۔

  • سونا سستا ہو گیا ، قیمت میں فی تولہ 200روپے کی کمی

    سونا سستا ہو گیا ، قیمت میں فی تولہ 200روپے کی کمی

    سونا سستا ہو گیا فی تولہ 200 روپے کمی ہو گئی

    گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں فی تولہ 200 روپے کی کمی، تفصیلات کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1545ڈالرسے گھٹ کر 1537ڈالرہوگئی ۔

  • اعجاز خان کے ٹویٹ نے بھارتی انتہا پسندوں کو آگ لگا دی

    اعجاز خان کے ٹویٹ نے بھارتی انتہا پسندوں کو آگ لگا دی

    اعجاز خان نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نہ ہی کسی ملک کے لیے، نہ ہی کسی مذہب کے لیے اور نہ ہی کسی علاقے کے لیے. صرف انسانیت کے لیے کشمیر کے لیے کھڑا ہوں.

    اعجاز خان نے اپنے ٹویٹ میں تصویر بھی شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ آج کشمیر میں کرفیو کا 24 واں دن ہے.

    بھارتی انتہا پسندوں کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی اور اعجاز خان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں. گالی گلوچ کے علاوہ اعجاز خان کو بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں.

    بھارت میں مسلمان اداکاروں میں سے صرف اعجاز خان اور ہما قریشی کے بھائی ثاقب ہی کشمیر کے لوگوں کے لیے آواز اٹھا ریے ہیں. شاہ رخ نے تو نیٹ فلکس پر پاکستان کے خلاف بھارتی فلم کا ٹریلر بھی شیئر کیا تھا جس پر جنرل آصف غفور نے ان کو کرارا جواب بھی دیا تھا.

  • مودی نے مقبوضہ کشمیر میں بستیاں خالی کرا کے دہشت گرد ہندوؤں کو بسا دیا، درجنوں کشمیری اور مساجد شہید

    مودی نے مقبوضہ کشمیر میں بستیاں خالی کرا کے دہشت گرد ہندوؤں کو بسا دیا، درجنوں کشمیری اور مساجد شہید

    مودی سرکار کشمیریوں کے خاتمے کے مشن پر تیزی سے گامزن ، مقبوضہ کشمیرمیں‌کئی بستیاں خالی کروا کر ، ہندو جنونیوں کو بسا دیا ، درجنوں‌کشمیریوں اور 22 مساجدکو شہید کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رانا عظیم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے جس کے مطابق مودی حکومت کی مسلم دشنی جاری ہو چکی،کشمیر کے چار علاقوں سے مسلمانوں کو زبردستی بے دخل کرکے وہاں سینکڑوں آر ایس ایس کے دہشت گردوں کو بسایا جا رہا ہے .مزاہمت پر درجنوں‌ کشمیریوں کو شہید کردیا گیا . 22 مساجد بھی شہید کر دی گئیں.،ڈوڈہ ، اننت ناگ ، اکھنور ، سامبا میں سینکڑوں کشمیری لڑکے اور لڑکیوں کو بھارتی فوج نے اٹھا لیا ہے اور انہیں نہ معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے. یہ خوفناک سازش را اور این ڈی ایس کی جانب سے بنائی گئی ہے .مودی نے کشمیر میں ڈیمو گرافک تبدیلی کےلیے اپنا مشن تیزی سے شروع کر دیا ہے جس کا آغاز ان چار علاقوں میں ہو چکا ہے.اس سلسلے میں جنونی ہندوؤن کو اسلحہ تلواریں دے دی گئی ہیںِ. دوسری طرف کشمیریوں کو بمباری کر کے لائن آف کنٹرول کی طرف دھکیل دیا گیا ہے. تاکہ تمام مسلمان آزاد کشمیر میں چلے جائیں. اور کشمیر میں ہندوؤں کی اکثریت کی گھناؤنی سازش کامیاب ہو سکے.

    واضح رہے بھارت نواز سیاسی جماعتیں، حریت قیادت اور سول سوسائٹی بھی طویل عرصے سے کہتے آ رہے ہیں کہ ایسا کچھ بھی ہوا تو کشمیر میں حالات خراب ہو جائیں گے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام متحدہ بھارتی فوج کو فوری مقبوضہ علاقوں سے نکلنے کا حکم جاری کرکے اپنی امن فوج تعینات کرئے ورنہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی تو سالوں سے کرتا آ رہا ہے اور اب کشمیری نسل کو ہی ختم کرنے کے گھناؤنے منصوبے بنا کر عمل کرنے کے لیے تیار ہے

  • پرویز مہدی کو ہم سے بچھڑے 14 برس بیت گئے

    پرویز مہدی کو ہم سے بچھڑے 14 برس بیت گئے

    پرویز مہدی کی وفات *
    29 اگست 2005ء کو پاکستان کے مشہور غزل گائیک پرویز مہدی لاہور میں وفات پاگئے۔
    پرویز مہدی 14 اگست 1947ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔
    ان کے والد بشیر حسین راہی ریڈیو پاکستان کے مقبول گلوکار تھے۔
    پرویز مہدی نے ابتدا میں جے اے فاروق سے موسیقی کی تربیت حاصل کی تاہم بعد میں ان کے والد نے موسیقی کی طرف ان کا شغف دیکھتے ہوئے انہیں مہدی حسن کی شاگردی میں دے دیا۔
    پرویز مہدی نے اس شاگردی کا حق اس طرح ادا کیا کہ اپنے استاد کا نام اپنے نام کا جزو بنالیا۔
    پرویز مہدی کی گائیکی پر ان کے استاد کا رنگ اس قدر نمایاں تھا کہ اکثر سننے والے ان کی آواز پر مہدی حسن کی آواز کا گمان کرتے تھے۔
    حکومت پاکستان نے پرویز مہدی کو تمغہ امتیاز عطا کیا تھا۔بھارت کے مشہور گلوکار دلیر مہدی، پرویز مہدی کو اپنے استاد کا درجہ دیتے تھے۔
    وہ لاہور میں آسودۂ خاک ہیں۔۔!!!

  • رحیم یار خان() محرم الحرام میں سیکیورٹی پلان تیار

    رحیم یار خان() محرم الحرام میں سیکیورٹی پلان تیار

    رحیم یارخان ( ) یکم تا دس محرم الحرام کے 226 جلوس اور 457 مجالس کی سکیورٹی کے لیے 3264 پولیس اہلکارفرائض سرانجام دیں گے۔ ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم مقامی و پولیس رضا کار بھی پولیس سکیورٹی پلان کا حصہ ہوں گے۔ سی سی ٹی وی کیمرے، واک تھرو گیٹس نصب ہوں گے میٹل ڈیٹیکٹرز سے چیکنگ ہوگی جامہ تلاشی لی جائے گی۔ نقص امن کے خطرہ کو مد نظر رکھتے ہوئے 66 علماء کی ضلع اور 38 کی زبان بندی کا فیصلہ۔ سپیشل برانچ، سکیورٹی برانچ، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس کو بھی فرائض سونپ دئیے گئے۔ پاک آرمی، رینجرز، ایلیٹ فورس اور پنجاب کنسٹیبلری کے حکام کو بھی ضرورت سے آگاہ کر دیا گیا۔ پولیس نے پیشگی کارروائیاں کر کے قانون پر عمل درآمد یقینی بنانے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کی زیر نگرانی ضلع رحیم یارخان میں محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی دی گئی ہے۔ ضلع بھر میں یکم تا دس محرم الحرام کے 226 جلوس جس میں اے کیٹگری کے 24، بی کیٹگری کے 28 اور سی کیٹگری کے 174 جلوس شامل ہیں جبکہ 457 مجالس جس میں اے کیٹگری کی 39، بی کیٹگری کی 53 اور سی کیٹگری کی 365 مجالس منعقد ہوں گی۔ یکم محرم کو ایک جلو س اور 43 مجالس، دو محرم کے دن دو جلوس اور 47 مجالس، تین محرم کے روز دو جلوس اور 53 مجالس، چار محرم کو چار جلوس اور 52 مجالس، پانس محرم کے دن 9 جلو س اور 56 مجالس، چھ محرم کے روز 13 جلوس اور 53 مجالس، سات محرم کے دن 26 جلوس اور 50 مجالس، آٹھ محرم کے روز 39 جلوس اور 50 مجالس، نو محرم کے روز 36 جلوس اور 39 مجالس اور دس محرم الحرام کے دن 55 جلوس اور 14 مجالس کا انعقاد ہوگا۔ جن کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے 3264 پولیس افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے اس سلسلہ میں اہل تشیع رضا کاروں جن میں 928 مرد اور 638 خواتین اور پولیس رضاکاران بھی فرائض سر انجام دیں گے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی لیگل محمد رزاق رانا کی زیر نگرانی ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو کہ چوبیس گھنٹے ضلع بھر کی صورت حال پر نظر رکھے گا۔جلوس و مجالس کے گرد تین تین سکیورٹی حصار لگائے جائیں گے نگرانی وسکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے، واک تھرو گیٹس، خار دار تار، سنیفر ڈاگز، جیمرز، تلاشی کے لیے میٹل ڈیٹیکٹرز اور جامہ تلاشی کے لیے رضا کار موجود ہوں گے۔ نقص امن کے خطرہ کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے66 شعلہ بیان علماء کی ضلع اور 38 کی زبان بندی کی گئی ہے۔ محرم الحرام کی سکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے لیے 3 کمپنی پاک آرمی، 5 کمپنی رینجرز، 20 پلاٹون پنجاب کانسٹیبلری اور 10 ٹیمز ایلیٹ پولیس فورس طلب کی گئیں ہیں۔ پولیس نے امن و امان کو کنٹرول میں رکھنے اور شر پسندوں کے مذموم مقصد کو ناکام بنانے کے لیے ضلع بھر میں دیگر اداروں کے ساتھ مل کر 12 سرچ آپریش، 331 پولیس سرچ آپریشنز کئے، 4528 بلا نمبر موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی، ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر 468 افراد، وال چاکنگ پر 341 افراد، عارضی رہائش گاہوں کے قانون کی خلاف ورزی پر 338 افراد اور پنجاب اسلحہ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 554 ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔ ممبران ضلعی و مقامی امن کمیٹی کے ممبران و عہدے داران پولیس کے ہمراہ ہر جلوس و مجلس کے موقع پر موجود ہوں گے تاکہ کسی قسم کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو موقع پر باہمی اتفاق رائے سے حل کر لیا جائے۔ اس دوران سرکل پولیس افسران، ایس ایچ اوز و دیگر افسران ہوٹلز، سرائے، مشکوک افراد اور اشیاء کی اچانک چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی، مشکوک اشخاس اور اشیاء کی موجودگی یا اطلاع کی خبر نزدیک ترین پولیس افسر کو دیں یا پھر پولیس پکار 15 پر کال کر کے اطلاع دیکر محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنا فرض نبھائیں۔ ڈی پی او عمر سلامت نے امید ظاہر کی ہے کہ ضلع میں امن و امان کے مثالی ماحول کی وجہ سے محرم الحرام کا انعقاد پر امن ہو گا لیکن ہم پہلے سے زیادہ الرٹ ہیں۔ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو معاف نہیں کریں گے اور قانون کے مطابق کارروائی ہوگی اور فوری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام مکاتب فکر سے میٹنگز ہو چکی ہیں جو کہ ضلع، سرکل اور تھانہ کی سطح پر تھیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ اس سلسلہ میں ضلعی پولیس، سپیشل برانچ، سکیورٹی برانچ، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس کو بھی فرائض سونپ دئیے گئے ہیں۔