لاہور (اے پی پی) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں جمعرات کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاﺅ کی صورت حال میں دریا سندھ (تربیلاکے مقام پر) پرپانی کی آمد 154400کیوسک اور اخرج 153800کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر) آمد23300 کیوسک اور اخراج23300کیوسک، جہلم: (منگلاکے مقام پر)آمد25800کیوسک اور اخراج10000کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد60900 کیوسک اور اخراج 29600کیوسک ۔بیراج ،جناح آمد173300 کیوسک اور اخراج 165300کیوسک،چشمہ: آمد184400 کیوسک اوراخراج 161000کیوسک، تونسہ: آمد137300 کیوسک اور اخراج119600 کیوسک، پنجند: آمد63800 کیوسک، اور اخراج 47000 کےوسک،گدو: آمد 195500 کیوسک اور اخراج 178400 کیوسک، سکھر: آمد157100 کیوسک اور اخراج140000 کیوسککوٹری:آمد207200 کیوسک اور اخراج 198600 کیوسک ۔ریزروائرز :تربیلا،ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.049 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلا،ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1219.15 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.621 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا.
Author: +9251
-

کشمیریوں سے اظہاریکجہتی ، مرکزی علما کونسل کل بھرپور مظاہرے گی
فیصل آباد :کشمیر اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار پاکستانی قوم کا نعرہ بن گیا ، ملک بھر کی دیگر تنظمیوں کی طرح مرکزی علما کونسل بھی کل فیصل آباد میں گول مسجد کے مقام پر ایک بہت بڑا مظاہر ہ کرے گی ، بھارتی وزیراعظم مودی کے پتلے کو پھانسی دی جائے گی
ذرائع کے مطابق مرکزی علماء کونسل کی طرف سے اس مظاہرے کا اہتمام کیا گیا ہے. مرکزی علما کونسل ذرائع کے مطابق ان مظاہروں کی قیادت چیئر مین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد الراشدی کریں گے ،
-

پنجاب میں ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری، آرڈیننس کے نفاذ کی تیاریاں مکمل
لاہور : پنجاب میں ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کے حوالے سے اہم فیصلے ، حکومتی منصوبے پر عملدرآمد کیلئے آرڈیننس کے نفاذ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں مجوزہ قانون پر عملدرآمد کیلئے قواعد و ضوابط وضع کرنے کیلئے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور پی ایم اے کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی،
ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کے حکومتی منصوبے پر عملدرآمد کیلئے آرڈیننس کے نفاذ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے دس رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس میں کنگ ایڈورڈ، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرز، چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال، سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، علامہ اقبال میڈیکل کالج سمیت پی ایم اے کے عہدیداران شامل ہیں۔
محکمہ صحت حکومت پنجاب ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ڈاکٹر محمود الحسن اور ڈاکٹر عاقب جاوید کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ کو طلب کیا گیا ہے اور کمیٹی کو متوقع نجکاری قانون پر عملدرآمد کیلئے روالز اینڈ ریگولیشنز وضع کرنے کیلئے سفارشات تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
نجکاری کے حوالے سے حکومتی فیصلوں کو تسلیم نہ کرتے ہوئے ادھر وائے ڈی اے، نرسز اور پیرامیڈیکس پر مشتمل گرینڈ ہیلتھ الائنس نے نہ صرف آرڈیننس کے نفاذ کی تیاریوں کی شدید مذمت کی ہے بلکہ کمیٹی میں شامل ینگ ڈاکٹرز کو بھی اپنا نمائندہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ایم ٹی آئی کے نفاذ کیلئے آرڈیننس لانے پر بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
-

وزیراعظم عمران خان کا متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے رابطہ
وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، دونوں رہنماؤں کے مابین مقبوضہ جموں وکشمیر اورعلاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا،
Mohamed bin Zayed receives a phone call from the Pakistan Prime Minister, discussing ways to enhance bilateral cooperation as well as the latest regional and international developments and issues of mutual interest.
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) August 29, 2019
ابوظہبی کے ولی عہد کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ان کی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے گفتگو ہوئی ہے۔ولی عہد نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انہیں ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات بڑھانے اور تازہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں یو اے ای کے سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور حالیہ غیر قانونی اقدام کے پیش نظر یو اے ای کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کو اعزاز سے نوازنے پر شدید تنقید کی گئی تھی
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر پوری قوم آج جمعہ کو مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرے گی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کےلئے نصف گھنٹہ کے لئے سب کام چھوڑ کر باہر نکلیں اور کشمیریوں کو واضح پیغام دیں کہ پاکستانی قوم بھارت کے جبر و فسطائیت، مودی حکومت کے نسل کشی کے ایجنڈا اور خطہ کی حیثیت تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدام کے خلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
کشمیری عوام سے یوم یکجہتی کے حوالے سے جاری پروگرام کے مطابق جمعہ کو یکجہتی آور 12 بجے سے شروع ہو کر ساڑھے 12 بجے تک جاری رہے گا، جس کے آغاز پر ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے۔ پاکستان اورکشمیر کا ترانہ بجایا جائے گا۔ ترانے بجانے کے دوران 12 بجے سے 12 بج کر 5 منٹ تک تمام ٹریفک رک جائے گی، ٹرینیں ایک منٹ کے لئے کھڑی کی جائیں گی
معروف اینکر ، تجزیہ نگار اور کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ 30 اگست بروز جمعہ دوپہر پونے 12 بجے چیرئ کراسنگ پر پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے کشمیری مسملمانوں سے اپنی وفا اور محبت کا بھرپور مظاہر ہ کریں گے
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے معروف اینکر مبشر لقمان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اور ان کی تمام صحافی برادری دیگر ہم وطنو کے ساتھ مل کر چیئر کراسنگ کے مقام پر کشمیریوں سے وفاشعاری کا بھرم بھرتے ہوئے سب سے پہلے پاکستان کا قومی پرچم لہرایا جائے گا
مبشر لقمان نے مزید کہا کہ کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے قومی ترانہ بھی پڑا جائے گا ، معروف اینکر مبشر لقمان نے قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ اس دن وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہدائے کشمیر کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کہا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وہ اپنے کشمیری شہداء کے لیے اپنے رب سے دعا گو بھی ہوںگے
-

قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے جارہی ہے اور مولانا فضل الرحمان نے استعفیٰ مانگ لیا
اسلام آباد: پوری قوم کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بھر پور انداز سے اعلان وفا شعاری کریں گے ، کشمیریوں کی آزادی کے لیے ہر قسم کی قربانی کا اعلان کریں گے تو دوسری طرف جمیعت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مستعفی ہونے کے لیے دو دن یعنی 31 اگست تک کا وقت دے دیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر دو دن میں وزیراعظم مستعفی نہ ہوئے تو اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کردیا جائے گا اور پورا ملک بھی بند سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ون ملین مارچ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی اور اب ہم ان کا اعتماد توڑنا نہیں چاہتے۔
-

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے مسلسل کرفیو کے باعث کشمیری نوجوان بھارت سرکار کے خلاف نکل آئے، کشمیری نوجوانوں نے ون سلوشن گن سلوشن کا نعرہ اپنا لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا کے ادارے الجزیزہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو، تعلیمی اداروں، موبائل، انٹرنیٹ کی بندش، سرچ آپریشن، پیلٹ گن کی فائرنگ، کشمیریوں پر ظالمانہ تشدد کے باعث کشمیر کے نوجوان مسلح مزاحمت کی جانب راغب ہو رہے ہیں، کشمیری نوجوان بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کے دوران ون سلوشن ،گن سلوشن کے نعرے لگانے پر مجبور ہو گئے ہین جس کی وجہ سے مودی سرکار بھی پریشان ہو گئی ہے.
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر آنسو گیس کے شیلز اور پیلٹ گنز کے استعمال سے سینکڑوں کشمیری زخمی ہوئے ہیں، بھارتی فوج کی جانب سے جاسوسی کی آفر کو نہ ماننے پر رشید نامی کشمیری جوان کو ہراساں کیا گیا اور اس پر تشدد کیا گیا،24 سالہ کشمیری شہری رشید جو تعلیم یافتہ اور اونتی پورہ کے رہائشی ہیں نے انٹرنیشنل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دو بھارتی فوجی میرے گھر آئے اور کہا کہ اگر میں جاسوسی کی آفر قبول نہیں کروں گا تو میرے خلاف مقدمہ قائم ہو گا، کشمیری نوجوان رشید کا کہنا تھا کہ اگر مجھے ایسے ہی ہراساں کیا گیا تو میں اپنے تحفظ کے لیے بندوق اٹھا لوں گا۔ روزانہ بار بار مرنے سے ایک دفعہ مرنا ہی بہتر ہے۔
کشمیری نوجوان رشید نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں بھارتی فوج نے 12 سال کے بچے کو بھی گرفتار کر لیا ہے،رشید کا کہنا تھا کہ اگر ہم شہید برہان وانی کے راستے کا انتخاب کریں گے تو کم از اکم اپنی توہین کا بدلہ تو لے سکیں گے۔
ترال کے رہائشی طارق ڈار نے انٹرنیشنل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارتی فوج سرچ آپریشن کے نام پر نوجوانوں پر تشدد کرتی ہے اور انہیں گرفتار کر لیتی ہے، دوران حراست بھی ان پر بدترین تشدد کیا جاتا ہے ،ایسی حرکتیں کشمیری نوجوانوں کو مزاحمت کی جانب لے جا رہی ہیں اور اپنے دفاع کے لئے گن اٹھانے پر مجبور کر رہی ہیں.
تین برس قبل 2016ء میں شہید ہونے والے کشمیری مجاہد برہان مظفر وانی کے والد مظفر وانی نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کے تشدد کے باعث کشمیری نوجوان ہتھیار اُٹھا سکتے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بہت خاموشی ہے جو یہ طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔ کرفیو ختم ہونے کے بعد آتش فشاں پھٹ سکتا ہے۔
کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار
بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے بہانے بارہمولا کے علاقے سوپور میں کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا، سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے چادر و چاردیوای کے تقدس کو بھی پامال کیا، اس دوران کشمیریوں نے احتجاج کیا تو ان پر پیلٹ برسائے گئے جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے،
مقبوضہ کشمیر میں 25 ویں روز بھی کرفیو کو برقرار ہے، بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی نسل کشی کے نئے انتظامات کرلئے۔ سرینگر میں دو درجن سے زائد نئے بنکرز اور مورچے قائم کر کے مزید شارپ شوٹرز تعینات کر دئیے گئے۔پوری وادی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے، ہر گلی، سڑک، شاہراہ پرقابض فوجیوں کی موجودگی باوجود کشمیری شہریوں نے زبردست احتجاج کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔
بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور
کیبل، ٹی وی، موبائل فون، لینڈ لائن سمیت دیگر سروسز تاحال بند ہیں۔ اخبارات 5 اگست سے اپ ڈیٹ نہیں ہوئے، تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں۔لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، مریضوں کو ادویات نہیں مل رہی، میڈیکل سٹورز پر ادویات کا سٹاک ختم ہو گیا ہے، غذائی بحران بھی سر اٹھا رہا ہے جس کے بعد کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے
ایک کشمیری شہری کا کہنا تھا کہ میں نماز پڑھ کر آ رہا تھا کہ بھارتی فوجی نے مجھ پر تین بار پیلٹ گنز چلائی، جس کی وجہ میں شدید زخمی ہو گیا اور لوگ مجھے ہسپتال لے کر گئے۔ زخمی ہونے کے باوجود ہسپتال جانے کے لیے مجھے دس بار روکا گیا۔
کرفیو توڑ کر باہر نکلنے والے کشمیریوں کو پیلٹ گن سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ چھ سالہ بچی والد کے ساتھ بائیک پر گئی تو اسے بھی پیلٹ گن سے نشانہ بنایاگیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے گھروں میں قید کشمیری محنت کش بھی بے بسی کی تصویر بن گئے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔
-

کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے ، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، صحافتی تنظیموں کا اعلان
لاہور : کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا ، ہم اہل کشمیر پر بھارتی مظالم برداشت نہیں کرسکتے ، کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تمام صحافی تنظیمیں لاہور سمیت ملک بھر پور مظاہرے کریں گے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان کے ممتاز صحافی اور صحافتی تنظیموں کے مرکزی رہنماوں نے کھرا سچ پروگرام کے میزبان مبشر لقمان سے گفتگو میں کیا
باغی ٹی وی کے مطابق معروف اینکر مبشر لقمان سے کھرا سچ میں پاکستان کی نمائندہ صحافتی تنظمیوں کے اکابرین نے گفتگو کرتے ہوئے کشمیریوں کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کارلانے کا اعلان کیا ، میزبان کھرا سچ مبشر لقمان نے باور کرایا کہ انہوں نے تو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے پاکستانیوں کو کال دے دی ہے کہ وہ کل 30 اگست کو کشمیریوں سے وفا شعاری کا عہد کریں

مبشر لقمان نے بتایا کہ ہر پاکستانی کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکلے گا ، انہوں نے کہا صحافی برادری کل ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرے گی۔ لاہور چیرنگ کراس پر مرکزی پروگرام ہوگا
کھرا سچ میں کشمیریوں سے اظہار وفا کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا عظیم نے کہا کہ وہ کل لاہور میں چیئری کراسنگ کے مقام پر قومی پرچم کے سائے تلے ، قومی ترانے کی گونج میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے
مبشر لقمان سے بات کرتے ہوئے آصف بٹ صدر الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن نے کہا کہ وہ کشمیریوں کو بھارت کی غلامی سے نجات دلانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے ، آصف بٹ نے کہا کہ وہ کل مبشرلقمان کے ساتھ ملکر چیئری کراسنگ کے مقام پر ظالم بھارتی وزیراعظم مودی کا پتلا بھی جلائیں گے اور اسے پھانسی بھی دیں گے
راو شاہد نے اپنی گفتگو مٰیں کہا کہ وہ کل ہر صورت چیئر ی کراسنگ پہنچیں گے اور اپنے کشمیری بھائیوں سے بھرپور اظہار محبت کریں گے اور بھارت کو پیغام دیں گے کہ وہ اپنا انجام بگھتنے کےلیے تیار ہوجائےذوالفقار مہتو سینئر نائب صدر لاہور پریس کلب نے کہا کہ وہ مبشر لقمان کی کال پر کل ہر صورت چیئری کراسنگ پہنچ کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی بھی کریں گے اور اہل کشمیر کی قربانیوں کو اور حوصلوں کو خراج عقیدت بھی پیش کریں گے ،
کھرا سچ پروگرام کے میزبان مبشر لقمان نے اعادہ کرتے ہو ئے کہا کہ دل و جان سے کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت بھی پیش کریں گے ، مبشر لقمان نے اپنے گفتگو کے آخر میں کہا کہ وہ بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں اور کل چیئری کراسنگ کے مقام پر بھارتی وزیراعظم کے پتلے کو پھانسی دے کر مودی کو یہ پیغام دیں گے کہ ظالموں کا یہی انجام ہوگا. مبشر لقمان نے بتایا کہ کل ملک بھر سے تمام صحافتی تنظیمیں کل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونے کیا عہد کریں گے اور ان کی آزادی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کارلانے میں دریغ نہیں کریں گے ،
-

"کشمیر توجہ مانگتا ہے” کے عنوان سے سیمینار 30 اگست کو کراچی میں ہوگا
کراچی: "کشمیر توجہ مانگتا ہے” کے عنوان سے سیمینار 30 اگست بروز جمعہ کو کراچی میں ہوگا.
تفصیلات کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے "کشمیر توجہ مانگتا ہے” کے عنوان سے سیمینار 30 اگست بروز جمعہ کو شام 4 بجے سے 7 بجے تک ہیڈ آفس جاگ، سوٹ نمبر سی 7 ٹوپرا پلازا، 13 سی بلاک، گلشن اقبال، بالمقابل فیڈیرل اردو یونیورسٹی، کراچی میں منعقد ہوگا. سیمینار کو جاگ کراچی اور کشمیر یوتھ آلائنس آرگنائز کر رہے ہیں. سیمینار میں پریس کلب کراچی کے صدر امتیاز خان فرحان، اے آر وائے کے سینئر رپورٹر فیض اللہ جان اور بول نیوز کے اینکرپرسن سلمان مرزا خطاب کریں گے. کراچی کے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمینار میں بھرپور شرکت کی جائے.
واضح رہے کہ کشمیر میں کرفیو کو 25 روز گزر گئے ہیں. کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں سیمینار منعقد کیا جارہے ہیں، تاہم اب اسی سلسلے میں "کشمیر توجہ مانگتا ہے” کے عنوان سے سیمینار 30 اگست کو کراچی میں ہوگا.
-

نہتا کشمیری کسمپرسی کی حالت میں اللہ اور ہماری طرف دیکھ رہا ہے ،قریشی
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نہتا کشمیری کسمپرسی کی حالت میں اللہ اور ہماری طرف دیکھ رہا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بحث ہوئی، تقاریر ہوئیں اور ایک متفقہ قرارداد پر اختتام ہوا۔ اس اختتام سے مقبوضہ کشمیر میں ایک حوصلے کی فضا پھیلی۔ دوسری جانب پانچ اگست کے اقدام پر بھارت ایک پیج پر نہیں ہے۔ بھارت کی اپنی جماعتوں کو سری نگر جانے سے روک دیا جاتا ہے۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ اگر چھپانے کو کچھ نہیں تھا تو سری نگر میں آزادانہ گھومنے دیتے۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے چین سے مشاورت کے بعد سیکیورٹی کونسل سے رجوع کیا۔ بھارت کہتا ہے کہ ہمارا آئین ہے، ہم نے ترمیم کر دی، آپ کو کیا مسئلہ ہے؟ بھارت سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں رکاوٹیں پیدا کرنا چاہ رہا ہے، ہم نے سیکیورٹی کونسل کو مسئلے کی سنگینی سے آگاہ کر دیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ میں وہاں کی اپوزیشن نے ایک درخواست دائر کی ہے۔ آر ایس ایس کا فلسفہ اور انتہا پسندی کا دباؤ سپریم کورٹ پر ایک امتحان ہے۔
کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کشمیر کے اہم معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے بڑے پن کا ثبوت دیا، قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔سیاسی اختلافات کے باوجود میری قوم یکجا ہے، نہتا کشمیری کسمپرسی کی حالت میں اللہ اور ہماری طرف دیکھ رہا ہے۔ قوموں پر امتحان آتے ہیں مگر مایوس نہیں ہونگے، جب جذبہ ہوتا ہے تو 313 بھی حاوی ہو جاتے ہیں۔ چالاک دشمن ہماری معاشی حالت دیکھ کر فائدہ اٹھانا چا رہا ہے۔ ہمیں سیاسی، سفارتی اور خارجی آپشنز پر غور کرنا ہوگا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیرکی تازہ صورت پر بین الاقوامی برادری سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے سری لنکن ہم منصب تلک ماراپانا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے متعلق آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی نے تلک مارا پانا کو بتایا کہ بھارت نے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔ بھارت مقبوضہ وادی میں آبادی کے تناسب کوتبدیل کرنا چاہتا ہے۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر اور خطے میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیرخارجہ نے نائب وزیراعظم کو بتایا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔ 5اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی۔ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے ۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر پوری قوم کل جمعہ کو مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرے گی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کےلئے نصف گھنٹہ کے لئے سب کام چھوڑ کر باہر نکلیں اور کشمیریوں کو واضح پیغام دیں کہ پاکستانی قوم بھارت کے جبر و فسطائیت، مودی حکومت کے نسل کشی کے ایجنڈا اور خطہ کی حیثیت تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدام کے خلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے
کشمیری عوام سے یوم یکجہتی کے حوالے سے جاری پروگرام کے مطابق جمعہ کو یکجہتی آور 12 بجے سے شروع ہو کر ساڑھے 12 بجے تک جاری رہے گا، جس کے آغاز پر ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے۔ پاکستان اورکشمیر کا ترانہ بجایا جائے گا۔ ترانے بجانے کے دوران 12 بجے سے 12 بج کر 5 منٹ تک تمام ٹریفک رک جائے گی، ٹرینیں ایک منٹ کے لئے کھڑی کی جائیں گی،
-

ہواوے نے نیا سمارٹ فون لانچ کردیا
نیویارک (اے پی پی) ہواوے نے نیا سمارٹ فون میٹ 30 لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا.
تفصیلات کے مطابق چین کی موبائل فون کمپنی ہواوے نے اپنا اعلیٰ ترین سمارٹ فون میٹ 30 یورپ میں لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین کی موبائل فون کمپنی ہواوے نے یہ جانتے ہوئے کہ اس کے سمارٹ فونز جنہیں گوگل کے آپریٹنگ سسٹم سے بہت سی ایپس دستیاب نہیں ہوں گی، لیکن پھر بھی یورپ میں لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہواوے کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بتایا کہ دنیا کی دوسری بڑی سمارٹ فون کمپنی اپنے سب سے اعلیٰ سمارٹ فون میٹ 30 کی رونمائی آئندہ ماہ 18 ستمبر کو جرمنی کے شہر میونخ میں کرے گی.
