Baaghi TV

Author: +9251

  • 95 ارب ؛ حکومت کے اعلان سے کراچی والے خوش ہوگئے

    95 ارب ؛ حکومت کے اعلان سے کراچی والے خوش ہوگئے

    اسلام آباد:کراچی کے لیے حکومت کی طرف سے ہر کوشش کی جائے گی کہ کراچی ترقی کرے خوشحال رہے اور صاف ستھرا رہے ، اسی حوالے سے مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے 95 ارب روپے کے دو منصوبے منظور کیے گئے ہیں۔

    مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کا اسلام آباد میں ایکنک کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کا کہنا تھا کہ حکومت نے شہر قائد کے لیے 95 ارب روپے کے دو منصوبے منظور کیے ہیں۔ نمائش سے لےکر ملیر تک گرین لائن منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ سندھ میں تعلیم کے فروغ اور نظام میں بہتری کے لیے سیکنڈری اسکولوں کے لیے 13 ارب روپے منظور کیے گئے ہیں۔ منظور شدہ منصوبوں سے ملکی معیشت کو فائدہ ہو گا۔

  • زرداری کی مبینہ طور پر زبان کاٹے جانے میں ملوث نجف مرزا اب کہاں تعینات؟ پی پی ہوئی پریشان

    زرداری کی مبینہ طور پر زبان کاٹے جانے میں ملوث نجف مرزا اب کہاں تعینات؟ پی پی ہوئی پریشان

    نجف مرزا کی نیب میں تعیناتی سے پیپلز پارٹی پریشان ہو گئی، نجف مرزا کو سندھ میں تعینات کئے جانے کا امکان ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجف مرزا کو وفاقی حکومت نے نیب میں تعینات کر دیا ہے، نجف مرزا اور پیپلز پارٹی کی ماضی میں جنگ رہی، سابق صدر آصف زرداری کی جب جیل میں مبینہ طور پر زبان کاٹی گئی تو سنٹرل جیل کے سپریڈنٹ ڈاکٹر نجف مرزا تھے، 2008 میں جب پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو انہوں نے نجف مرزا کا تبادلہ نہیں کیا لیکن ن لیگ کی حکومت آئی تو انہوں نے نجف مرزا کو ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ لگا دیا لیکن پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت سے ان کے تعلقات اچھے نہ ہونے کی وجہ سے نجف مرزا کو تين سال تک پورٹ قاسم ميں تعينات کرديا گيا۔

    نجف مرزا سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے قریبی رشتے دار ہیں ،نجف مرزا گزشتہ عرصے میں سندھ میں پولیس کے مختلف عہدوں پر بھی کام کرتے رہے۔ آصف زرداری میں جیل میں تشدد کرکے زخمی کرنے کے مقدمے میں نامزد بھی رہے

    ڈاکٹر نجف مرزا کو ايک سال قبل دوبارہ ايف آئی اے ميں ايڈيشنل ڈائريکٹرجنرل ساؤتھ تعينات کیا گیا ، نجف مرزا اپني ايمانداری اور ديانت داری کی وجہ سے اچھے افسر کے طور پرمشہور ہيں۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف تحقیقات کے لئے بننے والی جے آئی ٹی کے سربراہ بھی نجف مرزا تھے،نجف مرزاکی سربراہی میں بنی جےآئی ٹی نےآصف زرداری،فریال تالپورکوملوث قراردیاتھا

    جے آئی ٹی کی تحقیقات کے دوران فریال تالپور نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ نجف مرزا کو تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا اور کہا تھا تحقیقات کے لیے ٹیم کا نیا سربراہ تعینات کیاجائے ۔ فریال تالپور نے ایف آئی اے کو خط لکھا تھا جس میں موقف اختیار کیا کہ 2005 میں آصف زرداری نے نجف مرزا کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی، ان کی موجودگی میں صاف شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں لہذا شفاف ٹرائل کے لیے شفاف تحقیقات ضروری ہیں۔

    ڈاکٹر نجف مرزا کرپشن کے خلا ف پہلے بھی سخت اور بے رحمانہ آپریشن کرچکے ہیں اور اب نیب میں تعیناتی کے بعد کرپشن پر کنٹرول کیلئے غیر جانب دارانہ مگر سخت احتساب جاری رکھیں گے ۔

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہیں، عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا، وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کوبھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے.

  • امریکی پابندیاں ختم کی جائیں، کیوبا نے کینیڈا سے مدد مانگ لی

    امریکی پابندیاں ختم کی جائیں، کیوبا نے کینیڈا سے مدد مانگ لی

    ہوانا (اے پی پی) کیوبا نے وینز ویلا پرعائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کےلئے کینیڈا سے مدد مانگ لی.

    تفصیلات کے مطابق کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگیز نے کہا ہے کہ کینیڈا وینزویلا پر امریکی پابندیاں ختم کرنے کے لئے مدد دے۔ انہوں نے یہ مطالبہ کینیڈا کی اپنی ہم منصب کریسٹیا فری لینڈ سے ملاقات کے دوران کیا، امریکا نے راوں سال مئی میں وینز ویلا پرسیاسی پابندیاں عائد کردی تھیں۔ کیوبا، وینز ویلا کے صدرنکولس کا مضبوط اتحادی ہے، جس کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا مقصد وینز ویلا کے صدر پر دباﺅ بڑھانا ہے جس سے معیشت کو بھی نقصان پہنچا اور مہنگائی، خوراک کی کمی سے بھوک اور غربت میں اضافہ ہوا. بیماریوں سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔

    کنیڈین وزیر خارجہ سے کیوبا کے وزیر خارجہ کی ملاقات کے بعد کنیڈا کی وزارت خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے آپس میں رابطے میں رہنے اور وینزویلا کے معاملہ پر تبادلہ خیال جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے.

  • قبضہ مافیا اور پولیس کے درمیان دوبدو لڑائی ، کئی زخمی ، ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات

    قبضہ مافیا اور پولیس کے درمیان دوبدو لڑائی ، کئی زخمی ، ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات

    کراچی : قبضہ مافیا درد سربن گیا ، اطلاعات کے مطابق کراچی سپر ہائی وے پر قبضہ مافیا اور پولیس آمنے سامنے ہیں‌اور اس وقت دونوں طرف سے فائرنگ ہورہی ہے. دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے

    تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے کے علاقے سے قصبہ چھڑانے کی کوشش میں پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا. نوری آباد کے زمینوں پر قابض مافیا نے پویس پر فائرنگ کر دی. پولیس اور قبضہ مافیا میں شدید مقابلہ ہوا. اس ، پولیس کا تین ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس کے مطابق ملک مزمل عرف بھیدی نامی شخص زمینوں پر قبضےمیں ملوث ہے.

    دوسری طرف آج شہر قائد کے علاقے بیچ ویو پارک کلفٹن سے 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی شناخت علی حسن کے نام سے ہوئی ہے، تینوں افراد بے گھر تھے

  • زرداری کے لئے ایک اور مشکل، جعلی اکاؤنٹس جے آئی ٹی کے سربراہ نیب میں تعینات

    زرداری کے لئے ایک اور مشکل، جعلی اکاؤنٹس جے آئی ٹی کے سربراہ نیب میں تعینات

    وفاقی حکومت نے ڈاکٹرنجف مرزا کو نیب میں تعینات کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجف مرزا کوایف آئی اے سے نیب میں3سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے ،جعلی اکاؤنٹس کیس میں نجف مرزاجےآئی ٹی کےسربراہ رہے ،نجف مرزاکی سربراہی میں بنی جےآئی ٹی نےآصف زرداری،فریال تالپورکوملوث قراردیاتھا

    نجف مرزاکونیب سندھ میں اہم ذمہ داری سونپی جائے گی ،نجف مرزاکی تعیناتی سے جعلی اکاؤنٹس میں ملوث اہم شخصیات کے خلاف کاروائی متوقع ہے.

    سال 1999 سے 2013 تک پی پی اور نجف مرزا میں جنگ رہی ،سال مئی 1999 میں جب سابق صدر آصف زرداری کی زبان لاہور سے آنے والی سی آئی اے ٹيم نے مبينہ طور پرکاٹي تو سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نجف مرزا تھے جنہوں نے محکمہ داخلہ کے فیصلے پر آصف زرداری کو سی آئی اے کے حوالے کیا تھا۔ سال 2008 میں اقتدار میں آنے کے بعد پیپلز پارٹی نے نجف مرزا کو پوسٹگز سے دور رکھا لیکن 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے برسراقتدار آنے کے بعد پھر سے نجف مرزا کي قسمت جاگی۔ نجف مرزا کو ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ تعینات کيا گيا مگرپیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت سے ان کے تعلقات اچھے نہ ہوسکے جس کے بعد نجف مرزا کو تين سال تک پورٹ قاسم ميں تعينات کرديا گيا۔

    ڈاکٹر نجف مرزا کو ايک سال قبل دوبارہ ايف آئی اے ميں ايڈيشنل ڈائريکٹرجنرل ساؤتھ تعينات کیا گیا تھا ، نجف مرزا اپني ايمانداری اور ديانت داری کی وجہ سے اچھے افسر کے طور پرمشہور ہيں۔

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہیں، عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا، وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کوبھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے.

    نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات پر قرض لےکرہڑپ کرلیا، 2009 میں ڈیڑھ ارب پھر 2012 میں مزید 80 کروڑقرض لیاگیا ، فراڈ سے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑکا نقصان پہنچایا گیا، آصف زرداری نے بطورصدرمملکت نیشنل بینک حکام پر اثراندازہو کرقرض لیا.

  • رحیم یار خان()13 سالہ طالبہ اغوا تین دن تک اجتماعی زیادتی

    رحیم یار خان()13 سالہ طالبہ اغوا تین دن تک اجتماعی زیادتی

    سفاک دردندوں نے 13 سالہ طلبہ کو اغوہ کرلیا – تین دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔یہ افسوسناک واقعہ ڈیرہ شمس اقبال آباد رحیم یار خان میں پیش آیا ہے۔
    تفصیل کے مطابق 13 سالہ علینہ کو ڈاکٹر مختار کورائی کے بیٹے شہازیب عرف میڈا نے اپنے ساتھیوں بہشام ولد منظور خان کورائی اور احد عرف اقبال خان کورائی کے ساتھ گھر کے قریب اغوا کر لیا اور نشہ دے کے تین دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے.اقبال آباد پولیس نے FIR درجہ تو کر لی مگر بہ اثر ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی -ملزمان علاقے میں دندناتے پھرتے ہوۓ – علاقہ میں خوف و حراس- بچیوں کا سکول جانا بند.

  • بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

    بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری جاری، سوپور میں کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے بہانے بارہمولا کے علاقے سوپور میں کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا، سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے چادر و چاردیوای کے تقدس کو بھی پامال کیا، اس دوران کشمیریوں نے احتجاج کیا تو ان پر پیلٹ برسائے گئے جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے،

    مقبوضہ کشمیر میں 25 ویں روز بھی کرفیو کو برقرار ہے، بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی نسل کشی کے نئے انتظامات کرلئے۔ سرینگر میں دو درجن سے زائد نئے بنکرز اور مورچے قائم کر کے مزید شارپ شوٹرز تعینات کر دئیے گئے۔پوری وادی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے، ہر گلی، سڑک، شاہراہ پرقابض فوجیوں کی موجودگی باوجود کشمیری شہریوں نے زبردست احتجاج کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔

    کیبل، ٹی وی، موبائل فون، لینڈ لائن سمیت دیگر سروسز تاحال بند ہیں۔ اخبارات 5 اگست سے اپ ڈیٹ نہیں ہوئے، تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں۔لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، مریضوں کو ادویات نہیں مل رہی، میڈیکل سٹورز پر ادویات کا سٹاک ختم ہو گیا ہے، غذائی بحران بھی سر اٹھا رہا ہے جس کے بعد کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

    ایک کشمیری شہری کا کہنا تھا کہ میں نماز پڑھ کر آ رہا تھا کہ بھارتی فوجی نے مجھ پر تین بار پیلٹ گنز چلائی، جس کی وجہ میں شدید زخمی ہو گیا اور لوگ مجھے ہسپتال لے کر گئے۔ زخمی ہونے کے باوجود ہسپتال جانے کے لیے مجھے دس بار روکا گیا۔

    کرفیو توڑ کر باہر نکلنے والے کشمیریوں کو پیلٹ گن سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ چھ سالہ بچی والد کے ساتھ بائیک پر گئی تو اسے بھی پیلٹ گن سے نشانہ بنایاگیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے گھروں میں قید کشمیری محنت کش بھی بے بسی کی تصویر بن گئے ہیں۔

    برطانوی اخبار دی گارڈین نے مودی سرکار کے مظالم بے نقاب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی فوج چادراور چارد یواری کا تقدس پامال کرنے لگی۔ نوجوان نہ ملنے پر اس کے والد کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا۔ گرفتار افراد کو لکھنو، بریلی اور آگرہ کی جیلوں میں بھی منتقل کیا گیا ہے

    کشمیر کے چپے چپے پر مسلح بھارتی فوج تعینات ہے جو گھروں سے نکلنے والے کشمیریوں کو گرفتار کر رہی ہے ،احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر پیلٹ برسائے جاتے ہیں،سرینگر کے پائین شہر سمیت تمام علاقوں میں بھاری تعداد میں بھارتی فوج کے مسلح اہلکار تعینات ہیں۔ نوہٹہ میں واقع تاریخی و مرکزی جامع مسجد کو 25 روز سے تالا لگا ہوا ہے، کسی کو بھی اس مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں۔ اس تاریخی مسجد کے باہر بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات ہے جو کسی بھی فوٹو یا ویڈیو جرنلسٹ کو مسجد کی تصویر لینے یا ویڈیو بنانے سے منع کر دیتے ہیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کے اہلکاروں نے ایک صحافی کو بتایا کہ انہیں ہدایت ملی ہے کہ کسی بھی صحافی کو مسجد کی تصویر بنانے کی اجازت نہیں دینی،

    مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

    خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

  • شمالی وزیرستان: بے گھر افراد میں 5کروڑ روپے تقسیم

    شمالی وزیرستان: بے گھر افراد میں 5کروڑ روپے تقسیم

    اسلام آباد (اے پی پی) شمالی وزیرستان کے عارضی طور پر بے گھر افراد میں 5کروڑ 11 لاکھ روپے تقسیم کردئے گئے.

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے شمالی وزیرستان کے عارضی طور پر بے گھر افراد میں 5کروڑ 11 لاکھ روپے تقسیم کیے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ بحالی تعمیرکے حکام نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں عارضی طور پر بے گھر افراد کے مکانات کے معاوضوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق 222 مکانات کو مکمل طور تباہ ، 214 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ مجموعی طور پر436 مکانات کے لئے ایک ارب 23کروڑ روپے مختص کئے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ اس میں سے اب تک 168مکانات کے مالکان میں 5کروڑ 11 لاکھ روپے معاوضہ تقسیم کردیا گئے ہیں۔

  • خان پور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی مسروقہ مال برآمد

    خان پور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی مسروقہ مال برآمد

    *رحیم یارخان( )خانپور ایس ایچ او سٹی اسد اللہ خان مستوئی ایس ایچ او ظاہر پیر چوہدری اظہر اقبال نے ڈی پی او رحیم یار خان عمر سلامت کی ہدایت پر ڈی ایس پی خان پور فرخ جاوید کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی جاری 2گینگ اور موٹر سائیکل چور گرفتار کر لیے جن کے قبضہ سے تقریباً 18 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمدکیا اور مالکان تک پہنچایا.

  • امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات

    امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات

    امریکا نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویو کا اظہار کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام کی گرفتاریوں اور ان پر پابندیوں کی خبر تشویشناک ہے۔ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کا احترام یقینی بنایا جائے۔

    دوسری جانب امریکا نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق تفصیلات مانگ لی ہیں۔ اس امر کا انکشاف بھارتی میڈیا نے کیا، بھارتی اخبار دی پرنٹ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے نئی دہلی سے مقبوضہ وادی کی صورتحال سے متعلق تفصیلات مانگی ہیں۔ معلومات کا تقاضا ناصرف امریکی سفارتخانے کی جانب سے کیا گیا بلکہ نئی دلی کے دورہ پر آئے اعلیٰ سطح کے امریکی سفارتکاروں نے بھی مقبوضہ وادی کی صورتحال سے متعلق معلوما ت طلب کی ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے مطابق پاک بھارت کشیدگی پرامریکاثالث کاکرداراداکرنےکوتیارہے،ثالثی کے لیے پہلے دونوں ملکوں کی آمادگی ضروری ہے ،صدرٹرمپ اسی صورت میں ثالثی کراسکتےہیں جب دونوں ملک اس کےلیےراضی ہوں ،

    ابتک ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کےدرمیان ایٹمی جنگ ہونےکاکوئی امکان نہیں ،مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرگہری نظررکھےہوئےہیں ،افغان امن عمل میں پاکستان کاکردارقابلِ ستائش ہے ،زلمےخلیل زادجلد پاکستان کا دورہ کریں گے ،پاکستان اورامریکاکےدرمیان سفارتکاروں پرسفری پابندیاں عملی طورپرختم نہیں ہوئیں،امیدہےجلداس پرعملی طورپرکام شروع ہوجائےگا،