Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکہ کے ساتھ بات کرنا ممکن نہیں، ایران

    امریکہ کے ساتھ بات کرنا ممکن نہیں، ایران

    کوالالمپور (اے پی پی) ایرانی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اقتصادی دہشت گردی ختم کئے بغیر امریکہ کے ساتھ بات کرنا ممکن نہیں.

    تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف اقتصادی دہشت گردی میں ملوث ہے اگر وہ بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے 2015ء کے ایٹمی معاہدے کا احترام کرنا ہو گا۔ ملائشیا کے دورے کے دوران دارالحکومت کوالالمپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایرانی عوام کے خلاف معاشی جنگ شروع کررکھی ہے اور جب تک وہ ایرانی قوم کے خلاف اقتصادی دہشت گردی ختم نہیں کرتا ہمارے لئے اس کے ساتھ بات کرنا ممکن نہیں ہے۔ گزشتہ برس صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بر سر اقتدار آنے کے بعد ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے اور ایٹمی معاہدہ سے دستبردار ہونے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میںکشیدگی آگئی تھی.

  • گرانفروشوں کے خلاف آپریشن،جرمانے عائد

    گرانفروشوں کے خلاف آپریشن،جرمانے عائد

    ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)
    گرانفروشی کیخلاف انتظامیہ متحرک ہوگئی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ لیاقت علی گوندل کے گرانفروشوں کت خلاف آپریشن جاری مختلف دکانداروں کو اشیا مہنگے داموں بیچنے پر گیارہ،گیارہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔جو اسی وقت ان سے وصول کرکے ان رسید دے دی گئی۔یاد رہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے جاری کردہ اینڈرائیڈ ایپ قیمت پنجاب اور روزانہ جاری ہونے والی ریٹ لسٹوں پر جاری کی گئی قیمتوں سے زیادہ قیمت بہت دھڑلے سے وصول کی جارہی ہے جن کے خلاف انتظامیہ متحرک ہے اور ان کو جرمانے عائد کررہی ہے۔

  • امریکا کا معاہدے کے بعد بھی افغانستان میں مستقل فوج رکھنے کا اعلان

    امریکا کا معاہدے کے بعد بھی افغانستان میں مستقل فوج رکھنے کا اعلان

    دوحہ : ایک طرف افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان معاہدہ ہونے والا ہے تو دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر طالبان کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچتے ہیں تو افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 8 ہزار 600 تک ہوجائے گی لیکن ان کی مستقل موجودگی وہاں برقرار رہے گی۔

    ذرائع کےمطابق امریکی صدر نے فاکس نیوز ریڈیو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ‘ ہم فوجیوں کی تعداد 8 ہزار 600 تک کرنے جارہے ہیں اور پھر ہم وہاں سے ایک عزم کریں گے’، تاہم ‘ہم وہاں ہمیشہ اپنی موجودگی برقرار رکھیں گے’۔

    ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر امریکا پر افغانستان پر ایک اور حملہ ہوتا ہے تو ‘ہم اس طاقت طاقت کے ساتھ واپس آئیں گے جو پہلے کبھی نہ تھی’۔یاد رہےکہ افغان طالبان نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ جب تک افغان سرزمین سے تمام غیر ملکی فوجی نکل نہیں جاتے کسی کو جان کی امان نہیں دے سکتے

  • کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر پوری قوم کل جمعہ کو مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کےلئے نصف گھنٹہ کے لئے سب کام چھوڑ کر باہر نکلیں اور کشمیریوں کو واضح پیغام دیں کہ پاکستانی قوم بھارت کے جبر و فسطائیت، مودی حکومت کے نسل کشی کے ایجنڈا اور خطہ کی حیثیت تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدام کے خلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    کشمیری عوام سے یوم یکجہتی کے حوالے سے جاری پروگرام کے مطابق جمعہ کو یکجہتی آور 12 بجے سے شروع ہو کر ساڑھے 12 بجے تک جاری رہے گا، جس کے آغاز پر ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے۔ پاکستان اورکشمیر کا ترانہ بجایا جائے گا۔ ترانے بجانے کے دوران 12 بجے سے 12 بج کر 5 منٹ تک تمام ٹریفک رک جائے گی، ٹرینیں ایک منٹ کے لئے کھڑی کی جائیں گی،

    پاکستان بھر میں عوام اپنے مقام کار یا جہاں بھی موجود ہوں گے وہ نصف گھنٹہ کے لئے کھڑے ہو جائیں گے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ وزیراعظم اور چاروں وزراءاعلی اپنے اپنے ارکان پارلیمنٹس کے ہمراہ اپنے متعلقہ سیکرٹریٹ/ آفس کے سامنے جمع ہونے والوں کی قیادت کریں گے جبکہ ملک بھر میں عوام اپنے مقام کار، دفاتر کی عمارتوں، گھروں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز سے باہر آ کر قریبی سڑکوں اور گلیوںمیں جمع ہوں گے۔

    جمعہ کی نمازوں کے بعد مظلوم کشمیری عوام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ بعد از نماز جمعہ دو بجے سے شام پانچ بجے تک ملک بھر میں عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی جن کے شرکاءپاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم تھامے ہوئے ہوں گے.

    پارلیمنٹ سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق کل12بجےپارلیمنٹ ہاؤس کےلان میں وزیراعظم آئیں گے ،12بجے پاکستان کے ترانے کےعلاوہ کشمیرکاترانہ پڑھاجائےگا ،پارلیمنٹ ہاؤس کےلان میں پاکستانی اورکشمیری پرچم لہرائےجائیں گے ،تمام اراکین پارلیمنٹ بھی پارلیمنٹ ہاؤس کےلان میں جمع ہوں گے ،اسکول وکالج کےطالب علم اوراسٹاف بھی احتجاج میں شریک ہوگا ،

    دن کے 12 بجتے ہی وفاقی دارالحکومت کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک سگنل سرخ ہو جائیں گے۔ قومی ترانے کیساتھ کشمیر کا ترانہ بھی پڑھا جائے گا۔ مرکزی تقریب اسلام آباد کے ڈی چوک میں ہوگی۔

    مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کشمیر آور کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ دن کے 12 بجتے ہی ٹریفک سگنل سرخ ہو جائیں گے۔ ملک بھر میں ٹرینیں بھی روک دی جائیں گی جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی موخر کر دیا گیا ہے

    حکومت نے فیصلہ کیا کہ کشمیر آور کے لیے وفاقی دارالحکومت کے تمام ٹریفک سگنل دن 12 سے 12 بج کر 30 منٹ تک سرخ رہیں گے۔ ملک بھر میں چلنے والی ٹرینیں بھی رک جائیں گے، ریلوے کے ملازمین بھی کشمیریوں سے یکجہتی کریں گے. تعلیمی اداروں میں بھی طلبا بھر پور طور پر کشمیریوں سے یکجہتی کریں گے

    ٹریفک رکتے ہی تمام شاہراہوں پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بھرپور احتجاج کیا جائے گا جبکہ سرکاری ملازمین دفاتر سے نکل کر ڈی چوک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ وزرا اور تحریک انصاف کے قائدین بھی ڈی چوک میں جمع ہوں گے جہاں مرکزی اجتماع ہوگا۔

    ملک بھر میں علماء کرام کشمیر کے موضوع پر خطبات جمعہ دیں گے. بھارتی جارحیت کی مذمت کی جائے گی اور نماز جمعہ کے بعد بھی بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا، مساجد میں مذمتی قراردادیں بھی منظور کی جائیں گے.

    اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں احتجاج میں شریک ہوں گے، گاؤں کی سطح پر کشمیریوں سے یکجہتی کے پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں، سیاسی و مذہبی جماعتیں بھی یکجہتی کشمیر منانے کے لئے متحرک ہیں،

    گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے زیر صدارت آج اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی منانے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پورے پنجاب میں کل 12 بجے دوپہر کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور طریقے سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ لاہور میں مال روڈ کے 3 مقامات فیصل چوک، ریگل چوک اور سول سیکرٹریٹ چوک پر لوگ جمع ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب فیصل چوک میں یوم یکجہتی کشمیر پر لوگوں کے ہمراہ اکٹھے ہوں گے۔ یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان اور کشمیر کے ترانے بجائے جائیں گے جبکہ پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز، اضلاع اور تحصیلوں میں بھی دوپہر 12 بجے لوگوں کے اجتماعات ہوں گے اور تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔

    جمعہ کے اجتماعات کے بعد ریلیاں نکالی جائیں گی اور لوگ ریلیوں میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لے کر شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپیل کی کہ عوام یوم یکجہتی کشمیر کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کریں۔ ہم کشمیر کے عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔

    خیبر پختونخواہ کے اراکین اسمبلی بھی خیبر روڈ پر کشمیریوں سے یکجہتی کریں گے.

    معروف اینکر ، تجزیہ نگار اور کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ کل 30 اگست بروز جمعہ دوپہر پونے 12 بجے چیرئ کراسنگ پر پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے کشمیری مسملمانوں سے اپنی وفا اور محبت کا بھرپور مظاہر ہ کریں گے

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے معروف اینکر مبشر لقمان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اور ان کی تمام صحافی برادری دیگر ہم وطنو کے ساتھ مل کر چیئر کراسنگ کے مقام پر کشمیریوں سے وفاشعاری کا بھرم بھرتے ہوئے سب سے پہلے پاکستان کا قومی پرچم لہرایا جائے گا

    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے قومی ترانہ بھی پڑا جائے گا ، معروف اینکر مبشر لقمان نے قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ اس دن وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہدائے کشمیر کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کہا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وہ اپنے کشمیری شہداء کے لیے اپنے رب سے دعا گو بھی ہوں‌گے

  • وزیراعلی بلوچستان کا پیغام۔

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا پیغام
    ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی کل بروز جمعہ 30 اگست کشمیر ی عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا، اس حوالے سے دن 12 بجے سے 12.30 بجے تک کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے سڑکوں پر ائینگے نماز جمعہ میں کشمیری عوام کے مصائب کے خاتمے اور ان کی تحریک حصول حق خودارادیت کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

  • کشمیر بنے گا پاکستان کے سلوگن کے تحت کل ملک بھر میں پروگرامز کا انعقاد

    کشمیر بنے گا پاکستان کے سلوگن کے تحت کل ملک بھر میں پروگرامز کا انعقاد

    خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی)کشمیر بنے گا پاکستان کے سلوگن کے تحت کل بروز جمعہ ملک بھر میں جلسے،جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی ۔اسی سلسلے میں خانیوال کی مختلف تحصیلوں میں بھی کل سول سوسائٹی،انجمن تاجران ،صحافتی تنظمیں ،پاکستان کسان اتحاد،کسان کمیٹی ،میڈیکل اینڈ کیمسٹ یونین،ٹیم سرعام کی مقامی قیادتوں سمیت مختلف تنطمیوں کی جانب سے ریلیوں اور پروگرامز کا انعقاد ہوگا۔جس میں مختلف تنظمیوں کے نمائندے شرکا سے خطاب کریں گے۔

  • بریکنگ: میکسیکو میں فائرنگ

    بریکنگ: میکسیکو میں فائرنگ

    میکسیکو (اے پی پی) میکسیکو میں فائرنگ اور آتشزدگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28 ہو گئی.

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں فائرنگ اور آتشزدگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28 ہو گئی۔ مقامی انتطامیہ کے مطابق فائرنگ اور آتشزدگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28 ہوگئی۔ فائرنگ اور آتشزدگی کے اس واقعہ میں9 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعہ میں بچ جانے والے افراد کے بیانات کے مطابق چند افراد نے لوگوں پر گولیوں چلائیں اور پھر آگ لگا دی۔

  • تونسہ بیراج ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر محکمہ اینٹی کرپشن ان ایکشن

    محکمہ اینٹی کرپشن نے تونسہ بیراج میں ہونے والے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی مد میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔مبینہ کرپشن میں ملوث ایکسیئن تونسہ بیراج اور ایکسیئن مشینری ڈویژن فیصل آباد کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیاگیا.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں تونسہ بیراج میں سیلاب سے بچاؤ کے مختلف منصوبوں میں ہونے والی مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن اور بوگس ادائیگیوں کیخلاف اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں۔تھانہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کیمطابق 2016ء میں سیلاب سے بچاؤ کے مختلف منصوبوں کے نام پر مبینہ طور پر 27 لاکھ روپے کی بوگس ادائیگیاں کی گئیں.ذرائع کیمطابق 2016ء میں ہی ایکسئین تونسہ بیراج مہر ریاض اختر نے مشینری ڈویژن فیصل آباد کے ذریعے بھی مختلف منصوبوں کی مد میں مبینہ طور پر 15 کروڑ روپے کی خوردبرد کیئے.تھانہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ مظفرگڑھ نے کرپشن کی شکایات پر ایکسیئن تونسہ بیراج مہر ریاض اور ایکسیئن مشینری ڈویژن فیصل آباد عابد رشید کیخلاف مقدمہ درج کرلیا.سرکل آفیسر اینٹی کرپشن وسیم اکبر لغاری کے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد مبینہ کرپشن کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.

  • کشمیر میں لاشیں گر رہی ہیں،نہیں جانتی سسرال والے کس حال میں ہیں، مشعال ملک

    کشمیر میں لاشیں گر رہی ہیں،نہیں جانتی سسرال والے کس حال میں ہیں، مشعال ملک

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں لاشیں گر رہی ہیں، کشمیر کی آزادی تک بھارت سے بات نہیں ہونی چاہئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشعال ملک نے اسلام آباد میں سول سوسائٹی کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے معقدہ مظاہرے میں شرکت کی اور خطاب کیا، مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پرایک ہے۔ بھارت کے ساتھ مذاکرات سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ کشمیرمیں لاشیں گررہی ہیں۔ جب تک آزادی نہیں ملتی بھارت سے بات نہیں ہونی چاہیے۔ اگر پاکستان ساتھ ہو تو دنیا کی کوئی طاقت آزادی سے نہیں روک سکتی۔

    مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ ان کے شوہر یاسین ملک ڈیتھ سیل میں قید ہیں۔ نہیں جانتی میرے سسرال والے کس حال ہیں۔ کشمیر میں کربلا جیسی صورتحال ہے۔ پوری دنیا میں لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں پچیس روزسے کرفیو جاری ہے۔ ادویات اور اشیائے خوردونوش کی شدید کمی ہے۔ صحافیوں کو مارا جا رہا ہے اورمعصوم کشمیریوں کی لاشیں گرائی جا رہی ہیں۔

    مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں بہت عزتیں لوٹی جا رہی ہیں اور گھر بھی جلائے جا رہے ہیں، یہ پوری نہتی قوم ہندوستان کی دہشتگرد فوج کا مقابلہ کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں رہنماؤں سے کوئی رابطہ نہیں ہوپا رہا ،یاسین ملک کےکیس کی 11ستمبر کو سماعت ہے ،بھارت کشمیر میں مکمل نسل کشی کی طرف جا رہاہے،خبریں آرہی ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 8سے 9ماہ جاری رہ سکتاہے

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز کو تالے لگے ہوئے ہیں، انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے،کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں. کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں‌ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی.

    بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کشمیر کا دورہ کرنا چاہا تو مودی سرکار نے سرینگر ائیر پورٹ سے انہیں واپس بھجوا دیا،کشمیریوں سے نہیں ملنے دیا گیا

  • روڈ حادثہ،دو افراد کی حالت تشویشناک ،نشتر ہسپتال منتقل

    روڈ حادثہ،دو افراد کی حالت تشویشناک ،نشتر ہسپتال منتقل

    ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )کے نواحی علاقہ اڈہ مصری موڑ پرانا دنیا پور روڈ کے قریب موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا حادثے میں دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کوتشویشناک حالت میں ریسکیو 1122 نے نشتر ہسپتال ملتان میں منتقل کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق دو مسافر خواتین کی حالت تشویشناک تھی۔