Baaghi TV

Author: +9251

  • ملکی معیشت بہتر ہونے لگی ، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    ملکی معیشت بہتر ہونے لگی ، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    کراچی: پاکستانی معیشت سنبھلنے لگی ، اطلاعات کے مطابق ہفتے کے دوران مرکزی بیبنک کے ذخائر میں سوا تین کروڑ ڈالر اضافہ ہو گیاذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کے کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 8 ارب 27 کروڑ 11 لاکھ ڈالر ہو گیا

    ذرائع کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس ڈالروں میں 74 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور ان کا حجم 7 ارب 35 کروڑ 86 لاکھ ڈالر ہو گیا، جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 15 ارب 62 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ہو گیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق نیا مالی سال اب تک تو زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے مجموعی طور پر بہتر رہا ہوا، سات ہفتوں کے دوران آئی ایم ایف، قطر اور ایشیائی بینک کے قرضوں کے باعث زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ارب 18 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • خیبرپختونخواہ اسمبلی میں کشمیریوں سے یکجہتی، بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد منظور

    خیبرپختونخواہ اسمبلی میں کشمیریوں سے یکجہتی، بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد منظور

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں کشمیریوں سے یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے پی کے اسمبلی کا اجلاس سپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی اور اپوزیشن کے ممبر لطف الرحمان نے کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی

    اجلاس میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے اراکین اسمبلی نے تقاریر بھی کیں اور بھارت سرکار کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کی، دوسری جانب اسمبلی میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر کے پی کے اسمبلی کے اراکین بھی کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے کل جمعہ کو دن بارہ بھے خیبر روڈ پر احتجاج کریں گے.

    وزیراعظم عمران خان نے قوم سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل 12سے ساڑھے12بجے تک گھروں سے باہر نکلیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانیوں سے درخواست ہے کل 12سے ساڑھے12بجے تک گھروں سے باہر نکلیں

    ملک بھر میں کل جمعہ کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جائے گا، جمعہ 30 اگست کو ملک بھر میں دن 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان پی ایم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے، تمام اضلاع میں بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا جائے گا،

  • فلسطین میں دھماکے

    فلسطین میں دھماکے

    غزہ (اے پی پی) فلسطین کے شہر غزہ میں پولیس چوکیوں پر حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے.

    غزہ کے مغرب میں 2 مختلف پولیس چوکیوں پر ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 3 تک پہنچ گئی ہے۔ فلسطینی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں جبکہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں رائے عامہ کو حملے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجرم سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے تمام فلسطینی عوام اور فلسطینی گروپوں سے حملہ آوروں کی مذمت کرنےکی اپیل کی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جاری کئے گئے بیان میں 2 فلسطینیوں کے شہید اور کثیر تعداد میں زخمیوں کی اطلاع دی گئی تھی۔

  • داخلے کے خواہشمندوں کے لیے اہم خبر !  پنجاب یونیورسٹی نے داخلے کیلئے میرٹ لسٹوں کا شیڈول جاری

    داخلے کے خواہشمندوں کے لیے اہم خبر ! پنجاب یونیورسٹی نے داخلے کیلئے میرٹ لسٹوں کا شیڈول جاری

    لاہور : داخلے کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری ، اطلاعات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کی میرٹ لسٹوں کا شیڈول جاری کردی ، پنجاب یونیورسٹی شیڈول کے مطابق ایم اے میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ 2 ستمبر جبکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کی میرٹ لسٹ 4 ستمبر کو جاری ہوں گی۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کی میرٹ لسٹیں شعبہ جات کے نوٹس بورڈز اور آن لائن سسٹم کے تحت جاری کی جائیں گی۔ ایم فل و پی ایچ ڈی میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ 4 ستمبر کو آویزاں ہوں گی جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل ، ایم ایس، پی ایچ ڈی میں داخلوں کی لسٹیں آن لائن بھی جاری ہوں گی۔ داخلوں کی دوسری میرٹ لسٹ 9 ستمبر کو آویزاں کی جائے گی۔

    اسی طرح ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں ایم اے میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ 2 ستمبر جبکہ دوسری میرٹ لسٹیں 5 ستمبر کو جاری ہوں گی۔ ایم اے مارننگ، ایوننگ، ریلیکس اور سیلف سپورٹنگ پروگرام میں داخلوں کی لسٹ ایک ہی روز جاری ہوگی۔

  • اب بچ کے دکھاو :  ایف بی آر ٹیکس چھپانے والے  سرکاری افسران کیخلاف حرکت میں آگیا

    اب بچ کے دکھاو : ایف بی آر ٹیکس چھپانے والے سرکاری افسران کیخلاف حرکت میں آگیا

    لاہور : ٹیکس چھپانے والے سرکاری افسران کے خلاف ایف بی آر حرکت میں آگئی ، پاکستان ریلویز، سرکاری ہسپتالوں اور ایل ڈی اے سمیت مختلف سرکاری محکموں کے غیر رجسٹرڈ ملازمین کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے کارروائی تیز کردی۔

    ایف بی آر کے جمع کردہ اعدادو شمار کے مطابق لاہور میں وفاقی و صوبائی اداروں کے تقریبا 3 لاکھ 33 ہزار 6 سو ملازمین ہیں۔ 4 لاکھ سے زائد سالانہ تنخواہ لینے والے ٹوٹل سرکاری ملازمین و افسران 1 لاکھ 53 ہزار ہیں، وفاقی و صوبائی اداروں میں صرف اٹھارہ ہزار تین سو تین فائلرز، انیس ہزار چھ سو تئیس نان فائلرز اور ایک لاکھ پندرہ ہزار چار سو تین سرکاری ملازمین تاحال غیر رجسٹرڈ ہیں۔

    ریلوے ہیڈ کوارٹر میں 1762 میں سے 985 سرکاری ملازمین غیر رجسٹرڈ، لیسکو ہیڈ آفس میں 9324 میں سے 7286 ملازمین غیر رجسٹرڈ ہیں، ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں 1365 میں سے 1190 ملازمین غیر رجسٹرڈ ہیں۔ واسا میں 2756 میں سے 1990 ملازمین غیر رجسٹرڈ ہیں۔

    ایف بی آر کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق اسی طرح ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور میں 848 میں سے 506 ملازمین تاحال ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں جبکہ بورڈ آف ریونیو اینڈ ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ میں 468 میں سے 102 ملازمین تاحال غیر رجسٹرڈ ہیں۔

    میو ہسپتال میں 6354 میں سے 4471 ملازمین اور سروسز ہسپتال میں 3327 میں سے 2418 ملازمین، جنرل ہسپتال میں بھی 4289 میں سے 3966 ملازمین غیر رجسٹرڈ نکلے ہیں۔ ایف بی آر حکام کے مطابق غیر رجسٹرڈ ملازمین کو جرمانے عائد کرکے ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا

  • مریم نواز اہل یا نااہل ،فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل

    مریم نواز اہل یا نااہل ،فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل

    مریم نواز اہل ہوں گی یا نااہل، فیصلہ سنانے کی تاریخ ایک بار پھر بدل دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 3 ستمبر کو سنایا جانا تھا اب وہ فیصلہ چار ستمبر کو سنایا جائے گا.

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایک ممبر کی عدم دستیابی کی وجہ سے فیصلہ سنانے کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے.

    چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ فیصلہ سنائے گا ،مریم نواز کو عہدےسےہٹانے کےلیے پی ٹی آئی ارکان نے درخواست دائر کر رکھی ہے ،الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ،تحریک انصاف نےمریم نوازاورشہبازشریف کوفریق بنایاتھا

    گزشتہ سماعت میں مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے کا مریم نواز پر اطلاق نہیں ہوتا، جیل میں موجود شخص بھی پارٹی عہدہ رکھ سکتا ہے .الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق صرف پارٹی الیکشن چیلنج ہو سکتا ہے، پارٹی کی جانب سے کی گئی نامزدگیاں چیلنج نہیں کی جا سکتیں ،مریم نواز کی نامزدگی قانون کے مطابق کی گئی ہے

    ممبر کے پی ارشاد قیصر نے کہا کہ مریم نواز کی نامزدگی کس قانون کے تحت ہوئی اس کا حوالہ بھی دیں، ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ آپ تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کی نامزدگی ہوچکی ہے، پہلے آپ کہتے تھے تعیناتی ہوئی ہے تو درخواست گزار نوٹیفکیشن دے.

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے مریم نواز کو دس سال کے لئے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نااہل کیا، نااہل شخص کسی بھی پارٹی کا عہدیدار نہیں بن سکتا، مریم نواز کو مسلم لیگ ن نے نائب صدر بنایا جو آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے،

  • ایران کے ساتھ مسائل کا حل چاہتے ہیں، امریکہ

    ایران کے ساتھ مسائل کا حل چاہتے ہیں، امریکہ

    واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیر دفاع نے بیان دیا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازعات کا حل چاہتے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ الجھنے کے چکر میں نہیں، امریکہ ایران کے ساتھ اختلافات سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے امریکی افواج کے جوائنٹ چیف آف سٹاف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سفارتی چینلز کے ذریعے ایرانیوں کے ساتھ تنازعات طے کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم بحران پر قابو پا چکے ہیں تاہم حالات فطری شکل میں آگے بڑھ ہیں، کوشش ہے کہ ایرانی حکام مذاکرات اور مسائل کے حل پر راضی ہوجائیں۔ امریکی ڈرون گرائے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی۔

  • بستی ملوک  تیسرے جشن آذادی فیسٹیول کا انعقاد

    بستی ملوک تیسرے جشن آذادی فیسٹیول کا انعقاد

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تیسرے سالانہ جشن آزادی فیسٹیول کا انقاد تفصیلات کے مطابق بستی ملوک میں تیسرے سالانہ جشن آزادی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جو کہ اس سال خصوصی طور پر کشمیرکے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منعقد کیا گیا ۔ تقریب کا آغاز محمد رہیب وحید نے تلاوت قرآن پاک سے کیا نعت شریف حافظ محمد اجمل نے پڑھی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض علی رضا نے سر انجام دیئے مقابلے جات میں تلاوت قرآن پاک میں الصفہ کے طالب علم حافظ خبیب نے پہلی پوزیشن حاصل کی اسی طرح نعت شریف میں عائشہ فاطمہ عکراش ماڈل سکول،تقریر میں نوال صفدر دی ا یجوکیٹر سکول،محمد جیند گورنمنٹ ہائی سکول، ملی نغمہ میں فہیم عباس فورٹ پبلک سکول،محمد عاصم گورنمنٹ ہائی سکول،عبیرہ عتیق مائی سکول اور ٹیبلوز میں ٹیم اشمل راؤ عکراش ماڈل سکول نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ تمام مقابلہ جات میں سب سے زیادہ پوزیشنیں عکراش ماڈل سکول بستی ملوک نے حاصل کی اور تیسرے سالانہ فیسٹیول کی چیمپین ٹرافی جیت لی پچھلے دو سال سے عکراش ماڈل سکول فیسٹیول میں چیمپین ٹرافی جیتتا آرہا تھا اس سال عکراس ماڈل سکول کے طلباء نے کامیابی کی ہیٹرک مکمل کی جشن آزادی فیسٹیول تقریب کے مہمان خصوصی میں عمران عمر لودھی SDOمپیکو بہاولپور،SDOمیپکو بستی ملوک سلیمان عبدالحمید،حافظ امین،چوہدری عنایت،راؤ انور انجم یوسی چیئرمین ترگڑھ،اعظم سلطانی،چوہدری اشفاق احمد،عمران وارث،راؤ افضل،ڈاکٹرزاہدہ فیاض بخاری،تسلیم رحمت،چوہدری عبدالحفیظ،چوہدری جہانزیب حفیظ،غلام مصطفی چیمہ، راؤ مقیم انجم، رانا ہارون،راؤ شکیل،چوہدری اردیس زرگر،ذیشان سہارن،چوہدری آصف،انتظار راؤ،لیاقت بھٹی، اسلم قاسمی،ڈاکٹر عقیل،ثاقب ممتاز، راؤ شفاق،وقاص محمود،چوہدری ندیم اسلم،چوہدری جاوید،چوہدری شبیر گجرمیپکو،شمشیر قادری،امتیاز حیدر میتلا،قاری شفیق الزماں،ڈاکٹر ظفر،راؤ عمران عثمان،سراج الحق گجر،ملک آصف،رانا ارشد جعفر،نوید اسلم،رانا تصور علی،ڈی ایس پی موٹروے ملک احسان الحق،محمد صفدر ملک آپریشن آفیسر شامل تھے رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • راولپنڈی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریب کہاں ہوگی اعلان کردیا گیا..

    راولپنڈی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریب کہاں ہوگی اعلان کردیا گیا..

    راولپنڈی :وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جمعہ کے روز پونے بارہ سے ساڑھے بارہ تک کا وقت کشمیریوں کے نام کرنے کا اعلان کیا اور اس دوران ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی جائے گی اسی حوالے سے راولپنڈی میں ضلعی سطح پر تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوگی. ڈپٹی کمشنر راولپنڈی علی رندھاوا نے سماجی رابطہ کی سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سب 11:30 بجے کشمیر کے لئے نکلیں اس سلسلہ میں راولپنڈی میں تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوگی ,اس کے علاوہ دوسری بڑی تقریب لاک حویلی میں ہوگی جہاں 12 سے 12:30 تک کشمیریوں کے حق میں ترانے پڑھے جائیں گے اور 5 بجے تک تقریب جاری رہے گی جس کا اعلان وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا .

  • وزیراعظم صحت کارڈ ہر غریب اور حقدار کو گھر کی دہلیز پر ملنے لگا ، لوگوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

    وزیراعظم صحت کارڈ ہر غریب اور حقدار کو گھر کی دہلیز پر ملنے لگا ، لوگوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

    موکل : وزیراعظم کے ویژن کی ملک کے دوردراز علاقوں تک گونج سنائی جانے لگی ، وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وعدے کے مطابق صحت کارڈ ملک کے دور دراز علاقوں میں مقیم غریبوں کو ملنا شروع ہوگیا

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ضلع قصور کے دور دراز سرحدی علاقوں کے غریب اور مستحق لوگوں کو صحت کارڈ ملنے شروع ہوگئے ہیں. یہ کارڈ تحریک انصاف کے مقامی رہنماوں نے علاقے کے مستحق لوگوں میں تقسیم کرکے وزیراعظم کے ویژن کی تکمیل کردی ہے.

    مقامی ذرائع کے مطابق صحت کارڈ یونین کونسل موکل کے تمام گاوں ، کوٹ سندر سنگھ ، بستی ڈھینگیاں والی، شیرے والا ، منسووالا ، بستی دھون، لدھا سنگھ ، جھگے بستی چھیمبیاں والے ، قلی شاہو سمیت دیگر نواحی آبادیوں کے مستحقین میں‌ تقسیم کیے

    یاد رہےکہ وزیراعظم کے صحت کارڈ کے ذریعے صحت انصاف کارڈ کے اجراءسے ہر غریب خاندان کو علاج کیلئے 7 لاکھ 20 ہزار روپے ملیں گے تاکہ اس ملک کے غریب پیسے کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہیں