Baaghi TV

Author: +9251

  • زید حامد نے بھارت کو دھمکی لگادی

    زید حامد نے بھارت کو دھمکی لگادی

    اسلام آباد: دفاعی تجزیہ نگار زید حامد نے بھارت کو دھمکی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اکھنڈ بھارت کا خواب مت دیکھو کیونکہ یہ خواب ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ نگار زید حامد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں اکھنڈ بھارت کا کوئی وجود نہیں ہے اور نہ ہی مستقبل میں کبھی اکھنڈ بھارت کو خواب پورا ہوگا. انہوں نے یہ جواب تب دیا جب ایک ٹویٹر صارف نے کہا کہ "بھارت کی تاریخ کے عنوان سے ایک کتاب ہے جس کے پہلے پیراگراف میں یہ بات لکھی ہوئی ہے کہ برصغیر پاک و ہند کے لوگ ہمیشہ ہی ایک دوسرے کے خلاف لڑائی جھگڑوں میں مصروف رہتے تھے لہذا عربوں اور ترک منگولوں کیخلاف کبھی اکٹھے کھڑے نہیں ہوسکے”۔ جس کا جواب زید حامد نے دیا کہ تاریخ میں اکھنڈ بھارت کا کئی وجود نہیں ہے، ایک سنی سنائی بات ہے جس پر بھارت خواب دیکھ رہا ہے لیکن میں بھارت کو بتادوں کہ یہ خواب ایک ڈراؤنے خواب میں بدل جائے گا.”

    https://twitter.com/BTPakistan/status/1167075767605452801

    یاد رہے کہ اس سے قبل مسلئہ کشمیر پر بولنے کے سبب ٹویٹر انتظامیہ نے زید حامد کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کردیا ہے، جس کے باعث انہوں نے نیا اکاؤنٹ بنالیا ہے.

  • ٹک ٹاک نے تباہی پھیلادی ، نہ کسی کی عزت محفوظ نہ کسی کی جان ، ایسی خبر کہ شرم سے سر جھک گئے

    ٹک ٹاک نے تباہی پھیلادی ، نہ کسی کی عزت محفوظ نہ کسی کی جان ، ایسی خبر کہ شرم سے سر جھک گئے

    لاہور ( ) جدید علوم اپنی جگہ ، مگر ان کے برے استعمال سے معاشرے میں جو تباہی پھیل رہی ہے اس کے نقصانات بہت ہی زیادہ خطرناک ہیں، پہلے فیس بک، واٹس ایپ ، انسٹا گرام اور کئی ایسے پروگرام بے حیائی کے لیے استمعال ہورہے تھے ، اب ایک اور نئی مصیبت گلے آن پڑی ہے. یہ مصبیت ٹک ٹاک ہے جس نے آتے ہی تباہی مچا دی

    تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کے ذریعے ایک ایسا گھنونا کھیل کھیلا گیا کہ ہمسائے کی عزت تار تار کردی ، اطلاعات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ہمسایہ نے چھت پر سوئے میاں بیوی کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر لگا دی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

    یہ ایسی تکلیف دہ ویڈیوہے کہ اس کو شیئر کرنا بھی کسی جرم سے کم نہیں، پولیس کے مطابق مجرم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزادی جائے گی

  • پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا، کون سی اہم شخصیات سوار تھیں؟ اہم خبر

    پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا، کون سی اہم شخصیات سوار تھیں؟ اہم خبر

    پاکستان ایئرلائن پی کے 309 کل رات بڑے حادثے سے بچ گئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی چینل ابتک ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں‌ بتایا ہے کہ طیارہ کراچی کےقریب 10ہزار فٹ بلندی سے نیچے جھٹکے کھاتا 3ہزار فٹ تک پہنچا، پائلٹ نےمہارت سے طیارے کو سنبھال کررن وے کے قریب سے دوبارہ اُڑان بھری، طیارے میں رہنماایم کیوایم پاکستان، سی ای او کے الیکٹرک سمیت 100سے زائد مسافرتھے،

    طیارے کو لاہورمیں اُتارکرمسافروں کی زندگیاں بچائی گئیں، حادثے سے بچ جانے پر طیارے میں سوار مسافروں نے اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا،

  • واہ سبحان اللہ ! ہر پاکستانی اپنی جگہ ، ملک بھر کی ٹرانسپورٹ تنظیوں نے بھی کشمیریوں سے بھر پور یکجہتی کے اظہار کا اعلان کردیا

    واہ سبحان اللہ ! ہر پاکستانی اپنی جگہ ، ملک بھر کی ٹرانسپورٹ تنظیوں نے بھی کشمیریوں سے بھر پور یکجہتی کے اظہار کا اعلان کردیا

    نارووال : کشمیریوں سے محبت کسی خاص جماعت ، گروہ ، یا فرد کو نہیں بلکہ ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کو بھارتی مظالم سہتے ہوئے برداشت نہیں کرسکتا ، وزیراعظم کی اپیل پر دیگر ہم وطن پاکستانیوں کی طرح کشمیریوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کا اعلان کردیا

    باغی ٹی وی کے مطابق ملی رکشہ یونین ملحقہ ملی لیبر فیڈریشن’پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ; شکرگڑھ نارووال سیالکوٹ ویلفیر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن : آل پاکستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے زیراھتمام کیے جائیں‌گے

    باغی ٹی ذرائع کے مطابق ان احتجاجی مظاھروں میں بھارتی وزیراعظیم مودی کتے کا پتیلا نذر آتش کیا جائے گا . یہ احتجاج اور مظاہرے مورخہ 30 اگست 2019 بوقت دن11:00 بجے بروز جمعتہ المبارک بابو صابو انٹر چینج موٹر وے چوک کیے جائیں‌گے

  • غدار کشمیر کیا صرف نواز شریف ؟ علی چاند کا بلاگ

    غدار کشمیر کیا صرف نواز شریف ؟ علی چاند کا بلاگ

    ّکہتے ہیں کہ بزدل لوگ اپنی خامیاں ہمیشہ دوسروں پر ڈال کر اپنے آپ کو بہت بہادر سمجھتے ہیں ۔ ایسی ہی کچھ چالاکیاں پاکستانی قوم کو اپنے حکمرانوں کی طرف سے دیکھنے کو ملتی ہیں اور صرف ایک دو بار نہیں بلکہ بار بار ، آٸے دن پاکستانی حکمران اپنی عوام کو بے وقوف بناتے ہیں اور اس میں قصور وار صرف حکمران نہیں بلکہ عوام میں سے ایسے لوگ بھی اس بات کے ذمہ دار ہیں جو چند ٹکوں کے عوض اپنی خودی اور ضمیر بیچ کر ایسے حکمرانوں کا دفاع کرتے ہیں اور ایسے حکمرانوں کے دفاع میں زمین آسمان ایک کر دیتے ہیں یہاں تک کہ ایسے لوگوں کو اپنے لیڈروں کا دفاع کرنے کے لیے ان حکمرانوں کی گستاخیوں کا دفاع بھی کرنا پڑتا ہے ۔ کاش چند ٹکوں کے عوض بکنے والے یہ چند نام نہاد مسلمان سمجھ لیں کہ اگر یہ لوگ بکنے کی بجاٸے بروقت اپنے لیڈروں کے گریبان میں ہاتھ ڈال لیں تو امت کی بیٹیاں کبھی کفار کے ہاتھوں اپنی عزتیں نا کھوٸیں ، کبھی ننھے منے مسلمان بچے کفار کے ظلم و ستم کا شکار نہ ہوں ، کبھی کوٸی مسلمان ماں اپنے جوان بیٹے کی شہادت پر اپنے بیٹے کی کٹی پھٹی لاش دیکھ کر کسی محمد بن قاسم کی راہ نہ تک رہی ہو۔ لیکن ہم مسلمانوں کی ہمیشہ سے یہ بدقسمتی رہی ہے کہ چند مسلمان اپنے ضمیر کفار کے ہاتھوں گروی رکھ کر پوری امت کی بیٹیوں کی عزتوں کا سودا کر دیتے ہیں ، پوری امت کے جوانوں کے خون کا سودا کر دیتے ہیں اور پھر امت مسلمہ کے خون کا سودا کرتے ہوٸے یہ بھی نہیں سوچتے کہ دنیا ان کم ظرف لوگوں کو غدار کہے گی ، ان کی اوقات پر ان کی پیٹھ پیچھے ہنسے گی ، یہ لوگ ایسا کیوں نہیں سوچتے کہ کل قیامت کے دن ان کے گریبان ہوں گی اور امت کی بیٹیوں کے ہاتھ ہوں گے ، جہاں انہیں ایک ایک پاٸی کا حساب دینا ہوگا ۔

    کل سوشل میڈیا پر ایک ہیش ٹیگ ” غدار کشمیر نواز شریف ” دیکھنے کو ملا ۔ میں تمام پاکستانیوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا کشمیریوں سے غداری صرف نواز شریف نے کی ہے ؟ کیا ان لوگوں نے کشمیر سے غداری نہیں کی جو باری باری ہماری افواج کے سربراہ بنے ، جنہیں اللہ پاک نے دنیا کی بہترین ، طاقت ور ترین فوج کا سربراہ بنایا ، انہوں نے کیا کیا کشمیریوں کے لیے ؟ کوٸی جانتا ہے کہ وہ تمام سربراہ آج کہاں ہیں ؟ ان سربراہوں کی اکثریت اس وقت پاکستان سے باہر ، پاکستان سے کماٸے ہوٸے پیسے پر عیاشی کر رہے ہیں ۔

    پاکستان میں نواز شریف کے علاوہ جو حکمران آتے رہے ہیں انہوں نے کشمیری کی آزادی کے لیے کیا کچھ کیا ہے ؟ جو حکمران ابھی امریکہ کی ثالثی کو قبول کر کے آیا ہے کشمیر کے حوالے سے وہ ثالثی تو تمام پاکستانیوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لی ہے ۔ میں پاکستانیوں سے پوچھنا چاہوں گا کہ آخر کشمیر کے ساتھ وفا کی کس نے ہے ؟ آخر کشمیر کا درد محسوس کیا کس نے ہے ؟ آخر کشمیر کی بیٹی کو اپنی بیٹی سمجھا کس نے ہے ؟ آخر کشمیر کے مسلمان کو اپنا بھاٸی سمجھا کس نے ہے ؟ کیا ہم سب نے کشمیر سے غداری نہیں کی ؟ کیا ہم سب کشمیریوں کے مجرم نہیں ؟ کیا کیا ہے ہم نے کشمیریوں کے لیے ؟ کیا ہم نے کبھی ان لیڈروں ان حکمرانوں کے گریبان پکڑے ہیں کہ کیوں تم لوگوں نے اپنی شہہ رگ کو آزادی نہیں دلواٸی ؟ ہم لوگ خود چند پیسوں پربک جانے والے لوگ اپنے لیڈر کی محبت میں کیا کرتے ہیں ۔ ppp والوں نے کہہ دیا عمران خان کشمیریوں کا غدار ہے ، ن لیگ والوں نے کبھی ppp پر تو کبھی عمران خان پر کیچڑ اچھال دیا کہ عمران خاں غدار ہے ، pti والوں نے کہہ دیا کہ نواز شریف غدار ہے ۔ میں قوم سے ہوچھنا چاہوں گا کہ آخر کشمیریوں کے ساتھ وفا نبھاٸی کس نے ہے ؟ ان جعلی لیڈروں نے ، خود غرض جرنیلوں نے ، ہم عوام نے آخر کشمیریوں کے ساتھ غداری کس نے نہیں کی ؟ کیا حکمرانوں نے انڈیا کو فضاٸی حدود بند کر دیں ؟ کیا ہم عوام نے انڈین اشیأ کا باٸیکاٹ کر دیا ؟ ہم وہ لوگ ہیں کہ کشمیر پر تو ٹویٹس پر ٹویٹس کر کے اکاونٹ بلاک کرواتے رہیں گے لیکن فیس کریم لینے جاٸیں گے تو انڈیا کی بنی کریم کی ڈیمانڈ کریں گے ؟ آخر غدار کون نہیں ہے ؟ کیا یہ کشمیریوں سے غداری نہیں کہ اب بھی ہم عملی قدم اٹھانے کی بجاٸے ، اپنے حکمران کو غیرت دلانے کی بجاٸے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال رہے ہیں ، یاد رکھیں غداری تو ہم سب کر رہے ہیں اور یاد رکھیں تاریخ کبھی غداروں کو معاف نہیں کرتی ۔ غداروں کی نسلیں بھی غداری کی سزا بھگتا کرتی ہیں ۔
    اب بھی وقت ہے کہ اپنی اپنی انا سے باہر نکلیں اور کشمیر سے وفا نبھاٸیں تاکہ ہماری غداری کی سزا ہماری نسلوں کو نا بھگتنی پڑے ۔ ہمیں اپنے اپنے طور پر کشمیر سے وفا نبھانی ہوگی تاکہ ہماری نسلیں فخر سے سر بلند کر کے کہہ سکیں کہ ہاں ہمارے بزرگ غیرت مند لوگ تھے ۔

    اللہ پاک ہم سب کو غداری سے بچاٸے اور اپنے کشمیری بھاٸیوں سے وفا نبھانے کی توفیق عطا فرماٸے ۔ آمین

  • زید حامد نے نیا ٹویٹر اکاؤنٹ بنالیا

    زید حامد نے نیا ٹویٹر اکاؤنٹ بنالیا

    اسلام آباد: دفاعی تجزیہ نگار زید حامد نے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل ہونے کے بعد نیا اکاؤنٹ بنالیا.

    تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ نگار زید حامد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ معطل ہونے کے بعد نیا اکاؤنٹ بنالیا ہے. انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ "ٹویٹر نے چند دنوں کیلئے میرا اکاؤنٹ معطل کردیا ہے، جس کے باعث انہوں نے یہ نیا اکاؤنٹ بنایا ہے” ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ تجزیے اور تازہ ترین خبروں کو جاننے کیلئے اس اکاؤنٹ کو فالو کریں.

    https://twitter.com/BTPakistan/status/1167015011325267968

    واضح رہے کہ مسلئہ کشمیر پر بولنے کے سبب ٹویٹر انتظامیہ نے زید حامد کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کردیا ہے، جس کے باعث انہوں نے نیا اکاؤنٹ بنالیا.

  • کون بنے گا اب کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ؟ ایسی خبر کہ لوگ سوچتے ہی رہ جائیں

    کون بنے گا اب کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ؟ ایسی خبر کہ لوگ سوچتے ہی رہ جائیں

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کے لیے انٹرویوز مکمل ہو گئے ہیں باؤلنگ کوچ کے لئے وقاریونس مضبوط امیدوار جبکہ ہیڈ کوچ کےلئے تین امیدوار میدان میں ہیں۔لیکن اس کے باوجود ابھی تک واضح طور پر کسی کے نام کی پشین گوئی نہیں کی جاسکتی

    ذرائع کے مطابق سابق کپتان اور کوچ وقار یونس باؤلنگ کوچ کے عہدے کے لئے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں، باؤلنگ کوچ کے عہدے کے دوسرے امیدوار سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم نے اپنی درخواست آخری لمحات میں واپس لے لی جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین کو کمیٹی نے شارٹ لسٹ نہیں کیا۔

    وقار یونس نے ایک گھنٹہ طویل انٹرویو میں کمیٹی کو اپنے کوچنگ پلان سے آگاہ کیا۔ سابق کپتان قومی ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ساتھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ریجنل اکیڈمیز میں نوجوان فاسٹ باؤلرز کی راہنمائی کریں گے۔

    ایک بار پھر آسٹریلوی شہری نے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لئے ویڈیو لنک پر انٹرویو دیا جبکہ محسن حسن خان اور سابق کپتان مصباح الحق نے کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر انٹرویوز دئیے۔

    ذرائع کےمطابق کوچ فائنڈنگ کمیٹی اپنی تجاویز تیار کر کے چئیر مین پی سی بی کو بھجوائے گی، ذرائع کے مطابق مصباح الحق ہیڈ کوچ جبکہ وقاریونس باؤلنگ کوچ کے عہدے کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے کنٹرول لائن پہنچ کر ایسا کام کر دیا کہ بھارت کے پاؤں‌ تلے سے زمین نکل گئی

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کنٹرول لائن پہنچ کر ایسا کام کر دیا کہ بھارت کے پاؤں‌ تلے سے زمین نکل گئی

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے بین الاقوامی میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں‌ کو کنٹرول لائن کا دورہ کروایا گیا ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں‌ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عالمی میڈیا سے تعلق رکھنے والے پاکستان میں موجود صحافیوں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے اور اس دوران انہیں آئے دن بھارتی فوج کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،

    بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کروانے کے موقع پر کنٹرول لائن پر میں رہنے والے لوگوں سے آزادانہ ماحول میں بات چیت کی اجازت بھی دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ سرحد کے دوسری جانب مقبوضہ جموں کشمیر میں مسلسل کرفیو کے ذریعے انڈیا اپنے مظالم چھپانے کی کوشش کر رہا ہے،

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ملکی و غیر ملکی میڈیا کے نمائندگان کو ایل او سی کا دورہ کروایا جاتا رہا ہے جبکہ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے صحافیوں‌ پر پابندیاں‌ عائد کر رکھی ہیں اور انہیں‌ کشمیریوں‌ کے ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے متعلق بھی کوریج کی اجازت نہیں‌ دی جاتی،

  • عمرہ سیزن کب سے شروع ہورہا ہے؟ جانئے

    عمرہ سیزن کب سے شروع ہورہا ہے؟ جانئے

    جدہ (اے پی پی) سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ سیزن کا آغاز یکم محرم الحرام سے ہوگا، گزشتہ سیزن کے مقابلے 18فیصد زائرین زیادہ آئیں گے.

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئے عمرہ سیزن کے لئے نئی اسکیموں کا اعلان کردیا۔ اس سال عمرہ سیزن کا آغاز یکم محرم 31اگست سے ہوگا۔ حجاج کرام کا آخری قافلہ 14ستمبر کو واپس معتلقہ ممالک روانہ ہوگا۔ وزیر حج ڈاکٹر محمد نے جدہ میں وزارت کے زیر انتظام حج و عمرہ فورم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ نئے عمرہ سیزن کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔ سیکرٹری عمرہ ڈاکٹر عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ نئے عمرہ سیزن کی حکمت عملی عمرے پر آنے والوں کیلئے عمدہ خدمات پیش کرنے کی ہے۔ نئے عمرہ سیزن میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 18فیصد افراد زیادہ آئیں گے۔ عمرہ کمپنیوں کو زائرین کا سفر یادگار بنانے کے لئے ترغیبات دی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں7ملین سے زائد افراد عمرے کے لئے پہنچے تھے۔ سیکرٹری عمرہ وزان نے مزید کہا کہ نئی حکمت عملی سعودی وژن 2030کی روشنی میں تیارکی گئی ہے اس کا ہدف 2030تک عمرے پر آنے والوں کی تعداد 30 ملین تک پہنچانا ہے۔

  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا ایل او سی کی جانب مارچ کا اعلان، کہا ہم ختم ہوجائیں گے یا بھارت کشمیر میں نہیں رہے گا

    وزیراعظم آزاد کشمیر کا ایل او سی کی جانب مارچ کا اعلان، کہا ہم ختم ہوجائیں گے یا بھارت کشمیر میں نہیں رہے گا

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہےکہ یا ہم ختم ہوجائیں گے یا بھارت کشمیر میں نہیں رہےگا کیونکہ ہم مارے بھی جائیں اور ہندوستان بھی یہاں رہے یہ نہیں ہوسکتا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیریوں کےساتھ اب ہندوستان بھی بات کرے گا، ہرکوئی بات کرےگا، مظلوم کشمیریوں کی منزل بہت قریب نظر آرہی ہے، انہوں نے کہا کہ یا ہم ختم ہوجائیں گے یا بھارت کشمیر میں نہیں رہےگا، ہم مارے بھی جائیں اور ہندوستان بھی یہاں رہے یہ نہیں ہوسکتا، کشمیریوں کو سرحد کے دونوں جانب آنے جانے کا حق ہے،

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ ہم بہت بڑی تعداد میں ایل اوسی کی جانب مارچ کریں، 9 اگست کو آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں یہ آپشن شامل ہے، یہ مارچ سردیاں شروع ہونے سے پہلے ہوگا، وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ جارح کے مقابلے میں مظلوم کھڑا ہوتا ہے تو دنیا کی ہمدردی مظلوم کے ساتھ ہوتی ہے،