Baaghi TV

Author: +9251

  • سعودی سفارتخانے کے میڈیا سیکشن کے نئے انچارج علی خالد الدوسری نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

    سعودی سفارتخانے کے میڈیا سیکشن کے نئے انچارج علی خالد الدوسری نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

    سعودی سفارتخانے کے میڈیا سیکشن کے نئے انچارج علی خالد الدوسری نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں، علی خالد الدوسری نے چارج لینے کے بعد مختلف شخصیات سے ملاقاتیں اوررابطے شروع کردیئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی خالد الدوسری نے کہاہے کہ سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی کی سربراہی میں پاک سعودی تعلقات کومزید مضبوط بنانے کے لیے بھرپورکرداراداکریں گے، پاکستان میں قائم مملکت سعودی عربیہ کے نئے سفارتخانے کے میڈیا سیکشن کے انچارج علی خالد الدوسری نے اپنے آفس کاچارج لیا تومیڈیا سیکشن کے عملے نے ان کا بھرپوراستقبال کیا، علی خالد الدوسری میڈیا اور رابطہ کاری میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہیں چندروزقبل ہی سفارتخانے میں تعینات کیاگیا تھا،

    علی خالدالدوسری نے ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد میڈیا سے وابستہ شخصیات ودیگر افراد سے ملاقاتیں اوررابطے شروع کردیئے ہیں، انہوں نے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردارادا کریں گے، سعودی عرب اورپاکستان دو بھائیوں کی طرح ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کومشترکہ مسائل کا سامنا ہے، ہم مل کران مسائل اورچیلنجزسے عہد ہ براں ہوسکتے ہیں،

  • آہ ! میاں نواز شریف کی صحت خراب کی افواہیں دم توڑ گئیں، اب کیا بنے گا ؟

    آہ ! میاں نواز شریف کی صحت خراب کی افواہیں دم توڑ گئیں، اب کیا بنے گا ؟

    لاہور : آہ ! کرپشن کیس میں‌ سزا یافتہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی بیماری کے متعلق وہ حقائق کھل کر سامنے آگئے کہ اب بیماری کا بہانہ چلنا مشکل ہو جائے گا ، اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی بیماری کا معاملہ، میاں نوازشریف کو گزشتہ ہفتے ذاتی معالج سمیت تین ڈاکٹرز نے چیک کیا، رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم مکمل صحت مند ہیں۔

    ذرائع کےمطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے نوازشریف کاپی آئی سی کے ڈاکٹر، جیل ڈاکٹر اور ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے چیک اپ کیا تھا۔ جس کے بعد ذاتی معالج نے شریف میڈیکل کمپلیکس سے ٹیسٹ کروانے کا کہا، تاہم جیل حکام نے تمام ٹیسٹ آغا خان لیبارٹری سے کرائے۔

    جیل حکام کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق نوازشریف مکمل تندرست ہیں۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر مکمل چیک اپ کرتا ہے اور جب سے نوازشریف نے پرہیزی کھانا شروع کیا ہے تب سے صحت پہلے سے بہت بہتر ہوئی ہے۔

  • بستی ملوک نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ

    بستی ملوک نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی ملک احسان الحق،ایڈمن آفیسر عثمان غنی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اعلی حکام کی خصوصی ہدایات پر موٹروے پولیس مختلف نجی تعلیمی اداروں میں روڈ سیفٹی مہم کے حوالے سے طلبا واساتذ ہ کرام کو خصوصی بریفینگ دی جارہی ہے جس میں بچوں کو روڈ کراس کرنے،دوران سفر موٹرسائیکل ہیلمنٹ کا استعمال،سیٹ بیلٹ کاا ستعمال،دوران ڈرائیونگ موبائل فون سے پرہیزودیگر احتیاطی تدابیرکے بارے میں بتایا جارہا ہے مہم کام مقصد موڑوے پر ہونے والے حادثات میں کمی لانا اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بھارت میں مذہبی آزادی پر پابندی، امریکہ نے تشویش کا اظہار کردیا

    بھارت میں مذہبی آزادی پر پابندی، امریکہ نے تشویش کا اظہار کردیا

    واشنگٹن (اے پی پی) بھارتی ریاست آسام کے مسلمانوں کیلئے امریکا نے تشویش کا اظہار کردیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت کے ایک مشاورتی بورڈ نے بھارتی ریاست آسام میں شہریوں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری مشاورتی بورڈ کے سربراہ ٹونی پیرکنز کا کہنا ہے کہ آسام میں شہریوں کی رجسٹریشن کے دوران لوگوں سے مذہب کا پوچھا جاتا ہے اور مذہب کی تفصیلات بتانا لازمی ہے۔ ان کے بقول یہ طریقہ بھارت میں مذہبی آزادی کے نظریات کے منافی ہے۔ بھارتی حکومت نے آسام میں رہنے والوں سے کہا ہے کہ بھارتی شہریت کے حصول کے لیے انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ سن1971 سے قبل ان کے والدین یا ان سے بھی پہلے کی نسل اس ریاست میں رہائش پذیر تھی۔

  • آرمی چیف کا فارمیشن سٹرائیک کور کا دورہ، آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی

    آرمی چیف کا فارمیشن سٹرائیک کور کا دورہ، آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی طرف سے فارمیشن اسٹرائیک کور کا دورہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ جنگ میں اسٹرائیک کورکا اہم اورفیصلہ کن کردارہوتا ہے، آرمی چیف کواسٹرائیک کورکی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے اسٹرائیک کورکی پیش وارانہ تیاریوں کوسراہا،

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ اسٹرائیک کورکی تیاریوں اورتربیت کامعیارقابل تحسین ہے،

  • محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت سندھ کے اضلاع میں شدید بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت سندھ کے اضلاع میں شدید بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی طرف سے کراچی سمیت سندھ کے 8 اضلاع میں شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں متوقع 50 سے 70 ملی میٹرکی شدید بارش سےاربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی اورسندھ کی انتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایت کی گئی ہے،

    آئندہ24گھنٹوں میں کراچی،ٹھٹھہ،شہیدبینظیرآبادمیں اکثرمقامات پربارش کاامکان ہے، اسی طرح لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد میں بھی اکثرمقامات پرآندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں‌ ہونے والی بارشوں‌ کے سبب کراچی میں لوگوں‌ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ابھی تک کئی علاقے ایسے ہیں جہاں پانی کھڑا ہے اور نکالا نہیں‌ جا سکا ہے، کراچی میں نالوں کی صفائی بھی ہونے والی ہے جس سے نالوں کے قرب و جوار میں لوگوں کے گھروں‌ میں‌ پانی کھڑا ہو رہا ہے،

  • بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں

    بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی آپریشن ٹیم نے ناقص و غیر محفوظ گوشت کی فروخت کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سات میٹ شاپ سیل کردیں بی ایف اے کی معائنہ ٹیم نے جمعرات کے روز گوالمنڈی کے علاقے میں قائم میٹ شاپس کا معائنہ کیا اور عوام کو فروخت کیے جانے والے گوشت و دیگر اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا۔دوران معائنہ محمدگل بیف شاپ ،اسداللہ بیف شاپ، حاجی محمد ولی قصاب ،حاجی امان اللہ بیف شاپ ،آغاجان پولٹری فارم ،ا براھیم سری پائے اور ریحان اخترمحمد قصاب کو بی ایف اے حکام کی جانب سے دی گئیں سابقہ ہدایات و وارننگ نوٹسز کے باوجود مضر صحت و فنگس لگے گوشت کی فروخت، زنگ آلود فریزرز وٹریز،گندے اسٹوریج ایریا اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر سیل کر دیا گیا جبکہ متعدد گوشت وسری پائے فروخت کرنے والوں کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ز نقیب اللہ ناصر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مذکورہ میٹ شاپس کے خلاف ایکشن لینے کا مقصد عوام کو محفوظ گوشت کی فراہمی یقینی بنانااورگوشت کے معیار میں بہتری لانا ہے انہوں نے کہا کہ گندے اور حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف ماحول میں عوام کو گوشت کی فروخت متعدد بیماریوں کا سبب بنتا ہے جس کے تدارک کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں

    بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی آپریشن ٹیم نے ناقص و غیر محفوظ گوشت کی فروخت کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سات میٹ شاپ سیل کردیں بی ایف اے کی معائنہ ٹیم نے جمعرات کے روز گوالمنڈی کے علاقے میں قائم میٹ شاپس کا معائنہ کیا اور عوام کو فروخت کیے جانے والے گوشت و دیگر اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا۔دوران معائنہ محمدگل بیف شاپ ،اسداللہ بیف شاپ، حاجی محمد ولی قصاب ،حاجی امان اللہ بیف شاپ ،آغاجان پولٹری فارم ،ا براھیم سری پائے اور ریحان اخترمحمد قصاب کو بی ایف اے حکام کی جانب سے دی گئیں سابقہ ہدایات و وارننگ نوٹسز کے باوجود مضر صحت و فنگس لگے گوشت کی فروخت، زنگ آلود فریزرز وٹریز،گندے اسٹوریج ایریا اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر سیل کر دیا گیا جبکہ متعدد گوشت وسری پائے فروخت کرنے والوں کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ز نقیب اللہ ناصر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مذکورہ میٹ شاپس کے خلاف ایکشن لینے کا مقصد عوام کو محفوظ گوشت کی فراہمی یقینی بنانااورگوشت کے معیار میں بہتری لانا ہے انہوں نے کہا کہ گندے اور حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف ماحول میں عوام کو گوشت کی فروخت متعدد بیماریوں کا سبب بنتا ہے جس کے تدارک کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ٹی 20 میچ میں شکست دیدی

    نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ٹی 20 میچ میں شکست دیدی

    کولمبو (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے ٹور میچ میں سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون کو 33 رنز سے ہرا دیا.

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز سے قبل کھیلے گئے ٹور میچ میں سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون کی ٹیم کو 33 رنز سے ہرا کر میزبان ٹیم کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے. کولن منرو 48 اور ٹیلر ناقابل شکست 53 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جواب میں سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 135 رنز بناسکی۔ یوں کیویز ٹیم نے سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون کی ٹیم کو ٹور میچ میں 33 رنز سے ہرا دیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے سکاٹ نے 4 اور ٹم ساﺅتھی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • کرپٹ افسران و ملازمین کے خلاف سرجیکل آپریشن کی ضرورت ہے،کمشنر سرگودہا

    کرپٹ افسران و ملازمین کے خلاف سرجیکل آپریشن کی ضرورت ہے،کمشنر سرگودہا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)کرپٹ افسران و ملازمین کے خلاف سرجیکل آرپریشن کی ضرورت ہے، اگر سیاسی مداخلت ختم ہو جائے تو کسی بھی ادارے کی کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے، محکموں کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے مختلف قسم کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،کرپٹ لوگ عرصہ دراز سے ڈویژن بھر کی مختلف اہم سیٹوں پر تعینات ہیں ، جن کی مداخلت کے باعث بیشتر مسائل پیدا ہو رہے ہیں،میونسپل کارپویشن کی بہتری کیلئے ایکشن پلان ترتیب دینے کیلئے احکامات جاری کر دےئے گئے ہیں ، سیاسی نمائندوں اور سماجی شخصیات کی مشاورت سے شہر میں صحت و صفائی کے نظام میں بہتری اور تجاوزات کے خلاف آپریشن ترتیب دےئے جائیں گے، شہر بھر سے مویشیوں کے انخلا کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس پر بہت جلد عملدآمد شروع ہوجائے گا،کمشنر سرگودھا ڈویژن ظفر اقبال شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر آفس کے دروازے سائیل کیلئے ہر وقت کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ کرپٹ افسران اپنے تبادلے کروا لیں کیو کہ حکومتی خزانے کی پائی پائی کا حساب ہو گا سرکاری خزانے میں جاری ہونے والے فنڈز صرف ترقیاتی کاموں پر ہرصرف ہو گے ،انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں ایم پی اےز کو 1 ارب 60 کروڑ روپے جاری کر دےئے گئے ہیں جن سے وہ اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام کروائیں گے تمام ایم پی ایز کو 10 ۔10 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز ملے ہیںجن سے سیاست دانوں نے اپنے اپنے حلقوں کی سکیمیں دی ہیں جن پر تمام کام میرٹ کے مطابق کئے جائے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ ہائی ویز کی 80 کروڑ روپے کی سکیم جس میں ناقص میٹریل کی شکایات پر آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں مختلف سیٹوں پر کرپٹ افسران تعینات ہیں جو اپنی سیٹ پر کرپشن کا بازار گرم کر کے پھر تھوڑے عرصے کیلئے کسی دوسری سیٹ پر جاتے ہیں ، اور پھر دوبارہ کرپشن کیلئے اپنی سیٹ پر واپس آ جاتے ہیں سالوں گزر جانے کے بعد بھی ان افسران کے تبادلے نہیں ہوئے کیونکہ ان کے پیچھے مختلف قسم کی طاقتیں سر گرم ہیں جن ان کرپٹ عناصر سے اپنے مفادات حاصل کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مختلف اداروں سے سرپرائز وزٹ کئے جا رہے ہیں اور سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل برﺅکار لائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ سیلاب کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں جن علاقوں میں زیادہ خطرہ ہے وہاں پر ریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،اور مقامی افسران کو تریبت بھی دے دی گئی ہے تاکہ وہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نبرد آزماں ہو سکیں۔