Baaghi TV

Author: +9251

  • غریب ورکروں کو بے روزگار کرکے دنیا نیوز نے ظلم کی انتہا کردی ، مذمت کرتے ہیں ، صحافی تنظیموں کا مطالبہ

    غریب ورکروں کو بے روزگار کرکے دنیا نیوز نے ظلم کی انتہا کردی ، مذمت کرتے ہیں ، صحافی تنظیموں کا مطالبہ

    لاہور پریس کلب میں پروگریسو سمیت مختلف گروپوں کا ہنگامی اجلاس، اداروں سے ورکرز کی جبری برطرفیوں پر مذمتی قراردار منظور کرکے دنیا نیوز کو پیغام دے دیا ہے ، دنیا گروپ سے نکالے گئےورکر زکی فوری بحالی کا مطالبہ کر دیا ،حکومت ایسے تمام اداروں کے سرکاری اشتہارات بند کردے جو ورکرز کی چھانٹیاں کر رہے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور پریس کلب میں پروگریسیو گروپ، ورکرز گروپ، رائٹرز گروپ ، پی یو جے، پی یو جے آفیشل ، پی یو جے دستور ، بھایاسین گروپ ، رائے حسنین گروپ، ایمپرا، اینکا اور فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں میڈیا ورکرز کی چھانٹیوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور قرارداد منظور کی گئی کہ حکومت ایسے تمام اداروں کے سرکاری اشتہارات بند کردے جو ورکرز کی چھانٹیاں کر رہے ہیں۔

    اجلاس میں گذشتہ ایک سال کے دوران ورکرز کی چھانٹیوں پر پریس کلب اور دیگر تنظیموں کی طرف سے مجرمانہ خاموشی پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے تمام گروپس پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا ہےجو ورکرز کے حقوق کی جدوجہد کیلئے جامع پلان ترتیب دے گی اور اس جدوجہد کو مالکان بچائو تنظیموں سے ہٹ کر چلایا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس اجلاس میں جنگ گروپ ، نوائے وقت ، سٹی نیوز نیٹ ورک ، دنیا گروپ اور دیگر تمام اداروں سے نکالے گئے ورکرز سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ان اداروں کے بقایا جات مالکان کو دینے کی بجائے ورکرز میں تقسیم کردیں،گذشتہ ایک سال سے جو بقایا جات حکومت نے ادا کئے ہیں وہ ورکرز کی بجائے مالکان کی جیبوں میں گئے ہیں،شرکاء کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت فوری طور پر ان معاملات کا نوٹس لے اور بے روزگار ہونے والے صحافیوں کا ڈیٹا بینک بنا کر مالکان کے اشتہاروں میں کٹوتی کرکے یہ رقم بھی بے روزگار صحافیوں میں تقسیم کی جائے۔

    دنیا نیوز سے برطرف ملازمین کے حوالے سے اجلاس میں چیرمین پروگریسیو معین اظہر، سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد ، چیرمین ورکرز گروپ احسن ضیاء، چیرمین رائٹرز گروپ زاہد شفیق طیب ،چیرمین ڈیسک ایڈیٹرز فورم اسلم چودھری، سینئر رہنما پی ایف یو جے آفیشل فرخ عطا بٹ، صدر پی یو جے ضیاء اللہ خان نیازی، صدر پی یو جے آفیشل اعجاز کھوکھر،سیکرٹری فنانس پی ایف یو جے (دستور) حامد ریاض ڈوگر،سیکرٹری پی یو جے (دستور) احسان بھٹی،سابق صدر پی یو جے بخت گیر چودھری ، صدر فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن عرفان چودھری، سینئر نائب صدر پی یو جے عرفان احسان، نائب صدر پی یوجے حامد نواز، سیکرٹری پی یوجے شہباز جندران ،رہنماایمپرا طفیل شریف ، نائب صدر پی یوجے دستور نبیل مشتاق کھوکھر نے برطرف ملازمین کو بحال کرنےکا پرزور مطالبہ کیا

    بے روزگار ملازمین کی پریشانیوں پر پریشان جوائنٹ سیکرٹری دستور شہباز چودھری ،اعجاز مرزا(رائے حسنین گروپ )، سید شعیب الدین،معین احمد، انصار زاہد ،کالم نویس بلال غوری ،عبد المجید ساجد، زاہد گوگی،ظہیر بابر، مجتبیٰ باجوہ ،احمد ہمایوں خان،جوادرضوی،میاں افضل ، اقبال جکھڑ،فاطر ولید ،امجد عثمانی، ستار چودھری، رانا اکرام ، شکیل سعید ،حسن تیمور جکھڑ، آغا گل ،امجد فاروق کلو، خالد شہزاد فاروقی، ناظم ملک ، عاصم سلطان ،تجمل گرمانی ،شبیرقادری،آصف چودھری،شاہ نواز رانا،ظفر رامے نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دنیا نیوز کے اشتہارات بند کرے تاکہ اس کو غریبوں سے بیتی جانے والی بے روزگاری کا احساس ہو

    دنیا نیوز سے برطرف ملازمین کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے صحافیو‌ں نے کہا کہ اربوں روپے کمانے والے غریبوں کا نہیں‌سوچتے ، دنیا نیوز کے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے قیصر رشید بٹ، سید ذیشان گیلانی،ماجد یزدانی ،جہانگیر حیات ،جعفربن یار،ڈاکٹر شجاعت ،خواجہ اویس ریاض، سید معظم الدین،فیصل سلہریا،سید امجد بخاری،سرفراز راجہ، آصف سلطان ،ندیم سلیمی ،مرزا ندیم بیگ، حارث مرغوب،بلال غوری، امجد ہاشمی ،فاروق یوسف، علی رضا رحمانی ، شیخ عثمان قصوری، کاشف بھٹی،مختارعلی، امتیاز شاد،سید یاسر بخاری ، حسنین جمیل ، اظہر تھراج ، فاروق یوسف، رضوان حیدر ،رضوان حیدر ،صابر سبحانی،اویس غوری ،منصور احمد، رانا عرفان، محی الدین، آصف جٹ اور دیگر نے کہا کہ وہ اپنے بے روزگار صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ، اس اجلاس میں تمام میڈیاورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

  • عوام لٹنے لگی،لاکھوں روپے سے سیلز مین محروم

    عوام لٹنے لگی،لاکھوں روپے سے سیلز مین محروم

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی) پرویز والا کے قریب روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکو صابر نامی شخص سے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ 25 ہزار روپے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔ جبکہ دوسری جانب تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں واقع علاقہ چک 140 دس آر کے قریب شانی نامی سیلزمین سے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو40 ہزار روپے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی پولیس جائے واردات کی طرف روانہ ہوگئی۔

  • نیب کرپشن کے مکمل خاتمے کے لئے کوشاں

    نیب بلوچستان سمیت ملک بھر سے کرپشن کے مکمل خاتمے کے لئے کوشاں ہے،احتساب کا عمل سب کے لئے برابر ہے،قانون سے کوئی بالاتر نہیں”احتساب سب کے لئے“ کی پالیسی کا تسلسل جاری رہے گا تھری الائنس کمپنی فراڈ کے متاثرین کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لئے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں ،عوام الناس دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں،ڈی جی نیب کی کھلی کچہری میں گفتگو متعدد شکایات پرقانونی کاروائی کرنے کے لئے نیب کے متعلقہ ونگز کو احکامات جاری، نیب کی انٹیلی جنس ونگز کو مختلف شکایات کی روشنی میں جانچ پڑتال کا ٹاسک دے دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان فرمان ﷲنے کہا ہے قومی احتساب بیورو بلوچستان سمیت ملک بھر سے کرپشن کے مکمل خاتمے کے لئے کوشاں ہے،احتساب کا عمل سب کے لئے برابر ہے ،قانون سے کوئی بالاتر نہیں”احتساب سب کے لئے“ کی پالیسی کا تسلسل جاری رہے گا ،تھری الائنس کمپنی فراڈ کے متاثرین کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لئے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں ،عوام الناس دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں وہ آج یہاں جمعرات کو نیب بلوچستان میں کھلی کچہری کے دوران کرپشن سے متعلق شکایات کی شنواہی کے دوران سائلین سے گفتگو کر رہے تھے۔کھلی کچہری میں بلوچستان کے بیشتر اضلاع سے آنے والے افراد نے ڈی جی نیب بلوچستان کے روُبرو پیش ہو کر انفرادی و اجتماعی نوعیت کی کرپشن کے کیسز سے متعلق شکایات جمع کروائیں جن میں متعدد شکایات پرقانونی کاروائی کرنے کے لئے متعلقہ ونگز کو احکامات جاری کیے گئے جبکہ نیب کیا انٹیلی جنس ونگز کو مختلف شکایات کی روشنی میں جانچ پڑتال کا ٹاسک بھی دیا گیا۔ اس موقع پر واضح کیا کہ قومی احتساب بیورو چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے وژن کی روشنی میں احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے احتساب کا عمل سب کے لئے برابر ہے کوئی بھی کرپٹ شخص چاہے وہ عام ہو یا خاص نیب اور قانون کی نظر میں برابر ہے مختلف وفاقی و صوبائی محکموں کے کرپٹ افسران و اہلکاروں کی مبینہ کرپشن کی شکایات پر ردعمل دیتے ہوئے ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ شکایات کو نیب کے قانون کی کسوٹی میں رکھتے ہوئے تمام قانونی رستے اختیار کیے جائیں گے،کرپشن میں ملوث پائے جانے والے افراد کو ہر صورت اپنے کیئے کی سزا بھگتنا ہو گی۔اُنھوں نے تھری الائنس فراڈ کمپنی کے متاثرین کو یقین دلایا کہ نیب ذمہ داران کے خلاف سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے تاہم اُنھوں نے واضح کیا کہ وائٹ کالر کرائم کے لئے ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی جاسکتی اور کرپشن کے خاتمے میں معاشرے کے تمام طبقات کی معاونت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام تمام ملکی اداروں کے کان اور آنکھیں ہیں، نیب کو بد عنوانی اور کرپٹ عناصر سے متعلق بروقت آگاہ کیا جائے تو کسی بھی بڑے نقصان سے پہلے بند باندھا جا سکتا ہے۔

  • کرپشن کا الزام، آسٹریلوی کھلاڑی پر پابندی کا خطرہ بڑھ گیا

    کرپشن کا الزام، آسٹریلوی کھلاڑی پر پابندی کا خطرہ بڑھ گیا

    نیویارک (اے پی پی) آسٹریلوی ٹینس سٹار نک کرگیوس نے اے ٹی پی حکام پر کرپشن کا الزام لگادیا جس کی وجہ سے آسٹریلوی کھلاڑی پر ممکنہ طور پر پابندی کا خطرہ بڑھ گیا.

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹینس سٹار نک کرگیوس نے ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) حکام پر بدعنوانی کا الزام لگا دیا جس کے بعد انہیں ممکنہ طور پر انٹرنیشنل ٹینس کھیلنے پر پابندی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے رواں یو ایس اوپن پہلے راﺅنڈ میں سٹیوجانسن کے خلاف فتح کے بعد اے ٹی پی مینجمنٹ کو کرپٹ قرار دیا۔ فتح کے باوجود نک کرگیوس کا آف کورٹس رویہ ایک بار پھر میچ کے بعد توجہ کا مرکز بنا رہا۔ نک کرگیوس دوران میچ ایک بار پھر ایمپائر پر برس پڑے اور کہا کہ جب وہ کھیلتے ہیں تو سٹینڈز پر موجود شائقین چہل قدمی کرتے ہیں جو ان کیلئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے اے ٹی پی مینجمنٹ کو کرپٹ قرار دیا اور کہا کہ میں نہیں جانتا کہ مجھ پر تین ہفتے قبل اتنا بھاری جرمانہ کیوں کیا گیا۔

    کرگیوس کے الزام لگانے کے بعد اے ٹی پی حکام نے بھی انہیں معطل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

  • برائلر مرغی کا گوشت غریبوں کی پہنچ سے دور

    برائلر مرغی کا گوشت غریبوں کی پہنچ سے دور

    لاہور :برائلر جس کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ غریب بھی کھا لیتے ہیں‌، اب یہ برائلر بھی غریبوں کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے. اطلاعات کے مطابق شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ، مرغی کا گوشت تین روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔

    زندہ مرغی دو روپے اضافے کے بعد ایک سو انسٹھ روپے جبکہ مرغی کا گوشت تین روپے اضافے کے بعد دو سو اکتیس روپے فی کلوگرام ہو گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کرے تاکہ عام شہری مہنگائی کے اس دور میں مرغی کا گوشت کھا سکیں۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی ڈینگی کا شکار، کہاں چل رہا ہے علاج؟ اہم خبر

    قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی ڈینگی کا شکار، کہاں چل رہا ہے علاج؟ اہم خبر

    پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے دو اہم کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی اورفخرزمان پی سی بی پری سیزن کیمپ سے آؤٹ ہو گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ڈینگی بخارکےباعث لاہورکے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، ترجمان پی سی بی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ فخرزمان گھٹنے کی انجری کاشکارہوگئے ہیں، اس طرح یہ دو اہم کھلاڑی پری سیزن کیمپ سے باہر ہو گئے ہیں،

    گزشتہ روزفخرزمان کےدائیں گھٹنےکاایم آرآئی اسکین کروایاگیا ہے، فخرزمان کی ایم آرآئی رپورٹ پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری پینل کوموصول ہوئی ہے، پینل کی سفارشات کی روشنی میں فخرزمان کی کیمپ میں آئندہ شرکت کا فیصلہ کیاجائیگا،

  • دنیا والوں کی دنیا ہی اجڑ گئی ، سیکڑوں ملازمین جبری برطرف کرکے گھروں کے چولہے بجھا دیئے

    دنیا والوں کی دنیا ہی اجڑ گئی ، سیکڑوں ملازمین جبری برطرف کرکے گھروں کے چولہے بجھا دیئے

    لاہور : دنیا والوں کی دنیا ہی اجڑ گئی ، دنیانیوز نے سیکڑوں ملازمین کو جبری برطرف کرکے ان کے گھروں کے چولہے بجھادیئے ، ملازمین بے روزگارہونے پر پریشانیوں میں مبتلا ، دوسری طرف ملازمین کی برطرفی کا نوٹس لیتے ہوئے صحافی تنظیموں نے دنیا نیوز کے اس اقدام کی شدید مذمت کی

    ذرائع کے مطابق پریشان حال ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف ردعمل دیتے ہوئے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور گورننگ باڈی کے ارکان نے دنیا گروپ سے سینکڑوں ملازمین کی جبری برطرفیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے کیونکہ اس اقدام سے میڈیا انڈسٹری میں ایک مرتبہ پھر بحرانی کیفیت پیدا اور کارکنوں کا بے رحمانہ معاشی قتل کردیا گیا ہے

    صحافی تنظمیوں کے ذمہ داران نے دنیا میڈیا گروپ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ دنیا ٹی وی ، لاہور نیوزاور روزنامہ دنیا میں جبری برطرفیوں کا سلسلہ فوری روکا جائے اور برطرف کارکنوں کو بحال کیا جائے۔ پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ کارکنوں کی بحالی نہ ہونے پر بھرپور اجتماعی تحریک شروع کی جائے گی۔

    ملازمین کی برطرفی کی شدید مذمت کرتے ہوئے صحافی تنظمیوں کے سربراہان نے کہا کہ دنیا میڈیا گروپ کو آگاہ کیا جاتا ہے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ صحافی ہر فورم پر احتجاج کریں گے۔اور اپنے حق کے لئے آواز اٹھائیں گے۔

    دنیا میڈیا گروپ نے پروڈیوسرز سمیت 134 ورکروں کو نوکریوں سے جبری برطرف کر دیا ہے. یہ بہت تشویش ناک اقدام ہے. ایمپرا ان جبری برطرفیوں کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ دنیا گروپ ہوش کے ناخن لیں اور ورکرز کا معاشی قتل کرنے سے باز رہے. ہم اپنے ورکرز کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے.

  • کشمیریوں‌ سے یکجہتی کیلئے کل ملک بھر میں ہو گا احتجاج، قوم باہر نکلے، عمران خان کی اپیل

    کشمیریوں‌ سے یکجہتی کیلئے کل ملک بھر میں ہو گا احتجاج، قوم باہر نکلے، عمران خان کی اپیل

    وفاقی دارالحکومت کے تمام چوراہوں پرٹریفک سگنل کل 12 بجے ریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قوم کل باہر نکلے، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کل دن 12 سے ساڑھے 12 تک کشمیریوں کے لیے نکلے اور ان سے اظہار یکجہتی کرے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کل جمعہ کے دن ملک بھر میں دن 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک تمام انسان اور گاڑیاں رک جائیں گی، وزیراعظم عمران خان ارکان اسمبلی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے آئیں گے اور نوجوانوں اور طلباء سے خطاب کریں گے، حکومت پاکستان کی اپیل پر کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، ملک بھرمیں عوام گھروں دفاتر سے باہر نکل کرروڈ پرجمع ہوں گے ،نماز جمعہ کے اجتماعات میں کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی،

    ملک بھر کی طرح‌ وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے احتجاج کیا جائے گا، ٹھیک 12 بجےسائرن بجیں گے اور قومی ترانہ پڑھا جائے گا، قومی ترانے کے بعد کشمیرکا ترانہ بھی پڑھا جائے گا، اسلام آباد ٹریفک پولیس کو اس حوالےسےآگاہ کردیا گیاہے، فیصلہ کیا گیا ہے کہ سگنل آدھےگھنٹےتک ریڈ اورٹریفک رکی رہےگی، ضلعی انتظامیہ کےزیراہتمام مرکزی اجتماع ڈی چوک پرہوگا،

    پی ٹی آئی کے وزرااورمقامی قائدین بھی ڈی چوک میں جمع ہوں گے،

  • بھارتی فلم انڈسٹری بھی چور نکلی ، مہوش حیات نے یہ کہہ کر بجلی گرادی

    بھارتی فلم انڈسٹری بھی چور نکلی ، مہوش حیات نے یہ کہہ کر بجلی گرادی

    کراچی :بھارتی وڈے چور ، مہوش حیات بھارتیوں پر برس پڑیں، پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی گانے چرانے پر بھارتیوں کو آئینہ دیکھا دیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک میوزک ویڈیو پراڈا منظر عام پر آئی تھی جو ملکہ ترنم نورجہاں کے 32 سال پرانے فلمی نغمے کالے رنگ کا پراندا اور پاکستانی پاپ بینڈ وائٹل سائنز کے 27 سال پرانے گانی گورے رنگ کا زمانہ کی بھونڈی نقل تھی۔

    بھارتیوں کی طرف سے پاکستانی گلوکارہ ملکہ ترنم کے گانے چرانے پر مہوش حیات نے پاکستانی گانے چرانے کی روایت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا یہ بہت عجیب بات ہے کہ ایک طرف تو بھارت پاکستان کو رسوا کرتا ہے اور دوسری طرف ہمارے ہی گانے ہماری اجازت کے بغیر چراتا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بالی ووڈ نے بغیر اجازت پاکستانی گانے چرائے ہوں بلکہ بالی ووڈ ستر سالوں میں سینکڑوں پاکستانی گانے ڈھٹائی سے چرا چکا ہے، دوسری طرف بھارت پاکستانی اداکاروں ، فنکاروں اور فلم انڈسٹری کے ستاروں کی طرف سے کشمیریوں کی بھرپور مدد کرنے کے اعلان پر بہت زیادہ پریشان ہے

  • کاغذ کی قیمت میں اضافہ ، غریب طالب علموں کے لیے تعلیم حاصل کرنا اور مشکل ہوگا

    کاغذ کی قیمت میں اضافہ ، غریب طالب علموں کے لیے تعلیم حاصل کرنا اور مشکل ہوگا

    لاہور : اردوبازار پبلشرز نے خود ساختہ قیمتیں بڑھاتے ہوئے غریب طالب علموں کو امتحان میں‌ڈال دیا ، اطلاعات کے مطابق اُردو بازار اور پیپر مارکیٹ میں کاغذکی فی کلو قیمت میں 20روپے اضافہ کر دیا گیا، تاجروں نے کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ داری ملز پر ڈال دی۔

    اردو بازار پبلشرز کے طرف سے کاغذ کی قیمتوں میں 20 روپے اضافے کے بعد کاغذ کی نئی قیمت 120 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے،اسی طرح فی ٹن کاغذ کی قیمت میں 20 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی ٹن کاغذ ایک لاکھ بیس ہزار روپے کا ہوگیا،

    دوسری جانب سینئر رہنما آل پاکستان پیپر مرچنٹ ایسوسی ایشن خامس سعید بٹ کا کہنا ہے کہ مخصوص ملیں حکومتی اداروں کی ملی بھگت سے کاغذ کی قیمتیں آئے روز بڑھا رہی ہیں مگر انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔کاغذ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب طالبعلموں اور انکے والدین کی قوت خرید کو شدید متاثر کیا۔