Baaghi TV

Author: +9251

  • ریسکیو 1122 پہلی بار فاٹا میں

    ریسکیو 1122 پہلی بار فاٹا میں

    فاٹا: فاٹا انضمام کے بعد قبائلی ضلع خیبر میں پہلی بار ریسکیو 1122 کا آغاز کردیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق قبائلی عوام پہلی بار ہنگامی صورتحال میں سرکاری خدمات سے مستفید ہوں گے کیونکہ خیبرپختونخواہ حکومت نے فاٹا کے لوگوں کیلئے پہلی بار ریسکیو 1122 کی سروسز کا اعلان کردیا ہے. ریسکیو 1122 کو 7 اضلاع تک توسیع دی جائے گی. قبائلی اضلاع کے پہلے اسٹیشن میں 30 اہلکار، 2 ایمبولنس، 1 فائر وہیکل، 1 واٹر وہیکل خدمات سر انجام دیں گے. اس حوالے سے ریسکیو اہلکاروں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا وژن تھا کہ قبائلی اضلاع میں بھی ریسکیو 1122 کی سروسز کا آغاز کیا جائے، جس کا آج سے باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے. ساتھ ہی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے کہا کہ کوشش ہوگی عوام کی بھلائی کیلئے فوری سروسز دی جائیں. ریسکیو 1122 کی جانب سے فاٹا میں کل 20 اسٹیشنز بنائے جائیں گے.

    دوسری جانب قبائلی عوام نے خیبرپختونخواہ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کی سروسز سے قبائلی عوام کو بہت فائدہ ہوگا.

  • بلدیاتی نظام فعال کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، اہم خبر

    بلدیاتی نظام فعال کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، اہم خبر

    پنجاب حکومت نے حلقہ بندیوں کے لئے آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرڈیننس کے ذریعے فوری طورپر حلقہ بندیاں کی جائیں گی، پنجاب میں بلدیاتی نظام کو فعال کرنے سے متعلق گورنرپنجاب چوہدری سرورکوآرڈیننس کا مسودہ بھجوا دیا گیا ہے،

    آئندہ 2 روز میں آرڈیننس جاری کئے جانے کا امکان ہے،

  • سینیٹ میں راجہ ظفرالحق کی زیرصدارت مشترکہ پارلیمانی پارٹیوں‌ کا اجلاس، بھارتی جارحیت کی مذمت

    سینیٹ میں راجہ ظفرالحق کی زیرصدارت مشترکہ پارلیمانی پارٹیوں‌ کا اجلاس، بھارتی جارحیت کی مذمت

    سینیٹ میں اپوزیشن کا راجہ ظفرالحق کی صدارت میں مشترکہ پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہوا ہے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے شیری رحمان، سسی پلیجو اور رضاربانی نے شرکت کی، فاروق ایچ نائیک، مولا بخش چانڈیو بھی اجلاس میں موجود رہے، اجلاس میں سینیٹ کی کارروائی سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا، مشترکہ اپوزیشن کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی،

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مشترکہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے کشمیر پرحکومتی پالیسیوں پر اظہارتشویش کیا گیا ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخرہونے پرمشترکہ اپوزیشن کی طرف سے مذمت کی گئی ہے،

  • قومی کرکٹ ٹیم کا پری کنڈیشنگ کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں جاری، بھرپور نیٹ پریکٹس

    قومی کرکٹ ٹیم کا پری کنڈیشنگ کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں جاری، بھرپور نیٹ پریکٹس

    قومی کرکٹ ٹیم کا پری کنڈیشنگ کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے، سابق کپتان اظہر علی کہتے ہیں کہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر سے مقابلے کی فضا پیدا ہوگی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومي کرکٹ ٹيم کے تربيتي کیمپ میں کھلاڑیوں نے صبع کے سيشن ميں فزیکل ٹریننگ کی جبکہ شام کے سیشن میں کھلاڑیوں کو بھرپور نیٹ پریکٹس کروائی گئی، کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اظہر علی نے نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ڈومیسٹک سطح پر مقابلے کی فضا پیدا ہوگی اور ہر کھلاڑی کو خود کو منوانے کے لئے بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی،

    قومی ٹیم کی قیادت کے حوالے سے اظہر علی کا کہنا تھا کہ نہ ون ڈے میں واپسی کا سوچا ہے اور نہ ہی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے ابھی تک کوئی بات ہوئی ہے، کنڈیشنگ کیمپ سات ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ لیگ اسپنر شاداب خان کو کیریبین لیگ میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز روانگی کے لئے کیمپ سے ریلیز کردیا گيا ہے،

  • کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، کل بھرپور مظاہرہ کریں گے ، اہل لاہور کشمیریوں کے لیےنکلیں‌ ؛ مبشر لقمان کا پیغام ، قوم کے نام

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، کل بھرپور مظاہرہ کریں گے ، اہل لاہور کشمیریوں کے لیےنکلیں‌ ؛ مبشر لقمان کا پیغام ، قوم کے نام

    لاہور : معروف اینکر ، تجزیہ نگار اور کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ کل 30 اگست بروز جمعہ دوپہر پونے 12 بجے چیرئ کراسنگ پر پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے کشمیری مسملمانوں سے اپنی وفا اور محبت کا بھرپور مظاہر ہ کریں گے

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے معروف اینکر مبشر لقمان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اور ان کی تمام صحافی برادری دیگر ہم وطنو کے ساتھ مل کر چیئر کراسنگ کے مقام پر کشمیریوں سے وفاشعاری کا بھرم بھرتے ہوئے سب سے پہلے پاکستان کا قومی پرچم لہرایا جائے گا

    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے قومی ترانہ بھی پڑا جائے گا ، معروف اینکر مبشر لقمان نے قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ اس دن وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہدائے کشمیر کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کہا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وہ اپنے کشمیری شہداء کے لیے اپنے رب سے دعا گو بھی ہوں‌گے

    https://www.youtube.com/watch?v=teY8KTrvGhI

    کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کے قاتل بھارتی وزیراعظم مودی کا پتلا بناکر اسے پھانسی دے کر یہ پیغام دیں گے کہ اگر وہ کشمیریوں پر مظالم کرنےسے باز نہ آیا تو پھر اس کو ایسے ہی سرعام پھانسی کے پھندے پر لٹکا کر کشمیریوں کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا،

    اپنے ویڈیو پیغام میں مبشر لقمان نے کہا ہے کہ چیئری کراسنگ کے مقام پر تمام صحافتی تنظیمیں ، پی ایف یو جے ، لاہور پریس کلب ، امپرا ، ایمرا سب مل کر بھارتی وزیراعظم مودی کے پتلے کو پھانسی دے کر یہ پیغام دیں گے کہ کشمیریوں پر مظالم کرنے والوں کا یہی حال کریں گے ، انہوں نے اپیل بھی اور امید بھی کی کہ زیادہ سے زیادہ لوگ وہاں پہنچ کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کریں اور بھارت کے لیے اپنا پیغام بھی پہنچائیں جس کی اب بہت ضرورت ہے

  • شجاع آباد سکول چوکیدارکی طالب علم سے مبینہ زیادتی ورثہ سراپا احتجاج

    شجاع آباد سکول چوکیدارکی طالب علم سے مبینہ زیادتی ورثہ سراپا احتجاج

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) سکول چوکیدار کی مبینہ طور پر طالب علم سے زیادتی
    تفصیلات کے مطابق سکول چوکیدار نے طالب علم سے مبینہ طور پر زیادتی کر ڈالی ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا اور فضا سوگوار دکھائی دینے لگی

    شجاع آباد سکول کے طلباء کا تھانہ چوک بلاک کرکے پولیس کے خلاف احتجاج
    مبینہ زیادتی کا واقعہ 6 روز قبل پیش آیا مقدمہ درج پولیس ذرائع
    شجاع آباد پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کر رہی ہے مبینہ رشوت لیکر خاموش ہے متاثرین کا الزام
    واقعے کے خلاف ورثہ سکول طلبہ اور اہل علاقہ کا شدید احتجاج
    شجاع آباد12سالہ طالب علم کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ملزم فوری گرفتار کیا جائے متاثرین
    ملزم عبوری ضمانت پر ہے زیادتی کامقدمہ بلا تاخیر درج کر لیا تھا ایس ایچ او تھانہ سٹی ورثہ پولیس کی کاروائی سے غیر مطمئن
    ورثا نے اعلی حکام وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار آئی جی پنجاب اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے انصاف کی اپیل کی ہے
    رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • رحیم یار خان ملک بھر کی طرح کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کل جمعہ 12 بجے ریل کا اہتمام کیا جائے گا

    رحیم یار خان ملک بھر کی طرح کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کل جمعہ 12 بجے ریل کا اہتمام کیا جائے گا

    ملک بھر کی طرح کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جمعہ المبارک12بجے دوپہر ڈپٹی کمشنر آفس سے ریلی نکالی جائے گی، ریلی میں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل، ڈی پی او عمر سلامت سمیت ارکان پارلیمنٹ، وکلاء، ڈاکٹرز، سرکاری محکموں کے افسران، سول سوسائٹی، طلبہ اور شہری شرکت کریں گے۔ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی جانے والی ریلی سٹی پارک چوک پر اختتام پذیرہوگی۔اس موقع پر پاکستان اور کشمیر کا ترانہ بجایا جائے گا جبکہ ٹریفک12بجے سے 12بج کر پانچ منٹ تک رک جائے گی۔ضلع بھر کی مساجد میں بعد از نماز جمعہ کشمیری عوام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

  • ایمپائرنگ کے شعبہ میں بھی خواتین کریں‌ گی قسمت آزمائی، پی سی بی ورکشاپ میں 9 خواتین کی شرکت

    ایمپائرنگ کے شعبہ میں بھی خواتین کریں‌ گی قسمت آزمائی، پی سی بی ورکشاپ میں 9 خواتین کی شرکت

    کرکٹ کی دلدادہ خواتین امپائرنگ کے شعبے میں بھی قسمت آزمائی کریں‌ گی، پی سی بی امپائرز اینڈ میچ ریفریز ورکشاپ میں 9 خواتین امپائرز نے شرکت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ 3 روزہ ورکشاپ میں 5 خواتین امپائرز نے شرکت کی، 2 خواتین امپائرز راولپنڈی اور 2 کراچی میں شیڈول ورکشاپ میں شرکت کریں گی، ورکشاپ میں آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈار سمیت انٹرنیشنل پینل امپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب نے لیکچرز دئیے، عافیہ امین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مذہبی گھرانے سے تعلق کے باعث مجھے امپائرنگ کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا، حمیرا فرح کا کہنا تھا کہ خواتین معاشرے کا اہم جزو ہیں، ورکشاپ کا انعقاد ہمارے لیے مثبت رہے گا،

    خواتین ایمپائرینگ کے شعبہ میں قسمت آزمائی کرنے والی شکیلہ رفیق کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل امپائرز کا تجربہ ہمارے لیے سود مند ثابت ہوگا، صباحت رشید نے کہاکہ امپائرنگ یکسر مختلف شعبہ ہے، قوانین سے آگاہی حاصل کررہے ہیں، اسی طرح نازیہ نذیر کا کہنا تھا کہ آئی سی سی پینل میں شامل ہونا میرا خواب ہے، ادھر آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈار نے کہا ہے کہ یہ امپائرز دوسری خواتین کے لیے رول ماڈل ہیں، یہ خواتین قومی کرکٹ کا سرمایہ ہیں، ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے، خواتین امپائرز جتنے زیادہ میچز سپروائز کریں گی ان کی کارکردگی میں نکھار آئے گا،

  • کراچی کے شہری نالوں میں کچرا مت پھینکیں، کیا ہم یہی صاف کرتے رہیں گے؟ وسیم اختر

    کراچی کے شہری نالوں میں کچرا مت پھینکیں، کیا ہم یہی صاف کرتے رہیں گے؟ وسیم اختر

    میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی شہر کے نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ نالوں کےاطراف گھروں میں گٹرکاپانی جارہاہے، نالوں میں کچرا پھینکنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ، کیا ہم نالے ہی صاف کرتے رہیں گے؟ شہری نالوں میں کچرا نہ پھینکیں ، نالوں کی صفائی کرائی، نالے پھر کچرے سے بھر گئے ہیں ،

    وسیم اختر نے کہاکہ شہرمیں کچرے اورسیوریج کاسسٹم درست کرنےکی ضرورت ہے، نالوں پرتجاوزات ہیں ، گھر تک بنادئیے گئے ہیں، واضح‌ رہے کہ حالیہ موسم برسات میں بارشوں کے سبب کراچی میں شہریوں‌ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہے جو ابھی تک نہیں نکالا جاسکا ہے،

  • پاکستان کے جنگی آلات …. مسلم فاتحین کے نام پر

    پاکستان کے جنگی آلات …. مسلم فاتحین کے نام پر

    پاکستان نے اپنا نیوکلیائی پروگرام 70کی دہائی میں شروع کیا۔جبکہ میزائل پروگرام کا آغاز 1988ءمیں ہوا۔پاکستان کے میزائل پروگرام نے بڑی تیزی سے ترقی کی اور آج پاکستان کے پاس بھارت سے بہتر میزائل ٹیکنالوجی موجود ہے جس کی گواہی غیرملکی میڈیا نے بھی دی ہے۔ پاکستان کے جنگی آلات کے نام ایسے مسلم سپہ سالاروں کے نام پر رکھے گئے ہیںجو فاتحین ہند ہیں۔

    پاکستانی میزائل حتف کا نام نبی کریم ﷺ کی تلوار کانام ہے جس کا مطلب ہلاکت یا ہلاک کرنے والا ہے۔

    پاکستانی ٹینک الخالد کا نام مشہور اسلامی سپہ سالار حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے نام پر ہے۔ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا لقب سیف اللہ ہے جس کا مطلب اللہ کی تلوار ہے۔حضرت ہر جنگ میں فاتح رہے۔ ٹینک الضرار کا نام مشہور صحابی حضرت ضرار بن ازور رضی اللہ عنہ کی نسبت سے رکھا گیا ہے۔ بڑے شہسوار، بہادر اور شاعر تھے۔

    پاکستانی میزائل ابدالی کا نام فاتح احمد شاہ ابدالی کے نام پر ہے ۔ احمد شاہ ابدالی نے مرہٹوں کو پانی پت کے میدان میں شکست فاش دی۔ غزنوی میزائل کا نام مشہور فاتح محمود غزنوی کے نام پر ہے ۔ محمود غزنوی نے بھارت پر 17حملے کیے ۔غوری میزائل کا نام عظیم مسلم سپہ سالار فاتح محمدغیاث الدین غوری کے نام پر رکھا گیا ۔ بابر میزائل کا نام مشہور فاتح ظہیر الدین بابر کے نام پر ہے ۔ ظہیر الدین بابر ہندوستان میں مغلیہ سلطنت کے بانی تھے۔

    نصر میزائل کا نام عربی لفظ نصر سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے فتح پانا یا بچانے والا۔ ابابیل ایک چھوٹے سے پرندے کا نام ہے جس نے ابرہہ کے ہاتھیوں کے لشکر پر کنکریاں برسائی تھیں۔شاہین بھی ایک پرندے کا نام ہے جو حملہ کرنے اور پرواز کرنے میں اپنی مثال آپ ہے۔رعد اور برق کا مطلب اور مفہوم ایک ہی ہے یعنی بادل کی گرج۔