Baaghi TV

Author: +9251

  • پنجاب انٹر ڈویژن ویمن باکسنگ تقریب تقسیم انعامات

    پنجاب انٹر ڈویژن ویمن باکسنگ تقریب تقسیم انعامات

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پنجاب انٹر ڈویژن ویمن باکسنگ کے مقابلہ جات کی تقریب تقسیم انعامات سر سید سپورٹس کمپلیکس سرگودہا میں منعقد ہوئی اس سلسلے میں تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سرگودہا آسیہ گل نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے مقابلہ جات میں سرگودہا ڈویژن کی ٹیموں نے حصہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کے علاوہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر انصر اقبال ہرل اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر فرید شاہ بھی شریک ہوئےکا ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دی

  • کشمیر کے معاملہ پر کوئی ملک پاکستان کا ساتھ نہیں دے رہا، راجناتھ سنگھ کی ہرزہ سرائی

    کشمیر کے معاملہ پر کوئی ملک پاکستان کا ساتھ نہیں دے رہا، راجناتھ سنگھ کی ہرزہ سرائی

    بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کبھی بھی پاکستان کا حصہ نہیں تھا اور کوئی بھی ملک کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے معاملہ پر اس کی حمایت نہیں‌ کر رہا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجناتھ سنگھ نے یہ بات لیہہ کے دورہ کے دوران کہی، ہندوستانی وزیر دفاع نے پاکستان کے خلاف زہر الگتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں مداخلت کے بجائے اپنے ملک کے مسائل حل کرنے کی طرف دھیان دینا چاہیے،

    راجناتھ سنگھ نے الزام تراشی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مبینہ طور پر انڈیا کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کشمیر پر پاکستان کا کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے،

  • وفاقی حکومت نے سندھ اور کراچی لے لیے 96 ارب کے  منصوبوں‌کا اعلان کردیا

    وفاقی حکومت نے سندھ اور کراچی لے لیے 96 ارب کے منصوبوں‌کا اعلان کردیا

    وفاقی حکومت نے سندھ اور کراچی لے لیے 96 ارب کے منصوبوں‌کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کےلیے 96 ارب کے منصوبوں کا اعلان کر دیا، انہوں نےکہا کہ منظور کیے گئے منصوبوں‌سے سندھ کی عوام کو فائدہ پہچنے گا. کاشت میں اضافے کےلیے زمین کو ہموار کیاجائےگا،17ہزار پانی کے ٹینک بنائے جائیں گے،

    گوادرمکران کو نیشنل گرڈ سے منسلک کیا ہے،کراچی کےلیے95ارب روپے کے 2بڑے منصوبے منظورکیے گئے ہیں،مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ 27 لاکھ لوگوں کے لیے صحت کا پروگرام شروع کر رہے ہیں..سندھ کے سیکنڈری سکولوں کےلیے 13 ارب روپے منظور کیے گئےہیں.

  • 62 سالہ خونی تنازعے کا تصفیہ

    رند قبیلے کے طائفے کلوئی کے چار گروپوں میں 62 سالہ خونی تنازعے کا تصفیہ ہوگیا قبائلی معتبرین نے 6 افراد کے قتل کا فیصلہ قرآن پر حلف لے کر سنایا جب کے فیصلے میں دو گروپ شامل نہیں تھے باقی تمام شیر و شکر ہوگئے اور ثالثین میں میر تاج محمد رند، میر جمیل رند، سردار اورنگزیب بادینی، میر صوبہ خان رند شامل تھے تصفیے کے لیے منعقدہ جرگے کی صدارت سردار بہاول خان کلوئی رند نے کی۔

  • شمالی عراق پر ترک فضائیہ کی کاروائی،دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ

    شمالی عراق پر ترک فضائیہ کی کاروائی،دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ

    شمالی عراق پر ترک فضائیہ کی کاروائی،دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ

    ترک محکمہ دفاع کے مطابق ، "آپریشن پنجہ” کے تحت مذکورہ علاقوں پر فضائی کاروائی کی گئی جس میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں ،اسلحے کے گوداموں اور دیگر اہداف کو تباہ کر دیا گیا

    شمالی عراق پر ترک فضائیہ کی کاروائی،دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ
    شمالی عراق کے علاقوں الغارہ اور قندیل پر ترک فضائیہ کے حملوں میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کےٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔

    ترک محکمہ دفاع کے مطابق ، "آپریشن پنجہ” کے تحت مذکورہ علاقوں پر فضائی کاروائی کی گئی جس میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں ،اسلحے کے گوداموں اور دیگر اہداف کو تباہ کر دیا گیا ۔

    بعد ازاں ترک طیارے بحفاظت اپنے اڈوں پر واپس آ گئے۔

  • ترکی اب تمام سرحدوں پر فوجی آپریشن کے لئے تیار ہے. رجب طیب اردوان

    ترکی اب تمام سرحدوں پر فوجی آپریشن کے لئے تیار ہے. رجب طیب اردوان

    صدر رجب طیب ایردوان نے کل روس سے وطن واپسی پر طیارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ دریائے فرات کے مشرق میں دہشت گردی سے پاک محفوظ زون کے لئے منبیچ کی طرح کی رائے شماری ہونے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گےصدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی اب تمام سرحدوں پر فوجی آپریشن کے لئے تیار ہے.

    صدر رجب طیب ایردوان نے کل روس سے وطن واپسی پر طیارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ دریائے فرات کے مشرق میں دہشت گردی سے پاک محفوظ زون کے لئے منبیچ کی طرح کی رائے شماری ہونے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔
    اردگان نے ایک بار پھر فوجی آپریشن کے لئے تیار ہونے سے متعلق پیغام دیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ابھی علاقے میں تیاریاں جاری ہیں اور ہم نے کسی بھی صورت اپنی تیاریوں کو ادھورہ نہیں چھوڑا ہے ، تم اہلکار ، بکتر بند گارِاں اور دیگر فوجی سازو سامان سرحدوں پر موجود ہیں۔

  • خصوصی افراد کی بحالی اور ٹریننگ کیلیے ضلعی انتظامیہ کے اہم اقدامات

    خصوصی افراد کی بحالی اور ٹریننگ کیلیے ضلعی انتظامیہ کے اہم اقدامات

    سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے خصوصی افراد کی بحالی اور ٹریننگ کمیٹی کے ضلعی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں خصوصی افراد کو ان کی بحالی کے لئے مالی امداد،ہیرنگ ایڈاور ویل چیئرزدی جائیں گی اس ضمن میں خصوصی افراد سے باقاعدہ طور پر درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں،درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 15 ستمبر ہے۔درخواستیں ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر کے دفتر میں جمع ہوں گی۔درخو استوں کی چھان بین 20ستمبر تک کی جائے گی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ،اسسٹنت ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر غلام شبیر اور خصوصی افراد کے فوکل پرسنز موجود تھے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے بتایا کہ وہ خصوصی افراد جن کے پاس محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے جاری کردہ معذوری سرٹیفیکیٹ ہو گا وہ درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔علاہ ازیں وہ خصوصی افراد جو کسی اور ادارہ کی جانب سے پہلے ہی مالی امداد لے چکے ہیں وہ درخواست دینے کے اہل نہ ہوں گے۔امیتاز احمد مانگٹ نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر خصوصی افراد کو فنی تربیت دینے کے لئے ٹریننگ سنٹرکا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

  • امریکا نے دو ایرانی گروپوں پر پابندی لگا دی

    امریکا نے دو ایرانی گروپوں پر پابندی لگا دی

    امریکہ نے ایران کے دو نیٹ ورکس پر پابندیاں لگا دی ہیں جس کے متعلق اس کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق ایرانی حکومت سے ہے اور وہ خود کو پردے میں رکھ کر زیادہ تر ایرانی فوج کو فائدہ پہنچا رہی ہیں۔

    امریکہ کے محکمہ خزانہ نے گزشتہ روز کہا کہ ان میں سے ایک نیٹ ورک ایرانی شہری حامد دہقان کی زیر نگرانی چلایا جا رہا ہے اور وہ پشتازان کاوش گستر بشرہ ایل –ایل- سی کے سی ای او ہیں ۔

    محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک حامد دہقان چلا رہا تھا اور اسے امریکہ اور عالمی پابندیوں سے چھپانے کے لیے وہ ہانگ کانگ میں قائم ایک کمپنی کو استعمال کر رہا تھا۔ اس کمپنی کا ہدف امریکی ٹیکنالوجی تھا۔

    محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ دوسرا نیٹ ورک ایک ایرانی شہری سید حسین شریعت کے تحت چل رہا تھا اور وہ ایرانی فوج کو فائدہ پہنچانے کے لیے جوہری سپلائر گروپس سے المونیم ملا مواد خریدتا تھا۔

    محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ اس نے ان نیٹ ورکس سے منسلک افراد پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

    یہ پابندیاں ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کروانےکے لیے امریکہ کی جانب سے اقتصادی دباؤ بڑھانے کی مہم کا حصہ ہیں۔

    یاد رہے کہ مئی 2018 میں صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ پانچ عالمی طاقتوں کے 2015 کے معاہدے سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا تاکہ ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کیا جا سکے۔

  • زید حامد کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بھارت نے 7دن کے لیے معطل کروا دیا

    زید حامد کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بھارت نے 7دن کے لیے معطل کروا دیا

    پاکستان کے معروف دانشور اور تجزیہ نگار زید حامد کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے فیچرز کو 7دن کے لیے معطل کر دیا ہے۔
    انڈیا کی مداخلت یا کچھ اور؟ زید حامد کا ٹویٹر اکاؤنٹ‌ کیوں‌ بلاک کر دیا گیا؟ اہم خبر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ نے زید حامد کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے فیچرز کو7دن کے لیے محدود کر دیا ہے ۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق زید حامد صرف ٹوئٹر کو دیکھ سکتے ہیںیا اپنے فالوئرز کو براہ راست پیغام بھیج سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹوئٹر پر ٹوئٹ، ری ٹوئٹ یا لائک نہیں کر سکتے ۔

    واضح رہے کہ بھارتی مداخلت کے نتیجہ میں ماضی میں بھی فیس بک، ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا کے ذرائع پر کشمیر سے متعلق آواز بلند کرنے والوں کے ہزاروں پیچ اڑائے جاتے رہے ہیں، اب بھی صورتحال یہ ہے کہ برہان وانی شہید جسے کشمیری قوم کا ہیرو سمجھا جاتا ہے سوشل میڈیا پر اس کی تصویر لگانے والوں کا اکاونٹ فوری بلاک کر دیا جاتا ہے. اس کا بڑا سبب یہ ہے کہ فیس بک ہو یا ٹویٹر ان کی انتظامیہ میں بھارتیوںکی بہت زیادہ مداخلت ہے، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر کشمیریوںکے حق میں آواز بلند کرنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  • ڈیفنس کے رہائشی بھی مقررہ مدت تک ٹیکس فائلرز میں شامل ہو جائیں ورنہ ممبرشپ منسوخ

    ڈیفنس کے رہائشی بھی مقررہ مدت تک ٹیکس فائلرز میں شامل ہو جائیں ورنہ ممبرشپ منسوخ

    DHA ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی نے اپنے ممبرز اور کرایہ دار حضرات کو انتباہ جاری کیا ہےکہ وہ 30 ستمبر 2019 ء تک ٹیکس فائلرز میں اپنا نام شامل کر لیں ، ورنہ مقررہ تاریخ کے بعد ان کی ڈی ایچ اے کی ممبر شب اور کرایہ دار کے حقوق ختم کر دیے جائیں گے. نیچے دیے گئے فارم میں ٹیکس آرڈی نیس 2001 ء کے ارٹیکل 114 میں ہدایات دیکھی جاسکتی ہیں.
    وہ تمام ممبرز جو کم از کم ایک کنال گھر، دوکان یا کمرشل پلازہ کے مالک ہیں وہ ایف بی آر میں ہدایات کے مطابق ٹیکس فائلر میں شامل ہوں. تمام ممبران کی مکمل رپورٹ ڈی ایچ اے کے متعلقہ حکام کو یکم اکتوبر کو ارسال کردی جائے گی، بصورت دیگر جو ممبران مقررہ مدت تک اپنی رپورٹ جمع کرانےمیں ناکام رہے ان کی ممبرشپ منسوخ کر دی جائےگی.