سرگودہا،خوشاب (نمائندہ باغی ٹی وی )پنجاب اسمبلی کی رکن محترمہ ساجدہ آہیر صاحبہ ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبین نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تاجروں اور دوکانداروں کو متنبہ کیاہے کہ وہ بنیادی ضرورت کی اشیائے صر ف طے شدہ نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں گے -انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی پر عملدرآمد کروا کر ہی لوگوں کو ریلیف بہم پہنچا یاجا سکتا ہے -وہ اپنے آفس کے کانفرنس روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کر رہی تھیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب نادیہ شفیق،ڈی او انڈسٹریز متین اصغر گوندل،ای اے ڈی اے مارکیٹ کمیٹی جاوید اقبال،دیگر افسران کے علاوہ ممبران کمیٹی تاجروں کے عہدیداروں،صارفین کے نمائیندوں،پی ٹی آئی کے عہدیداران ، اور دیگر ممبران کمیٹی نے شرکت کی -اجلاس میں اشیائے صرف کا ازسر نو جائیزہ لیاگیا -اجلاس کے فیصلے کے مطابق سپر کرنل چاول پرانا 130،نیا چاول 120 روپے،سیاہ چنا 100روپے،سفید چنا 100 روپے،دال چنا موٹی 110روپے،دال چنا باریک 100روپے،بیسن 108 روپے،چینی 75 روپے،سرخ مرچ مارشل 300 روپے،مسوردال موٹی 93روپے مسور دال باریک 105 روپے مسور ثابت 85 روپے دال ماش دھلی ہوئی 155 روپے،دال مونگ دھلی ہوئی 142 روپے،بیف 350روپے،مٹن 700 روپے،دودھ 70روپے،روٹی (100گرام)فی 6 روپے،نان (120گرام) فی 10 روپے اوردہی 75 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کیا جا سکے گا -آٹا اورگھی حکومت پنجاب کی پالیسی اور نوٹیفکیشن کے مطابق فروخت ہوگا -ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالشکور کی جانب سے روٹی کی فی قیمت اضافہ کے مطالبہ پر صدر اجلاس نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق روٹی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا -لہذٰافی روٹی چھ روپے کے حساب سے ہی فروخت کی جائے –
Author: +9251
-

اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس، عدالتی عملہ بھی مشکل میں پھنس گیا
لاہور:اداکارہ میرا نے عدالتی عملے کو بھی مشکل میںڈال دیا ہے ، اطلاعات کے مطابق سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس میں ریکارڈ جمع نہ کرانے پر عدالتی عملے کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے۔داکارہ میرا نے کیس میں موقف اپنایا ہے کہ میں عتیق الرحمان کو جانتی نہیں ہوں نہ اس سے شادی کی۔ عتیق الرحمان نے فیملی کورٹ کو گمراہ کیا۔
اداکارہ میرا کے کیس کی سماعت کرنےوالے ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت کی۔دوران سماعت جج عدنان طارق نے حکم دیا کہ فیملی کورٹ کا عدالتی عملہ میرا کا ریکارڈ فوری طور پر سیشن عدالت میں جمع کروائے، جس کے بعد کیس کی سماعت 20 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔
یاد رہے کہ اداکارہ میرا نے اپنے خلاف آنے والے فیملی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے، ا نہوں نے کہا کہ فیملی عدالت نے تکذیب نکاح کیس میں حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیشن کورٹ عتیق الرحمان کی بیوی قرار دینے سے متعلق فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
-

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ سٹاف نرسز کی کمی
چنیوٹ
ضلع چنیوٹ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ سٹاف نرسز کی کمی آئی سی یو وارڈ بند جبکہ ہزاروں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا پنجاب حکومت چنیوٹ میں اسپتال کی حالت زار کو بہتر نہ بنا سکی
ضلع چنیوٹ کے سب سے بڑے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کے بعد سٹاف نرسز کا بھی کال پڑ گیا۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 45 چارج سمیت ہیڈ نرسز کی سیٹیں خالی دور دراز سے آئے مریض علاج معالجہ کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے ہیں سب سے بڑے ہسپتال کی ایمرجنسی میں صرف ایک نرس موجود جبکہ سٹاف نرس کی کمی کے باعث آئی سو یو وارڈ بند پڑا ہے دور دراز سے آئے مریض شدید مشکلات سے دوچار ہیں شہریوں اور مشکلات سے دوچار مریضوں کا حکومت پنجاب سے ڈاکٹروں اور نرسز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے -

لاہورہائی کورٹ نے کنٹریکٹ اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی
لاہور : کنٹریکٹ اساتذہ کو برطرف نہ کیا جائے لاہور ہائیکورٹ نے کنٹریکٹ اساتذہ کو برطرف کرنے سے روک دیا، عدالت نے پنجاب حکومت سیکرٹری لیبر سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائی کورٹ سے ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید نے ٹیچر ناصرہ انور سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کے طور پر تعینات ہوئے، ان کے کنٹریکٹ میں وقتاً فوقتاً توسیع دی جاتی رہی، آخری بار یکم فروری 2019 کو توسیع ہوئی، حکومتی پالیسی کے مطابق کئی ملازمین کو مستقل کیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ کو بتایا گیا کہ درخواستگزاروں کو مستقل کرنے کی بجائے نئی بھرتی کیلئے اخبار اشتہار دیدیا گیا، درخواستگزار تاریخ تعیناتی سے ڈیوٹی کررہے ہیں، نہ مستقل کیا جارہا ہے اور نہ ہی تنخواہ کی ادائیگی ہو رہی ہے۔ عدالت سے استدعا میں کہا گیا کہ مستقل کرنے اور سابقہ تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے، عدالت نے درخواستگزار کے وکیل ملک اویس خالد کے دلائل سننے کے بعد درخواستگزاروں کو برطرف کرنے سے روکتے ہوئےحکومت سے جواب طلب کر لیا۔
-

بھارت کے تمام فوجی اڈے، حساس تنصیبات پاکستانی میزائلوں کے نشانے پر، امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ
امریکی تھنک ٹینک سنٹر فار سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز (سی ایس آئی سی) نے پاکستان کے تمام ایٹمی میزائل پر اپنی تجزیاتی رپورٹ لکھی ہے۔
بھارت … ذرا سوچ سمجھ کر …
پاکستان نے اپنی میزائل ٹیکنالوجی کو بھارت کی روایتی فوجی قوت کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی دفاعی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ بنایا ہے۔ پاکستان کا اسلحہ بنیادی طور پر موبائل شارٹ اور میڈیم رینج بیلسٹک میزائلوں پر مشتمل ہے ، لیکن وہ کروز میزائل کی صلاحیت میں بھی اہم پیشرفت کررہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی ہندوستان میں کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے ، اور اب بھارت کے میزائل ڈیفنس سسٹم کے مقابلہ کے لیے ایم آئی آر وی جیسی مزید جدید ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے۔ پاکستان نے چین سے اپنے جوہری اور میزائل پروگراموں کے سلسلے میں نمایاں تکنیکی معاونت حاصل کی ہے ، اور شواہد بتاتے ہیں کہ شمالی کوریا اور ایران دونوں کے ساتھ ان نظاموں کی ترقی اور پھیلاو¿ میں تعاون کیا ہے۔
سی ایس آئی سی امریکی دفاعی تجزیاتی ادارہ ہے۔
یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے میزائل ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔دہلی،کولکتہ ، مدراس ، ممبئی سمیت تمام بھارتی شہر پاکستانی میزائلوں کی زد میں ہیں۔
-

ایک سو دس کنال اراضی پر غیر قانونی قبضہ ،اے سی سرگودہا حرکت میں آگئے
سرگودہا،جھال چکیاں(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا تھانہ جھال چکیاں کی حدود میں کروڑوں روپے کی ایک سو دس کنال جگہ واگزار کروانے کے احکمات جاری کردئیے گئے جس پر کاروائی کرتے ھوے اسسٹنٹ کمشر عظیم شوکت اعوان نے موقع پر جگہ کا معائنہ کرتے ھوئے تجاوزات ھٹانے کے احکمات جاری کر دئیے جس پر مشینری لگا کر تجاوزات گرانے کا عمل جاری کروا دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عظیم شوکت کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف ڈسٹرکٹ سرگودھا میں کاروائیاں جاری ھیں اور کسی بھی سرکاری جگہ پر قبضہ نہیں ھونے دیا جائے گا۔ ایک اور سوال پر کہا کہ جو عناصر بھی ان قبضہ مافیا کے ساتھ ملےھوئے ہیں ان کے خلاف بھی ایکشن لیا جاے گا۔
-

واپڈا ملازمین کو مستقل کردیا جائے ، وزیراعظم کے حکم پر ملازمین خوش ، دعائیں دینے لگے
لاہور : وزیراعظم عمران خان نے واپڈا کے ملازمین کو مستقل کرنے کے احکام دے دیئے ، اطلاعات کے مطابق اس فیصلے کے بعد ملازمین بہت زیادہ خوش ہیں اور وزیراعظم کے لیے دعائیں بھی کررہے ہیں. وزیراعظم پاکستان کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر پیپکو نے کمپنیوں سے اہل ملازمین کی فہرست طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو میں مجموعی طور پر چار ہزار آٹھ سو چونتیس ملازمین کنٹریکٹ پر تعینات ہیں، چار سال قبل ملازمین کو ایک سالہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات کیا گیا تھا۔ سابق دور حکومت میں کنٹریکٹ میں توسیع ہوتی رہی لیکن مستقل کرنے کا فیصلہ نہ ہو سکا ،کمپنیوں کو آج ہی ملازمین کی فہرستیں ارسال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جس کے بعد وزارت پاور ڈویژن ملازمین کی مستقلی کے احکامات جاری کرے گی۔
-

ورلڈ کپ میں پاکستانی کی کارکردگی بری نہیں رہی، ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی
ورلڈ کپ میں پاکستانی کی کارکردگی بری نہیں رہی، ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی
باغی ٹی وی رپورٹ :ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی کی کارکردگی بری نہیں تھی صرف ایک میچ براکھیلنے سے پاکستان باہر ہوگئی .ون ڈے کرکٹ میں مستقبل نظر نہیں آرہاتھا،ہرٹیم اپنی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے بھرپورمقابلہ کرےگی،کوالٹی لیول بڑھانے کےلیے پی سی بی نے اچھا اقدام اٹھایا.
کپتانی کےلیے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا،ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں گا، کاوَنٹی کرکٹ کوبہت انجوائے کیا، مجھے ابھی تک آفیشل نہیں بتایا گیا، جوکہا گیا وہی کروں گا.کیمپ سے کھلاڑیوں کو خامیاں دور کرنے میں مدد ملےگی،پری سیریز کیمپ سب کھلاڑیوں کےلیے اچھا موقع ہے.
-

اب چینی پادری مذہبی تعلیم دیںگے ویٹی کن میں، خبر سے ہلچل مچ گئی
بیجنگ: چین کے ویٹی کن میں اثرات پہنچے لگے ، چین اور ویٹی کن سٹی کے درمیان مفاہمت کو بڑھانے کی غرض سے ایک معاہدے کے تحت پوپ اور بیجنگ کی مشترکہ منظوری کے بعد پہلی مرتبہ چینی کیتھولک پادری کا تقرر کردیا گیا۔ویٹی کن میںیہ تقرری تعلیم و تربیت کے حوالے سے کی گئی ہے
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین میں ایک کروڑ 20 لاکھ کیتھولک افراد حکومت کے تحت چلنے والی ایسوسی ایشن اور ویٹی کن سٹی سے ہمدردی رکھنے والے انڈر گراﺅنڈ چرچ میں تقسیم ہیں،رپورٹ کے مطابق حکومت کی سرپرستی میں ایسوسی ایشن پادری کا انتخاب حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی کرتی تھی۔
دوسری طرف چین اور ویٹی کن کے درمیان معاہدے کے حوالے سے سرکاری چرچ چائینز کیھتولک پیٹریاٹرک ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ یاﺅ شن کو شمالی چین کے انر منگولیا آٹونومس ریجن میں النقاب شہر کے پادری کے طور مقرر کردیا گیا ہے۔چین کے قوانین کے مطابق کسی بھی مبلغ یا پادری کو خود رجسٹر کروانا اور ملک کے سرکاری چرچ سے خود منسلک کرنا ضروری ہے۔
-

کراچی کی مکھیوں کے نیویارک میں تذکرے
نیویارک :کراچی میں مون سون بارشوں کے بعد جس طرح صورت حال خراب ہے اس پر عالمی میڈیا بھی تنقید کرنے لگا ، اطلاعات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں، گندگی، بجلی کے طویل بریک ڈاؤنز کے بعدکراچی پراب مکھیوں کے نرغے میں ہے ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، مکھیوں کے باعث امراض پھیل رہے ہیں۔
ذرائع کے مابق اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مون سون بارشوں،گندگی،بجلی کے طویل بریک ڈاؤنز کے بعدکراچی پراب مکھیوں کے نرغے میں ہے، گھر ہو یا بازارہو یا پھر دکانیں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہرطرف مکھیاں ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ مکھیوں اور گندگی کے باعث ملیریا،ٹائیفائیڈ،ڈینگی اورچکن گونیا جیسی بیماریاں پھیل رہی ہیں، شہرمیں فیومگیشن کی گئی لیکن فرق نہیں پڑا۔
