Baaghi TV

Author: +9251

  • آسٹریلوی درسگاہوں میں چینی اثر و رسوخ کا پتہ چلانے کے لیے ٹیمیں تشکیل

    آسٹریلوی درسگاہوں میں چینی اثر و رسوخ کا پتہ چلانے کے لیے ٹیمیں تشکیل

    سڈنی : کہیں ہمارے تعلیمی اداروں میں چین کا اثرورسوخ پید اتو نہیں‌ہورہا ، اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا نے اپنے ہاں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں غیر ملکی اثر و رسوخ کی چھان بین کے لیے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہےجو خاص طورپر یہ معلوم کرے گی کہ آیا ملکی درسگاہیں چینی قوتوں کے زیر اثر ہیں۔

    آسٹریلوی حکام کے مطابق یہ ٹیم خاص طور پر یہ معلوم کرے گی کہ آیا ملکی درسگاہیں چینی قوتوں کے زیر اثر ہیں، اس ٹیم میں خفیہ اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دنوں ہانگ کانگ میں ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے آسٹریلیا کی کئی یونیورسٹیوں میں ہنگامہ آرائی اور سائبر حملوں کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آپ میں گتم گھتا ہونے والے طلبہ کے دونوں گروہ کا تعلق چین اور ریاست ہانگ کانگ سے تھا۔

  • ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت ،ماں بچہ دارون ڈلیوری جاں بحق

    ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت ،ماں بچہ دارون ڈلیوری جاں بحق

    سرگودہا،خوشاب (نمائندہ باغی ٹی وی )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت دوران ڈلیوری ماں بچہ جاں بحق، لواحقین کا کٹھہ چوک میں میت رکھ کر احتجاج ٹریفک جام ،لواحقین کے مطابق یاسمین زوجہ محمد خان سکنہ پرانا چوک کو ڈلیوری کے سلسلہ میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر لیڈی ڈاکٹر نوشین نے مریض کو پرائیویٹ کلینک پر بھیجنے کیلئے زور دیا غریب ہونے کی وجہ سے ہم پرائیویٹ علاج نہ کراسکے ،جس پر ہمیں دو روز مختلف ٹیسٹوں اور خون کی دستیابی کیلئے ذلیل و خوار کیا گیا بعد ازاں ڈلیوری کے دارون زچہ بچہ جاں بحق ہو گئے لواحقین کا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ایم ایس اور متعلقہ ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ،

  • حکومت پنجاب شعبہ تعلیم کے فروغ کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے

    حکومت پنجاب شعبہ تعلیم کے فروغ کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے

    سرگودہا،نورپورتھل (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خوشاب ریاض احمد چیمہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل فیض حسن ملک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب شعبہءتعلیم کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کاظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نورپورتھل میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرزاور ہیڈماسٹرز کی ایک اہم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوۓ کیا۔ انہوں نے کہا چیف منسٹر روڈمیپ کے اہداف کے حصول کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جاۓ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام اپنا ریکارڈ آن لائن کرتے ہوۓ تمام ہدایات کومدنظر رکھیں اور اس حوالے سے پوری ذمہ داری کامظاہرہ کریں۔ ایجوکیشن آفیسرز نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اس مستحسن اقدام سے اساتذہ کرام کو بہتر سہولت میسر ہوں گی۔ ریاض احمدچیمہ اور فیض حسن ملک نے اساتذہ کرام پرزور دیا کہ بچوں کوایل این ڈی کی مکمل تیاری کروائ جاۓ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سکول کونسلز کے لیے فراہم کردہ فنڈز کومجوزہ طریقہء کار کےتحت تعلیمی اداروں کی فلاح وبہبود پرخرچ کیا جاۓ اور اس حوالے سے تمام ریکارڈ کواپ ڈیٹ رکھا جاۓ۔ اس موقع پرنظامت کے فرائض اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر امتیاز نسیم نے سرانجام دئیے۔

  • "ضرار” اداکار شان کی فلم رنگ جمانے کےلیے تیار

    "ضرار” اداکار شان کی فلم رنگ جمانے کےلیے تیار

    اسلام آباد: پاکستانی کی نئی فلم "ضرار ” مچائے گی اب دھوم پاکستان سمیت دنیا بھر میں ، اطلاعات کے مطابق پاکستانی اداکار شان شاہد کی فلم "ضرار” امسال کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی , ہدایتکار شان شاہد نے ٹویٹر پر فلم ’’ضرار‘‘ کی عکسبندی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ریلیز کا اعلان کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق شان کی یہ فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی ، اس فلم کی کاسٹ میں کرن ملک، ندیم بیگ، عدنان بٹ، نیر اعجاز، ڈیوڈ کارنس ہیں,اداکار شان شاہد فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ، فلم کی موسیقی گلوکار اور موسیقار یاسر جیسوال نے تر تیب دی ہے

  • کراچی میں بارش کی آنکھ مچولی جاری، جل تھال کا سماں، جگہ جگہ پانی

    کراچی میں بارش کی آنکھ مچولی جاری، جل تھال کا سماں، جگہ جگہ پانی

    کراچی میں بارش ک آنکھ مچولی جاری ہے جس سے جگہ جگہ پانی کھڑا ہو چکا شہریوں کےلیےپریشانی

    کراچی میں صبح سے وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جو جمعے کی شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا موسم 15 ستمبر تک کراچی میں رہے گا، ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ایک اور سسٹم کراچی سمیت سندھ کو اثر انداز کرسکتا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پاکستان میں موسم پر نظرآرہے ہیں۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 12 سے 14گھنٹے کے بعد بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوسکتاہے اور کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے جب کہ جمعہ کی دوپہر تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

  • ان بیچاروں کو تنخواہیں‌ کیوں‌ نہیں‌دیتے ؟ ہائی کورٹ نے سب کو طلب کرلیا

    ان بیچاروں کو تنخواہیں‌ کیوں‌ نہیں‌دیتے ؟ ہائی کورٹ نے سب کو طلب کرلیا

    لاہور : محکمہ بلدیات کے 400 سے زائد ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے محکمے سے پوچھا ہے کہ ان بیچاروں کا کیا قصور ہے ان کو تنخواہیں کیوں نہیں دیتے ، اسی سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری بلدیات اور چیف افسر سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

    ہائی کورٹ سے ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے ملازمین اکبر وغیرہ کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں نے سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئےموقف اختیار کیا کہ میانوالی محکمہ بلدیات میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے۔ 47 ریگولر اور 413 ورک چارج ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جارہی،

    لاہور ہائی کورٹ میں‌ درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت تنخواہوں کے بقایاجات کی ادائیگی کا حکم دے، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی عدالت کے حکم پر دوسال کی ادائیگی کردی گئی جبکہ آٹھ ماہ کی تنخواہیں نہیں دی جا رہیں۔

  • طالبان امریکہ معاہدہ، عبداللہ گل نے بڑی خبر دے دی

    طالبان امریکہ معاہدہ، عبداللہ گل نے بڑی خبر دے دی

    آئی ایس آئی کے سابق چیف جنرل ر حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ حمید گل نے افغان طالبان اور امریکہ کے مابین معاہدہ کے بارے میں بڑی خبردے دی ہے۔
    بہت جلد افغان طالبان سے 13 ہزار امریکی فوجیوں کی محفوظ واپسی کا معاہدہ ہوجائے گا ، زلمے خلیل زاد
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عبداللہ گل نے ایک ٹوئٹ کی ہے جس کے مطابق افغان طالبان اور امریکہ کے مابین انخلا کا معاہدہ تقریباً تین ہفتہ پہلے طے پا چکا ہے مگر گارنٹرز کی وجہ سے اعلان نہیں ہوا۔ امید ہے کہ ستمبر کے اوائل میں اعلان ہو جائیگا۔

    عبداللہ گل نے مزید لکھا ہے کہ ایک دفعہ امریکا کا مقصد پورا ہوگیا تو پھر پاکستان کی اسکو کتنی ضرورت رہ جائیگی؟اس لیے کشمیر پالیسی کو طول نہ دیا جائے۔

    یاد رہے کہ افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا فائنل راونڈ جاری ہے ۔امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے کامیاب اختتام کے قریب ہیں۔ دوسری طرف امریکی جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا تھا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا کہنا قبل ازوقت ہے ۔افغانستان سے فوج کا انخلا امن مذاکرات کے نتائج سے منسلک ہے۔

  • کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے واپڈا پیغام یونین اور ملی رکشہ یونین کی ریلی

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے واپڈا پیغام یونین اور ملی رکشہ یونین کی ریلی

    واپڈا پیغام یونین اور ملی رکشہ یونین کی طرف سے کشمیر ریلی لیسکو ہیڈ کواٹر سے واپڈا ہاؤس تک نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں افراد کی شرکت ہوئی

    باغی ٹی وی رپورٹ :واپڈا پیغام یونین اور ملی رکشہ یونین کی طرف سے کشمیر ریلی لیسکو ہیڈ کواٹر سے واپڈا ہاؤس تک نکالی گئ۔ ریلی میں محنت کشوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کشمیریوں اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اور اللہ کے حضور دعا کی گئ۔اس موقع پر مزدور، ملازمین اور رکشہ ڈرائیوروں کی طرف سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی.مظاہرین نے اپنے ہاتھوں پر بڑے بڑے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے . جن پر نعرے درج تھے،کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الا اللہ، کشمیر بنےگا

    پاکستان..پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں. اس موقع پر شرکا ء کا جوش و ولولہ قابل دید تھا ، وہ بلند آواز سے بھارتی مظالم کے خلاف نعرہ بازی لگا رہے تھے . عالمی برادری سےپر زور مطالبہ کر رہےتھےکہ کشمیر کےاند جاری ظلم و ستم کو فی الفور ختم کیا جائے..
    واضح رہےکہ جب سے بھارت نے کشمیر کے متعلق اپنے آئین میں ترمیم کر کے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کی ہے تب سے کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھارت کے خلاف ریلیاں ، مظاہرے اور احتجاج کا سلسلہ بڑے پیمانے پر جاری ہے.

  • کوئی بچ کے نہیں پائے گا ؛ سافٹ ویئر’’ ہوٹل آئی ‘‘غلطی سے معمولی جرم کو نہیں‌چھوڑے گا

    کوئی بچ کے نہیں پائے گا ؛ سافٹ ویئر’’ ہوٹل آئی ‘‘غلطی سے معمولی جرم کو نہیں‌چھوڑے گا

    لاہور : غیر ارادی طور پر چھوٹی سی غلطی بھی درد سر بن سکتی ہے ، اطلاعات کے مطابق آئی جی پنجاب کی طرف سے جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے کریکٹر سرٹیفکیٹ پرمعمولی جرائم میں ملوث شہریوں کیلئے پولیس ریکارڈ ہولڈر جبکہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کے کریکٹر سرٹیفکیٹ پر کریمینل ریکارڈ ہولڈر درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سافٹ ویئر’’ ہوٹل آئی ‘‘ کے تحت بھی صرف عدالتی اشتہاری اور سنگین جرائم کے اشتہاریوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

    پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر میں کوئی شہری کریکٹرسرٹیفکیٹ کیلئے تھانے جانا پڑتا تھا ، اگرکسی شہری پرمعمولی نوعیت کا مقدمہ درج ہوتا تو کریکٹر سرٹیفکیٹ پرکریمینل ریکارڈ ہولڈرکا اندراج کردیا جاتا تھا۔ جس کی وجہ سے بیرون ملک میں مقیم شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

    دوسری طرف پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں‌آئی جی پنجاب نے ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں کہ معمولی جرائم میں ملوث شہریوں کے کریکٹرسرٹیفکیٹ پر پولیس ریکارڈ ہولڈر درج کیا جائے جبکہ سنگین جرائم میں ملوث رہنے والے شہریوں کے کریکٹرسرٹیفکیٹ پر کریمنل ریکارڈ ہولڈر درج کیا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • نیا نظام متعارف ،اساتذہ کی موجیں ختم  ، اب حاضری ہو گی آن لائن

    نیا نظام متعارف ،اساتذہ کی موجیں ختم ، اب حاضری ہو گی آن لائن

    لاہور : سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں میں اساتذہ کی بروقت حاضری کو یقینی بنانے کے لیے جدید آن لائن سسٹم متعارف کروا دیا ہے. نئے سسٹم کے تحت 5 لاکھ سے زائد اساتذہ کی آن لائن حاضری لگائی جائے گی۔

    سکولوں میں اس جدید الیکٹرانک سسٹم کے متعلق جو معلومات سامنےآئی ہیں ان کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی حاضری کیلئے الیکٹرانک اٹنڈنس کا نظام متعارف کروایا دیا، الیکٹرانک حاضری کیلئے سکول انفارمیشن سسٹم کو اَپ گریڈ کیا گیا، نئے سسٹم کے تحت اساتذہ کی حاضری آن لائن ہوگی۔

    سکول ایجوکیشن ذرائع کے مطابق اب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے حکام آفس میں بیٹھے کسی بھی سکول کی آن لائن حاضری چیک کر سکیں گے، گرلز سکول ساڑھے7 تک اور بوائز سکول کے اساتذہ پونے آٹھ تک حاضری لگانے کے پابند ہونگے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ لیٹ ہونے کی صورت میں سسٹم حاضری قبول نہیں کرے گا