Baaghi TV

Author: +9251

  • شاہ محمود قریشی کا سری لنکن ہم منصب تلک ماراپانا سے رابطہ

    شاہ محمود قریشی کا سری لنکن ہم منصب تلک ماراپانا سے رابطہ

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیرکی تازہ صورت پر بین الاقوامی برادری سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے سری لنکن ہم منصب تلک ماراپانا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے متعلق آگاہ کیا۔
    شاہ محمود قریشی کا نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹر سے ٹیلی فونک رابطہ
    شاہ محمود قریشی نے تلک مارا پانا کو بتایا کہ بھارت نے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔ بھارت مقبوضہ وادی میں آبادی کے تناسب کوتبدیل کرنا چاہتا ہے۔

    وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ عالمی میڈیااورعالمی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ 5اگست سے مقبوضہ کشمیرکے نہتے مسلمانوں کومسلسل کرفیو کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا جس کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر اور خطے میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • باؤلنگ کوچ کےلیے دی گئی درخواست محمد اکرم نے  واپس لے لی

    باؤلنگ کوچ کےلیے دی گئی درخواست محمد اکرم نے واپس لے لی

    باؤلنگ کوچ کےلیے محمد اکرم نے اپنی درخواست واپس لے لی

    قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ہیڈکوچ اوربولنگ کوچ کی پوسٹ کے لیے انٹرویو جاری .ڈین جونز نے ہیڈکوچ کے لیے آن لائن انٹرویو دے دیا، محمد اکرم کی جانب سے درخواست واپس لینےکےبعدوقار یونس مضبوط امیدوار بن گئے، محمد اکرم نے بولنگ کوچ کے لیے اپنی درخواست واپس لے لی،
    وقار یونس بولنگ کوچ کے عہدے کے لیے انٹرویو دے کر واپس روانہ ہوگئے.قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ہیڈکوچ اور بولنگ کوچ کی پوسٹ کے لیے انٹرویو جاری

  • سعودی وزیر دفاع کی اپنے ہم منصب سے واشنگٹن میں ملاقات

    سعودی وزیر دفاع کی اپنے ہم منصب سے واشنگٹن میں ملاقات

    سعودی وزیر دفاع کی اپنے ہم منصب سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی ہے.ایران اور یمن کے اشو پر بات چیت

    امریکی وزیر دفاع مائیک پومپیو اور سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بدھ کے روز واشنگٹن میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نمائوں نے خطے میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے مل کرکوششیں جاری رکھنے سے اتفاق کیا۔

    سعودی نائب وزیر دفاع اور امریکی وزیرخارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایران کی خطے میں مداخلت اور یمن میں جاری کشیدگی کو بات چیت کے ذریعے ختم کرنے کی کوششوں سے اتفاق کیا۔

    امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ نے یمن میں آئینی حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان جاری تنازع کے حل میں سعودی عرب کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    امریکی وزیرخارجہ نے یمن میں آئینی حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان سعودی عرب کی ثالثی کی مساعی کا خیر مقدم کیا۔

    ملاقات میں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی حکام سے دوطرفہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔

  • ایران میں سب سے زیادہ خاتون صحافی گرفتار، رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز

    ایران میں سب سے زیادہ خاتون صحافی گرفتار، رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز

    صحافیوں کی عالمی تنظیم "رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز” نے رواں ماہ اگست کے آغاز سے ایران میں خواتین صحافیوں کی گرفتاری اور ان سے پوچھ گچھ کی نئی لہر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ منگل کے روز جاری ایک بیان میں تنظیم نے کہا ہے کہ ایران اس وقت دنیا بھر میں خواتین صحافیوں کا سب سے بڑا قید خانہ ہے جہاں کم از کم 10 خواتین جیلوں اور حراستی مراکز میں موجود ہیں۔

    ایران اور افغانستان کے لیے تنظیم کے بیورو ڈائریکٹر رضا معینی کے مطابق ایران واقعتا خواتین صحافیوں کے لیے دنیا کی پانچ بڑی جیلوں میں سے ایک ہے جہاں کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں صحافتی سرگرمیاں انجام دینے والی خواتین کی سب سے بڑی تعداد زیر حراست ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ "ہم ایران کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے مقرر کردہ انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے جاوید رحمن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان خواتین صحافیوں کی رہائی کے لیے اعلی سطح کی فوری مداخلت کو یقینی بنائیں تا کہ اس ملک میں آزادی صحافت کی افسوس ناک صورت حال کو ٹھیک کیا جا سکے”۔

  • لبنان میں اسرائیل کے دو ڈرون طیارون پر فائرنگ

    لبنان میں اسرائیل کے دو ڈرون طیارون پر فائرنگ

    لبنان میں سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لبنانی فوج نے ملک کے جنوبی حصے میں اسرائیل کے دو ڈرون طیارون پر فائرنگ کی ہے۔ یہ فائرنگ سرکاری احکامات پر عمل درامد کرتے ہوئے کی گئی۔

    الحدث نیوز چینل کے مطابق اسرائیلی طیاروں کو ہلکی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا اور بھاری توپوں کا استعمال نہیں کیا گیا۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ واقعے سے متعلق رپورٹوں کا جائزہ لے رہی ہے۔

    اتوار کے روز علی الصبح بیروت کے جنوبی نواحی علاقے الضاحیہ میں اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس کے علاوہ دھماکا خیز مواد لے کر جانے والا ایک دوسرا ڈرون طیارہ زمین کے نزدیک دھماکے سے تباہ ہو گیا۔

    بعد ازاں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب میں الضاحیہ میں دو اسرائیلی طیاروں کے گرنے کو ایک خطرناک پیش رفت قرار دیا

  • امریکی ریاست فلوریڈا میں ایمرجنسی کا اعلان

    امریکی ریاست فلوریڈا میں ایمرجنسی کا اعلان

    امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان ’ڈورین‘ آنے کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
    جاپان، شدید سمندری طوفان سے ملک کے مغربی علاقے شدید متاثر
    امریکی قومی سمندری طوفان کے مرکز کے مطابق سمندری طوفان شمال مشرقی کیریبین سمندر سے آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہے اور مغربی بحراوقیانوس میں اس کے خطرناک شکل اختیار کرنے کی امید ہے“۔

    صوبائی گورنر ڈی سنتیش نے بتایا کہ مشرقی کیربیائی سمندر میں ڈورین طوفان کی پہلی شکل میں تبدیل ہونے کے بعد فلوریڈا میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ ریاستی ایمرجنسی آپریشن سنٹر سطح 2 تک بھی سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے طوفان کے ردعمل کوکنٹرول کرنے کے لئے ایمرجنسی مینجمنٹ کے مزید عملے کو بھی شامل کیا۔

    ڈی سنتیس نے فلوریائی باشندوں سے سات دن کا سامان اپنے پاس ذخیرہ رکھنے کی درخواست کی۔ گورنر نے مزید کہا، ”میں ڈورین کی نگرانی ہنگامی انتظامیہ کے عہدیداروں کے ساتھ خود کروں گا۔“

    مقامی انتظامیہ طوفان کی وجہ سے ممکنہ تباہی کے واقعات سے نمٹنے کی تیاری میں مصروف ہے۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں سمندری طوفان سے فلوریڈا کے کئی حصوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کی درخواست ہوا میں اُڑا دی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کی درخواست ہوا میں اُڑا دی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کی درخواست ہوا میں اُڑا دی

    لاہور.جاوید بدر سے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کی درخواست ہوا میں اُڑا دی
    ڈپٹی کمشنر نے پی ایس ایل کی آڈٹ رپورٹ پبلک نہ کرنے پر شکایت کی تھی شکایت وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر نے کی تھی شکایت یہ جواب دے کر بند کردی گئی کہ ہم ویبسائٹ پر اپلوڈ کردیں گئیں جبکہ ڈپٹی کمشنر نے تسلی بخش جواب مانگنے کے ساتھ رپورٹ کا بولا تھا پی ایس ایل کی رپورٹ ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کا بورڈ دو سال سے بول رہا ہے احسان مانی اور نجم سیٹھی ایک سکے کے دو رُخ ہیں پی ایس ایل میں منی لانڈرنگ کی وجہ سے رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو نہیں دی جارہی
    .

    .وزیراعظم کب تک جان بوجھ کر آنکھیں بند رکھیں گے .آڈٹ رپورٹ میں کئی شُرفا کی کرپشن چُھپی ہے جس کو دبایا جارہا ہے .حکومت کو صرف شریف زرداری چور اور باقی دودھ کے دُھلے نظر آرہے ہیں ڈپٹی کمشنر لاہور فوری پی ایس ایل کا ریکارڈ اپنے قبضے میں لے کر تحقیقات کرے جاوید بدر

  • ڈیرہ غازیخان میں محرم الحرام کی آمد سے قبل امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ..

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد ) ڈیرہ غازیخان میں محرم الحرام کی آمد سے قبل ہی امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ڈی پی او ڈی جی خان اسد سرفراز کی قیادت میں پولیس لائن سے فلیگ مارچ کیاگیاجس میں پنجاب پولیس ایلیٹ فورس سمیت رینجرز کے دستوں نے فلیگ مارچ میں حصہ لیاجو شہر کے اہم مقامات اور امام بارگاہوں کے ساتھ مجلس اور جلوسوں کے روٹ سے ہوتی ہوئی واپس پولیس لائن میں آکر اختتام پذیر ہوگئی اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے ساتھ شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے عوام والناس کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کے فرائض میں شامل ہے۔

  • صہیونیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی – صابر ابو مریم

    صہیونیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی – صابر ابو مریم

    صہیونیوں کی غاصب و جعلی ریاست اسرائیل گذشتہ کئی برس سے مسلسل کئی ایک محاذوں پر شکست سے دوچار ہو رہی ہے، اگر اندرونی طور پر بات کی جائے تو جعلی ریاست کے اندر اس کے حکمرانوں پر کرپشن سمیت نہ جانے کئی ایک ایسے الزامات ہیں جس کے باعث کسی بھی وقت ان کو جیل بھیجا جا سکتا ہے۔انہی مسائل میں سیاہ فام صہیونیوں کے ساتھ نسلی امتیاز کا معاملہ بھی صہیونیوں کی جعلی ریاست اور اس کی حکومت کے لئے وبال جان بن چکا ہے۔
    اگر بیرونی سطح پر جائزہ لیں تو گذشتہ سات برس میں صہیونیوں کے تما نئے ہتھکنڈے جو انہوں نے سنہ2006ء کے جنگ میں شکست کھانے کے بعد شروع کئے تھے سب کے ساب بری طرح ناکامی کا شکار ہو چکے ہیں۔صہیونی جعلی ریاست اسرائیل کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم داعش شام، عراق، لبنان سرحد سمیت متعددمقامات پر شکست کھا چکی ہے اور داعش مخالف قوتوں جن میں ایران، شام، لبنان، حزب اللہ سمیت روس اور چین کی حمایت شامل ہے ان کاپلڑا بھاری نظر آ رہاہے۔یہی وجہ ہے کہ اسرائیل اپنی اسی شکست کو دنیا کی نظروں سے اوجھل کرنے کے لئے براہ راست میدان میں کود پڑا ہے۔کبھی براہ راست شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہاہے تو کبھی شام کے انفرااسٹرکچر کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن شام بھی مسلسل اسرائیل کی جارحیت کا دفاع کرتے ہوئے اسرائیل کے تمام حملوں کو پسپا کر رہا ہے اور اپنے دفاع پر کسی قسم کا دباؤ اور سودے بازی کرنے پر رضامند نہیں ہے۔دنیا کی نام نہاد امن پسند قوتو ں بشمول امریکہ وبرطانیہ اور دیگر یورپی ممالک نے شام کے خلاف تمام ہتھکنڈے آزما لئے ہیں لیکن شا م صہیونی اسکیم کے تحت شروع کی گئی اس جنگ میں ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹا ہوا ہے۔
    اسرائیل نے گذشتہ دنوں پچیس اور چھبیس اگست کی درمیانی شب کو شام،لبنان اور عراق کی فضائی حدود کی خلا ف ورزی کی ہے لیکن دنیا کی بڑی بڑی نام نہاد حکومتیں اس خلاف ورزی پر خاموش ہیں۔شام میں ایک فوجی ٹھکانہ کو اسرائیلی ڈرون نے نشانہ بنا کر وہاں پر موجود دو حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے کمانڈروں کو شہید کیا، اسی طر ح عراق میں بھی ایک سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اسی رات لبنان کے دارلحکومت بیرو ت کے مضافاتی علاقہ ضاحیہ کی سول آبادی والے علاقے کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم اس کوشش میں اسرائیل کے دونوں ڈرون طیارے تباہ ہو گئے جبکہ دوسری طرف کوئی جانے نقصان نہیں ہوا ہے۔
    اتفاق کی بات یہ ہے کہ اسرائیل نے جس دن حملہ کا انتخاب کیا اسی دن حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شا م کو ایک سالانہ تقریب بعنوان لبنان و شام سرحد پر داعش کے خلاف فتح کے خطاب کرنا تھا۔اسرائیل کی اس بھونڈی حرکت سے پوری دنیا کی سیاست کی نظریں لبنان پر اس وقت گڑھ گئیں جب صبح دو اسرائیلی ڈرون طیارے تباہ ہوئی اور مغربی میڈیا نے خبر دی کہ حزب اللہ نے دونوں ڈرون طیاروں کو تباہ کر دیا ہے لیکن تنظیم کے عہدیدار محمد عفیف نے واضح کیا کہ حزب اللہ نے کسی ڈرون کو نشانہ نہیں بنایا او ر مزید تفصیلات تنظیم کے سربراہ سید حسن نصر اللہ آج شام اپنے خطاب میں بیان کریں گے۔
    غاصب جعلی ریاست اسرائیل کے صہیونی آبادکار اور حکومت پہلے ہی اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ حزب اللہ قیادت اس طرح کی بھونڈی حرکتوں پر خاموش بیٹھنے والی نہیں ہے اور یقینا سید حسن نصر اللہ کوئی اہم اعلان کریں گے۔اسی طرح امریکی اعلیٰ عہدیدار مائیک پومپیو نے بھی لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ کسی بھی طرح معاملہ کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے۔اس بارے میں سید حسن نصر اللہ نے اپنی تقریر میں کہہ دیا کہ لبنان حکومت کا یہ فریضہ ہے کہ وہ اقوام متحدہ سمیت سلامتی کونسل اراکین کو اسرائیل کی کھلی خلاف ورزیوں پر احتجاج کرے لیکن حزب اللہ اسرائیل سمیت کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دے سکتی کہ آئندہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ رونما ہو اور ہماری فضائی حدود کی خلاد ورزی کی جائے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے سنہ2006ء کی لبنان اسرائیل جنگ کے بعد پہلی مرتبہ براہ راست لبنان کے کسی علاقہ کو اس طرح نشانہ بنانے کی جرات کی ہے۔
    دوسری طرف مقبوضہ فلسطین کے اندر خطرے کا سائرن بج چکا ہے کیونکہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اپنی تقریر کے دوران صہیونی فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظارکرو اور دیکھو کہ ہم کس وقت کس طرح تم سے اس کا انتقام لیتے ہیں۔انہوں نے نیتن یاہو کو کہا کہ تمھیں ایک ٹانگ پر کھڑا کر دیں گے۔ہم کسی صورت اسرائیل کو معافی نہیں دے سکتے۔
    صہیونی آباد کارپہلے ہی سید حسن نصر اللہ کے بارے میں اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ شخص کبھی جھوٹ نہیں بولتا ہے اور جب بھی جو کہتا ہے وہ کرتا ہے۔صہیونیوں آباد کاروں نے اپنے بنکروں میں جانا شروع کر دیا ہے کیونکہ گذشتہ دو روز سے لبنان کے شمالی سرحدی علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کی پریشانی بھی بڑھتی ہوئی پائی گئی ہے اور اسرائیل کا سب سے جدید سسٹم آئرن ڈو م کی بیٹریاں بھی نصب کی جا رہی ہیں تاہم یہ اس بات کی غمازی ہے کہ اسرائیلی فوجی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور جانتے ہیں کہ حزب اللہ کے سربراہ نے بات کی ہے وہ یقینا عمل کریں گے۔
    خلاصہ یہ ہے کہ وقت بتائے گا،کیونکہ خود حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ انتظار کرو ہم تمھیں سبق سکھائیں گے۔ایک دن، دون، تین یا چار دن، کس وقت،کیسے اور کب یہ ہم خود فیصلہ کریں گے۔اسرائیل کے لئے یہ صورتحال شدید سنگین اور خطرناک صورتحال میں تبدیل ہو تی چلی جا رہی ہے ایک طرف اندرونی خلفشار بڑھ رہا ہے دوسری طرف حزب اللہ کے ساتھ ماضی کی 33روزہ جنگ میں پہلے ہی اسرائیل کو بدترین شکست کا سامناہو اتھا جس کو کوئی بھی صہیونی فراموش نہیں کر سکا ہے۔خود جعلی ریاست اسرائیل کی صورتحال یہ ہے کہ دیواروں پر دیواریں کھڑی کر کے خود کو محدود کر رہی ہے۔ایسی صورتحال میں اسرائیل کے لئے کسی بھی جنگ کا متحمل ہونا نا ممکن ہے۔بہر حال اسرائیل نے لبنان سمیت کئی ایک ملکوں کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے جس پر یقینا خاموش رہنا مناسب عمل نہیں ہے۔حزب اللہ کے سربراہ نے پہلے بھی مقبوضہ فلسطین میں آ کر آباد ہونے والے صہیونی آباد کاروں کو متنبہ کیا تھا کہ اپنے اپنے وطن میں واپس لوٹ جائیں ورنہ نیتن یاہو اس جنگ میں ایندھن کے طور پر انہی آباد کاروں کو استعمال کرے گا۔اسرائیل پر جنگ کے سائے منڈلا رہے ہیں لہذا صہیونی آباد کار اپنے بنکروں میں چلے جائیں۔ اور عنقریب صہیونیوں کی جعلی ریاست ایسے ہی کسی معرکہ میں نابود و زوال پذیر ہو گی اور اللہ کا وعدہ بیت المقدس کی آزادی کے ساتھ حتمی پورا ہو کر رہے گا۔

  • وزیر اعلی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کے سرکاری ہسپتال سے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی…

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اورعدم توجہ کے باعث نہم کلاس کا طالب علم جاں بحق،میرا بیٹا ساری رات تڑپتا رہا لیکن ڈاکٹروں نے کوئی توجہ نہ کی،والد،ورثاء نے احتجاجاً لاش سٹرک پر رکھ کر مظاہرہ کیا ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس،سیکرٹری صحت اور کمشنر ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کر لی اس سلسلہ میں ملنے والی مزید تفصیل کے مطابق چوٹی زیریں کے علاقے بستی تالپور کا رہائشی نہم کلاس کا طالب علم منظر عباس تالپور ولد نذر حسین کو گھر کے قریب کوبرا سانپ نے کاٹا جسے فوری طور پر سول ہسپتال چوٹی زیریں لایا گیا جہاں پر موجود ہسپتال عملہ نے مبینہ طور پر ویکسین نہ ہونے پرگزشتہ شب 11 بجے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ ریفر کردیامتوفی کے والد نذر حسین کا کہنا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا ڈاکٹروں کو بلاتے رہے لیکن انہیں رحم نہ آیا نرسز نے ساری رات صرف ایک بوتل ڈرپ لگائی اور 6 گھنٹے تک مریض کو سانس کیلئے آکسیجن یا وینٹی لیٹر فراہم نہیں کیا گیا اور حالت غیر ہونے پر آئی سی یو شفٹ کرتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ آئی سی یو میں کوئی بیڈ بھی خالی نہ تھا محض طفل تسلی کے لئے دکھاوا کیاگیا جس کے خلاف ورثا نے ہسپتال روڈ پر ٹائر جلائے اور احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیاورثاء نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہیلتھ کئیر کمیشن سے تحقیقات کرا کر غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے رابطہ کرنے پر میڈیا کوآرڈی نیٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ ایم ایس ٹیچنگ ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کی جس میں انکوائری کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق کوبرا سانپ کے ڈسنے سے تشویشناک حالت میں مریض کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی لیکن مریض جانبر نہ ہوسکا تاہم تفصیلی رپورٹ کے مطابق اگر کوئی ڈاکٹر یا عملہ کوتاہی کا مرتکب پا یا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی دریں اثناء.ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے سانپ کے کاٹنے سے منظر عباس کی موت اور واقعے کا نوٹس لیتے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان جلیس کو فوری طو رپر ہسپتال کا دورہ کر کے واقعہ کی تفصیلات معلوم کرنے کی ہدایت کی جس پر انہوں نے دورہ کر کے ایم ایس اور دیگر ڈاکٹرز سے معلومات حاصل کیں. انکوائری رپورٹ کے بعدذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا. علاوہ ازیں ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے مریض منظر عباس کی موت کے واقعہ پر ابتدائی رپورٹ پیش کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 27اگست کو دس بجکر 57منٹ پر موضع نواں جنوبی بستی تالپور کے منظر عباس کو ہسپتال لایاگیا جہاں مریض کو ضروری علاج معالجہ او رٹیسٹ کیے گئے رپورٹ کے مطابق کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر فیضان مصطفی اور دیگر سٹاف کی طرف سے مریض کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی گئیں لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور 28اگست کو صبح 5بجکر 45منٹ پر فوت ہو گئے انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں سانپ کاٹنے کی 169ویکسین میڈیکل ایمرجنسی میں موجود ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کیلئے ڈاکٹر گل حسن شاہ کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے کمیٹی میں سینئر رجسٹرار سرجری ڈاکٹر محمد عاصم بھٹی اورکنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر ساجد حسین کوشامل کیاگیا ہے.دریں اثنا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو چوبیس گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرے گی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ واقعہ میں غفلت اور کوتاہی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی.دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان کے ٹیچنگ ہسپتال میں سانپ کے کاٹنے کی ویکسین نہ لگانے پرلڑکے کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے میڈیا پرنشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت اورکمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ضروری کارروائی کی جائے. وزیر اعلی نے کہا کہ متاثر ہ خاندان کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے. وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جا ں بحق لڑکے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا.