Baaghi TV

Author: +9251

  • ترکی روسی ساختہ ایس 400 لے یا امریکی ایف 35 ، دونوں ایک ساتھ نہیں ، امریکی انتباہ

    ترکی روسی ساختہ ایس 400 لے یا امریکی ایف 35 ، دونوں ایک ساتھ نہیں ، امریکی انتباہ

    انقرہ کو روسی ساختہ فضائی دفاعی نظام ‘ایس 400′ اور امریکا کے لڑاکا طیارے’ ایف 35′ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیردفاع مارک اسپر نے ترکی پرایک بار پھرواضح کیا ہے کہ انقرہ کو روسی ساختہ فضائی دفاعی نظام ‘ایس 400′ اور امریکا کے لڑاکا طیارے’ ایف 35′ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ ‘ایس 400’ اور ‘ایف 35’ ایک ساتھ جمع نہیں ہوسکتے۔ امریکی وزیر دفاع نے ترکی پر زور دیا کہ وہ روسی دفاعی نظام ‘ایس 400’ سے دست بردار ہوجائے۔ اس کے بعد ہم حالات کو کنٹرول کرلیں گے۔

    مسٹراسپرکا کہنا تھا کہ ایران اور شمالی کوریا خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے ایران کے ساتھ محاذ آرائی کی کوششوں کو بڑھاوا دینے کے تاثر کی سختی سے تردید کی۔

    امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل جوزف ڈانفرڈ کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں تیل بردار جہازوں کے تحفظ کے عالمی مشن میں برطانیہ، بحرین اور آسٹریلیا بھی شرکت کریں گے۔ توقع ہےکہ مزید ملک بھی اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں گے۔

  • ایمزون جنگلات میں آگ، چلی نے بڑی پیشکش کر دی

    ایمزون جنگلات میں آگ، چلی نے بڑی پیشکش کر دی

    چلی نے ایمزون کے جنگلات میں آگ بجھانے کے لیے چار طیارے بھیجنے کی پیش کش کی ہے جسے برازیل کے صدر جیئر بولسونارو نے قبول کر لیا ہے۔
    ایمزون جنگلات میں آگ، برازیل نے اہم اعلان کردیا
    جیئر بولسونارو نے چلی کے صدر سیبسٹین پنیرا کے ساتھ بدھ کو مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا،”ہم کوئی بھی ا مداد قبول کر سکتے ہیں، کیونکہ مستقبل میں ایسے ہی حالات میں ہم بھی کسی ملک کی مددکر سکتے ہیں“۔

    برازیلی صدر نے مزید کہا کہ ایمزون ممالک کے رہنما چھ ستمبر کو کولمبیا کے شہر لیٹسیا میں میٹنگ کر کے ماحولیاتی پالیسیوں پر بات چیت کریں گے۔

    برازیلی اور چلی کے صدور کے درمیان ملاقات کے بعد برازیل کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہر ملک کی خود مختاری کو ذہن میں رکھتے ہوئے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

    یاد رہے کہ ایمزون کے بارانی علاقوں میں ان دنوں شدید آگ لگی ہوئی ہے جس پر عالمی برادری نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایمزون کے جنگل دنیا کے سب سے بڑے بارانی جنگلات میں ایک ہیں جسے ساڑھے سات ارب آبادی کے آکسیجن کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

  • چلڈرن اسپتال کوئٹہ میں بیس سال بعد چھ کامیاب آپریشن۔

    چلڈرن اسپتال میں بیس سال بعد جراحی اطفال کا آغاز کردیا گیا گزشتہ روز مختلف نوعیت کے چھ کامیاب آپریشن کئے گئے ماہر طب جراحی سرجن غلام نبی ناصر نے مختلف امراض میں مبتلا بچوں کے آپریشن کئے تمام بچے روبہ صحت ہیں سرکاری تحویل میں لیے جانے کے بعد تمام شعبے فعال کردئیے گئ اور غریب و امیر سمیت تمام طبقات کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے شرح فیس میں پچانوے فیصد کمی کردی گئی ہے نئی مشینری اور بعض جدید طبی سہولیات فراہم کر کے مثبت اور فوری نتائج دینا شروع کر دئیے سی ایچ کیو بلوچستان کا مثالی اور اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال ہوگا بلا شبہ سی ایچ کیو صوبائی حکومت کا عوام کے لیے تحفہ ہے۔ بلا امتیاز ہر بچے کو معیاری علاج معالجے کی سہولت دی جارہی ہے ایم ایس سی ایچ کیو ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو

  • لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام میں اہم اصلاحات ، وفاقی حکومت نے فیصلہ کرلیا

    لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام میں اہم اصلاحات ، وفاقی حکومت نے فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد:وفاقی حکومت کی طرف سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کےلیے اہم فیصلے کرلیئے اس سلسلے میں معاون خصوصی برائے صحت ڈآکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے۔اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیرصدارت لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکریٹری وڈی جی ہیلتھ سمیت صوبائی نمائندوں نے شرکت کی۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطاب ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کو ملک بھر میں مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام شعبہ صحت کا منفرد ادارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کو اختیارات منتقلی میں چیلنجز درپیش ہیں، لیڈی ہیلتھ ورکرزپروگرام میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے۔

  • بھارتی کھلاڑی بھی انتہا پسند ،  شاہد آفریدی کے کشمیر جانے کے اعلان پر گوتم گمبھیرآگ بگولہ ہوگئے

    بھارتی کھلاڑی بھی انتہا پسند ، شاہد آفریدی کے کشمیر جانے کے اعلان پر گوتم گمبھیرآگ بگولہ ہوگئے

    اسلام آباد : بھارتی کھلاڑی بھی ہندتوا کے نظریہ پر انتہا پسندی کا مظاہرہ کرنے لے ، بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر ایک بار پھر شاہد آفریدی پر برس پڑے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی کی اپنے وزیراعظم کی کال پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر جانے کی جتنی تکلیف بھارتی کھلاڑی گوتم کوہوئی ہے کسی اور کو شاید ابھی نہیں‌ہوگئی ،

    ذرائع کے مطابق کشمیریو سے اظہار یکجہتی کے لیے جانے کا اعلان بھارتی تعصب زدہ کرکٹر گوتم گمبھیر کو پسند نہیں آیا، کہتے ہیں شاہد آفریدی ابھی تک میچور نہیں ہوئے۔ گراؤنڈ کے حریف، سماجی کاموں میں بھی آمنے سامنے آ گئے۔ شاہد آفریدی نے کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے اپنے وزیراعظم کی کال پر لبیک کہا اور مداحوں کو جمعے کو مزار قائد پر جمع ہونے کا پیغا م بھی دیا۔

    ذرائع کے مطابق بھارت کے سابق کرکٹر اور موجود ہ سیاستدان گوتم گمبھیر کو یہ ٹوئٹ زیادہ گمبھیر لگا۔ اسی لیے آفریدی کو امیچور لکھا ، تو سوشل میڈیا پر خود ہی مذاق کا نشانہ بن گئے۔ سابق انڈین سائیکولوجسٹ کوچ پیڈی اپٹن نے گوتم کو نہ صرف ذہنی مریض کہہ دیا بلکہ انہیں دنیا کے اِن سیکیور لوگوں میں سے ایک بھی قرار دیا۔ شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ کراچی کا موسم تبدیل ہو رہا ہے، گوتم بھی موسم کی طرح خود کو بدلنے کا عادی ہے۔سوشل میڈیا پر اس وقت بھارتی کھلاڑی کے اس رویے پر بڑی تنقید ہورہی ہے.

  • پاکستان دشمنی میں‌ اسرائیل بھارت کو جدید اسپائس 2000 بم دے گا

    پاکستان دشمنی میں‌ اسرائیل بھارت کو جدید اسپائس 2000 بم دے گا

    نیو دہلی: پاکستان دشمنی میں اسرائیل بھی اندھا ہوگیا ، پاکستان بھارت کی ممکنہ جنگ میں پاکستان کو نقصان دینے کے لیے اسرائیل نے بھارت کو جدید ترین اسپائس بم دینے کا اعلان کردیا ہے. اطلاعات کے مطابق اسرائیل اپنے جدید اسپائس 2000 بموں کی نئی کھیپ ستمبر کے وسط تک بھارتی فضائیہ کے حوالے کر دے گا۔

    بھارتی دفاعی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ اسرائیلی دفاعی ساز و سامان بنانے والی کمپنی رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز سے 100 اسپائس بم خریدے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسپائس 2000 بموں کی فراہمی اسرائیل بھارت کے درمیان 300 کروڑ روپے کے دفاعی معاہدے کا حصہ ہے۔

    یاد رہے جکہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان 100 سے زائد اسپائس بموں کی خریداری کا معاہدہ رواں برس جون میں طے پایا تھا۔ بھارتی ائیرفورس کا دعویٰ ہے کہ بھارت نے بالاکوٹ حملے میں اسپائس بموں سے بمباری کی تھی۔

  • کارگل اور دراس میں بھی آرٹیکل 370ہٹائے جانے کے خلاف زبردست ہڑتال

    کارگل اور دراس میں بھی آرٹیکل 370ہٹائے جانے کے خلاف زبردست ہڑتال

    مقبوضہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے کے خلاف کارگل اور دراس میں زبردست ہڑتال کی گئی۔ اس سلسلے میں کارگل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بدھ اور جمعرات کو کارگل میں دو روزہ احتجاجی مظاہرہ اور ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔
    بھارت نے جموں و کشمیر کے بعد ایک اور ضلع میں دفعہ 144نافذ کر دی، جانئے اس رپورٹ میں
    بھارتی میڈیا کے مطابق دراس کے مقامی باشندوں اور رہنماﺅں نے بھی دفعہ 370 اور 35 اے ہٹائے جانے مخالفت شروع کر دی ہے۔ وہ لداخ کے ساتھ دراس اور کارگل کو ملائے جانے کو لے کر بھی خوش نہیں ہیں۔

    بدھ کو مودی حکومت کے فیصلے کے خلاف دراس، کارگل، سانکو اور کارگل ضلع کے دوسرے علاقوں میں زبردست ہڑتال ہوئی۔ کارگل جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں سیاسی لیڈروں کے ساتھ مذہبی لیڈر بھی شامل ہیں۔ دراس کی بی جے پی یونٹ نے بھی اس ہڑتال کی کھل کر حمایت کی ہے۔

    دراس میں بی جے پی لیڈر بلال احمد کا کہنا ہے کہ ”ہم لداخ کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ حکومت یا تو کارگل کو الگ مرکز کے ماتحت ریاست بنائے یا پھر ہمیں جموں و کشمیر کے ساتھ رہنے دے۔ جموں و کشمیر سے ہمارے کافی رشتے ہیں جب کہ لداخ سے ہمارا کوئی رشتہ نہیں ہے۔ وہاں کے اور ہمارے رسم و رواج، رہن سہن اور کھانے پینے میں بھی بہت فرق ہے۔ ہماری فیملی کی بہت سی خواتین کی شادی کشمیر میں ہوئی ہے۔ کارگل یوں بھی کشمیر کے نزدیک ہے۔“

    دوسری طرف نیشنل کانفرنس لداخ کے رہنما اور کونسلر غلام نقوی کا ایک ہی مطالبہ ہے اور وہ یہ کہ ہم لداخ کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ ان کے بقول سیاسی پارٹی سماج اور ریاست میں سے ہی آتے ہیں، اگر ریاست کا ہی احساس نہیں ہوگا تو پھر سیاسی پارٹی کا بھی کیا کرنا؟ ہمارے لیڈر دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد سے ہی نظر بند ہیں۔ ہم آسانی سے پیچھے ہٹنے والے لوگ نہیں ہیں۔ ہم مرنے کے لیے تیار ہیں۔“

    نقوی نے عدالت میں جانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ”ہم کسی بھی مرکز کے ماتحت ریاست کا حصہ ہونے سے انکار کر رہے ہیں۔ کیا کوئی حکومت اس طرح قانون بدلتی ہے۔ لوگوں کو گھروں میں بند کر انھوں نے ایسا کیا ہے۔“

    بلال احمد بھی بی جے پی لیڈر ہیں لیکن مودی حکومت کے مذکورہ فیصلہ کے خلاف ہیں۔ بلال احمد کے مطابق 35 اے ہٹا کر حکومت نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔ انھیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ انھوں نے کہا کہ ”جس طرح سے لیڈروں کو نظر بند کیا گیا ہے وہ شرمناک ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ مودی حکومت نے طاقت کے زور پر ایسا کیا ہے۔“

  • پی سی بی میں ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز شروع

    پی سی بی میں ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز شروع

    پی سی بی میں ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز شروع

    پی سی بی میں ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز شروع .ہو چکے ہیں پینل کی جانب سے امیدوار کے نام فائنل ہوتے ہی پی سی بی اعلان کردے گا.5رکنی پینل سفارشات تیار کرکے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھیجے گا

    ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے لیے انٹرویوز آج ہو رہے ہیں، مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنایا گیا تو کسی ببٹنگ کوچ کاتقرر نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

  • تبدیلی آگئی ؛ زبیرخان نیازی چیئرمین شکایت سیل وزیراعلیٰ تعینات کردیئے گئے

    تبدیلی آگئی ؛ زبیرخان نیازی چیئرمین شکایت سیل وزیراعلیٰ تعینات کردیئے گئے

    لاہور : تبدیلی آگئی ، ملک اسد کھوکھر کے بعد وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زبیر خان نیازی کو وزیراعلی شکایت سیل کا چئیرمین مقرر کردیا۔

    وزیراعلیٰ‌ آفس ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پی ٹی آئی کے رہنما زبیر خان نیازی کو شکایت سیل کا چئیرمین مقرر کردیا، اس حوالے سے چیف منسٹر آفس کی جانب سے باقائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل رکن صوبائی اسمبلی ملک اسد کھوکھر بطور چئیرمین وزیراعلی شکایت سیل اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، شکایت سیل کا چئیرمین مقرر ہونے پر زبیر خان نیازی کا کہنا تھا کہ سائلین کی پریشانیوں اور مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کروں گا۔

  • یمن: حوثیوں کی الحدیدہ میں اقوام متحدہ کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی

    یمن: حوثیوں کی الحدیدہ میں اقوام متحدہ کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی

    حوثی باغی ملیشیا نے الحدیدہ شہرمیں اقوام متحدہ کے زیراہتمام جنگ بندی معاہدے کے سنگین خلاف ورزی کردی

    بدھ کے روز یمن میں حوثی ملیشیا نے الحدیدہ شہرمیں اقوام متحدہ کے زیراہتمام جنگ بندی معاہدے کے سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پرشدید گولہ باری شروع کی۔ یہ گولہ باری ایک ایسے وقت میں کی گئی جب دوسری جانب اقوام متحدہ کے امن مندوب مارٹن گریفیتھس نے کہا ہے کہ یمنی حکومت اور حوثی ملیشیا نے اسٹاک ہوم معاہدے کی روشنی میں الحدیدہ میں جنگ بندی کی تجاویز پرعمل درآمد پر اتفاق کیا ہے۔

    یمن کے عسکری ذریعے نے بتایا کہ بدھ کے روز حوثی ملیشیا نے الحدیدہ شہر میں تجارتی مرکز مجمع اخوان پر توپ خانے اور میزائلوں سے حملے کیے جس کے نتیجے میں تجارتی مرکز میں آگ بھڑک اٹھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی حامی مزاحمتی ملیشیا کی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کے ذریعے امدادی کارکنوں نے اپنی جانوں پرکھیل کرآگ بجھائی۔

    مقامی ذرائع نے مزید کہا کہ الحدیدہ میں کئی مقامات پر حوثی ملیشیا نے اپنے جنگجو پھیلا دیے ہیں۔ مرکزی شاہرائوں اور ملحقہ سڑکوں پرجگہ جگہ چیک پوسٹیں اور ناکے لگا کر شہریوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

    الحدیدہ کے مشرقی علاقے میں حوثیوں کی شدید گولہ باری کے نتیجے میں شہریوں کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے الحدیدہ کے مشرق میں مشین گنوں اور دیگر اسلحہ سے شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے تاکہ جنگجوئوں کو التحیتا اور حیس تک رسائی اور نقل وحرکت کی سہولت فراہم کی جاسکے۔