Baaghi TV

Author: +9251

  • ہے کوئی جو ہم پر حکم چلا سکے ، پولیس نے آئی جی پنجاب کے احکامات کو مذاق سمجھ لیا

    ہے کوئی جو ہم پر حکم چلا سکے ، پولیس نے آئی جی پنجاب کے احکامات کو مذاق سمجھ لیا

    لاہور : پولیس کلچر کو تبدیل کرنے والوں کو خود ہی تبدیل ہونا پڑے گا کیونکہ کوئی ایسی طاقت ابھی تک نہیں آئی جو پولیس پر اپنا حکم چلا سکے ، اطلاعات کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کے باوجود لاہور پولیس نے مانیٹرنگ کے لیے مطلوبہ ذمہ داریاں پوری کرنے سے انکار کردیا ، آئی جی آفس کے مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ نے کیمروں کی خرابی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

    ذرائع کے مطابق اس وقت لاہور کے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، حوالات اور ایس ایچ اوز کے کمروں کے کیمروں کی خرابی کی وجہ سے مانیٹرنگ کا عمل رک کررہ گیا۔آئی جی پنجاب نے تھانہ کلچر کی تبدیلی اور مانیٹرنگ کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھانوں میں کیمرے نصب کروائے تھے لیکن پنجاب بھر کے تھانوں میں سب سے بری حالت لاہور کے تھانوں کی ہے، فرنٹ ڈیسک اور لاک اپ کے 23،23 جبکہ 21 ایس ایچ اوز کے کمروں میں نصب کیمرے بھی خراب نکلے

    دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمرے خراب ہونے سے پولیس کے کاموں کی مانیٹرنگ نہیں ہوسکی، آئی جی پنجاب نے روزانہ ایس ایچ اوز کو شہریوں کی شکایات سننے کا حکم دیا تھا، لاک اپس میں 2حوالاتیوں کی موت کے بعد کیمرے لگائے گئے تھے۔یاد رہے کہ پولیس کلچر میں‌ تبدیلی کے دعوے تو کیے جاتے ہیں مگر عمل نہیں‌کیا جاتا

  • شہری ہوشیار بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں

    شہری ہوشیار بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں

    سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فی یونٹ بجلی ایک روپے 93 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

    ذرائع نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست کی مکمل منظوری سے صارفین پر ساڑھے 26 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑےگا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ جولائی میں کل 14 ارب 23 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، درخواست کے مطابق جولائی میں بجلی پیداوار پر 74 ارب 90 کروڑ روپے رہی۔

    ذرائع کے مطابق نیپرا بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت 4 ستمبر کو کرے گی۔
    کے الیکٹرک کے لیے اضافے کی درخواست نہیں ہے.

  • جاپان ، زلزلہ کے شدید جھٹکے

    جاپان ، زلزلہ کے شدید جھٹکے

    جاپان کے صوبہ’ آوموری ‘ کے مشرقی ساحل سے متصل علاقوں میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 تھی۔
    جاپان، ہوکائڈو میں زلزلے کے شدید جھٹکے
    جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح محسوس کئے گئے اور اس کا مرکز 41.0 ڈگری شمالی طول البلد اور 143.1 ڈگری مشرقی طول البلد پر مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

    محکمہ موسمیات نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی۔زلزلہ کی وجہ سے ابھی تک کسی طرح کے بڑے نقصان ہونے یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

    جاپان کے جوہری مراکز کی نگرانی کرنے والے محکمہ کے مطابق کسی بھی جوہری توانائی مرکز میں غیر معمولی صورت حال کی اطلاع نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھی جاپان کے شہر ہوکائڈو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 تھی۔عمارتیں گر گئیں تھیں، لینڈ سلائیڈنگ کی متعدد افراد کی موت کاخدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں ہوکائڈو جزیرے پر اندھیرا چھا گیاتھا۔

  • جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

    جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

    جمعرات کے روز مارکیٹ 30 ہزار 637 کی سطح پر کھلی، 100 انڈیکس 203 پوائنٹس کی کمی کے بعد 30 ہزار 434 کی سطح پر موجود ہے۔

    گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا اور اختتام پر 100 انڈیکس میں 52 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    بدھ کے روز مارکیٹ 30 ہزار 584 کی سطح پر کھلی، ابتدا میں مسلسل تیزی دیکھی گئی جس کے سبب ایک وقت میں انڈیکس 31 ہزار 112 پر چلا گیا تاہم یہ رجحان برقرار نہ رہ سکا۔

  • پاکستان  میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں: عبد الحفیظ شیخ

    پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں: عبد الحفیظ شیخ

    عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، خطے کی ترقی کے لیے مواصلات اور رابطے بڑھانا ضروری ہے، ترقی ہوگی تو روزگار بڑھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا خطے میں ترقی کی ضرورت ہے،
    شیر خزانہ نے کہا کہ روزگار کی فراہمی کیلئے اقتصادی ترقی ناگزیر ہے ،عوام کی خوشحالی کیلئے نجی شعبے کاکردار بہت اہم ہے ، حکومت کا کام پالیسی سازی، سکیورٹی اور انصاف یقینی بنانا ہے،حکومت اینٹی کرپشن ایجنڈے پر کام کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکواکاونٹس خسارے میں کمی آئی جبکہ برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔عبدالحفیظ شیخ کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں 6ارب ڈالر کی اہمیت نہیں ہے،اہمیت صرف دنیا کی طرف سے پاکستان پر اعتماد کی ہے،تمام مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ اشتراک چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز تیار ہورہے ہیں،پاکستانیوں کو سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

  • کے یو جے کی طرف سے سندھ ٹی وی کے دفتر پر چھاپے اور اینکر پرسن کی گرفتاری پر شدید مذمت

    کے یو جے کی طرف سے سندھ ٹی وی کے دفتر پر چھاپے اور اینکر پرسن کی گرفتاری پر شدید مذمت

    کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) نے سندھ ٹی وی کے دفتر پر چھاپے اور میڈیا ہاؤس سے ایک اینکر پرسن کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،

    تفصیلات کے مطابق کے مطابق ایف آئی اے کے اہلکاروں نے سندھ ٹی وی کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے اور ایک اینکر پرسن ارشاد جاگیرانی کو سائبر کرائم کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، کے یو جے کے صدر اشرف خان، جنرل سیکریٹری احمد خان ملک اور ارکان مجلس عاملہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ میڈیا ہائوسز پر اس طرح کے چھاپوں اور میڈیا ورکرز کی گرفتاریوں کا مقصد دراصل صحافیوں کو ہراساں کرنا اور آزادی اظہار رائے کو دبانا ہے، انہوں نے کہا کہ میڈیا انڈسٹری پہلے ہی بے پناہ مسائل کا شکار ہے ان حالات میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے میڈیا ہائوسز پر چھاپے آزادی اظہار کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہیں۔

    انہوں نے کہا ہےکہ اگر کسی فرد پر کوئی الزام ہے تو اداروں کو چاہئیے کہ اسے انفرادی طور پر ڈیل کریں، کسی کے انفرادی معاملات کے لیے میڈیا ہاءوسسز پر چھاپوں اور ورکرز کو ہراساں کرنے کا عمل قطعی طور پر درست نہیں، اس سے میڈیا ہاءوسسز کا امیج بھی خراب ہوتا ہے اور ورکرز بھی ذہنی اذیت کا شکار ہوتے ہیں، کے یو جے نے مطالبہ کیا ہے حکومت میڈیا ہاءوسسز پر اس طرح کے چھاپوں اور گرفتاریوں کا نوٹس لے ۔ کے یو جے نے سندھ ٹی وی کے دفتر پر چھاپے اور وہاں سے ایک اینکر پرسن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی کال دینے کے لیے مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے

  • شاہ محمود قریشی کا نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹر سے ٹیلی فونک رابطہ

    شاہ محمود قریشی کا نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹر سے ٹیلی فونک رابطہ

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر اور خطے میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
    شاہ محمود قریشی کا کویتی نائب وزیر اعظم سے رابطہ، کشمیر کیلئے حمایت پر شکریہ ادا کیا
    وزیرخارجہ نے نائب وزیراعظم کو بتایا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔ 5اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی۔ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے ۔

    قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے لوگوں کو مسلسل کرفیو کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بھارت نے مقبوضہ وادی میں ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

    نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم ساری صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کشمیری کمیونٹی کی طرف سے آگاہی حاصل ہو رہی ہے۔

  • ‘غزہ میں بم دھماکے’،فلسطینی حکومت نے حماس کے الزامات مسترد کردیے

    ‘غزہ میں بم دھماکے’،فلسطینی حکومت نے حماس کے الزامات مسترد کردیے

    ‘غزہ میں بم دھماکے’،فلسطینی حکومت نے حماس کے الزامات مسترد کردیے
    فلسطینی اتھارٹی کی حکومت نے غزہ کی پٹی کی حکمراں حماعت کی طرف سے غزہ کے علاقے میں منگل کے روز ہونےوالے بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کردیے ہیں۔ فلسطینی حکومت کا کہنا ہے کہ حماس کی طرف سے فلسطینی جنرل انٹیلی جنس پرغزہ میں بم دھماکوں اور افراتفری پھیلانے میں ملوث ہونے کے الزامات باطل ہیں۔ فلسطینی انٹیلی جنس کا غزہ میں بدامنی پھیلانے میں ہاتھ نہیں۔

    خیال رہے کہ منگل کے روز غزہ کی پٹی میں پولیس چوکیوں پر ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی جاں بحق ہوگئےتھے۔ حماس نے ان دھماکوں کا الزام فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت انٹیلی جنس ادارے پرعاید کیا تھا۔

  • جنوبی مراکش میں سیلاب سے سات افراد ہلاک

    جنوبی مراکش میں سیلاب سے سات افراد ہلاک

    جنوبی مراکش کے صوبہ ترودنت میں سیلاب کی وجہ سے سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
    سوڈان، سیلاب سے بھاری نقصان
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ،ایک عینی شاہد نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ آٹھ افراد جنہوں نے بدلتے کمروں میں پناہ لیا سیلاب کے پانی میں بہہ گئے۔

    گواہ نے کہا ، ”ہم صدمے میں ہیں۔ میں 64 سال کا ہوں اور میں نے کبھی اتنی بارش نہیں دیکھی۔“
    مقامی میڈیا کے مطابق ایک شخص کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جا ری ہے۔ سیلاب سے متاثرہ 200 افراد کو تعلیمی اور سماجی اداروں میں ٹھہرایا گیا ہے کیونکہ ان لوگوں کے گھروں میں پانی بھر گیا ہے۔سرکاری اور غیر سرکاری تنظیمیں ریسکیو کے کاموں میں مصروف ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے بدھ کی دوپہر متعدد صوبوں میں طوفانی بارش کے خطرے سے خبردار کیا تھا۔

    یاد رہے کہ مراکش میں سیلاب کا آناعام ہے۔ جولائی کے آخر میں ، مراکش کے جنوب میں سڑک پر طوفانی بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اسی طرح2014 میں ، سیلاب سے 50 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

  • علی زیدی نے کلین کراچی کے حوالے سے گجر نالہ کی صفائی کے بعد کی وڈیو جاری کردی.

    علی زیدی نے کلین کراچی کے حوالے سے گجر نالہ کی صفائی کے بعد کی وڈیو جاری کردی.

    وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کلین کراچی کے حوالے سے گجر نالہ کی صفائی کے بعد کی وڈیو جاری کردی.

    گجر نالے کی صفائی میڈیا پر جھوٹا پراپوگنڈا کرنے والوں کو چپ کرانے کیلئے کافی ہے. جہاں لوگ اپنی توانائیاں صرف دعوے کرنے پر لگا رہے ہیں وہیں ہم اپنی توجہ مقصد پر مرکوز کرکے کام کررہے ہیں. فرنٹیئر ورکس آرگنازیشن کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے اتنے کم وقت اور لاگت میں یہ کام سر انجام دیا. منجانب کلین کراچی میڈیا کوآرڈینیشن، کراچی

    https://youtu.be/PAq2TVYs9Vw