Baaghi TV

Author: +9251

  • عرب اتحاد نے سعودی عرب پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

    عرب اتحاد نے سعودی عرب پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

    یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے قائم عرب اتحاد کے مطابق بدھ کے روز حوثیوں کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا۔ یہ بمبار ڈرون طیارہ صنعاء سے سعودی عرب پرحملے کے لیے چھوڑا گیا تھا مگر اتحادی فوج نےبر وقت کارروائی کرکے اسے مارگرایا۔

    ذرائع ابلاغ کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایاکہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے بدھ کو صنعاء سے ایک بمبار ڈرون سعودی عرب کے سرحدی علاقے پربمباری کے لیے اڑایا تاہم اسے تباہ کر دیا گیا ہے۔

    کرنل المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا شہریوں پرحملوں کی دہشت گردانہ سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ حوثی دہشت گرد ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ دیگر آلات اور حربوں کو بھی شہری آبادی پرحملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ڈرون حملے جیسے واقعات دہشت گردی اور غیرذمہ دارانہ ہیں جن پران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔

  • مقبوضہ کشمیر، کرفیو کا مسلسل 25واں دن

    مقبوضہ کشمیر، کرفیو کا مسلسل 25واں دن

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کیے ہوئے کرفیو کو آج مسلسل 25واں دن ہے۔ مقبوضہ وادی کا رابطہ بیرونی دنیا سے مسلسل کٹا ہوا ہے۔ بچوں کی خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ کرفیو کی وجہ سے 5000ہوٹلز بند جبکہ یہاں کام کرنے والا کم وبیش 10000کشمیری ملازمتوں سے فارغ کر دیے گئے ہیں۔
    میری ماں نے کہا تھا کہ کشمیر کی آزادی تک ریشم اور زیور نہیں پہنوں گی،ایسا کس نے کہا؟
    بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بیرونی دنیا میں مقیم کشمیری احتجاج کر رہے ہیں۔ ہزاروں کشمیری محاصرے میں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر ایک فوجی چھاﺅنی کامنظر پیش کر رہا ہے۔بھارتی فوج نے کشمیر کی حریت اور بھارت نواز سیاست دانوں سمیت دس ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار یا نظر بند کیا ہے۔ جیلوں اور پولیس اسٹیشنوں میں قیدیوں کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔

    مقبوضہ وادی میں 5اگست سے تمام انٹرنیٹ اور مواصلاتی رابطے بند ہیں۔ مقامی اخبارات اپنے آن لائن ایڈیشن اپڈیٹ نہیں کر سکے جبکہ ان میں سے بیشتر بھی پابندیوں کی وجہ سے پرنٹ نہیں ہوسکے۔

    دریں اثنا مقبوضہ وادی میں ادویات کی شدید قلت ہو چکی ہے ۔کشمیری دہلی سے ادویات خریدکر لا رہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وادی کشمیر میں بدستور بندش اور مواصلات کی بندش سے سیکڑوں مریض متاثر ہوئے ہیں۔
    مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خوردونوش کی بھی قلت ہو گئی ہے جبکہ بچوں کے لیے خوراک کی بھی کمی ہو گئی ہے۔

  • اجنتھا مینڈس نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

    اجنتھا مینڈس نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

    سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اسپن گیند باز اجنتھا مینڈس نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

    مینڈس نے 19 ٹیسٹ میچز میں 70 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 87 ون ڈے میچز میں 152 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاسری لنکن گیند باز نے 39 ٹی 20 مقابلوں میں 60 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    34 سالہ کرکٹر نے اپنا آخری ون ڈے نیوزی لینڈ کیخلاف 2015 میں کھیلا تھا۔ بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی بار کیرم بال متعارف کرانے کا سہرا بھی ان کے سر ہے۔
    انہوں نے 2012 زمبابوے کیخلاف ٹی20 مقابلے میں 8 اسکور کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

    قبل ازیں اجنتھا مینڈس نے 2011 میں آسٹریلیا کے خلاف 4 اوورز میں 16 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں

  • ورلڈ پاپولیشن ڈے پر باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    ورلڈ پاپولیشن ڈے پر باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    آج لاہور میں ورلڈ پاپولیشن کے حوالے سے ایک تقریر کا انقاد کیا گیا جس میں معاشرے کے مختلف تبقات سے شرقت کی مزید جانیے اس ویڈیو میں

  • اتحاد اور اللہ پر بھروسہ رکھیں ، پاکستان کا شاہین 3 اسرائیل کو 12 منٹ سے پہلے تباہ کرسکتاہے ، دفاعی تجزیہ

    اتحاد اور اللہ پر بھروسہ رکھیں ، پاکستان کا شاہین 3 اسرائیل کو 12 منٹ سے پہلے تباہ کرسکتاہے ، دفاعی تجزیہ

    اسلام آباد : لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفٰی نے کہا ہے کہ پاکستان کا شاہین تھری 12منٹ سے بھی کم وقت میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفٰی کا کہنا ہے کہ شاہین تھری آواز کی رفتار سے 18گنا تیز ہے 27 اور 28کی رات کو پاکستان نے تو بات ہی نہیں کی انڈین ٹی وی نے بات اٹھائی کہ پاکستان نے شاہین تھری میزائل موو کر دیئے تھے، جس کے بعد آپ دیکھیں 28کی صبح اچانک دنیا حرکت میں آگئی اور ایک چیز جو ہم نے نوٹس نہیں کی کہ اسی صبح امریکا سے اسرائیل کو ایئر تھری تھرڈ میزائل شفٹ ہوئے۔

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفٰی اسرائیل کو ان میزائلوں کی ضرورت کیوں پڑی اس لئے پڑی کہ یہ جو میزائل ہے پاکستان کا ایک طرف تل ابیب کو دوسری طرف آئرلینڈ کو سب کو ہٹ کر سکتا ہے اس لیول پر جب بات چیت ہوتی ہے تو دنیا یہ نہیں دیکھتی کہ انٹینشن کیا ہے کیونکہ انٹینشن سے تو کبھی بھی تبدیلی ہو سکتی ہے پاکستان کسی بھی وقت یہ فیصلہ کرسکتا ہے کہ اس نے کس کو ہٹ اور کس کو ہٹ نہیں کرنا ہے وہ تو رینج دیکھتے ہیں اور رینج اس کا پہنچتا ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفٰی نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اسرائیل میں اس رات کو اور اس دن خوف و ہراس تھا او راس کا جو اسپانسر ہے امریکا اس کو بھی ڈر تھا کہ اگر پاکستان کو کوئی نقصان پہنچا تو پاکستان کہاں تک جا سکتا ہے اصل میں جو اسٹرٹیجک سوچ ہوتی ہے اس کے بہت سارے لیول ہیں مجھے نہیں پتہ کہ پاکستان کی منصوبہ بندی کیا ہے لیکن کیونکہ پاکستان کے پاس یہ دستیاب ہیں اور پاکستان کا جو بھی دشمن ہوگا جو بھی پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کرے گا تو پاکستان کو پھر اختیار ہو گا کہ وہ دشمن کے خلاف کارروائی کرے اور اسرائیل کے بارے میں اگر یاد ہو جب یہ ہوا پلوامہ کے بعد کا مسئلہ تو ہمارے سرکاری ذرائع نے بڑے دنوں بعد یہ بات کی کہ یہ منصوبہ بنا تھا کابل میں جس میں ’’را‘‘ اور ’’اسرائیل ‘‘ شامل تھے اور ایک بڑی طاقت بھی شامل تھی۔

    لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نے کہا کہ میں اس سے دو تین دن پہلے یہ بات کہہ چکا تھا کہ اس میں امریکا، اسرائیل اور بھارت شامل ہیں اس سے پہلے بھی یہ بات آن ریکارڈ ہے کہ بھارت کے اندر بھی اور کشمیر کی اندر بھی اسرائیلی آکر بیٹھے رہے ہیں تو کیا وہ یہاں پر جو ہمارے کشمیری مجاہدین ہیں ان کو ختم کرنے کے لئے آئے ہیں، میرا نہیں خیال یہ کہ پاکستان اور پاکستان کی جو لیڈر شپ ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتی ہے یا ان کو پتہ نہیں ہے کہ دنیا میں کون، کون پاکستان کا مخالف ہے، کس وجہ سے مخالف ہے اور کون ہے جو یہ راستے کی چٹان کو پاش، پاش کرنا چاہتا ہے اور کون ہے جس کو یہ پتہ ہے کہ اس چٹان کو پاش پاش کرنے سے پہلے ان کا اپنا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

  • بھارت سے "موت ” کے سامان کی اسمگلنگ میں ملوث پوسٹل نکلا ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    بھارت سے "موت ” کے سامان کی اسمگلنگ میں ملوث پوسٹل نکلا ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    سکھر:ایک طرف بھارت پاکستان کو مٹانے کے درپئے ہے تو دوسری طرف چند مفاد پرست افراد اپنے ذاتی مفاد پر قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے موت کا سامان منگوا رہے ہیں. پاکستان پوسٹل سروسز کے زیر نگرانی مضر صحت بھارتی گٹکا اسمگل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    سکھر سے پاکستان ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز نے بھارتی گٹکے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی جو پاکستان پوسٹل سروسز کے پارسل میں موجود تھا۔ریلوے حکام کے مطابق مضر صحت نشہ آور بھارتی گٹکے اور چھالیہ کی بڑی کھیپ مسافر ٹرین سے برآمد ہوئی۔ پاکستان پوسٹل سروس کے پارسلز کی صورت میں نشہ آور گٹکے بلوچستان سے سندھ اسمگلنگ کیے جارہے تھے۔

    پاکستان ریلوے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اکبر ایکسپریس میں شامل پاکستان پوسٹل سروس کے ڈبے کی تلاشی کے دوران گٹکے اور چھالیہ برآمد ہوئی جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے جبکہ ریلوے پولیس نے اسمگلنگ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

    دوسری طرف حکام نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹل سروس کی غیر قانونی اشیا کی ترسیل میں ملوث ہونے کی تحقیقات کرائی جائے گی۔ پوسٹل سروس اپنا سامان بغیر کسی تلاشی کے مسافر ٹرین کے ذریعے پارسل کرتی رہی ہے۔

  • سعودی عرب :ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل کی چھت کا ایک حصہ گرگیا ، جانی جان سے محفوط رہے

    سعودی عرب :ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل کی چھت کا ایک حصہ گرگیا ، جانی جان سے محفوط رہے

    ریاض:سعودی عرب سے حادثے کی خبر نے حاجیوں کے ورثا کو پریشان کردیا . اطلاعات کے مطابق کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ جدہ کے حج ٹرمینل کی چھت کا ایک حصہ گر گیا۔عرب میڈیا کے مطابق جدہ ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل کی چھت کا ایک حصہ گر گیا، چھت گرنے کے وقت اتفاقی طور پر وہاں کوئی حاجی موجود نہیں تھا۔

    دوسری طرف ریاض سے محکمہ شہری ہوا بازی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل کے تجارتی علاقے کی چھت کا ایک حصہ گرا ہے، واقعہ کے وقت تجارتی علاقے میں کوئی حاجی نہیں تھا اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

  • سوئمنگ پول میں ڈوب کر بچے کی موت: ٹرینرز گرفتار

    سوئمنگ پول میں ڈوب کر بچے کی موت: ٹرینرز گرفتار

    کراچی :سکول کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے کم عمر لڑکے کی تدفین کردی گئی جبکہ پولیس نے قتل بالسبب کے الزام میں 2 انسٹرکٹر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اسکول کے سوئمنگ پول میں بچے کی موت کے بعد واقعہ کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

    کراچی سے پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے متوفی عثمان کے والد ذیشان احمد درانی کی مدعیت میں دفعہ 322 (قتل بالسبب) کے تحت ایف آئی آر درج کرتے ہوئے 2 انسٹرکٹر کو گرفتار کرلیا۔ڈاکٹر روتھ فاؤ سول ہسپتال کراچی میں بچے کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، جس کے بارے میں پولیس سرجن ڈاکٹر قرار احمد عباسی نے تصدیق کی کہ بچے کی موت ڈوبنے سے ہوئی۔

  • وزیر مملکت شہریار آفریدی نے  مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرکے بھارت کو کیا پیغام دیا کہ کھلبلی مچ گئی

    وزیر مملکت شہریار آفریدی نے مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرکے بھارت کو کیا پیغام دیا کہ کھلبلی مچ گئی

    مانچسٹر: پاکستان کشمیریوں کے لیے آخری حد تک جائے گا اور پھر ایسے ہی ہورہاہے وزیراعظم کے ساتھی اور کشمیریوں سے بہت زیادہ محبت رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت شہریار آفریدی نے مقبوضہ کشمیر کی تشویش ناک صورت حال کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پریس کانفرنس کی۔

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے یورپ آئے ہیں۔شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی سے کشمیر پر آواز بلند کرنے کی درخواست کرتا ہوں، ہندوستان میں 12 بھارت مخالف تحریکیں چل رہی ہیں، مودی نے کشمیر پر قابض ہو کر اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار دی ہے۔

    مانچسٹر سے ذرائع کے مطابق وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اگر جنگ ہوئی تو یہ دو ملکوں کے درمیان نہیں ہوگی بلکہ اس میں چین سمیت کئی ملک لپیٹ میں آئیں گے۔ آج عالمی میڈیا کشمیر پر ڈاکیومنٹری بنا رہا ہے، پاکستانی قوم بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کو تیار ہے۔

  • پارلیمنٹ معطل ، ممبران کا مستقبل خطرے میں ، اپوزیشن خوش

    پارلیمنٹ معطل ، ممبران کا مستقبل خطرے میں ، اپوزیشن خوش

    لندن:ملک میں سیاسی بے چینی کی وجہ سے پارلیمنیٹ کو معطل کرنا پڑ گیا اطلاعات کے مطابق ملکہ برطانیہ نے وزیر اعظم بورس جانسن کی درخواست پر 5 ہفتوں کیلئے برطانوی پارلیمنٹ کو معطل کرنے کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے ملکہ برطانیہ سے 11 ستمبر سے شروع ہونے والے برطانوی پارلیمنٹ کے سیشن کو معطل کرنے کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ ملکہ الزبتھ دوئم پارلیمان سے اپنا خطاب 14 اکتوبر تک مؤخر کردیں۔

    دوسری طرف اس فیصلے سے متعلق برطانیہ کے سرکردہ سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بورس جانسن پارلیمانی منظوری کے بغیر یورپی یونین سے بغیر کسی معاہدے کے علیحدہ ہونا چاہتے ہیں لیکن بورس جانسن کا کہنا ہے کہ 14 اکتوبر کے بعد بھی ارکان پارلیمان کے پاس نو ڈیل بریگزٹ پر بحث کیلئے کافی وقت ہوگا۔