Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی بارش سے کرچی کرچی ہوگیا، نشیبی علاقے زیرآب، ایک شخص جاں بحق

    کراچی بارش سے کرچی کرچی ہوگیا، نشیبی علاقے زیرآب، ایک شخص جاں بحق

    کراچی : مون سون کی بارشوں نے ابھی تک کراچی کو اپنے حصار میں لے رکھا ہے. اطلاعات کےمطابق جمعرات کی صبح تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری تھا، جبکہ بارش کے باعث کورنگی میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    کراچی سے ذرائع کےمطابق بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ دفاتر سے گھر جانے والے افراد کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    کراچی سے آنے والی خبروں کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں صدر، گارڈن، ناظم آباد، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، سرجانی، نارتھ کراچی، کورنگی، لانڈھی، اورنگی، گلزار ہجری، گلستان جوہر سمیت دیگر حصوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ادھر بارش کے باعث کورنگی مہران ٹاؤن میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

  • شہید سراج رئیسانی کے بیٹے نے بھارت کو دھمکی دیدی

    شہید سراج رئیسانی کے بیٹے نے بھارت کو دھمکی دیدی

    کوئٹہ: شہید سراج رئیسانی کے بیٹے نواب زادہ جمال خان رئیسانی نے بھارت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں تو سرخ پسند ہے، پھر چاہے وہ خون ہو یا رنگ ہو.

    تفصیلات کے مطابق نواب زادہ جمال خان رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویڑ پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ "ستر سال میں پاکستان کو ختم کرنے کیلئے دشمنوں نے کئی سازشیں کیں، اس کو ناکام بنانے میں پاکستان کی عوام نے اہم کردار ادا کیا اور ابھی بھی پاکستان کی عوام دشمن کو کاری ضرب لگانے کیلئے تیار ہے۔ ہمیں متحد ہونا ہے، امن ہو یا جنگ ہو، پاک فوج کے سنگ ہو، ہمیں تو سرخ پسند ہے، خون ہو یا رنگ ہو”.

  • جاہلیت کے آثار باقی ، دیوتاؤں کے بھینٹ چڑھائے جانے والے بچوں کی اجتماعی قبریں دریافت

    جاہلیت کے آثار باقی ، دیوتاؤں کے بھینٹ چڑھائے جانے والے بچوں کی اجتماعی قبریں دریافت

    پیرو: جاہلیت کی رسومات کے نشانات آج بھی باقی ، جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں چیموز دیوتاؤں کے بھینٹ چڑھائے جانے والے بچوں کی قدیم اجتماعی قبریں دریافت ہوگئیں۔عالمی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیرو کے دارالحکومت لیما کے ساحلی علاقے ہونیچوکو میں 227 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جن کی عمریں 5 سے 14 برس تھیں۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پہلے بھی ایسی ہی خبریں گردش کرتی رہی ہیں، گزشتہ برس پیرو کے دو مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 200 بچوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی تھیں۔ماہرین نے بتایا کہ جب کھدائی کی گئی تو بعض بچوں کی لاشوں کے بال اور کھال موجود تھے۔


    پیرومیں قتل ہونےوالے ان بچوں کے بارے میں ماہرین آثار قدیمہ نے بتایا کہ بچوں کو برساتی موسم میں قتل کیا گیا اور دفن کرتے وقت ان کے چہرے سمندر کی جانب موڑ دے گئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچوں کو ’چیموز کے خداؤں کو خوش کرنے کے لیے بھینٹ‘ چڑھایا گیا۔

    ذرائع کے مطابق چیموز کے باشندے پیرو کے شمالی ساحلی علاقے میں برسوں سے رہائش پذیر ہیں اور خطے کی انتہائی طاقتور ثقافت کے حامل ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ انکائی نے 1200 سے 1400 کے درمیان قبضہ کیا اور اس کے بعد اسپین نے حملہ کرکے خطے کو فتح کیا۔انکائی کے باشندے چاند کو خدا مانتے تھے۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون؟ بریکنگ نیوز آگئی

    قومی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون؟ بریکنگ نیوز آگئی

    لاہور (اے پی پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سپورٹس سٹاف کی تلاش کےلئے پینل تشکیل دیدیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز سمیت سپورٹس سٹاف کی تلاش کےلئے 5 رکنی پینل تشکیل دے دیا ہے۔ 5 رکنی پینل میں سابق کپتان اور کوچ انتخاب عالم، سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر بازید خان، اسد علی خان، وسیم خان ( چیف ایگزیکٹو پی سی بی) اور ذاکر خان (ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ) شامل ہیں۔ یہ پینل ٹیم منیجمنٹ کےلئے درخواست گزاروں کے انٹرویوز کرے گا۔ ہیڈکوچ اور باﺅلنگ کوچ کےلئے امیدواروں کے انٹرویوز جمعرات کو ہوں گے۔ پینل کی جانب سے امیدواروں کے نام فائنل ہوتے ہی پی سی بی کی جانب سے اعلان کر دیا جائے گا۔

    بیٹنگ کوچ کے امیدوار کا انٹرویو ہیڈ کوچ کا نام فائنل ہونے کے بعد ہوگا۔ پی سی بی انٹرویوز کےلئے فائنل کیے گئے امیدواروں کے نام جاری نہیں کرے گا۔

  • کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا، سکولوں میں چھٹی کا اعلان

    کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا، سکولوں میں چھٹی کا اعلان

    شہر قائد میں طوفانی بارش شروع ہوتے ہی متعدد علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں بارشوں کا سلسلہ جمعرات کی رات تک جاری رہے گا،تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوتے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ متعدد علاقوں میں 5 گھنٹے بعد بجلی بحال ہوئی ،لیاقت آبادکےمختلف حصوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے،اورنگی ٹاؤن،ملیر،گلشن اقبال اوربفرزون کےعلاقے بجلی سے محروم ہیں،ملیرشادمان ٹاؤن اورگردونواح میں بجلی غائب ہے،ماڑی پور،مسرورکالونی اورنواحی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں ،

    کراچی میں کراچی میں طوفانی بارش سےنظام زندگی درہم برہم ہو چکی ہے،نارتھ کراچی،ناظم آباد،نارتھ ناظم آباداورسرجانی ٹاؤن میں تیزبارش ہوئی ہے،ملیر،گڈاپ،قائدآباد،شارع فیصل اورناگن چورنگی میں موسلادھاربارش ہوئی ہے،فیڈرل بی ایریا،لیاقت آباد، نیو کراچی ،اورنگی ٹاؤن اوربلدیہ میں بھی بارش ہوئی ہے ،کراچی میں موسلادھاربارش کےباعث بیشترشاہراہیں تالاب بن گئیں ،

    کراچی میں شدید بارش کے باعث شاہراہ فیصل پربارش کاپانی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، اولڈسٹی ایریامیں بارش کاپانی جمع ہونےسےٹریفک کانظام متاثرہوا ہے، نارتھ کراچی اورناگن چورنگی کےاطراف بارش کاپانی جمع ہونے سے بیشترگاڑیاں پھنس گئیں.

    بارش کے باعث پرائیویٹ اسکولزکی نمائندہ تنظیموں نے کل کراچی میں اسکولزبندرکھنےکااعلان کر دیا ہے، آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کراچی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کےتمام نجی اسکولزکل بندرہیں گے، اسکولزبندرکھنےکافیصلہ بارش کےباعث کیاگیا ،سندھ حکومت نےتاحال سرکاری اسکول بندکرنےکااعلان نہیں کیا

  • ایل ڈی اے افسران و ملازمین جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے

    ایل ڈی اے افسران و ملازمین جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے

    ایل ڈی اے افسران و ملازمین جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران وملازمین جمعہ 30اگست2019ءکو دن 12بجے کشمیر کاز کے لئے اظہار یکجہتی کریں گے۔ اس موقع پر ایل ڈی اے کے زیر انتظام چلنے والے چھ سکولوں میں مسئلہ کشمیر کے موضوع پر سیمینار ز منعقد ہوں گے۔

    دوسری جانب لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے شہریوں سے براہ راست رابطے اور ان کی شکایات ذاتی طور پر وصول کرنے کافیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے خصوصی وٹس ایپ نمبر جار ی کردیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل وٹس ایپ نمبر03228888283 کے ذریعے شہریوں کی شکایات وصول کریں گے اور وٹس ایپ کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر شکایات/تجاویز کنندگان کو ذاتی طور پر کال بیک بھی کریں گے۔شہری سڑکوں کی حالت،ایل ڈی اے کی حدود میں تجاوزات،غیر قانونی تعمیرات ،غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں،پلاٹوں پرناجائز قبضے اور پرائیویٹ رہائشی سکیموں سے متعلق اپنی شکایات ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کو وٹس ایپ کر سکتے ہیں۔شکایت کنندگان کے نام ،پتہ ٹیلی فون نمبر اور دیگر تفصیلات صیغہ راز میں رکھی جائیں گی۔شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی حقیقی شکایات کے ساتھ دستیاب ثبوت بھی وٹس ایپ کے ذریعے ارسال کریں

  • فضائی حدود بند کرنے کی تجویز پر کابینہ کی اکثریت متفق نہیں،وفاقی وزیر ہوا بازی کا انکشاف

    فضائی حدود بند کرنے کی تجویز پر کابینہ کی اکثریت متفق نہیں،وفاقی وزیر ہوا بازی کا انکشاف

    وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اگر فضائی حدود بند کرنے کافیصلہ ہوگا تو آگاہ کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا،پاکستان کو سفارتی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں،وزیراعظم عمران خان پوری دنیا میں کشمیریوں کی آواز اٹھا رہے ہیں ،پاکستان کو سفارتی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں،وزیراعظم نے ہر جمعہ کوکشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےعزم کااظہار کیا،مسئلہ کشمیر پر ہر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بات ہوگی،

    وفاقی وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بند کرنے کی تجویز پر کابینہ کی اکثریت متفق نہیں!،کابینہ میں بہت سی باتیں ہوتی ہیں لیکن ان باتوں کا باہر میڈیا میں آنا درست نہیں ۔ کابینہ میں بھی کچھ ہاکس موجود ہیں .

    واضح رہے کہ فروری کےبعد پہلی مرتبہ نریندر مودی نے پاکستانی فضائی حدود ماہ اگست میں استعمال کی ہے، کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کا خصوصی طیارہ ایئر انڈیا ون پاکستانی فضائی حدود سے گزرا ہے، ایئرانڈیاون نے لاہور کی فضائی حدود سے پرواز کرتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھا،ایئرانڈیاون نےمقامی وقت کےمطابق دوپہر12بجکر12منٹ پردہلی سےاُڑان بھری، بھارتی وزیراعظم کا طیارہ ڈیڑھ سے 2 گھنٹےتک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا،

    مقبوضہ کشمیر میں مسلسل تین ہفتے سے کرفیو،کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر پاکستانی عوام، تاجروں، سماجی تنظیموں‌ اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ انڈیا کیلئے فوری طور پر پاکستان کی فضائی حدود بند کر دی جائیں تاکہ ان کی ایئر لائنز کو شدید نقصان سے دوچار کیا جاسکے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر انڈیا کی طرف سے کسی قسم کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جائے تو 27 فروری جیسا بھرپور جواب دیا جائے.عوام کی طرف سے بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کیلئے حکومتی عہدیداران نے بھی سر جوڑ لئے ہیں اور بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا گیا ہے، حکومت کی طرف سے آئندہ چند دنوں‌ میں اہم فیصلوں کی توقع ہے،

    بھارتی وزیر سول ایوی ایشن ہردیپ سنگھ پوری نے راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو 548 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے.

  • شہبازشریف مشکل میں، نواز شریف سے جیل میں ملیں یا شاہد خاقان عباسی سے

    شہبازشریف مشکل میں، نواز شریف سے جیل میں ملیں یا شاہد خاقان عباسی سے

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کل جمعرات کو سابق وزیراعظم نواز شریف یا شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کل جمعرات کو اسلام آباد جائیں گے اور اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، شہباز شریف کا اسلام آباد جانا ڈاکٹر کی اجازت سے مشروط ہے، شہباز شریف اگر اسلام آبا دگئے تو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کرین گے جنہیں نیب نے گرفتار کر رکھا ہے.

    شہباز شریف، حمزہ، مریم،رانا ثناءاللہ کے مقدمات کی سماعت کرنیوالے ججز کا ہوا تبادلہ

    مسلم لیگ ن کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ڈاکٹرز نے اجازت دی تو وہ جمعرات کواسلام آباد آئیں گے۔ ان کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کا امکان ہے اور اپوزیشن کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔

    اگر شہباز شریف اسلام آباد نہ گئے تو کوٹ لکھپت جیل میں انکی نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے، نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہین،نواز شریف سے ملاقات کا دن جمعرات کو مقرر ہے،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفت پر صحت کی سنگین صورتحال سے دوچار شخص سے علاج چھیننا قتل کی سازش ہے نوازشریف کو ایمبولنس دینے سے انکار کی خبر انتقام کا واضح ثبوت ہے ،نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھا

  • کشمیر یوتھ الائنس کی نوجوانوں کو چیئرنگ کراس ریلی میں شرکت کی دعوت

    کشمیر یوتھ الائنس کی نوجوانوں کو چیئرنگ کراس ریلی میں شرکت کی دعوت

    لاہور: سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان نے وزیراعظم پاکستان کی قوم کو دی گئی کال پر جمعہ والے دن نوجوانوں کو 11:45 منٹ پر چیئرنگ کراس لاہور بلایا ہے تاکہ یک زبان ہوکر کشمیر کیلئے آواز بلند کرسکیں۔ کشمیر یوتھ الائنس اس مہم میں بھرپور حصہ لے رہی ہے، لاہور کے نوجوانوں، طلباء اور سول سوسائٹی سے گزارش ہے کہ اسے لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ بنائیں تاکہ دنیا کو پیغام ملے کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ارسلان ساجد
    چیئرمین
    کشمیر یوتھ الائنس

    رضی طاہر
    سیکرٹری جنرل
    کشمیر یوتھ الائنس

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی میڈیا پر حملہ کردیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی میڈیا پر حملہ کردیا

    واشنگٹن : امریکی میڈیا پھر ڈونلڈ ٹرمپ کی زد میں آگئے ، اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی میڈیا پر ایک بار پھر برس پڑے اور تمام ٹی وی چینلز اور اخبارات کو چھوٹا قرار دیا۔

    ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے گلہ کیا کہ سارا امریکی میڈیا ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے لیے نہیں بلکہ امریکی قوم کے لیے انتخابات جیتنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا وقت آگیا ہے کہ امریکی قوم اپنے لیے ابلاغ کے نئے ذرائع تلاش کرے۔

    ارمریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی میڈیا قوم کے مفاد کے لیے کام نہیں کر رہا، اور قوم کو ذرائع ابلاغ کے نئے آؤٹ لیٹس تلاش کرنے ہونگے۔