گجرات (طارق محمود سے) گجرات کے محلہ اسلام نگر میں پانی میں ڈوب کر دو بچوں کی ہلاکت کے خلاف اور شہر بھر میں ناقص صفائی کے انتظام، کارپوریشن گجرات کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر خفصہ رانی کی بے حسی کے خلاف یونین کونسل 1 اسلام نگر کے ممتاز سیاسی رہنما مسلم لیگ ق کے سٹی صدر محمد حنیف حیدری، سنئیر صحافی طارق بشیر بٹ ، کاشف رضا حیدری، محمد احسان بھٹی کونسلر اور دیگر قائدین کی قیادت میں اسلام نگر سے چوک جی ٹی ایس چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں مرد و خواتین اور بچوں نے بھی شمولیت کی ، ریلی نے جی ٹی ایس چوک میں دھرنا دیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محمد حنیف حیدری سٹی صدر ق لیگ نے کہا انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے میری یونین کونسل میں دو معصوم بچے ڈوب کر مر گئے ہیں ضلعی انتظامیہ سے کوئی بھی ان کی دادرسی کے لیے نہیں آیا نہ ہی کسی نے ان کا پتہ لیا ہے میرا وزیراعلی پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ ہے کہ گجرات کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر حفصہ رانی کو فوراً یہاں سے تبدیل کیا جائے اور اسے علاقہ غیر میں بھیجا جائے ، ریلی کے دوران لوگوں نے ایڈمنسٹریٹر خفصہ کنول کے خلاف سخت نعرہ بازی کی لوگوں نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر خفصہ رانی کے تبادلے کے مطالبے درج تھے۔ احتجاج پر امن رہا اور بعد میں عوام منتشر ہو گئے۔
Author: +9251
-

ملک کی 85فیصد دیہی آبادی ہیلتھ انشورنس پالیسی سے محروم….کس ملک میں
دنیا میں ایک ملک ایسا بھی ہے جس کی 85فیصد دیہی آبادی کے پاس ہیلتھ انشورس پالیسی نہیں ہے۔
لیڈیز ٹوائلٹ سے متعلق عدالت میں ایسی حیران کن رپورٹ آ گئی کہ سن کر آنکھیں کھلی رہ جائیں
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’ملی مین‘ نامی فرم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی کل آبادی میں صرف 44فیصد لوگوں کے پاس ہی ہیلتھ انشورنس پالیسی ہے۔ جبکہ دیہی آبادی میں یہ شرح 85فیصد تک ہے۔’ملی مین‘ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کا ہیلتھ کیئر سسٹم دنیا کے 190 ممالک میں سے 112ویں نمبر ہے۔ بھارت کے زیادہ ترشہری علاج معالجہ کے لیے گھریلو آمدنی اور بچت پر انحصار کرتے ہیں یاہسپتال کے بلوں کی ادائیگی کرنے کے لیے قرض لیتے ہیں۔ نتیجتاً مہنگے علاج کے سبب ہر سال غربت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت اپنا بہت زیادہ خرچ دفاع پر کرتا ہے جس سے خطے کا امن داﺅ پر لگ چکا ہے۔ گذشتہ ماہ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی عدالتوں میں خواتین کے لیے بیت الخلاء کی سہولت نہیں ہے۔
-

ٹرمپ کا دوبارہ ثالثی کی بات کرنا مودی سرکار کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ایک بارپھر ثالثی کاموقف دہرایا ہے، یہ بھارت کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے کہاکہ مودی نےٹرمپ کوبتانےکی کوشش کی کشمیرکےحالات درست ہیں، ٹرمپ نےکہامعاملہ دوطرفہ ہےتو70سال سے حل کیوں نہیں ہوا، انہوں نے کہاکہ بھارت دنیاکی توجہ ہٹانےکیلئےکوئی ڈرامہ کرسکتاہے، بھارت کوواضح پیغام دیتےہیں ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑےہیں، ہرہفتےکشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی کیاجائےگا، جمعہ کو12سےساڑھے12بجےتک قوم نکلے گی،
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیراعظم نےقوم کوصورتحال سے آگاہ کیا، مودی نےکشمیرکےمعاملے پرتاریخی غلطی کی ہے، مودی کی پالیسی آرایس ایس کانظریہ ہے،
-

کشمیر توجہ چاہتا ہے کے عنوان سےسیمینار کراچی میں 30 اگست کو ہوگا
کراچی: کشمیر توجہ چاہتا ہے کے عنوان سے کراچی میں سیمینار 30 اگست کو ہوگا.
تفصیلات کے مطابق کشمیر یوتھ الائنس اور جاگ کراچی کے زیراہتمام کشمیر توجہ چاہتا ہے کے عنوان سے کراچی میں سیمینار 30اگست کو ہوگا۔ جس کی صدارت صدر پریس کلب کراچی امتیاز خان فاران کریں گے جبکہ اینکرپرسن سلمان مرزا، سینئر صحافی برائے امور جنگ فیض اللہ خان اور سید فواد رضا بھی گفتگو کریں گے۔ سیمینار وفاقی اردو فیڈرل یونیورسٹی کے بالمقابل جاگ کراچی کے ہیڈ آفس ٹوپرا پلازہ، گلشن اقبال کراچی میں منعقد ہوگا۔
-

قوم ہر ہفتہ نصف گھنٹہ کام روک کر کیا کرے؟ وزیر اعظم عمران خان نے دی اہم تجویز
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر ہفتےساری قوم کشمیریوں کیلیے نکلے گی ، آدھا گھنٹا کشمیریوں کیلیے وقف کرنا ہو گا، اسکول ہو،کالج ہو،دفترہو،جوجہاں بھی ہو وہ کشمیریوں کے لیے باہرنکلے گا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کیلیے جمعے کو 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک سرکاری دفاتر میں کام روکیں اور نکلیں ، انہوں نے کہاکہ کیا بڑے بڑے ممالک صرف اپنی تجارت دیکھیں گے، دونوں ممالک کے پاس نیوکلیئرہتھیارہیں،یہ جنگ کوئی نہیں جیتے گا، دنیا ہمارے ساتھ ہویا نہیں ہم آخری حد تک جائیں گے،
واضح رہے کہ عمران خان نے قوم سے خطاب میں بھارتی وزیر اعظم اور بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا ہے کہ کشمیر پر فیصلہ کن موڑ آ گیا ہے، کشمیریوں کی ہر ممکن مددوحمایت کرنا ہو گی،
-

روس: دھماکے کے بعد تابکاری مادے کا اخراج
روس میں رواں مہینے کے آغاز میں فوجی یونٹ میں بم دھماکے کے بعد علاقے میں تابکاری مادے کا اخراج ہوا ہے۔
روس اور امریکہ آمنے سامنے ، روس نے دور میزائل تجربات کرکے پیغام دے دیا
روس کے محکمہ موسمیات روشے ڈرومٹ نے کہا ہے کہ سیوروڈ ونسک شہر میں واقع فوجی یونٹ میں دھماکے کے بعد علاقے میں تابکاری کے بادل دیکھے گئے۔ دھماکے کے بعد بننے والا بادل مختلف آئسوٹوپک پر مشتمل تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق علاقے میں تابکاری کی سطح مختصر وقت کے لئے بلند ہوئی اور اس کے بعد دوبارہ معمول پر آ گئی ۔
یاد رہے کہ دھماکے کی وجہ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور روسی میڈیا میں شائع ہونے والی بعض خبروں میں دھماکے کے بعد علاقے میں جوہری اخراج کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی تھیں۔
-

"کشمیر کو ہٹلر سے آزاد کروایا جائے” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
اسلام آباد: سوشل میڈیا کے صارفین نے بھارتی وزیراعظم نریند مودی کو ہٹلر سے تشبیع دیدی. "کشمیر کو ہٹلر سے آزاد کروایا جائے” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا.
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے صارفین کشمیریوں کی آواز بن گئے. ٹویٹر پر "کشمیر کو ہٹلر سے آزاد کروایا جائے” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا. ٹویٹر صارفین نے نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ظالم حکمران ہٹلر سے تشبیع دیدی. صارفین کی جانب سے کشمیریوں پر اٹھانے والے ظلم کی سخت تردید کی گئی. ساتھ ہی نریندر مودی کو وارننگ دی گئی کہ کشمیریوں پر ظلم فوری طور پر روکا جائے نہیں تو اس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے. نریندر مودی کو نہ صرف پاکستانیوں نے بلکہ بھارت کے کئی شہریوں نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا.
واضح رہے کہ کشمیر میں 22 روز سے کرفیو نافذ ہے جہاں بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہی ہے.
-

ریاست جموں و کشمیر، بھارتی کرفیو کے باوجود فوج کے خلاف نفرت اور پتھر بازی عروج پر
ریاست جموں و کشمیر میں بھارتی کرفیو کے باوجود فوج کے خلاف نفرت اور پتھر بازی عروج پر ہے۔ ضلع اننت ناگ میں لوگوں نے ایک واقعہ ٹرک کو فوجی گاڑی سمجھ کر پتھراﺅ کیا جس سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار
پولیس کے مطابق بیج بہاڑہ کے رہائشی نور محمد ڈار کے ٹرک کو لوگوں نے غلطی سے سیکورٹی گاڑی سمجھ کر انھیں پتھروں سے نشانہ بنایا۔ اس پتھر بازی میں ڈار کو سر میں چوٹ لگی ۔ انھیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔دریں اثنابھارتی حکومت ابھی بھی اس بات پر مصر ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر ہیں۔ لیکن کانگریس نے بھارتی حکومت کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ حکومت نے کانگریس کے وفد کو سری نگر جانے سے روک دیا تھا۔
-

دنیا ساتھ دے یا نہ دے کشمیر کیلئے آخری حد تک جائیں گے، وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر پالیسی پرفیصلہ کن موڑ آ گیا ہے، بھارت میں بھی بےروزگاری سمیت دیگرمسائل ہیں، افغانستان میں امن عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، جب حکومت سنبھالی توکوشش تھی کہ سب کے ساتھ دوستی کریں، قوم کوبتاناچاہتاہوں کہ آج تک کیاکیااورآئندہ کیاکرنا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ باتیں انہوں نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کیں، ان کے خطاب سے قبل قومی ترانہ پڑھا گیا، وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ بھارت کوکہا تھا کہ ایک قدم بڑھائیں ہم دوقدم بڑھائیں گے، بی جے پی کی انتخابی مہم مسلمان اورپاکستان مخالف تھی، مسئلہ کشمیر پرقوم کواعتماد میں لینا چاہتا ہوں، ہم مذاکرات کی بات کرتےہیں اوربھارت کوئی اور بات شروع کر دیتا ہے، بی جےپی کی انتخابی مہم مسلمان اورپاکستان مخالف تھی،
عمران خان نے کہاکہ بھارت نےپاکستان کوبلیک لسٹ کرانےکی کوشش کی، بھارت نےپاکستان پردہشتگردی کےالزام لگائے، بھارت نےسیکولرازم کوختم کردیا، بھارت نے5اگست کوبتادیاکہ یہ ملک صرف ہندوؤں کاہے، بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان دیوالیہ ہو جائے، بھارت نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوشش کی ، جب تک آپ کوپتہ نہ ہوکہ آپ کادشمن کیاکررہاہےتب تک آپ کچھ نہیں کرسکتے، آرایس ایس پرماضی میں بھارت کی اپنی حکومت نےپابندی لگائی، بھارت نے اپنے آئین کی خلاف ورزی کی اور سیکولرازم بھی ختم کردیا، بھارت نے کشمیر میں اضافی فوج بھجوای اور کشمیر کو بھارت کاحصہ بنا دیا، مودی سےکشمیرمیں بڑی غلطی ہوئی،تکبرنےبڑےبڑےحکمرانوں کوتباہ کردیا، اگرکوئی اقلیتوں کےساتھ زبردستی کرتاہےتویہ ہمارانظریہ نہیں، بھار ت نے کشمیر کو اپناحصہ بنا کر عالمی اداروں کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی، مودی کہتا ہے ہندوستان صرف ہندووں کاہےباقی سب دوسرے درجےکےشہری ہیں ، آرایس ایس 1925 میں بنی ، مودی اس کے لائف ممبر ہیں ، ہمیں اطلاع مل چکی تھی کہ بھارت آزاد کشمیر میں حملہ کرنا چاہتا تھا، ہم نے مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ دنیا بھر میں اٹھا دیا، انسانی حقوق کی تنظیموں نے کشمیریوں کے حق میں مظاہرے کیے ،
انہوں نے کہاکہ مودی سےکشمیرمیں بڑی غلطی ہوئی،تکبرنےبڑےبڑےحکمرانوں کوتباہ کردیا، ساری قوم کشمیریوں کےساتھ کھڑی ہے، مودی کے اقدامات کے بعد ہم نے یک دم مسئلہ کشمیر کو عالمی ایشو بنادیا ، دنیا کے مختلف ممالک کوکشمیرکی صورت حال سے آگاہ کروں گا، دنیا میں کشمیریوں کاسفیربنوں گا،دنیا بھرکی میڈیا میں کشمیرکا معاملہ اٹھاؤں گا، ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، اگربعض مسلمان حکومتیں کسی مجبوری ،تجارت کی وجہ سے ساتھ نہیں توآیندہ ہونگی، ہم دنیاکوبتائیں گےکہ مقبوضہ کشمیرمیں 80 لاکھ لوگوں کیساتھ کتنا ظلم ہورہا ہے، میں ذمے داری لیتا ہوں کہ کشمیرکے مسئلے کومیں اٹھاؤں گا، ہماری فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کابھرپورجواب دینےکےلیےتیارہے، ملکی میڈیاکاکشمیرکےمعاملےکوبہترین اندازمیں اجاگرکرنےپرمشکورہوں،
وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ ہمیں ایک ہوکرکشمیریوں کوپیغام دینا چاہیے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں، میں ذمے داری لیتا ہوں کہ کشمیرکے مسئلے کومیں اٹھاؤں گا، ہم دنیاکوبتائیں گےکہ مقبوضہ کشمیرمیں 80 لاکھ لوگوں کیساتھ کتنا ظلم ہورہا ہے، اگربعض مسلمان حکومتیں کسی مجبوری ،تجارت کی وجہ سے ساتھ نہیں توآیندہ ہونگی، دنیا کو پیغام دینا ہے ،پاکستان کی عوام اور حکومت کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں ، کشمیر کی آزادی تک ہم پیچھےنہیں ہٹیں گے، مغربی میڈیامیں بھارت پرکبھی تنقیدنہیں ہوئی مگرآج ہورہی ہے، ہر ہفتےساری قوم کشمیریوں کیلیے نکلے گی ، آدھا گھنٹا کشمیریوں کیلیے وقف کرناہوگا، کشمیریوں کیلیےجمعےکو12بجے سےساڑھے12بجے تک سرکاری دفاتر میں کام روکیں اور نکلیں ، کیا بڑے بڑے ممالک صرف اپنی تجارت دیکھیں گے، دونوں ممالک کے پاس نیوکلیئرہتھیارہیں،یہ جنگ کوئی نہیں جیتے گا، دنیا ہمارے ساتھ ہویا نہیں ہم آخری حد تک جائیں گے،
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں 80 لاکھ عوام کرفیو میں رہ رہے ہیں ، یہ مسئلہ اگر جنگ کی طرف چلا گیا تو یاد رکھیں دونوں ملکوں کے پاس نیوکلیئر ہتھیار ہیں، جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملے گی ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے دنیا کو بتانا ہے کہ کشمیر کے ساتھ کیا ظلم ہورہا ہے ، وقت ثابت کرے گا کہ ہندوستان نے جو تکبر میں آکر کیا وہ غلط کیا، اقوام متحدہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ سوا ارب مسلمان آپکی طرف دیکھ رہے ہیں، کیا یہ بڑے بڑے ملک اپنی مارکیٹس کی طرف دیکھتے رہیں گے ؟
-

حکومت آصف زرداری کو قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، بلاول بھٹو نے ایسا کیوں کہا؟ اہم خبر
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو کوئی سزا نہیں ہوئی، عمران خان نے اپنے مخالفین کو بغیرسزا کے قید کررکھا ہے، نیازی فاشسٹ ہے،جومیڈیا اورجمہوریت پرحملہ کررہا ہے، نیازی مخالفین کی خواتین کوبھی گرفتارکررہا ہے، عمران کی بھول ہے اسے اندازہ نہیں کہ پیپلز پارٹی ہر آمر سے ٹکرائی ہے، پیپلزپارٹی ایوب خان،یحیٰ خان،ضیا اورمشرف کوبھگایا یہ کٹھ پتلی کیا چیزہے، فاشسٹ نیازی نے میڈیاکا قتل ،جمہوریت پرحملہ اورانسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری ہیں، پیپلز پارٹی فاشزم کا مقابلہ کرنا جانتی ہے،
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت آصف زرداری کوطبی سہولیات نہ دے کرقتل کرنےکی کوشش کررہی ہے، نیازی کوکشمیر پر سودے بازی نہیں کرنے دیں گے، نیازی کا ہردعویٰ جھوٹا نکلا،ہر بات پر یو ٹرن لیا، ہم نیازی کوکشمیر پر سودے بازی نہیں کرنے دیں گے، عمران خان نے ٹرمپ سے مل کرکشمیرپرسودے بازی کی، ہم عمران خان کو ہر سطح پر بے نقاب کریں گے، حکومت مجھے،میری پارٹی اور خاندان کو دباؤ میں ڈالنے کی کوشش کررہی ہے،
