Baaghi TV

Author: +9251

  • جمنا ویلفیئر سوسائٹی کی اظہار یک جہتی کشمیر، میٹرک پاس بچوں میں انعامات تقسیم کی پروقار تقریب

    جمنا ویلفیئر سوسائٹی کی اظہار یک جہتی کشمیر، میٹرک پاس بچوں میں انعامات تقسیم کی پروقار تقریب

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) جمنا ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے میٹرک پاس کرنے والے ہونہار طلبا و طالبات کے لیے عزازی تقریب اور جشن آزادی اور اظہار یکجہتی کشمیر کے خوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا.
    جس میں مہمان خصوصی ایم ڈی دی سمارٹ کالج گجرات کیمپس تیمور احمد. اسسٹنٹ منیجر مارکیٹنگ ذار علی , اور دیگر نے شرکت کی. فاؤنڈر جمنا ویلفیئر سوسائٹی سید جواد خسن شاہ، سلیم رضا, نمبردار جمنا چوہدری محمد اعظم نمبردار, کونسلر بشیر چیمہ، صدیق بٹ، امتیاز ہنجرا, اور دیگر معززین علاقہ سمیت نوجوانوں بچوں اور خواتین کی بھرپور تعداد نے شرکت کی .مہمانوں اور معززین علاقہ نے طلبا و طالبات میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کیے. سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری اسداللہ وڑائچ نے ادا کیے جبکہ جرنل سیکرٹری شہروز صفدر نے سوسائٹی کی گزشتہ کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا. تقریب میں طلبا و طالبات کی خوصلہ افزائ کی گئ اور اس کے علاوہ جشن آذادی اور جمنا ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی گئی .تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے پودے لگا کر جمنا ویلفیئر سوسائٹی کی شجر مہم میں بھی اپنا خصہ ڈالا ۔ تقریب کا اختتام قومی ترانے کے ساتھ ہوا.

  • لودھراں : محرم الحرام کے سلسلے میں اہم میٹنگ اور اجلاس

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) محرم الحرام کے سلسلے میں اہم میٹنگ اور اجلاس

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر ضلع کونسل ہال میں محرم الحرام کے سلسلہ میں جلوس و مجالس کے منتظمین و لائسنسداران سے میٹنگ کی اس موقع پر ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ضلع ہذا نے بھی شرکت کی

    جس میں محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے حوالے سے اہم گزارشات پیش کی گئی

  • لودھراں : پنجاب پولیس لائن میں جنرل پریڈ

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) آئی جی پنجاب کی ہدایت پر جاوید اسلام شہید پولیس لائن لودہراں میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق اس جنرل پریڈ میں ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان , ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس نے شرکت کی. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا اور پولیس کا چاک وچوبند دستہ سلامی پیش کر رہا ہے.

  • اسپین، دو طیارے ٹکرا گئے

    اسپین، دو طیارے ٹکرا گئے

    اسپین کے مشرقی جزیرے مایورکا میں ایک طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم ہوا جس سے 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    مقامی انتظامیہ کے مطابق کامینو ویجو ڈی کوسٹکس کے علاقے میں فضاء میں ایک چھوٹے طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم ہو گیا۔

    حادثے میں دونوں طیاروں میں سوار تمام افراد جان کی بازی ہار گئے. ہیلی کاپٹر میں موجود 2 بچوں سمیت 5 افراد اور چھوٹے طیارے میں موجود 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

  • بی جے پی لیڈروں کی موت جادو ٹونے سے ہو رہی ہے، کون کر رہا ہے ایسا؟ ہندو لیڈر نے مضحکہ خیز دعویٰ‌ کر دیا

    بی جے پی لیڈروں کی موت جادو ٹونے سے ہو رہی ہے، کون کر رہا ہے ایسا؟ ہندو لیڈر نے مضحکہ خیز دعویٰ‌ کر دیا

    بھارت میں‌ ہندوانتہاپسند تنظیم بی جے پی کی سینئر لیڈر سادھوی پرگیہ ٹھاکر سنگھ نے کہا ہے کہ بی جے پی لیڈروں کی پے در پے موت کے واقعات جادو ٹونے کی وجہ سے ہو رہے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سادھوی پرگیہ ٹھاکر سنگھ نے عجیب و غریب بیان دیتے ہوئے کہا کہ پہلے منوہر پاریکر اور پھر سشما سوراج، بابو لال گور اور اب ارون جیٹلی مر گئے ہیں، ایسا جادو ٹونے کی وجہ سے ہو رہا ہے، کوئی اعتماد کرے یا نہ کرے لیکن حقیقت یہی ہے اسی لئے ایک کے بعد ایک بی جے پی لیڈر کی موت واقع ہو رہی ہے، یہ بات سادھوی نے ایک عوامی تقریب کے دوران کہی ہے، بی جے پی لیڈر نے اس جادو ٹؤنے کا الزام اپوزیشن پر لگایا ہے اور کہا ہے کہ مجھے ایک ہندو سادھو نے کہا تھا کہ بہت برا وقت چل رہا ہے، اپوزیشن تمہارے اور دیگر بی جے پی لیڈروں کے‌خلاف جادو ٹونا کر رہی ہے، اب میں‌ بی جے پی لیڈروں‌ کو مرتا دیکھ رہی ہوں‌ تو مجھے اس سادھو کی یہ بات یاد آ رہی ہے،

    بی جے پی لیڈر سادھوی پرگیہ ٹھاکر سنگھ کے اس بیان کے بعد بی جے پی میں ہلچل مچ گئی ہے جبکہ عوامی سطح‌ پر اسے مضحکہ خیز بات سمجھا جارہا ہے، اس بیان کے عام ہونے کے بعد بی جے پی نے کہا ہے کہ یہ سادھوی کی ذاتی سوچ ہے،

  • کہروڑپکا : چھوٹے کسانوں کا محکمہ انہار کی طرف سے استحصال جاری

    کہروڑپکا (نمائندہ باغی ٹی وی) چوکی مائنر کے اوور سئیر سلیم بلوچ کی ملی بھگت سے پانی چوری کا سلسلہ جاری

    تفصیلات کے مطابق چوکی مستی مائینر نہر میں محکمہ انہار کی ملی بھگت سے پانی چوری کا سلسلہ جاری نہر کے دونوں اطراف میں جابجا پانی چوری کرنے کے لیے پائپ اور کٹ لگے ھوئے ہیں بااثر زمیندار نہروں میں پائپ ڈال کر پانی چوری کرتے ہیں عرصہ دراز سے تعنیات سلیم بلوچ نہری پانی زمینداروں کو بیچتا رہتا ھے پانی چوری ھونے کی وجہ سے ٹیلوں کے کاشتکاروں نہری پانی سے محروم ھو جاتے ہیں غریب کاشتکاروں کو پانی اپنی فصلوں کو سراب کرنے کے لیے ٹیوب ویل سے گزارا کرنا پڑتا ھے پانی چوری کرانے میں سب انجیئر سے لے کر ایس ڈی او اور ایکسئین تک ملوث ھوتے ہیں۔ذرائع

  • بہاولپور : مجبور مریض انتظامیہ کے ہاتھوں تنگ

    بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں الٹراساؤنڈ پرچی پہ نمبر لگانے والے صاحب 11 بجے ہی اپنی سیٹ سے غائب ہو جاتے ہیں مریض گھنٹوں انتظار کرتے ہیں جب صاحب2:30 بجے واپس آتے ہیں تو کہتے ہیں ٹاۂم ختم ہو گیا ہے۔

    الٹراساونڈ کے ڈاکٹر صاحب کے گیٹ کیپر سے پوچھا گیا کہ وہ صاحب کہا گے تو انہوں نے جواب دیا کہ ڈاکٹر صاحب کی حکم کے مطابق 100 نمبر تک کی پرچی مکمل ہو گی ہے اب وہ ریسٹ پہ ہے اور وہ 2:30 آئیں گے۔
    غریب عوام کا گرمی میں بیٹھ کر برا حال۔
    غریب عوام کو ان جیسے عظیم شخصیت سے بچائے جاۓ۔
    بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کے ایم ایس صاحب اور بہاولپور کی انتظامیہ سے دردمندانہ اپیل ہے کہ اس غنڈہ گردی کو بند کیا جائے۔

  • محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات

    محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈی پی او توصیف حیدر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے اور عزاداروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے، موجودہ ملکی اور بین الااقوامی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المذاہب کے ذریعے دنیا کو پیغام دیا جائے گا کہ تمام پاکستانی بلا تفریق مذہب و مسلک متحد ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رانی حفصہ کنول، توقیر الیاس چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر محمد جمیل، فیصل عباس، انیشا ہشام بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ پروفیسر سید سرفراز جعفری، قاری الطاف الرحمان، حفیظ اللہ صدیقی سمیت دیگر علما کرام و ممبران نے بھی اظہار خیال کیا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کی قرار داد متفقہ طور پر منظورکی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مظلوم کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں اور ان کی ہر ممکن اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، میونسپل کمیٹیوں، واپڈا، سوئی گیس، پی ٹی سی ایل نے محرم الحرام کے لئے جامع پلان پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے، محرم الحرام کے دوران ڈی سی آفس اور اے سی دفاتر میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جہاں تمام محکموں کے نمائندے بھی موجود رہیں گے جبکہ ان محکموں کی ٹیمیں جلوس کیساتھ بھی موجود رہیں گی۔ انہوں نے ہدایت کی میونسپل کمیٹیاں جلوس کے راستوں پر فوری تعمیر و مرمت اور پیچ ورک کرائیں، روشنی، لوڈ شیڈنگ کی صورت میں جنریٹر کا انتظام یقینی بنایا جائے جبکہ تمام جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں جنکی براہ راست مانیٹرنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد اہلبیت اطہار علیہم السلام سے عقیدت رکھتے ہیں اور اپنے اپنے انداز میں ایام شہادت مناتے ہیں، امام حسین علیہ السلام اورانکے رفقا کی عظیم قربانی سے ہمیں صبر و تحمل کا درس ملتا ہے، ان ایام کے دوران جہاں انتظامیہ اور منتظمین مجالس و جلوس کی ذمہ داریاں ہیں وہیں دیگر مسالک سے تعلق رکھنے والے علما کرام و ممبران کا بھی فرض ہے کہ وہ متحرک رہ کر لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ڈی پی او توصیف حیدر نے کہا کہ علما ء کرام اور ممبران کمیٹی مجالس اور جلوسوں کے موقع پر موجودرہیں اور منتظمین کی معاونت کریں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی پلان کے مطابق مجالس اور جلوس کی سکیورٹی کیلئے پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی دینگے، مجالس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب ہونگے اور ہر فرد کی تلاشی لی جائے گی۔ پروفیسر سید سرفراز جعفری، قاری الطاف الرحمان، حفیظ اللہ صدیقی سمیت دیگر علما کرام و ممبران نے کہا کہ گجرات ہمیشہ سے امن و امان کا مرکز رہا ہے، محرم الحرام کے دوران امن و امان اور اتحاد بین المسلمین برقرار رکھنے کیلئے تمام ممبران انتظامیہ اور پولیس سے مکمل تعاون کریں گے۔

  • عرب امارات نے مودی کو ایوارڈ کیوں دیا، جانیے خاص رپورٹ

    عرب امارات نے مودی کو ایوارڈ کیوں دیا، جانیے خاص رپورٹ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی وجہ سامنے آگئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی وجہ سامنے آگئی.ذرائع کے مطابق پچھلے سال متحدہ عرب امارات کے حکمران راشد بن محمد المکتوم کی بیٹی لطیفہ اپنے گھر سے بحری رستے سے فرار ہوکر امریکا روانہ ہو رہی تھی. جب وہ بھارتی ساحلی علاقے گوا سے 50 کلو میٹر دور ایک لکثری جہاز سے گزر رہی تھی تو اس کو روکنے کےلیے سیکیورٹی گارڈز نے وزیرا عظم مودی سے خاص اجازت طلب کی تھی. مودی نے اجازت دے دی تھی جس پر امریکی پرچم لگا ہوا تھا.
    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کوسٹ گارڈ کے ایک خفیہ آپریشن کو دبئی کی شہزادی لطیفہ محمد بن راشد المکتوم کی کشتی کو روکنے کا خصوصی اختیار دیا تھا ، جب قومی سلامتی کے اہم عہدیداروں نے اجازت طلب کی تھی کہ ہندوستان کی انسداد دہشت گردی اور اسٹریٹجک مفادات کو محفوظ بنانا ضروری ہے.
    ٹرمپ مودی ملاقات، مودی کا کشمیر پر ثالثی قبول کرنے سے انکار
    شہزادی کے جہاز کو روکنے کے لیے 4 مارچ کے غیرمعمولی آپریشن میں کوسٹ گارڈ کے تین جہاز شامل تھے ، جن میں جدید ترین آف شورگشت والے جہاز ثمرت اور شور شامل تھے ، ہیلی کاپٹر اور ایک سمندری نگرانی طیارہ بھی شامل تھا.اس وقت شہزادی کو عرب امارات کے حوالے کردیا گیا تھا..بھارت کی اس خدمت پر عرب امارات کے شاہ نے مودی کو اس ایوارڈ سے نوازا ہے.

    نئی دہلی نے ابھی تک اس آپریشن کی وجہ سے تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کردیا تھا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بزنس اسٹینڈرڈ کے سوال کے جواب میں کہا ، "ایسا واقعہ ہمارے خیال میں نہیں لایا گیا ہے۔” کوسٹ گارڈ نے تبصرہ کرنے والے ای میل کا جواب نہیں دیا۔

    کشمیرمیں انسانی بحران پر گہری تشویش ہے،آزادمبصرین کو کشمیر بھیجاجائے، امریکا میں پاکستانی سفیر کی گفتگو

    واضح رہے کہ عرب امارات سے بھاگنےوالی شہزادی نے گرفتاری کے بعد الزام لگایا تھا کہ اس پر تشدد کیا جاتا ہے اور ان کو آزادی حاصل نہیں ہے .اس کی زندگی میں بہت سی قدغنیں ہیں.

  • مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

    مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

    مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مصباح الحق نے کمیٹی رکن کی حیثیت سے استعفیٰ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو پیش کیا
    اس سلسے میں آج مصباح الحق نے ذاکر خان سے ملاقات کی تھی.قومی کرکٹ کے ہیڈ کوچ کے لیے آج باضابطہ طور پر درخواست جمع کرائی ہے، مصباح الحق نے کہا کہ میں جانتا ہوں اس عہدے کے لیے کئی نامور افراد دلچسپی رکھتے ہیں،

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے لیے سخت مقابلے کی توقع ہے، درخواست جمع کروانے سے قبل میرا نام گردش کرنا دلچسپ امر تھا، پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کا عمل ستمبر کے آغاز میں مکمل کرلے گا