Baaghi TV

Author: +9251

  • ابو بچاؤ مہم سے کشمیریوں کی جدوجہد کا کیا واسطہ، فردوس عاشق نے دیا بلاول کو کرارا جواب

    ابو بچاؤ مہم سے کشمیریوں کی جدوجہد کا کیا واسطہ، فردوس عاشق نے دیا بلاول کو کرارا جواب

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتےہوئے بلاول زرداری کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ عظمیم کشمیریوں کی جدوجہد کا آپ کی ابو بچاؤ مہم سے کیا واسطہ ہے.

    وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب! آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑائواور باہر پہنچائو ہے، سندھ میں آپ کے 11سالہ کرپٹ راج نےغریب عوام کے حقوق چھین لیے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب سندھ میں آپ کے 11سالہ کرپٹ راج نے غریب عوام کے حقوق چھین لیے ہیں، کراچی آج کچرا کنڈی بن چکا ہے،بلاول صاحب! آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑائو اور باہر پہنچائو ہے، پی پی حکومت کی کارکردگی کی قیمت سندھ کے معصوم بچے اپنی جانیں دے کر ادا کر رہے ہیں ، پیپلز پارٹی میں سے عوام اب مائنس ہوچکے ہیں، موروثی سیاست کے وارثوں کو کرپشن سے بنائے گئے ورثے اور اس کے تحفظ کی فکر ہے۔انہوں نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے آج بھی کشمیر کاز پر سیاست کی، عظیم کشمیریوں کی جدوجہد کا آپ کی ابو بچائو مہم سے کیا موازنہ ۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ اسکردو میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے اپنے آپ کو پورے ملک کے سامنے بے نقاب کردیا ہے، وہ جو وعدہ کرتے ہیں اس پر یوٹرن لے لیتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو علم ہی نہیں کرنا کیا ہے وہ پیپلز پارٹی کے ہر اقدام کو فالو کر رہی ہے، حکومت نے پاکستان میں فارن آفس کو کمزور کیا ہے، سفارت کاری جاننے والی شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا گیا ۔

  • گورنر ہاؤس نتھیا گلی عوام کیلئے کھول دیا جائے ، وزیراعظم نے حکم دے دیا

    گورنر ہاؤس نتھیا گلی عوام کیلئے کھول دیا جائے ، وزیراعظم نے حکم دے دیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کردیا ، وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس نتھیا گلی کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے گورنر پاوس نتھیا گلی کی ویڈیو شیئر کی۔1923 میں تعمیر ہونے والے نتھیا گلی گورنر ہاؤس سطح سمندر سے 7922 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے نتھیا گلی گورنرہاوس کو عوام کے لیے کھولنے کا حکم صادر کرتے ہوئے کہا کہ نوآبادیات کی یہ نشانیاں جن کی دیکھ بھال کیلئے ٹیکس کے پیسوں سے سالانہ کروڑوں کے اخراجات اٹھتے، اب حکومت کیلئے آمدن کا ذریعہ بنیں گے۔پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’ان عمارتوں کی تزئین و آرایش پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ ہوتے تھے، اب یہ عمارتیں حکومت کیلئے ریونیو پیدا کریں گی۔‘

  • مقبوضہ کشمیر کو دنیا آزادی دلائے، انسانیت دم توڑرہی ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا یو این کے سامنے خطاب

    مقبوضہ کشمیر کو دنیا آزادی دلائے، انسانیت دم توڑرہی ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا یو این کے سامنے خطاب

    نیویارک میں وزیراعظم آزادکشمیرکی قیادت میں یواین ہیڈکوارٹرزکےسامنےکشمیریوں کااحتجاجی مظاہرہ . مظاہرے سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے خطاب کیا .مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی پلےکارڈزاٹھا کر بڑی تعداد میں شرکت،مودی مخالف نعرے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے یواین ہیڈکوارٹرزکےسامنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل خطے کو حادثے سے بچانے کے لیے کشمیر کے حق خود ارادیت کی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے.مقبوضہ کشمیر کے اندر بدترین لاک ڈاوَن ہے وادی کو جیل بنا دیا گیا،مقبوضہ کشمیر کے اندر بدترین لاک ڈاوَن ہے وادی کو جیل بنا دیا گیا،مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ اپنا کرداراداکرے،اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کوبھی سرینگر ائیرپورٹ سے واپس بھیج دیاگیا.
    اب بھارت آزاد کشمیر پر حملہ کر کے دنیا کی توجہ ہٹا سکتا ہے. بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو چھپانے کے لیے ایسا کرسکتا ہے ،

    اس کے علاوہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر سے امریکی صدر کے مشیر ساجد تارڑ کی ملاقات ہوئی جسراجہ فاروق حیدر نے ساجد تارڑ کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہےبھارتی فوج ممنوعہ کلسٹر بموں کا استعمال کر رہی ہے

  • ایران نے جرمانے کا نوٹس واپس لے کر دوستی کا حق ادا کیا ، جرمانہ کس کو؟ خبر میں‌جانیئے

    ایران نے جرمانے کا نوٹس واپس لے کر دوستی کا حق ادا کیا ، جرمانہ کس کو؟ خبر میں‌جانیئے

    لاہور: ایران نے اپنی ہمسائگی کا حق ادا کردیا ہے ، اس حوالے سے ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ ایران نے گیس منصوبے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت سے پاکستان پر عائد جرمانے کے لئے نوٹس واپس لے کردوستی کا حق ادا کردیا ہے۔

    خواجہ حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے دونوں ممالک میں تناؤ کی صورتحال بھی ختم ہو گی اورمستقبل میں اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ وفود کے تبادلے بھی تیز ہوں گے،ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کی معیشت کیلئے آکسیجن کی مانند ہے جس کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ۔

    ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمن نے کہا کہ ایران کی جانب سے 90فیصد کام مکمل ہو چکا ہے تاہم پاکستان کو اپنے حصے کا کام ابھی کر نا ہے۔منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی اور انڈسٹری کو سستی گیس میسر آئے گی جس سے صنعتی سر گرمیاں عروج پکڑیں گی۔

  • قائداعطم محمد علی جناح کے سپاہی جناح کا پاکستان مانگتے مانگتے دنیا ہی چھوڑ گئے

    قائداعطم محمد علی جناح کے سپاہی جناح کا پاکستان مانگتے مانگتے دنیا ہی چھوڑ گئے

    لاہور : قائداعظم محمد علی جناح کے نڈر سپاہی اور تحریک پاکستان کے طالب علم رہنما جناح کا پاکستان مانگتے مانگتے دنیا ہی رخصت ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق تحریک پاکستان کے متحرک کارکن ”جناح کے پاکستان“ کا مطالبہ کرتے کرتے جہان فانی سے کوچ کر گئے، اکرام الحق نے قائد اعظم کے ساتھ یادگار وقت گزارا تھا اور پھر نوے سالہ اکرام الحق لبرٹی گول چکر پر عوامی شعور کو جگاتے جگاتے جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔

    لاہوریے تو جانتے ہی ہیں کہ گزشتہ چھ سال سے لاہور کے مختلف علاقوں میں ”مجھے جناح کا پاکستان چاہئے“ کا پلے کارڈ لیکر کھڑا ہونا انکا معمول تھا۔ان کی اہلیہ بتاتی ہیں کہ اکرام الحق قائد اعظمؒ کے نڈر سپاہی اور طالب علم لیڈر تھے اور ممدوٹ ہاﺅس کے باہر قائد اعظمؒ کی حفاظت کیا کرتے تھے۔

    اہلیہ اور دیگر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اکرام الحق نے قا ئد اعظم کے شانہ بشانہ تحر یک پا کستان میں بھر پور کر دار ادا کیا، ان کے بیٹے بتاتے ہیں کہ وہ جس پاکستان کا خواب دیکھتے تھے وہ تو سرے سے موجود ہی نہیں رہا،چاہتے تھے کہ جس مقصد کیلئے قائد اعظم نے پاکستان بنایا وہ مقصد حاصل ہو۔

  • پنجاب کے 13 میگا پراجیکٹس پر کام شروع نہ ہوسکا ، گڈ گورننس کا پول کھل گیا

    پنجاب کے 13 میگا پراجیکٹس پر کام شروع نہ ہوسکا ، گڈ گورننس کا پول کھل گیا

    لاہور : گڈ گورننس یا سستی کا مظاہرہ پنجاب حکومت کو وفاق سے 13 میگا پراجیکٹس پر تاحال کلیئرنس نہ مل سکی، شہر سمیت صوبہ بھر کے 62 ارب روپے کے منصوبوں پر منظوری التواء کا شکار ہے۔ پنجاب حکومت ذرائع کے مطابق شہر میں سیوریج کے سب سے بڑے منصوبے لاریکس کالونی تا گلشن راوی منصوبہ وفاق میں تاحال التواء کا شکار ہے، جس کیلئے پنجاب حکومت نے منظوری چند ماہ قبل دی، دستاویزات کے مطابق پنجاب سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گول کے تحت جاری منصوبوں کے لیے فنڈز کا منظوری نہ مل سکی۔

    ذرائع کے مطابق لاہو رشہر میں بی آر بی کینال پرویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر، رینوایبل انرجی ڈویلپمنٹ پروگرام اور نوزائیدہ بچوں کی صحت کے پروگرام میں پنجاب کا حصہ دینے کے لیے پراجیکٹ کی منظوری نہ ہو سکی، پنجاب ریونیو موبلائزیشن، لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا منصوبہ بھی کلیئر نہیں کیا گیا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان پراجیکٹس میں بابو صابو میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ، شاہی قلعہ میں ثقافتی ورثہ کی حفاظت اور تعمیراتی کام میں توسیع کا کنسیپٹ پیپر بھی التواءکا شکار ہے۔ پی اینڈ ڈی بورڈ حکام کے مطابق پنجاب حکومت تمام میگا منصوبوں کی منظوری پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دے چکی ہے۔

  • سوڈان پر عاید پابندیاں اٹھانے کے لیے امریکا سے مذاکرات کررہے ہیں: سوڈانی وزیر اعظم

    سوڈان پر عاید پابندیاں اٹھانے کے لیے امریکا سے مذاکرات کررہے ہیں: سوڈانی وزیر اعظم

    سوڈان کے نئے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے کہا ہے کہ نئی حکومت خرطوم پر عاید کی جانے والی عالمی پابندیاں اٹھانے کے لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں۔

    وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد سوڈانی وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ دو سال کے دوران درآمدات اور اور کرنسی کے استحکام کے لیے 8 ارب ڈالر کی رقم درکار ہوگی۔

    ایک سوال کے جواب میں حمدوک نے کہا کہ آئندہ تین ماہ کے دوران سوڈان کو غیرملکی کرنسی کے مقابلے میں مقامی کرنسی کو مستحکم کرنے کے لیے ایک سے دو ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سوڈانی پائونڈ کی قیمت کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ کرنسی ریٹ کے تبادلے میں لچک کا طریقہ کار اپنائیں گے۔

  • ظالم ، قابض ، مکار بھارت نے مقبوضہ کشمی کوجیل بنا دیا گیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر

    ظالم ، قابض ، مکار بھارت نے مقبوضہ کشمی کوجیل بنا دیا گیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر

    نیویارک: ظالم ، قابض اور مکار بھارت نے کشمیریوں پر قیامت برپا کررکھی ہے ، مقبوضہ وادی کو جیل میں‌تبدیل کرکے بھارت نے ساری دنیا کی غیر کو للکارا ہے ، ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے ایک ریلی کے دوران کیا ، ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے آزاد کشمیر پر حملہ کیا تو بڑے پیمانے پر جنگ چھڑسکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیرقیادت اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے دہشت گرد دہشت گرد مودی دہشت گرد کے نعرے لگائے۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت نے آزاد کشمیر پر حملہ کیا تو بڑے پیمانے پر جنگ چھڑسکتی ہے۔

    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون ہے وادی کو جیل بنا دیا گیا ہے، اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کر رہا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر نسل کشی کا منصوبہ ہے، بھارتی فوج ایل اوسی پر کشمیریوں کو بھی قتل کر رہی ہے۔

  • ڈاکٹروں کے بے حسی کی انتہا یا غفلت ، مریضہ کے پیٹ میں تولیہ چھوڑدیا ،

    ڈاکٹروں کے بے حسی کی انتہا یا غفلت ، مریضہ کے پیٹ میں تولیہ چھوڑدیا ،

    لاہور : ڈاکٹر مسیحا یا قصائی ، بے حسی کہیں‌یا غفلت کچھ نہ کچھ تو ضرور ہے، مریضہ کے پیٹ میں‌تولیہ چھوڑنے کا احساس تک نہیں ، اطلاعات کے مطابق لاہور بٹ چوک، کیشور ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نے مریضہ کی زندگی خطرے میں ڈال دی، زچگی کے دوران خاتون کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابو اس مریضہ کے لواحقین نے بتایا کہ5 ماہ قبل بٹ چوک کالج روڈ ٹاﺅن شپ کیشور ہسپتال سے ڈیلیوری کے لئے آپریٹ کرایا، ڈاکٹر ذیشان اور ڈاکٹر مدیحہ نے آپریٹ کیا۔ کئی ماہ بعد بھی درد نہ رکنے پر ہسپتال لانے پر پتا چلا کہ پیٹ میں تولیہ رہ گیا ہے۔لواحقین کا مزید کہنا تھا کہ پولیس پیسے لے کر معاملے کو دبا دیتی ہے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری معالے کا نوٹس لے

  • گوجرانوالہ میں کتنے طلباء نے میڈیکل داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ دیا؟ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا انٹری ٹیسٹ سنٹرز کا دورہ

    گوجرانوالہ؛ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے قائم انٹری ٹیسٹ سنٹرز کا دورہ
    گوجرانوالہ؛ اے سی سٹی عثمان سکندر ، پرنسپل پروفیسر نذیر احمد،ڈاکٹر فضل الرحمن و دیگر ہمراہ
    گوجرانوالہ؛ کمشنر ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ بوائز کالج، گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول اور گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول میں قائم سنٹرز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا
    گوجرانوالہ؛ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں 4081 امیدواروں نے شرکت کی

    گوجرنوالہ : میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں 2821 طالبات اور 1260 طلبہ نے شرکت کی

    گوجرانوالہ ؛ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے لیےقائم تینوں سینٹرز پر سخت حفاظتی اقدامات

    گوجرنوالہ؛ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود، ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موجود

    گوجرانوالہ ؛ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کیلئے گوجرانوالہ میں 3 سنٹرز قائم

    گوجرانوالہ کے تینوں سنٹرز میں 4081 امیدوار میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں شریک

    گوجرانوالہ میں 2821طالبات اور 1260طلبہ کی انٹری ٹیسٹ میں شرکت

    میڈیکل انٹری ٹیسٹ صبح10بجے شروع ہوا۔ساڑھے 12بجے ختم ہوگیا

    گوجرانوالہ؛ یو ایچ ایس کی ہدایت کے مطابق امیدوار صبح7بجے سے امتحانی مراکز پر پہنچنا شروع ہوگئے

    گوجرانوالہ؛ امتحانی مراکز کے باہر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے والدین کیلئے بیٹھنے کا مناسب انتظام کیا گیا

    میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے موقع پر امتحانی مراکز کے اردگرد دفعہ144کا نفاذ