Baaghi TV

Author: +9251

  • یہ ہفتہ ڈولفن پولیس نے کیسے گزارا ، رپورٹ جاری کردی گئی ، اہم معلومات نے تہلکہ مچا دیا

    یہ ہفتہ ڈولفن پولیس نے کیسے گزارا ، رپورٹ جاری کردی گئی ، اہم معلومات نے تہلکہ مچا دیا

    لاہور : لاہور شہر میں ڈولفن پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے اس ہفتے کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق اس ہفتے ڈولفن پولیس نے قدرے بہتر کارکردگی دکھائی ہے. تفصیلات کے مطابق اس ہفتے ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام576کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق 150 گاڑیوں،01 لاکھ 22 ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں اور80 ہزار سے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔
    دورانِ کارروائی01 کار،33موٹر سائیکلیں،36موبائل فونزاور01لاکھ 62 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد کی گئیں‌ ، تفصیلات کے مطابق دوران گشت ملزمان سے29 پسٹلز،02 رائفلز،09 میگزین اورگولیاں برآمد کیں

    رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے89 افراد کی مدد کی ،کوائف مکمل نہ ہونے پر10 وہیکلز،88موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند اور197 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی جبکہ جعلی نمبرپلیٹس والی03 گاڑی اور09 موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔
    ون ویلنگ میں 36،ہوائی فائرنگ 02، آتش بازی میں 08 اورپتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر06 ملزمان کو گرفتار کیا۔دورانِ پٹرولنگ19عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ دوسری طرف ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے تاکید کی ہے کہ ڈولفن سکواڈ اورپی آر یوکے جوان دوران محرم موثر پٹرولنگ کے ذریعے امن و امان یقینی بنائیں

  • پاکستان پر حملہ ہوا تو خطے کا نقشہ بدل جائے گا، شیخ رشید

    پاکستان پر حملہ ہوا تو خطے کا نقشہ بدل جائے گا، شیخ رشید

    وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو خطے کا نقشہ بدل جائےگا۔مظفر آباد میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لڑائی پاک بھارت نہیں بلکہ برصغیر کی لڑائی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت مذہب کی لڑائی لڑرہا ہے اور مسلمان کی زندگی اور موت اسلام کےلیے ہے۔انہوں نے کہا کہ 50 سال میں عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو سلامتی کونسل میں گئے، اس حوالے سے سیاسی قیادت ایک صفحے پر ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آکر ایجنڈا مکمل نہیں ہوا، بھارت آزاد کشمیر پر بھی حملہ کرسکتا ہے۔

    آزاد کشمیر میں ریلی سے خطاب کے دوران شیخ شید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 21 دن سےکرفیو نافذ ہے، وہاں نہ تو اشیائے خوردونوش ہے اور نہ ہی ادویات، بھارت نے وادی کشمیر پر قبضہ کرلیا ہے، آج نہ لائن آف کنٹرول ہے اور نہ ہی شملہ معاہدہ، کشمیر پرسلامتی کونسل کی قراردادتو ختم ہوچکی، مودی کے اقدامات سے مقبوضہ کشمیرکا معاملہ دوبارہ اجاگرہوا، ساری دنیا کا میڈیا ہٹلرمودی کےخلاف ہوتا جارہا ہے، سری نگر کی آواز پاکستان کی آوازہوگی۔
    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو پاکستان اور چین کی دوستی کھٹکتی ہے کیوں کہ جب تک یہ قائم ہے بھارت کبھی سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے 25 اور پاکستان کے 22 کروڑ مسلمان مل کر عظیم پاکستان بنائیں گے۔

  • بھارت ساری فوجیں بھی  کشمیر میں مسلط  کردے ،  منزل پھر بھی  ” آزادی ” ہوگی ‘سید علی گیلانی ڈٹ گئے

    بھارت ساری فوجیں بھی کشمیر میں مسلط کردے ، منزل پھر بھی ” آزادی ” ہوگی ‘سید علی گیلانی ڈٹ گئے

    سرینگر : بھارت یہ یاد رکھ لے کہ اگر وہ اپنی ساری افواج بھی کشمیر میں تعینات کردے اور کشمیریوں کو دبانا چاہیے ، کشمیریوں کی منزل پھر بھی آزادی ہوگی ، آزادی ہوگی ، ازادی ، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت اپنی پوری فوج کشمیر میں تعینات کردے تب بھی کشمیری اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سنگینوں کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور مظلوم کشمیری عوام کے نام اپنے ایک پیغام میں کہاکہ ہم بھارت کی طرف سے کشمیریوں کے حقوق پرشب خون مارنے پرخاموش بیٹھ کر دشمن کے لیے ترنوالہ نہیں بن سکتے بلکہ قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ننگی جارحیت کے خلاف سینہ سپر ہوکراپنی استطاعت کے مطابق مزاحمت کے اس کاررواں میں شامل رہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے کہاکہ پرامن احتجاج، جلسے جلوس معمول ہونا چاہیے۔ تخریب کاری اور تشدد سے دشمن کو ہمیں جانی اور مالی نقصان پہنچانے کا بہانہ مل جاتا ہے اس طرح کا کوئی بھی موقع ہم فراہم کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔انہوںنے کہاکہ سرکاری ملازمین، خاص کر پولیس کے اہلکار اپنی غیرت اور حمیت کا مظاہرہ کریں۔ انہیں اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ اپنے ہی لوگوں کو تہہ تیغ کرنے کے باوجود بھارت ا ن پر بھروسہ نہیں کرتا اور انہیں غیر مسلح کرکے پوری کمانڈ اپنے فوجیوں کے ہاتھ میں دے دی گئی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے کہا کہ پوری ریاست کو ایک قید خانے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ کشمیر کے چپے چپے سے تشویشناک اطلاعات موصول ہورہی ہیں لیکن اس ظلم وبربریت سے باہر کی دنیا کو بے خبر رکھنے کا پورا انتظام کیا گیاہے۔ ریاست کے مواصلاتی نظام کو بند کرکے یہاں ہورہے ظلم وجبر کو چھپانے کے عامرانہ حربوں کے ساتھ ساتھ ہمارے مقامی میڈیا پر بھی قدغن لگا دی گئی ہے.

    وہ اسرائیل کے نقش قدم پراور اس کے آشیرواد سے یہاں کی شناخت، یہاں کی پہچان اور یہاں کے آپسی بھائی چارے کو نشانہ بنانا چاہتا ہے،بھارت کی اس سازش کے خلاف ہر ایک کو اپنی ڈیموگرافی اور اپنا تشخص بچانے کے لیے اس تحریک مزاحمت کا ساتھ دینا ہوگا۔ حریت چیئرمین نے کہاکہ بھارت کو جان لینا چاہیے کہ اگر وہ 10لاکھ کے بجائے اپنی پوری فوج بھی یہاں لاکر رکھے تب بھی یہاں کے عوام اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے۔

  • امہ نہیں سرحدیں مقدس ہیں، فواد چودھری کی ٹویٹ

    امہ نہیں سرحدیں مقدس ہیں، فواد چودھری کی ٹویٹ

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ امہ نہیں آپ کے لیے ملک کی سرحدیں مقدس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک طبقہ پاکستان سے زیادہ عرب اور ایران کے لیے فکر مند رہتا ہے لیکن نریندر مودی سے ان ممالک کے تعلق میں ایک سبق ہے کہ اپنی قوم سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیرنے زور دے کر کہا کہ آپ کی عیدیں ہوں یا پالیسیاں، اپنی سرحدوں کو مقدس جانیں۔

    یہ واضح نہیں کیا کہ یہ بیان عرب امارات کے مودی کو دیے جانے والے ایوارڈ کے تناظر میں‌ہے یا کہ اس کا کوئی اور مقصد ہے.البتہ مودی کو ایوارڈ دیے جانے پر دنیا میں یہ بحث چل رہی ہے کہ اس وقت یہ ایوارڈ مسلمانوں کے لیے کوئی اچھا شگون نہیں‌چھوڑے گا.

  • "میں پاکستان ہوں”               پڑھیے رضی طاہر کا بلاگ

    "میں پاکستان ہوں” پڑھیے رضی طاہر کا بلاگ

    میں پاکستان ہوں تیسرارخ : رضی طاہر

    میرا جنم 1947 میں ہوا، میں 55 اسلامی ممالک میں سے اکیلا ہی ایٹمی ملک ہوں۔

    میں حجاز مقدس کا محافظ ہوں، کوئی مشکل وقت جب بھی سرزمین حرم پر آئے تو دنیا بھر کے مسلمانوں کی نظر مجھ پر ہوتی ہے

    میں فلسطین کا مقدمہ روز اول سے لڑ رہا ہوں، میں اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم نہیں کرتا اور جب بھی وقت آتا ہے تو اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر میں فلسطین کی آواز بن جاتا ہوں

    مسلم دنیا جب اپنی شناخت کھو چکی تھی میں نے اسے پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس کے طور پر شناخت دی، میں نے سب کو ایک لڑی میں پرویا

    میں اپنے اندر سازشوں سے مسلسل لڑ رہا ہوں، میں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 50 ہزار سے زائد جانیں نچھاور کردیں مگروطن کا ایک ٹکڑا بھی دشمنوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا

    میں نے دنیا کی سپر پاور کے دعویدار روس کے ٹکڑے کردئیے اور نیا سپر پاور افغانستان سے نکلنے کیلئے میری جانب دیکھ رہا ہے

    میرے دامن میں لاکھوں افغانی مہاجرین، ہزاروں برمی مہاجرین، سینکڑوں بنگالی مہاجرین اور دنیا کے ستائے ہوئے ہزاروں مہاجرین آزادی سکون اور محبت سے بس رہے ہیں، حالانکہ میں اس کی قیمت چکا رہا ہوں مگر آہ نہیں کرتا

    میرا دل یمن کیلئے بھی تڑپتا ہے اور میں یمن کے تنازعے کے حل کیلئے اپنے بھائیوں سعودی عرب اور ایران کے درمیان مسلسل پل کا کردار ادا کرتا آیا ہوں، مگر میرے بھائی میری بات سننے کو تیار نہیں، بڑے ہیں مگر غافل ہیں۔

    یہ سچ ہے کہ میرے حکمران اپنی عیاشیوں، آسایشوں کیلئے میرا وجود کھاتے رہے، میرے سینے پر زخم لگاتے رہے، مجھے اغیار کے ہاتھوں رسوا کرتے رہے مگر میں پھر بھی سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں

    میرا کشمیر میری شہ رگ دشمن کے شکنجے میں ہے اور میں تن تنہا اس کا کیس لڑ رہا ہوں، میں تین جنگیں کرچکا ہوں اور اب بھی جنگ کے دہانے پر ہوں۔

  • نمائندہ باغی ٹی وی کے توجہ دلانے پر پیمرا متحرک

    نمائندہ باغی ٹی وی کے توجہ دلانے پر پیمرا متحرک

    شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے) کشمیریوں پر آج جس قدر سخت حالات آن پڑے ہیں اس سے پہلے کبھی نہ تھے ایک طرف ہندوستان نے جہاں کشمیری کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا ہے وہیں دوسری طرف کشمیر میں ظلم و تشدد کا بازار گرم رکھا ہے
    یہ وہ حالات ہیں کہ ہر کشمیری پاکستان کی طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھتا ہے اور ایسا ہونا بالکل فطری امر ہے
    بھارت کی طرف سے کشمیری مسلمانوں پر ظلم کرنے پر پاکستان نے جہاں ایک طرف دنیا کو اس جانب توجہ دلائی وہیں دوسری طرف بھارت سے تجارت معطل کر کے اس کی فلموں کی پاکستان میں نمائش بند کرنے کا حکم دے دیا
    تاکہ نہ صرف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ہو سکے بلکہ پاکستان قوم کو لہو و لعب سے نکال کر کشمیریوں کی یقینی مدد کے ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا جا سکے
    لیکن ان سب اقدامات کے باوجود شیخوپورہ شہر میں ڈی سی این کیبل نیٹ ورک نہ صرف انڈین فلمیں بلکہ انڈین چینل دھڑلے سے چلاتا رہا
    یہ یقینا کشمیریوں سے اور کشمیر کاز سے غداری کے ضِمن میں آتا ہے
    ان حالات میں جبکہ ہندوستان کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑتے ہوئے کرفیو کا نفاذ کیے ہوئے ہے تاکہ کشمیری اپنی موت آپ مر جائیں، پاکستانی شہروں میں ہندوستانی فلموں کی  نمائش کیسے قبول کی جا سکتی ہے
    یہی سوچتے ہوئے نمائندہ باغی ٹی وی شیخوپورہ محمد فہیم شاکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے مقتدر اداروں کو توجہ دلائی تاکہ وہ اس ساری صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے مذکورہ کیبل نیٹ ورک پر قانون کے اطلاق کو یقینی بنائیں

    اس شکایت پر پیمرا لاہور ٹیم نے نہ صرف شیخوپورہ شہر کا دورہ کیا بلکہ میسرز سنی کیبل نیٹ ورک جو کہ میسرز ڈی سی این کیبل کا لوگو استعمال کر کے انڈین چینلز اور فملین چلانے میں ملوث پائے گئے تھے، کو سزا کے طور بند کر دیا

     

    اور نمائندہ باغی ٹی وی کی ٹویٹ کے ریپلائی میں اس بات کو واضح طور پر درج کیا

    جس پر جہاں نمائندہ باغی ٹی وی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اس اقدام کو سراہا وہاں دیگر لوگوں نے بھی اس اقدام کی توصیف کی


    آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اہل پاکستان ہر حال میں کشمیریوں کی پشتیبانی کے لیے تیار ہوجائیں اور انہیں کسی بھی صورت تنہا نہ چھوڑیں

     

  • افغانستان میں‌ خانہ جنگی کا آج آخری دن ؟ دوحہ میں‌ مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ، اشرف غنی کا کیا بنے گا ؟ سوال  باقی ہے

    افغانستان میں‌ خانہ جنگی کا آج آخری دن ؟ دوحہ میں‌ مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ، اشرف غنی کا کیا بنے گا ؟ سوال باقی ہے

    دوحہ : امریکہ کی بار بار منتوں نے رنگ لانا شروع کردی ، امریکہ افغان طالبان سے محفوظ راستہ لینے میں کامیاب نظر آنے لگا ، اسی حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ افغان طالبان نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ آج (بروز اتوار) ان کے امریکہ کے ساتھ جاری امن مذاکرات مکمل ہو جائیں گے۔ یہ بھی گمان کیا جا رہا ہے کہ اگر یہ معاملات طئے پا جاتے ہیں تو یہ 18 سالہ خانہ جنگی کا آخری دن ہو گا

    دنیا جاتی ہے کہ افغانستان میں گزشتہ 18 سال سے جانہ جنگی جاری ہے جس کے دوران لاکھوں افراد اپنی جانوں کو گنواچکے ہیں اور قرب و جوار کے ممالک پر بھی اس کے نہایت منفی اثرات رونما ہوئے ہیں۔امریکہ کافی عرصےسے افغان طالبان سے مذاکرات کی کوشش میں تھا اور اس سلسلے میں‌پاکستان کو کردار ادا کرنے کی بار بار درخواست بھی کرتا رہاہے

    افغان طالبان کی جانب سے اس امید کا اظہار اس وقت کیا گیا جب تین دن قبل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ان کے امریکہ کے ساتھ جاری امن مذاکرات کے نویں دور کا آغاز ہوا جسے فریقین کی جانب سے فیصلہ کن دور بھی قرار دیا جارہا ہے۔ امن مذاکرات گزشتہ ایک سال سے جاری ہیں اور اس دوران فریقین کے درمیان باضابطہ بات چیت کے آٹھ ادوار ہو چکے ہیں۔

  • مودی کو اعلی ترین ایوارڈ دے کرعربوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصا کشمیریوں کو مایوس کیا

    مودی کو اعلی ترین ایوارڈ دے کرعربوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصا کشمیریوں کو مایوس کیا

    متحدہ عرب امارات نے مودی کو اعلی سول ایوارڈ دے کر مسلم دنیا میں اپنا قد کافی چھوٹا کر لیا ہے .دنیا بھر کےمسلمان خصوصا کشمیر اور پاکستان کے مسلمان اس اقدام پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں. جس وقت مقبوضہ کشمیرکومکمل لاک ڈاون کرکےبنی نوع انسان کی تاریخ کی سب سےبڑی نسل کشی کےساتھ ساتھ کشمیری بیٹیوں کی عصمتوں کو بےبس بھائیوں کے سامنےتارتار کیاجارہا تھا عین اسی وقت اہل عرب”مودی” نامی قصائی کوامارات کے سب سے بڑےاعزاز سےنوازرہےتھے.

    ان حالات میں بحیثیت مسلم لیڈر متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کو سوچنا چاہیے تھا کہ ملکی مفادات اپنی جگہ پر سہی. مگر خلاقی اقدار ، دینی حمیت اور اسلامی اخوت بھی کسی چیز کا نام پے
    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یواے ای کی جانب سے مودی کو ایوارڈ دینے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یواے ای پرکسی تیسرے ملک سے تعلقات سے متعلق قدغن نہیں لگا سکتے،کابینہ کی منظوری کے بعد کشمیرکے بارے میں اگلا لائحہ عمل جلد شیئر کریں گے۔انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آج تقسیم ہوچکا ہے۔بھارتی اقدام پر بھارت کے اندر بھی اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ کل مقبوضہ کشمیرمیں مظاہرین پرپیلٹ گن اورآنسوگیس کا استعمال ہوا۔ دنیا نے دیکھا کہ سب سےبڑی جمہوریت نے فسطائیت کا مظاہرہ کیا۔

  • الیکٹرانک سگریٹ کے استعمال سے پہلی موت ، کتنی خطرناک ہوگی یہ الیکٹرک سگریٹ کھلبلی مچ گئ

    الیکٹرانک سگریٹ کے استعمال سے پہلی موت ، کتنی خطرناک ہوگی یہ الیکٹرک سگریٹ کھلبلی مچ گئ

    واشنگٹن: الیکٹرک سگریٹ نے امریکی نوجوانوں کو تباہ کرنا شروع کردی ا، اطلاعات کے مطابق امریکہ میں ویپنگ یا الیکٹرانک سگریٹ کے استعمال سے ہونے والی پر اسرار بیماری میں مبتلا ہونے والے مریضوں میں سے ایک دم توڑ گیا، اس واقعے کو ویپنگ سے پہلی موت قرار دیا جارہا ہے۔

    مغربی ذرائع ابلاگ کے مطابق امریکہ میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ویپنگ کے باعث سانس کی بیماری میں مبتلا ایک مریض دم توڑ گیا ہے۔ ان دنوں ماہرینِ طب امریکہ میں پھیپھڑوں کی ایک پراسرار بیماری کی تحقیقات بھی کر رہے ہیں جو ان کے مطابق الیکٹرانک سگریٹ کے استعمال سے پھیلتی ہے۔

    امریکہ میں بیماریوں کی روک تھام کے ذمہ دار ادارے سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی 22 ریاستوں میں پھیپھڑوں کی اس بیماری کے 193 ’ممکنہ کیسوں ‘ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔سی ڈے سی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر کیسوں میں ٹی ایچ سی نامی مواد کی ویپنگ شامل ہے جو بھنگ کا ایک اہم اور فعال جزو ہے۔پھیپھڑوں کی بیماری کے یہ کیسز 28 جون سے 20 اگست کے درمیان سامنے آئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق چیف میڈیکل آفیسر جینیفر لیڈن نے بتایا کہ ‘مرنے والے شخص کو غیرتشخیص شدہ مرض کی وجہ سے ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔ وہ ویپنگ یا الیکٹرانک سگریٹ کا استعمال کرتا تھا۔ ڈائریکٹر سی ڈی سی روبرٹ ریڈفیلڈ نے کہا کہ ‘ہمیں افسوس ہے کہ ای سیگریٹ یا ویپنگ سے جڑی پھیپھڑوں کی شدید بیماری میں مبتلا مریضوں میں سے پہلے مریض کی موت واقع ہو گئی ہے۔

    امریکی طبی ماہرین کے مطابق متاثرہ افراد میں کھانسی، سانس پھولنے اور تھکاوٹ کی علامات شامل ہیں۔ کچھ کیسوں میں لوگوں کو قَے اور اِسہال جیسے مسائل پیش آتے ہیں۔ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ یہ وائرس یا بیکٹیریا سے پھیلنے والی وبا ہے۔اس بارے میں مکمل معلومات اور تشخیص فی الحال ایک موجود نہیں ہے۔

  • چیئرمین سینٹ نے یو اے ای کا دورہ منسوخ‌کر دیا وجہ جان کر کشمیری اور پاکستانی خوش ہوجائیں

    چیئرمین سینٹ نے یو اے ای کا دورہ منسوخ‌کر دیا وجہ جان کر کشمیری اور پاکستانی خوش ہوجائیں

    چیئرمین سینٹ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑا قدام اٹھا لیا. متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیئے جانے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےمتحدہ عرب امارات کا دورہ منسوخ کر دیا۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ چار روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ شب یو اے ای کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن یو اے ای کی حکومت کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیئے کے بعد یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    اپنے دورے کی منسوخی کی وجہ بتاتےہوئے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ان حالات میں متحدہ عرب امارات کا مودی کو اپنے ملک کا سب سےبڑا اعزاز دینا مسلمانوں اور خصوصا کشسمیریوں کی دل آزاری کے مترادف ہے.