Baaghi TV

Author: +9251

  • فردوس عاشق اعوان نے دیا سکھوں کے حق میں بڑا بیان

    فردوس عاشق اعوان نے دیا سکھوں کے حق میں بڑا بیان

    فردوس عاشق اعوان نے سکھوں کے حق میں بڑا بیان دینے ہوئے اپنی حکومت کا آئندہ کا پلان ظاہر کیا ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وفاقی مشیر برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرتارپور سکھ برادری کے لئے مقدس مقام ہے۔ سکھ برادری کے مذہبی جذبات کا ہمیں تہہ دل سے احترام ہے۔ پاکستان دنیا بھر اور بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے کرتار پور راہداری منصوبے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے تاکہ وہ اپنی مذہبی رسومات پوری آزادی اور سہولت سے ادا کر سکیں۔

    واضح رہے کہ کرتار پور راہ داری کے متعلق پاکستان پہلے ہی بہت بڑا قدم اٹھا چکا ہے اور اس سلسلے میں اس میگا پراجیکٹ پر بڑے زوروں سے کام جاری ہے.

  • گوجرانوالہ : محکمہ ماحولیات میں افسران کی تبدیلی بھی ماحول کو تبدیل نہ کرسکی، سانس لینا بھی محال ہو گیا

    گوجرانوالہ کےعلاقہ شیخوپورہ روڈپر محکمہ ماحولیات کی جانب سے بند کی گئی بھٹیوں نے افسر کی تبدیلی کے ساتھ ہی کام شروع کردیااسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان کی ایک ماہ کی کارگردگی میں تمام بند ہونے والی بھٹیاں چالو ہوگئیں. اسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان کاروائی کے لیے درخواست کا منتظر ہے بھٹیوں کے دھوئیں کے باعث اردگرد کے رہائشی علاقے( شیخورہ روڈ، الیاس کالونی، مسلم روڈ، سیم نالہ ،حنظلہ روڈ، میاں سانسی روڈ، بختے والا محلہ، علامہ اقبال روڈ) کے مکین شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ اہل علاقہ کا اعلٰی حکام اور حکومتی عہدیداران سے نئے آنے اسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان کے غیر سنجیدہ رویے پر نوٹس لینے اور غیرقانونی بھٹیاں بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈی سی گوجرانوالہ کا شہر کے کس ہیلتھ سینٹر کا دورہ جانئیے تفصیل اس خبر میں

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر کا گورنمنٹ ایمرجنسی ہیلتھ سنٹر پیپلز کالونی کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ،ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقہ کے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہسپتال کو مزید وسائل فراہم کیے جائیں گے اور موجودہ وسائل کو بھی اپ گریڈ کیا جائیگا۔
    دورہ کے موقع پر انچارج ڈاکٹر نے انہیں ایمرجنسی ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر ہسپتال میں 3شعبوں میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جن میں گائنی،ایمرجنسی اور او پی ڈی شامل ہیں اس کے علاوہ ای پی آئی پروگرام کے تحت بچوں کو ویکسین بھی دی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ علاقہ میں ہسپتال کا قیام شہریوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں اس میں مزید شعبوں کا اضافہ کرنا ناگزیر ہے جس سے عمارت کو بہتر طور پر بروئے کار لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی جس کے لیے ڈاکٹرز اور مشینری کی فراہمی کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ہسپتال کی او پی ڈی اور دیگر صحت کی سہولیات کے حصول کے لیے آنے والے مریضوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے اور مزید شعبوں کے شامل ہونے سے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سے بھی بوجھ کم ہو گا جس سے شہریوں کو معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں گی۔
    ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ہسپتال کو مزید بہتر طور پر بروئے کار لانے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں اور ضلعی انتظامیہ پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اور قابل عمل اقدامات اٹھا رہی ہے۔ہسپتال میں مشینری اور عملہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے حکومتی سطح پر بھی معاملہ اٹھایا جائے گا۔انہوں نے ہسپتال میں علاج کی سہولیات کی غرض سے آئے ہوئے مریضوں سے چیک اپ اور ادویات کی فراہمی،ڈاکٹرز کی دستیابی بارے استفسار کیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود کشمیری بھارتی ظلم کے خلاف سراپا احتجاج

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود کشمیری بھارتی ظلم کے خلاف سراپا احتجاج

    مقبوضہ وادی: کرفیو اور لاک ڈاؤن کےباوجود کشمیریوں کا جگہ جگہ احتجاج،پتھراؤ.، بھارت مخالف نعرے . ظلم کے خلاف سراپا احتجاج

    مقبوضہ وادی میں آج کرفیو اور لاک ڈاؤن کا 21 واں روز ہے، جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ کشمیریوں کا کہنا ہے وہ تمام رکاوٹیں توڑ کر آزادی حاصل کر کے ہی رہیں گے۔ حریت قیادت نے مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جسکے بعد جگہ جگہ مظاہرے شروع ہو گئے

    مواصلاتی نظام بھی بدستور معطل ہے جبکہ جمعے کو کرفیو اور تمام تر رکاوٹوں کے باوجود مقبوضہ وادی میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔سری نگر میں مظاہرین اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ۔ قابض فوج کے طاقت کے اندھے استعمال سے متعدد مظاہرین کو زخمی کر دیا۔قابض فوج نے نہتے مظاہرین پر پیلٹ گن اور آنسو گیس کے شیل فائرکیے جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سری نگر کی مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے علاوہ کسی بڑے اجتماع کی اجازت نہیں دی گئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شدت پسند ہندوؤں کی جانب سے کشمیری خواتین سے متعلق نازیبہ بیانات کے بعد کشمیریوں نے اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے تحفظ کے لیے محلے کی سطح پر کمیٹیاں بنا دی ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔

    بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

    حریت قیادت اور سیاسی رہنماؤں کو گرفتاریوں یا گھروں میں نظر بند کیا جا رہا ہے جب کہ بھارتی اقدامات کے خلاف مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مودی سرکار کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • مودی سرکار کا ناز ازم جاری ، راھول گاندھی کو کشمیری خاتون نےظلم کی داستان سنادی

    مودی سرکار کا ناز ازم جاری ، راھول گاندھی کو کشمیری خاتون نےظلم کی داستان سنادی

    راہول گاندھی کو سری نگر ایئر پورٹ سے واپس بھیج دیا گیا.کشمیر عورت نے رو رو کر بھارتی ظلم کی دھائی دی.فواد چوہدری کی ٹویٹ

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے ٹویٹ کرتےہوئے مودی سرکار کے ظلم کا پول کھول دیا. راہول گاندھی اور دیگر اپوزیشن رہنما سری نگرپہنچے تھے لیکن ان کو ائیر پورٹ سے باہر نہیں نکلنے دیا گیا، مودی سرکار نے پہلے انہیں ائیر پورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں بند کیا بعد ازاں سرینگرائیر پورٹ سے ہی واپس بھجوا دیا.دریں اثنا کانگريس رہنماء راہول گاندھی کے سامنے خاتون نے بھارتی مظالم کی داستان بيان کردی، بولیں کہ بچوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، گمشدہ بچوں کی تلاش میں ناکامی کا سامنا ہے۔

    بھارت کے اپوزیشن رہنما مقبوضہ کشمیر میں زیر حراست سیاسی رہنماؤں اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے سری نگر پہنچ تھے۔قابض انتظامیہ نے اپوزیشن رہنماؤں کو وادی میں آنے سے منع کر رکھا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے مقبوضہ کشمیر جانے کا فیصلہ کیا تھا۔قابض انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کا دورہ قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس سے صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

  • کون ہے جو اس بیوہ عورت کو انصاف دلوائے گا ؟ چک جھمرہ کی خاتون پر ظلم کی داستان نے جھجھوڑ کر رکھ دیا

    کون ہے جو اس بیوہ عورت کو انصاف دلوائے گا ؟ چک جھمرہ کی خاتون پر ظلم کی داستان نے جھجھوڑ کر رکھ دیا

    چک جھمرہ : اسے انصاف چاہیے ، کس کو انصاف چاہیے ؟ تفصیلات کے مطاب تھانہ چک جھمرہ کےعلاقے188رب نلےوالاکی رہائیشی بیوہ رفیعہ زوجہ عالم سےنلےوالاکےرہائشی منظورجٹ عرف کانٹا نےسواتین لاکھ روپےہتھیالیۓجوکہ اس بیوہ خاتون کی عمربھرکی جمع پونجی تھی بیوہ عورت نےان پیسوں سےاپنی دو یتیم بیٹیوں کی شادیاں کرناتھیں اس عورت نےرقم واپسی کامطالبہ کیاتومنظورجٹ دھمکیاں دینےلگ گیا

    ذرئع کے مطابق اس بیوہ عورت کےپاس چیک اوراشٹام بھی ہےجومنظورنےاسےدیےتھے ، بیوہ رفیعہ بی بی نےاپنےبیان میں کہاہےکہ سابق چئیرمین مسلم لیگ ن یوسی 12رانااعظم نےمجھےرقم واپس نہ مانگنےاور قانونی کاروائی منظورکےخلاف نہ کرنےکیلیۓفون کالز کے ذریعے مجھےسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں بعد میں گھر میں‌آکر وہ دھمکیاں دینے لگا ، چک جھمرہ کی اس بیوہ عورت نےکہاکہ میرےپا س دھمکی آمیزکالزکی ریکارڈنگ بھی موجودہےجورانااعظم نےدیں مجھےبیوہ عورت نےیہ بھی انکشاف کیا کہ رانااعظم بااثرہےمیرےخلاف تھانہ چک جھمرہ میں اس نےمنظورکومدعی بنواکردرخواست بھی دلوادی جبکہ اس سےپہلےبوگس چیک کےحوالےسےمیں نےمنظورجٹ کےخلاف اندراج مقدمہ کی تھانہ چک جھمرہ میں درخواست دےرکھی ہے

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق بیوہ خاتون رفعیہ نے اپنی دکھ بھری داستان سناتے ہوئے کہا ہے کہ کل اسے رانااعظم کی ایماءپرتھانہ چک جھمرہ میں تعینات سب انسپیکٹرسیداکمل جمال شاہ نےگالیاں نکالیں اور اس کی بےعزتی کی کہ تم مقدمہ کے لیے دی ہوئی درخواست واپس لو ، بیوہ عورت نےکہاکہ مجھےبااثرافرادسےجان کاخطرہ ہےمجھےتحفظ فراہم کیاجاۓاورمیری رقم واپس کروائی جاۓمیرامقدمہ درج کیاجاۓمیری آئی جی پنجاب ۔وزیراعلی پنجاب سی۔پی۔اوفیصل آباد ۔آر۔پی۔اوفیصل آبادسےانصاف اوردادرسی کی اپیل ہے

  • عراق : ایران نواز ملیشیا کی امریکی مفادات پر حملےکی دھمکی

    عراق : ایران نواز ملیشیا کی امریکی مفادات پر حملےکی دھمکی

    ایران کی طرف سے امریکی مفادات پرحملوں کی فتووں کے بعد عراق کی تہران نواز ملیشیائوں نے امریکی مفادات پرحملوں کی دھمکیاں دینا شروع کی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عراقی ملیشیا عصائب اھل الحق کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرامریکی فوج کم سے کم وقت میں عراق سے نہ نکلی تو ملک میں موجود امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں پرحملے کیے جائیں گے۔ عصائب اھل الحق کے مطابق امریکی تنصیبات پرحملوں کا شرعی جواز موجود ہے اور ایک شیعہ ایرانی عالم دین کاظم حائری نے امریکی تنصیبات پرحملوں کا فتویٰ دے رکھا ہے۔

    عصائب اھل الحق کے رہ نما حسن سالم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کاظم الحسینی الحائری نے ہمارے لیے امریکی مفادات پرحملے آسان کردیے ہیں۔ انہوں بے عراقی حکومت سے کہا کہ وہ امریکی فوج کو ملک سےنکلنے کا الٹی میٹم دے۔ اگر امریکی فوج اس کے بعد بھی ملک میں موجود رہے گی تو امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جائےگا۔

  • بیوروکریسی ہماری سنتی نہیں‌، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ؛ اوپر سے حکم ہے کہ بس جائز کام کرنے ہیں‌،افسران کا جواب ؛ وہ اوپرکون ہے ؟

    بیوروکریسی ہماری سنتی نہیں‌، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ؛ اوپر سے حکم ہے کہ بس جائز کام کرنے ہیں‌،افسران کا جواب ؛ وہ اوپرکون ہے ؟

    لاہور : پی ٹی آئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پھٹ پڑے ، بیوروکریسی کی طرف سے پروٹوکول نہ ملنے کی وجہ سے شکوے اور شکایتیں جاری ہیں ، دوسری طرف بیوروکریسی کا کہنا ہے کہ ہمیں‌ اوپر سے حکم آیا ہے کہ جائز کام ضرور کریں مگر ناجائز کام کرنے کا سوچیں بھی ناں ، اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں گورنر پنجاب سے ارکان نے شکوے کیے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی کی گورنر سے ملاقات کے دوران بیوروکریسی کے رویے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی پی ٹی آئی کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی بیوروکریسی کے رویے سے پریشان ہیں اور ارکان اسمبلی کے یہ تحفظات وزیراعظم عمران خان تک پہنچائیں گے، بیوروکریسی اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری اس سرد جنگ کی وجہ سے بہت سے معاملات التواء کا شکار ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اس وقت صورت حال یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نالاں ہیں کہ ان کی کوئی بات نہیں سنتا جبکہ بیوروکریسی خوفزدہ ہے کہ کوئی غلط کام کیا تو ان کی پکڑ ہو جائے گی، احد چیمہ اور فوادحسن فواد ابھی تک شہبازشریف کی ہر بات تسلیم کرنے کی سزا بھگت رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بیوروکریسی کا کہنا ہے کہ اگر کسی سائل کا مسئلہ حل نہ ہو تو وہ وزیراعظم شکایت پورٹل پرشکایت کر دیتا ہے، جس پر بیوروکریسی کو فوری ایکشن لینا پڑتا ہے۔ ارکان اسمبلی اور وزراءاگر بیوروکریسی کو کھل کر کام کرنے کا موقع دیں تو معاملات سلجھ سکتے ہیں

    دوسری طرف بعض سنیئر افسران کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں بیوروکریسی پر چیک ضرور رکھا جائے کہ وہ کوئی غیرقانونی کام نہ کریں، غیر قانونی کام کی صورت میں جزا و سزا کا سسٹم فعال کیا جائے، ارکان کی دخل اندازی ختم ہوگی تو خود بخود میرٹ پر مسائل حل ہونا شروع ہو جائیں گے اور سسٹم میں بہتری اسی سے ہی آئے گی۔

  • کراچی: کورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،

    کراچی: کورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،

    کورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا . جاں‌ بحق شخص کو 2گولیاں مار ی گئیں،

    کراچی میں اندھے قتل کا سلسلہ جاری کورنگی میں فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا جاں بحق شخص کو 2گولیاں مار ی گئیں،پولیس کورنگی نمبر 6کے قریب فائرنگ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں.کورنگی میں فائرنگ سے جاں بحق شخص کو 2گولیاں مار ی گئیں،واقعےکی تحقیاقت کی جارہی ہیں . ابتدائی رپورٹ کے مطابق صرف قتل کی اطلاعات دی گئی ہیں.

  • بھارتی آبی جارحیت سے عارف والا کے مقام پر دریائے ستلج کا حفاظی بند ٹوٹ گیا

    بھارتی آبی جارحیت سے عارف والا کے مقام پر دریائے ستلج کا حفاظی بند ٹوٹ گیا

    عارف والا:بھارتی آبی جارحیت کے نتیجے میں رات گئے دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ سے عارف والا کے مقام پر ڈھولا بند ٹوٹ گیا ،جس کے باعث متعدد دیہات اور سیکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی۔درجنوں دیہات زیر آب آگئے ہیں‌اور اس بند کو دوبارہ مرمت کرنے کے لیے کام جاری ہے

    عارف والا سے تفصیلات کے مطابق بھارتی آبی جارحیت کے باعث عارف والا کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ سے ڈھولا بند ٹوٹ گیا۔ بند ٹوٹنے کے نتیجے میں متعدد دیہات اور سیکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی۔ ریسکیو کے مطابق بستی مینگل آبادی اور بستی محمد حسین کھرل میں بھی پانی داخل ہو سکتا ہے ،جبکہ تحصیل کی متعدد بستیوں کا زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔

    ضلعی حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بند ٹوٹنے کے فوری بعد ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں اور مقامی لوگوں نے نقل مقانی شروع کر دی ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق بند پہلے ہی خستہ حالی کا شکار تھا ،تاہم انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی جانب سے بند کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔