Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب)کے وفد کی چئیرمین نیب سے ملاقات..اہم حکم جاری

    ڈیرہ غازیخان (نمائندہ باغی ٹی وی) پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے ایک وفد نے گزشتہ روز چیئرمین نیب (ریٹائرڈ) جسٹس جاوید اقبال سے اہم ملاقات کی اس مو قع پر فلورملز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین نیب (ریٹائرڈ) جسٹس جاوید اقبال کو فلورملنگ انڈ سٹری کو درپیش مسائل اور اپنے تحفظات بارے آگاہ کیا۔ وفد نے چیئر مین نیب کو جنوبی پنجاب کی فلورملوں کو نیب کی جانب سے ملنے والے نو ٹسز کے بارے بھی بتایا فلورملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سے گفتگو کے بعد چیئر مین نیب (ریٹائرڈ) جسٹس جاوید اقبال نے جنوبی پنجاب کی فلورملوں کو نیب کی جانب سے جاری کئے گئے نو ٹسز فوری طور پر واپس لینے کے احکامات صادر کئے بلکہ فلورملز ایسوسی ایشن کے وفد کو یقین دہائی کروائی کہ فلورملز پاکستان بھر میں کھل کر کام کریں نیب کسی بھی کاروباری ادارے کو نہ توتنگ کرے گا اور نہ ہی کسی بھی قسم کی ہراسمنٹ پیدا کی جائے گی، نیب کے دروازے آپکے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں آپ جب چاہیں مجھ سے ملاقات کر سکتے ہیں، فلورملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے وفد میں چیئر مین پی ایف ایم اے (پنجاب) حبیب الر حمن خان لغاری، گروپ لیڈ ر عاصم رضا احمد، چوہدری عبدالرؤف مختار اور میاں ریاض احمد شامل تھے آخر میں چیئر مین پی ایف ایم اے حبیب الر حمن خان لغاری نے چیئر مین نیب (ریٹا ئرڈ) جسٹس جا وید اقبال کا فوری مسائل حل کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

  • کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر لاہورسے 132 لیپ ٹاپ چوری

    کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر لاہورسے 132 لیپ ٹاپ چوری

    لاہور : پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر سے 132 لیپ ٹاپ چوری کرلیئے گئے ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ، اطلاعات کے مطابق ہسپتال کا ملازم توقیر مسیح لیپ ٹاپ چوری میں ملوث ہے جس کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.

    ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر سے 132 لیپ ٹاپ چوری کرلیئے گئے جس پر پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے ہسپتال کے ملازمین سے پوچھ گچھ شروع کی تو پتہ چلا کہ ملازم توقیر مسیح نے یہ لیپ ٹاپ چوری کیے ہیں ، پولیس نے ملازم توقیر مسیح کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا سلسلہ وسیع کردیا ہے

  • پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

    پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

    عالمی ای پے منٹ کمپنی پے یونیر نے فری لانسنگ ممالک کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ رینکنگ کے مطابق پاکستان چوتھے نمبر جبکہ بھارت کا ساتواں نمبر ہے۔

    فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر جبکہ برطانیہ اور برازیل بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ دیگر ممالک میں پاکستان چوتھے، یوکرائن پانچویں، فلپائن چھٹے، بھارت ساتویں، بنگلہ دیش آٹھویں، روس نویں اور سربیا دسویں نمبر پر ہے۔

    عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ برس کے مقابلے فری لانسنگ میں 47فیصد اضافہ ہوا۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں سرکاری شعبہ فری لانسنگ کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

  • شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے

    شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے

    شرمین صاحبہ پاکستان کا منفی چہرہ دیکھانے کے لیے یہاں کی عورتوں پر ہونے والے ظلم پر ڈوکومنٹری بنا کر تو متعدد عالمی ایوارڈ لیتی رہی ہے

    لیکن کشمیر میں 72 سال سے عورتوں کے ساتھ ریپ اور زیادتیاں ہو رہی ہیں وہاں کی عورتیں کیا عورت نہیں ہے؟ یا ان کو ڈر ہے کہ بھارت کے مخالف بولنے پر ان کو ایوارڈ نہیں ملے گا؟

    مظلوم کشمیری عورتوں پر ان کی خاموشی بتاتی ہے کہ شرمین بھی اپنی ہم سوچ ملالہ کے ہمراہ نیپال کے دورے پر ہیں.

    شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے!!

    یاد رہے کشمیر میں بھارتی جارحیت کا کشمیری ماں بہنیں کیسے سامنا کر رہی ہیں. مردوں کے ساتھ عورتیں بھی اپنی آزادی کے لیے احتجاج کر رہی ہیں.

  • ٹویوٹا گاڑی کے ایک اور حادثہ میں ایئر بیگ نہ کھل سکا

    ٹویوٹا گاڑی کے ایک اور حادثہ میں ایئر بیگ نہ کھل سکا

    کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ٹویوٹا کار اور بس میں تصادم ہوا۔ بس کی ٹکر سے کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ کار کا ڈرائیور کی سائیڈ والا ایئربیگ نہیں کھل سکا۔
    پاکستان کا خطرناک ترین روڈ
    قبل ازیں قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی کار کا ایکسیڈنٹ بھی ہوا تھا ۔ ان کی کار کا فرنٹ حصہ درخت کے ساتھ ٹکڑا کر تباہ ہو گیا تھا۔ جس سے ان کی موت واقع ہو گئی تھی۔

    یہ صرف دو واقعات نہیں ہیں۔ ماضی میں بھی دیکھا گیا ہے کہ جب بھی ٹویوٹا گاڑی کسی درخت، فٹ پاتھ یا بس سے ٹکرائی تو گاڑی کا انجن مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ بیرونی ممالک میں کبھی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا کہ حادثہ کے کاروں کے انجن تباہ ہو گئے ہوں

    عوامی حلقوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جب بھی ٹویوٹا گاڑیاں درآمد کی جائیں تو ان کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے۔ ان کی باڈی چیک کی جائے تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔

  • ماڈل عائرہ حسین کو دوست فیضان نے شوٹر کے ذریعے قتل کرایا ، تحقیقات سے کھلبلی مچ گئی

    ماڈل عائرہ حسین کو دوست فیضان نے شوٹر کے ذریعے قتل کرایا ، تحقیقات سے کھلبلی مچ گئی

    لاہور : ماڈل عائرہ حسین کے قتل کی تحقیقات میں‌اہم موڑ آگیا ، اطلاعات کے مطابق اسلام پورہ ماڈل قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، عائرہ حسین عرف آمنہ نامی ماڈل کو اسکے دوبئی میں مقیم دوست فیضان نے شوٹر کے ذریعے قتل کروایا۔

    لاہور پولیس کے مطابق عائرہ حسین عرف آمنہ نامی ماڈل کی دبئی میں فیضان نامی شخص سے دوستی تھی جبکہ عائرہ حسین کی پاکستان میں دوستیوں پر فیضان ناراض تھا جس پر فیضان کی دبئی سے عائرہ سے فون پر بد کلامی بھی ہوئی اور فیضان نے لاہور میں ٹاپ ٹین میں شامل اپنے دوست کے ذریعے عائرہ کو ٹارگٹ کیا اور فیضان کے دوست نے شوٹر کے ذریعے عائرہ کو قتل کروایا۔

    یاد رہے کہ مقتولہ کے والد نے تحقیقات پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ایم پورٹل پر شکایت درج کی تھی۔جس کے بعد اس کیس کی دوبارہ تحقیقات شروع کی گئیں جس کے دوران نئے انکشافات سامنے آئے ہیں

  • چین نے امریکہ کے پیسے چرالیے ، ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کیا کہہ دیا !

    چین نے امریکہ کے پیسے چرالیے ، ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کیا کہہ دیا !

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر پھر ایک بار الزامات لگانے شروع کردیئے ، ڈونلڈ ٹرمپ نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ہمیں‌اب چین کی ضرورت نہیں‌رہی ، امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین نےامریکاسےپیسہ کمایااورچرایا، چین کے ساتھ تجارت میں کھربوں ڈالرگنواچکے۔

    امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ چین کی اقتصادی بالادستی سے خوفزدہ ہوکرایک باپھر بھڑک اٹھے،صدرٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ چین نےامریکاسےپیسہ کمایااورچرایا، چین کےساتھ تجارت میں کھربوں ڈالرگنواچکے۔امریکی صدر کا مزید کہناتھا کہ ہمیں چین کی ضرورت نہیں،انہوں نےامریکی کمپنیوں کوحکم دیتےہیں ہوئے کہا کہ چین کا متبادل ڈھونڈیں۔ ٹرمپ ان دنوں چین کے خلاف کھل کر بیان بازی کررہے ہیں

  • 18 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ، کون تھا یہ لڑکا خبر نے سب کو رلا دیا

    18 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ، کون تھا یہ لڑکا خبر نے سب کو رلا دیا

    لاہور : جلد بازی یا تقدیر کا معاملہ صبح صبح دردناک ، غم ناک خبر نے سب کو غمگین کردیا ، اطلاعات کے مطابق لاہو رگڑھی شاہو کے علاقے میں‌ کراچی پھاٹک پر ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے اٹھارہ سالہ نوجوان عمر ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ریلوے پولیس نے نوجوان کی ہلاکت کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں‌

    ریلوے پولیس کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقے کراچی پھاٹک کے قریب 18 سالہ نوجوان عمر ریلوے ٹریک عبور کر رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، ریلوے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد عمر کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔پولیس کے مطابق اٹھارہ سالہ نوجوان گڑھی شاہو کے علاقے ورکشاپس کا رہائشی تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے 20روز ، تمام تر پابندیوں کے باوجود احتجاج جاری

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے 20روز ، تمام تر پابندیوں کے باوجود احتجاج جاری

    مقبوضہ وادی میں کرفیو کو 20 روز ہو گئے ہیں، تمام تر پابندیوں کے باوجود کشمیر میں زبردست احتجاج جاری، سری نگر سورہ میں بھارتی فوج کے خلاف مظاہرہ ہوا، خواتین بھی احتجاج میں شریک ہوئیں، بھارتی فوج کی فائرنگ اور پیلٹ گن سے درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے۔
    کشمیری قیدی کہاں منتقل کیے گئے …. جانئے
    بھارتی فوج نے گھروں میں محصور لوگوں کو بھی نہ چھوڑا، گھروں میں آنسو گیس فائر کئے جس سے کشمیری خاتون شہید ہوگئی۔

    شہید خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ کشمیر میں کچھ بھی نارمل نہیں ہے، یہ بھارتی میڈیا ہے، وہ جو ہمارے ارد گرد ہو رہا ہے نہیں دکھا سکتے، وہ یہاں سب نارمل دکھا رہے ہیں لیکن کشمیر میں کچھ بھی معمول پر نہیں، میرے بچے روز مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ماما کیوں چلی گئیں، یہ بہت تکلیف دہ ہے۔
    اس وقت کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں۔ پیلٹ گن سے زخمی کشمیریوں نے ٹھیک ہوتے ہی دوبارہ احتجاج میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔

    قابض بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے گرفتار کر لیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش نہیں ہے جس کے بعد سینکڑوں قیدیوں کوکشمیر سے بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    حریت رہنماوں نے کشمیریوں کو تمام تر پابندیوں کو توڑنے اور چٹان کی طرح قابض فوج کے سامنے ڈٹ جانے کی اپیل کی ہے۔

  • گولی ایک ، علاج تین خطرناک بیماریوں کا ،  طب کی دنیا میں انقلاب آگیا ، یہ گولی آخر کس چیز کی بنی ہے !

    گولی ایک ، علاج تین خطرناک بیماریوں کا ، طب کی دنیا میں انقلاب آگیا ، یہ گولی آخر کس چیز کی بنی ہے !

    تہران:طب کی دنیا میں ایک اور انقلاب ، ایک گولی سے تین خطرناک بیماریوں کا علاج نے ہارٹ اٹیک ، بلڈ پریشر اور فالج کے مریضوں میں‌ امید پیدا کردی ، مریض بھی خوش ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق یہ صرف ایک گولی ہے لیکن اس میں بیک وقت چار دوائیں شامل ہیں جن کی بناء پر اسے دل کی خرابی، ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچاؤ کےلیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان میں سے ایک تو اسپرین ہے جو خون کو پتلا کرتی ہے؛ دوسری کولیسٹرول کم کرنے والی ’’اسٹیٹن‘‘ قسم کی دوا ہے؛ جبکہ فشارِ خون (بلڈ پریشر) کم کرنے کےلیے مزید دو دوائیں بھی اس ایک گولی میں شامل کی گئی ہیں۔

    مشہور طبّی جریدے ’’دی لینسٹ‘‘ کے مطابق یہ گولی جسے ’’پولی پِل‘‘ (polypill) بھی کہا جارہا ہے، پانچ سالہ تحقیقی طویل مطالعے میں لگ بھگ ایک تہائی مریضوں کےلیے مفید پائی گئی ہے۔ اس تحقیق کی تفصیلات مشہور طبّی جریدے ’’دی لینسٹ‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ اسے ایران کے 100 مختلف قصبوں میں 3,400 ایسے افراد پر پانچ سال تک آزمایا گیا جن کی عمریں 50 سے 75 سال کے درمیان تھیں۔ اس تحقیقی مطالعے میں ایران کے علاوہ فرانس، برطانیہ اور امریکا کے طبی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔

    مشہور طبّی جریدے ’’دی لینسٹ‘‘ کے مطابق دوران تحقیق مذکورہ ایرانی قصبوں کا انتخاب خاص طور پر اس وجہ سے کیا گیا کیونکہ وہاں امراضِ قلب کی شرح، ایران کے دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ تھی۔ مطالعے کے شرکاء کی مجموعی تعداد 6,800 تھی، جن میں سے باقی 3,400 افراد کو پولی پِل کے نام پر ایک بے ضرر گولی کھلائی گئی ، اس گولی کے کھلانے کے بعد مریضوں کا بار بار طبی معائنہ بھی کیا جاتا رہا ،

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوران ان میں سے تقریباً 35 فیصد افراد کو اس گولی سے واضح طور پر فائدہ پہنچا اور ان میں دل کے دورے سے لے کر فالج تک کے خطرات نمایاں طور پر کم ہوئے۔ علاوہ ازیں، وہ افراد جنہوں نے ڈاکٹر کی ہدایت پر سختی سے عمل کرتے ہوئے یہ گولی استعمال کی تھی، ان میں خطرات کم ہونے کی شرح 50 فیصد سے بھی زیادہ نوٹ کی گئی۔

    پاکستانیوں کے حوالے سےاس کے لیے خبر یہ ہے کہ سب سے اہم بات اس گولی کی قیمت ہے جو پاکستانی روپوں میں 3 روپے سے 5 روپے بنتی ہے۔ اس ادارے سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہی امید کی جارہی ہے کہ اب اس گولی کے استعمال کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کے لیے عالمی ادرہ صحت جیسے اہم دیگر ادارے اقدامات کریں‌گے ۔