Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹیوٹا وین کی موٹرسائیکل کو ٹکر

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) جنڈیالہ سٹاپ کالا خطائی روڑ نارنگ منڈی پر تیز رفتار ٹیوٹا وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی-
    حادثے میں ایک بچے سمیت 2 افراد زخمی –

    ریسکیو 1122 نارنگ منڈی کی امدادی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد RHC نارنگ منڈی منتقل کر-
    زخمیوں میں 12 سالہ توصیف ولد محمد سعید، یاسمین زوجہ محمد سعید 35 سال، دلشاد ولدرمضان 40 سال شامل ہیں-

  • ڈسٹرکٹ ریونیو کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ریونیو کیمٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کی،اجلاس میں محکمہ تعلیم کی ماہانہ کارکردگی ,ترقیاتی کاموں اور سکولوں میں طلبا وطالبات کے لیے سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا, اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم حکومت پنجاب کے منشور کا حصہ ہےاور تعلیمی ترقی کے حوالے سے شائع شدہ اعداد و شمار کے ہدف کو ہر صورت پورا کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہں کی جائے

  • عراق، بم دھماکے میں چار افراد ہلاک

    عراق، بم دھماکے میں چار افراد ہلاک

    عراقی صوبہ بابل کے ایک قصبے میں بم دھماکے میں چارافراد ہلاک اور 30 دیگر زخمی ہوگئے۔
    ہوٹل میں دھماکہ، بچوں سمیت 11 افراد زخمی ، ہر طرف چیخوں کی آوازیں آنے لگیں
    دھماکہ شام کے وقت موٹر سائیکل میں ہوا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ متعدد دکانیں اور متعدد اسٹال تباہ ہوگئے اور متعدد قریبی کاروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

    دریں اثنا الفرات کے مقامی ٹی وی چینلنے خبر دی ہے کہ دھماکے سے زخمی ہونے والے 39 افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

    ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

  • شیخوپورہ میں لگی کھلی کچہری

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ,سید طارق محمود بخاری کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے آفس کے احاطہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا. جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) واصف علی کھوکھرنے کی.کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سائلین کی شکایات سنی اور ان شکایات کے فوری ازالہ کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے. اس موقع میڈیانمائندگان کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے.

  • اے پتر ہٹاں تے نئہیں وکدے …. نور جہاں کی یاد کہاں آگئی ، یاد میں میوزیکل شو

    اے پتر ہٹاں تے نئہیں وکدے …. نور جہاں کی یاد کہاں آگئی ، یاد میں میوزیکل شو

    لاہور : ملکہ ترنم نورجہاں کے قومی گیت آج بھی اسی طرح سنے جارہے ہیں‌جس طرح 1965 کی جنگ میں لوگ یہ ملی نغمے سن کر بھارت کے خلاف جنگ کے میدان مین‌سرگرم تھے ، ملکہ ترنم کے ان ملی نغموں کی وجہ سے لوگ ان سے بہت محبت کرتے ہیں‌. اس محبت کے اظہار کے لیے لیجنڈ میلوڈی کوئین ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے الحمرا آرٹ سینٹر میں میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا،

    ذرائع کے مطابق الحمرا ہال ملکہ ترنم کے مداحوں سے کھچا کھچ بھرا رہا اور ہر کوئی سریلے سروں میں کھویا رہا۔ گلوکارہ ترنم ناز نے شو کے آخر میں تو ایسے سر بکھیرے کہ ملکہ ترنم نورجہاں کی یاد تازہ ہوگئی۔ملکہ ترنم نور جہاں کے فن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے الحمرا آرٹ سینٹر میں ہونے والے شو میں گلوکارہ سائرہ نسیم، فرح انور، راحت ملتانیکر سمیت دیگر گلوکاروں نے ملکہ ترنم کے سریلے گیت سنائے اور خوب داد سمیٹی۔

  • سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق ، یہ حملہ کون آورتھے ا ہم خبر آگئی

    سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق ، یہ حملہ کون آورتھے ا ہم خبر آگئی

    ڈیرہ اسماعیل خان: ملک میں شرپسندوں کی طرف سے ایک اور دہشت گردی کا واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔

    ڈیرہ اسمعیل خان سے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک شخص ہوٹل اور دوسرا پیٹرول پمپ پر کام کرتا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ دہشت گردی کی کارروائی ملک دشمن عناصر نے کی ہے

  • دنیاپور : عوام نے شکایات کے انبار لگا دیئے

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے اڈا ذخیرہ چک نمبر 231 ڈبلیو بی میں ڈی سی او اور ڈی پی او لودھراں کی کھلی کچہری

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دنیاپور کے نواحی علاقے اڈا ذخیرہ چک نمبر 231 ڈبلیو بی کے ررول ہیلتھ سنٹر میں کھلی کچہری لگائی جس میں ڈی سی او لودھراں راؤ امتیاز اور ڈی پی او لودھراں ملک جمیل ظفر نے خطاب کیا

    بعد ازاں لوگوں کے مسائل اور شکایات سنی گئی جن میں اہل علاقہ نے شکایات کے انبار لگا دیئے تمام محکموں کے افسران موقع پر موجود تھے جن کو فوری طور پر درج کروائی گئی شکایات کا ازالہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے

  • لودھراں : سخت ترین مقابلے کے بعد فیصلہ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) غلہ منڈی کے عہدیداروں کے چناؤ کے لئے سخت مقابلہ

    تفصیلات کے مطابق لودھراں غلہ منڈی ایسوسی ایشن کاالیکشن ، ملک اختر ارائیں اور طفیل ٹھاکر کےدرمیان ون ٹو ون مقابلہ جسمیں ملک اخترارائیں اپنے پینل کے ہمراہ الیکشن 3 ووٹوں کی برتری سے جیت گئے حلقہ احباب کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے

  • لودھراں : مسجد میں کھلی کچہری

    لودہراں ( نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او لودھراں کی مسجد میں کھلی کچہری

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر جامع مسجد بستی گھیر میں کھلی کچہری میں عوام الناس کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ آفیسران کو مارک کر کے ہدایت کی کہ مقررہ وقت میں لوگوں کی داد رسی جائے۔

    کھلی کچہری سے قبل ڈی پی او لودھراں نے نماز جمعہ کیلئے آنے والے لوگوں سے خطاب بھی کیا

  • وہاڑی : ن لیگ ورکرز کنونشن

    وہاڑی ( نمائندہ باغی ٹی وی) ن لیگ ورکرز کنونشن کا انعقاد
    تفصیلات کے مطابق ورکرز کنونشن پاکستان مسلم لیگ ن نواب مارکی وہاڑی میں منعقد ہوا جس میں سابق وزیر احسن اقبال, باغی جاوید ہاشمی, محترمہ تہمینہ دولتانہ, عمران دولتانہ اور ایم پی اے عرفان دولتانہ نے خطاب کیا.