Baaghi TV

Author: +9251

  • وہاڑی : عوام کے جان و مال کا تحفظ پہلی ترجیح

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جامع مسجد باغوالی میں شہریوں کے مسائل سنے- ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز نے بھی اپنے اپنے علاقے کی مساجد میں کھلی کچہری لگائی

    پولیس عوام کے جان مال اور عزت کی حفاظت کے لئےدن رات کوشاں ہے اوراس سلسلہ میں پولیس کے جوان قیمتی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کر چکے ہیں. لہذا ہمیں ان کی قربانیوں کو سراہنا چاہیے. سُود خور عناصر کی نشاندہی کرنے,ٹھیکری پہرہ, کبوتر بازی کی روک تھام اورجرم سے بچاؤ میں کمیونٹی کے کرادر پر بھی روشنی ڈالی. پولیس کو اپنا دوست سمجھا جائے.ثاقب سلطان المحمودڈی پی او

    ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کے ویژن کے مطابق ہر جمعہ کے روز میں خود, ایس ڈی پی اوز اور ضلع وہاڑی کے تمام ایس ایچ اوز مساجد میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے موجود ہوتے ہیں کوئی بھی شخص براہ راست اپنی شکایات کے حل کے لئے مل سکتا ہے۔ثاقب سلطان المحمود ڈی پی او

    پولیس افسران کا مساجد کی سطح پر کھلی کچہریوں کے دوران عوام کے مسائل حل کرنا ایک مثالی قدم ہے جس پر ہم وہاڑی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہری

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا ہےکہ عوام اور پولیس کےدرمیان حائل فاصلوں کوکم کرکے نہ صرف انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکتا ہے بلکہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بھی بنایا جا سکتا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد باغوالی میں نمازجمعہ کے بعد کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعدجامعہ مسجد باغوالی کلب والی میں شہریوں کے مسائل سنے. اس موقع پر ڈی ایس پی صدر طارق پرویز اورایس ایچ اودانیوال ناصر تبسم بھی موجود تھے. مسجد میں کھلی کچہری کے دوران مختلف قسم کی شکایات/تجاویز موصول ہوئیں جن کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں

  • نیب ٹیم کا ضلع کونسل مظفرگڑھ پر چھاپہ

    نیب ملتان کی ٹیم نے مظفرگڑھ ضلع کونسل میں چھاپہ مار کر گزشتہ بلدیاتی دور کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا،ذرائع کیمطابق ضلع کونسل مظفرگڑھ میں کروڑوں روپے کے منصوبوں،ٹھیکوں کی بندربانٹ اور قیمتی جائیداد کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں.کرپشن کی شکایات پر نیب ملتان کی ٹیم ضلع کونسل مظفرگڑھ پہنچی اور گزشتہ بلدیاتی دور کے منصوبوں کے ریکارڈ کی چھان بین کے بعد ریکارڈ قبضے میں لے لیا.ضلع کونسل کے ذرائع کیمطابق شہریوں کی جانب سے نیب کو جمع کرائی گئی شکایات پر نیب ٹیم ضلع کونسل میں کروڑوں روپے مالیت کے منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور قیمتی جائیداد کی مبینہ غیرقانونی الاٹمنٹ کی حوالے سے تحقیقات کررہی ہے.نیب ملتان کی ٹیم نے ضلع کونسل کے مکمل ہونے والے اور زیرتعمیر منصوبوں اور اثاثوں کا بھی معائنہ کیا.ذرائع ضلع کونسل کے کیمطابق ضلع کونسل میں ٹھیکوں کی خلاف قواعد بندربانٹ،منصوبوں میں کرپشن اور ضلع کونسل میں قیمتی جائیداد کی الاٹمنٹ کے حوالے سے مختلف شہریوں کی شکایات پر نیب ملتان کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں.

  • وہاڑی: واپڈا اہلکاروں کے خلاف بڑا احتجاج

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) پچاس گھروں کے بجلی کے کنکشن کاٹنے پر اہل علاقہ کا احتجاج ٹائر جلا کر سڑک بھی بلاک کی، واپڈا کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان بھی زخمی واپڈا اہلکاروں نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت لے کر پہلے میٹر لگائے اہل علاقہ کی دہائی

    تفصیلات کے مطابق بورےوالا کے نواحی علاقہ احمد ٹاون میں واپڈا اہلکاروں نے پچاس گھروں کے بجلی کے کنکشن کاٹ دیے جس پر اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے آگ جلا کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا جس کے باعث سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لائنیں بھی لگ گئیں

    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ واپڈا اہلکاروں نے مبینہ طور پر پر لاکھوں روپے رشوت وصول کرکے پہلے بجلی کے کنکشن لگائے اور آج ایکسیئن کے حکم پر بجلی کے کنکشن کاٹ لیے گئے بجلی کے کنکشن عرصہ داراز سے لگے ہوئے ہیں جن کا ماہانہ بل بھی باقائدگی کے ساتھ ادا کیا جارہا تھا

    گھروں کے ساتھ ساتھ مسجد میں بھی پانی ختم ہو جانے سے اہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اہل علاقہ کے مطابق واپڈا اہلکاروں نے خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ بھی اپنایا اور واپڈا کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان بھی زخمی ہو گیا جس پر مقامی پولیس نے تین واپڈا اہلکاروں کو حراست میں لے لیا پولیس کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد مظاہرین نے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھولتے ہوئے احتجاج ختم کر دیا.

  • وہاڑی : خطرناک روڈ حادثہ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) / ٹریفک حادثہ
    تھانہ دانیوال پولیس ملازمین کا لڈن روڈ پر خوفناک حادثہ ایک ملازم موقع پر جان بحق دوسرا سیریس حالت میں ملتان ریفر

    تفصیلات کے مطابق تھانہ دانیوال کے ملازمین جن کی ہیڈ اسلام پر ڈیوٹی لگی ہوئی تھی واپس وہاڑی آرہے تھے کہ شمس آباد کے قریب تیز رفتار اے سی بس نے کچل دیا ایک ملازم صادق علی جوئیہ موقع پر جان بحق ہوگیا اور دوسرا ملازم زاہد حفیظ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی لایا گیا لیکن حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ دونوں ملازم خون میں لت پت تھے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز نے طبی ٹریٹمنٹ کے بعد زاہد حفیظ کو ملتان ریفر کردیا ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے.

  • وہاڑی : مقدمہ درج کر لیا گیا

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) زیارت کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج
    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر نے نواحی گاوں 263 ای بی میں 7 سالہ معصوم بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے سکول ٹیچر کلیم اللہ لاڑ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
    واضع رہے کہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا جسے بعد میں اہلیان گاوں نے پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا.

  • وہاڑی : کھلی کچہری میں عوامی مسائل کی سماعت

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) عوامی مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کی خصوصی ہدایات پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری کے دوران عوام کے مسائل سنتے ہوئے..اس موقع پر تمام انتظامی اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے

  • بورے والا : قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) ایڈیشنل سیشن جج بورےوالا نےسابق یونین کونسل چیئرمین کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا
    دو مجرموں کو25,25 سال قید اور چار چار لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا
    تفصیل کے مطابق
    نواحی گاوں124۔ای بی کے رہائشی یونین کونسل چئیر مین چودھری نثار احمد ولیکا کو بارہ جولائی2018کو دن دیہاڑے چک نمبر114۔ای بی ملزمان نے اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
    جب وہ نماز جنازہ پڑھ کر اپنی کار میں ساتھیوں کے ہمراہ واپس اپنے گاوں آ رہے تھے
    اس کا مقدمہ تھانہ شیخ فاضل میں ملزمان عمران مانی ،افتخار بگا،عبدالجبار، بوٹا ، احسان اور اسلم کے خلاف درج ہوا تھا
    ایڈیشنل سیشن جج بورےوالا سلیم اقبال نے مقدمہ کی سماعت مکمل کر نے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے مجرمان عمران مانی اورافتخار بگا کو پچیس ،پچیس سال قید
    اور چار چار لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا
    ۔تین ملزمان کو باعزت بری کر دیا گیا۔
    اور ایک نامزد ملزم اسلم کو جوکہ مفرور ہے کو اشتہاری قرار دے دیا گیا.

  • چیچنیا  میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح ، ہزاروں افراد نے شرکت کی

    چیچنیا میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح ، ہزاروں افراد نے شرکت کی

    ماسکو: اسلام روس کا دوسرا بڑا مذہب ، مساجد اور اسلامی مراکز میں‌تیزی سے اضافہ ہونے لگا . اطلاعات کے مطابق چیچنیا میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کردیا گیا ، جسے یورپ کی سب سے بڑی مسجد کہا جارہا ہے۔مسجد کی افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں مقامی اور غیرملکی حکام نے شرکت کی۔

    People gather outside a new mosque named after the Prophet Mohammed, the largest in Europe according to local authorities, during an inauguration ceremony, in the Chechen town of Shali, Russia August 23, 2019. REUTERS/Said Tsarnayev

    روسی ذرائے ابلاغ کے مطابق سفید ماربل سے بنی اس خوبصورت مسجد کا نام حضرت محمدﷺ کے اسم مبارک پر رکھا گیا ہے اور اس میں 30 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے۔ مسجد کے صحن میں پھولوں اور فاؤنٹینز کو لگایا گیا ہے اور اس جگہ پر اضافی 70 ہزار نمازی آسکتے ہیں۔ادھر مشرق وسطیٰ کے ایک اخبار دی نیشنل کے مطابق اس 9ہزار 7سو اسکوائر میٹر پر موجود اس مسجد کو ایک ازبک آرکیٹک نے ڈیزائن کیا۔خیال رہے کہ یہ مسجد چیچنیا میں شہالی کے علاقے میں قائم کی گئی ہے، جو دارالحکومت گرونزے کے باہر 54ہزار لوگوں پر مشتمل علاقہ ہے۔

    People walk near a mosque named after the Prophet Mohammed, the largest in Europe according to local authorities, after an inauguration ceremony in the Chechen town of Shali, Russia August 23, 2019. REUTERS/Said Tsarnayev

    اس مسجد کے افتتاح کی منعقدہ تقریب میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھی چیچن سربراہ رمضان کیدرو کا کہنا تھا کہ یہ مسجد اپنے ڈیزائن میں منفرد اور اپنے سائز اور خوبصورتی میں شاہانہ ہے’۔اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں سینئر حکام نے شرکت کی جس میں کویتی امیری دیوان کے مشیر اور چیئرمین انٹرنیشنل اسلامک چیئرٹ ایبل آرگنائزیشن (آئی آئی او سی) ڈاکٹر عبداللہ الماتوق بھی موجود تھے۔

    Participants, including head of the Chechen Republic Ramzan Kadyrov, attend an inauguration ceremony outside a new mosque named after the Prophet Mohammed, the largest in Europe according to local authorities, in the town of Shali, Russia August 23, 2019. REUTERS/Said Tsarnayev

    ذرائع کے مطابق چیچنیا حکومت کی طرف سے رمضان کیدرو کو 2007 میں مسلم اکثریتی علاقے میں حکمرانی کے لیے مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد سے وہ چیچنیا میں اسلام کی بحالی اور مساجد کی تعمیر میں مصروف ہیں۔2008 میں انہوں نے گرونزے میں 10 ہزار نمازیوں کی گنجائش رکھنے والی مسجد ‘چیچنیا کا دل’ کا افتتاح کیا تھا۔

  • 4 ماہ بعد ایمرجنسی کا خاتمہ ، عوام خوشی سے جھوم اٹھے

    4 ماہ بعد ایمرجنسی کا خاتمہ ، عوام خوشی سے جھوم اٹھے

    کولمبو: سری لنکا حکومت نے دہشت گردی کے واقعے میں 290 افراد کی ہلاکت کے بعد نافذ کی گئی ایمرجنسی کو 4 ماہ بعد ختم کر دیا۔اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا کے دفتر نے تصدیق کردی ہے کہ انہوں نے ایمرجنسی میں توسیع نہیں کی ہے اور گزشتہ روز ایمرجنسی کے خاتمے کی اجازت دی تھی۔

    یاد رہے کہ سری لنکن صدر 21 اپریل کے حملوں کے بعد نافذ کردہ ایمرجنسی کی توسیع ہر ماہ کی 22 تاریخ کو کرتے تھے تاہم اس مرتبہ انہوں نے مزید توسیع نہیں کی۔ایمرجنسی کے خاتمے پر بات کرتے ہوئے صدر کے قریبی ذرائع نے کہا کہ ‘صدر متھری پالا سیرسینا نے ایمرجنسی میں مزید توسیع کے لیے نیا حکم نامہ جاری نہیں کیا تھا’۔

  • ہندوستانی اپوزیشن نے  کشمیری رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کرکے مودی کے لیے مشکلات کھڑی کردیں

    ہندوستانی اپوزیشن نے کشمیری رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کرکے مودی کے لیے مشکلات کھڑی کردیں

    نئی دہلی :بھارتی اپوزیشن کی جماعتوں نے گرفتار کشمیری رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق درالحکومت نئی دہلی میں کشمیری رہنماؤں کی رہائی کے لیے ہونے والے ایک بڑے مظاہرے میں شریک حزب اختلاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کشمیر میں جمہوریت کو نابود کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ان اپوزیشن رہنماوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ محبوبہ مفتی اور عمرعبداللہ سمیت تمام کشمیری رہنماؤں کو فی الفور رہا کردے۔حکومت ہندوستان نے پانچ اگست کو کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر وادی میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔