Baaghi TV

Author: +9251

  • پیپلزپارٹی کا باغی سینیٹرز کیخلاف بڑا فیصلہ  کسی بھی وقت آسکتا ہے

    پیپلزپارٹی کا باغی سینیٹرز کیخلاف بڑا فیصلہ کسی بھی وقت آسکتا ہے

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے والے باغی سینیٹرز کی تحقیق کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔ت فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا اجلاس سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت ہوا جس میں سئیر رہنماؤں نیئر حسین بخاری، فرحت اللہ بابر، راجا پرویز اشرف اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی ارکان سے دباؤ یا مبینہ کالز سے متعلق تفصیلات اور معلومات حاصل کی جائیں گی۔ ارکان سینیٹ کی جانب سے وفاداریاں تبدیل کرنے کے معاملے کی تہہ تک جانے کا فیصلہ کیا۔

  • خیبرپختونخوا کےسکولوں پر پاکستانی جھنڈا بنانے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا کےسکولوں پر پاکستانی جھنڈا بنانے کا فیصلہ

    پشاور (اے پی پی) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں کے مرکزی گیٹ پر پاکستان کا جھنڈا بنانے کا فیصلہ کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پاکستان اور وطن سے محبت کے اظہار کےلئے خیبر پختونخواکے تمام سرکاری سکولوں کے مرکزی گیٹ پر پاکستان کا جھنڈا بنانے کا فیصلہ کیا ہے،جھنڈے پر "ہم پاکستانی” کا نعرہ بھی لکھا جائے گا اور ساتھ ہی محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا لوگو بھی بنایا جائے گا۔ مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیا اللہ خان کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مراسلہ جاری کر دیا، تمام سکولوں کے پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ ٹیچرز کو جلد مذکورہ مراسلہ پرعمل درآمد کرنے کےلئے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہے۔ مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیا اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا قومی پرچم امن و سلامتی کی علامت ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے طلبہ میں وطن سے محبت کا جذبہ مزید بڑھے گا، "ہم پاکستانی” کا پیغام صوبے کے ہر گھر تک جائے گا، مذکورہ اقدام پاکستان کےلئے محبت اور پاکستانیت کے جذبے کا عکاس ہے.

  • صدارتی امیدوار ٹیکس چوری کے الزام میں گرفتار

    صدارتی امیدوار ٹیکس چوری کے الزام میں گرفتار

    تیونس کی پولیس نے صدارتی امیدوار نبیل کروئی کو ٹیکس چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔جبکہ ان کی پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری نبیل کو انتخابی دوڑ سے الگ کرنے کی سازش ہے۔

    نسما ٹی وی چینل کے مطابق کہ نبیل کو تیونس جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا

    56 سالہ نبیل صدر بیجی کیڈ ایسسیبسی کی موت کے بعد 15 ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے اہم امیدواروں میں سے ایک ہے۔ ایف ایم ریڈیو نے کہا ہے کہ ایک جج نے ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا کرنے کے لئے کروئی کو نظربند کرنے کا حکم دیا۔

    قبل ازیں ایک جج نے رواں سال جولائی میں منی لانڈرنگ کے شبہ میں کروئی کو ہفتوں کی تفتیش کے بعد بیرون ملک جانے سے روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • ہیلی کاپٹرتباہ ‘ پائلٹ زخمی

    ہیلی کاپٹرتباہ ‘ پائلٹ زخمی

    اتراکھنڈ : بھارتی ہیلی کاپٹر تباہ ، اطلاعات کے مطابق اتراکھنڈ کے اتر کاشی ضلع میں راحت خدمات میں شامل ایک پرائیوٹ کمپنی کے ہیلی کاپٹر کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہنگامی طورپر اتارنا پڑا اور اس دوران پائلٹ کو ہلی چوٹ آئی لیکن ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق موری تحصیل کے تحت راحت خدمات لے کر آرا کوٹ بیس کیمپ سے چیوا جارہے ہیلی کاپٹر میں اچانک تکنیکی خرابی آگئی جس کی وجہ سے اسے نگواڑا (ٹکوچی) میں ہنگامی حالت میں اتارنا پڑا۔ مسطح میدان نہیں ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹرکو ندی کے کنارے پتھروں پر ہی لینڈنگ کرنی پڑی۔ اس دوران پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئی لیکن ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا۔

  • سینکڑوں ایرانیوں نے پیرس میں مظاہرہ کیوں کیا؟

    سینکڑوں ایرانیوں نے پیرس میں مظاہرہ کیوں کیا؟

    پیرس میں سیکڑوں ایرانیوں نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے فرانس کے دورے کے خلاف مظاہرہ کیا۔

    مظاہرین نے حکومت فرانس سے مطالبہ کیا کہ وہ تہران کے ساتھ تعلقات منقطع اور ایرانی عوامی احتجاج کو سپورٹ کرے۔

    مظاہرے کے ایرانی شرکاءیہ نعرے لگاتے رہے "آمر خامنہ ای نہیں چاہیے”، "ولایت فقیہ نہیں چاہیے” اور "ظریف مجرم ہے، وہ ایرانی عوام کو کچلنے والے نظام کا نمائندہ ہے”۔

    یاد رہے کہ جواد ظریف دورہ فرانس کے دوران صدر عمانویل ماکروں کے ساتھ ملاقات کریں گے جس میں امریکی پابندیاں زیربحث ہوں گی۔

    دوسری جانب ایران میں انسانی حقوق کی کمیٹی (CSDHI) نے ایرانی وزیرخارجہ کے استقبال کے لیے سرخ قالین بچھانا انسانی حقوق، جمہوریت اور فرانس کی تمام اقدار کی توہین قرار دیا ہے۔

  • امریکی میزائل ٹیسٹ، روس کی طرف سے بڑا ردعمل سامنے آگیا

    امریکی میزائل ٹیسٹ، روس کی طرف سے بڑا ردعمل سامنے آگیا

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ کی طرف سے ممنوعہ میزائل کے ٹیسٹ کے جواب میں حکومت کو جوابی اقدامات کا حکم دے دیا۔

    پیوٹن نے روسی سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں کہا ، "میں وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ محکموں کو بھی ہدایت کرتا ہوں کہ وہ ملک کے لئے امریکی کارروائی کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرے کا تجزیہ کریں اور جواب تیار کرنے کے لئے جامع اقدامات کرے۔”

    پیوٹن نے مزید کہا ، ” اعتماد کی بحالی اور بین الاقوامی سلامتی کو مستحکم کرنے کے لئے ،روس اب بھی امریکہ کے ساتھ مساوی اور تعمیری بات چیت کے لئے تیار ہے۔“

    یاد رہے کہ گذشتہ اتوار کو امریکہ نے کروز میزائل کا تجربہ کیا ، جس نے 500 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر ایک ہدف کو نشانہ بنایا۔

  • بےنامی جائیدادوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    بےنامی جائیدادوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بےنامی جائیدادوں سے متعلق کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں ملک بھر کے ڈپٹی کمشنروں اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہان کو اہم ذمہ داریاں دے دی گئیں.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئےکہا کہ ایک ماہ کے اندر اپنے متعلقہ علاقوں میں واقع بے نامی اور مشکوک جائیدادوں کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ میں نشاندہی نہ کی جانے والی بے نامی جائیداد کا بعد میں پتہ چلنے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور متعلقہ افسر کے خلاف بے نامی قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی.

    دوسری جانب وزیراعظم آفس کی جانب سے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو جو مراسلہ بھیجا گیا ہے اس کے مطابق تمام افسران 30ستمبر تک اپنی رپورٹ چیئرمین ایف بی آر کو بھجوانے کے پابند ہیں.

  • ڈی پی او ڈی جی خان اسد سرفراز کی نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری کا انعقاد،نمازیوں سے خطاب میں کیا کہا جانئے اس رپورٹ میں

    ڈیرہ غازیخان(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی او ڈی جی خان اسد سرفراز کی فیصل مسجد نزد آؤٹ ایجنسی چوک میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری،ڈی پی او اسد سرفراز نے مسجد میں آئے نمازیوں سے خطاب کیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈی جی خان اسد سرفراز نے فیصل مسجد نزد آؤٹ ایجنسی چوک میں نماز جمعہ ادا کی نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری میں نمازیوں سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ڈی جی خان کے شہریوں کے مسائل حل کرنا میری واحد ترجیح ہے اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے تاکہ شہریوں کے مسائل خود سن کر حل کر سکوں اورڈی جی خان کے شہریوں کو امن و امان کے قیام میں پولیس کا ساتھ دینا ہو گا۔گھر گھر تک انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ایس ایچ اوزکو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد میں ہی عوام کے مسائل سننے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں ڈی پی او نے کہا کہ ہر شہری ذاتی طور پر اچھے شہری ہونے کا کردار ادا کرے اوراپنے بچوں کو بغیر لائسنس کے موٹر سائیکل مت چلانے دیں اور مشکوک شخص کے متعلق اطلاع دے کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

  • جماعت الدعوہ اور افغان طالبان  کشمیر نہیں آئے ،  بھارت الزام لگانا بند کردے

    جماعت الدعوہ اور افغان طالبان کشمیر نہیں آئے ، بھارت الزام لگانا بند کردے

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر کی حریت پسند تنظیموں اور کشمیر ی رہنماوں نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو ہتھیانے کے بعد پیدا ہونے والے احتجاج اور آزادی کی تحریک میں حدت کا الزام جماعت الدعوۃ پاکستان اور افغان طالبان پر نہ لگائے ، کوئی کشمیریوں کو نہیں اکسا رہا ہے یہ کشمیریوں کی پر بھارتی مظالم کا نتیجہ ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ رد عمل اس وقت سامنے آیا جب بھارت کی طرف سے یہ پراپیگنڈہ پھیلایا جارہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جماعت الدعوۃ والے گھس گئے ہیں اور وہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حمایت کررہے ہیں اس لیے حالات قابو میں نہیں آرہے ، بھارت کی طرف سے یہ بھی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ افغان طالبان نے بھی کشمیریوں کی مدد کی ہے .

    بھارت کی طرف سے اس پراپیگنڈہ کا جواب دیتے ہوئے کشمیری رہنماوں کا کہنا تھا کہ ابھی تو جماعت الدعوۃ والے کشمیر میں نہیں آئے اور بھارت پر خوف کے سائے منڈلانے لگے ہیں اور اگر وہ آگئے تو پھر بھارت کیا بنے گا . کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے اس کے لیے کسی دوسرے کوالزام دینا درست نہیں ہے

  • ڈالر مزید سستا ہوگیا

    ڈالر مزید سستا ہوگیا

    لاہور: ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 158.25 سے کم ہوکر 157.25 روپے کا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے جس سے ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 158.25 سے کم ہوکر 157.25 روپے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی اور اس کی قیمت 158.25 پر قائم رہی تھی۔ یاد رہے کہ اگست 2018 میں پی ٹی آئی حکومت برسراقتدار آئی تو ڈالر 122 روپے کا تھا۔