ڈیرہ غازی خان(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی جی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقہ مانہ احمدانی میں جہالت کی انتہا، مبینہ طور پربد چلنی کے شبہ پر سگے بھائی نے تیز دھار آلے سے اپنی بہن کا پاؤں کاٹ دیا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل، ڈی پی او اسد سرفراز کا واقعہ کا نوٹس،تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تھانہ کوٹ چھٹہ کی حدود مانہ احمدانی میں جہالت کی انتہاء کردی گئی سگے بھائی نے اپنی ہی بہن کا تیز دھار آلے سے پاؤں کاٹ دیا سلمی بی بی اپنے بھائی شاہنواز احمدانی کے گھر ملنے گئی تو بھائی نے طیش میں آکر تیز دھار آلے سے بہن کا پاؤں کاٹ دیا متاثرہ سلمی بی بی کا کہنا تھا کہ بھائی رشتہ داروں کے گھر جانے سے منع کرتا تھا اور مجھ پر شک بھی کرتا تھا اسی کا میرے بھائی کو رنج تھا آج جب میں گھر آئی تو بھائی نے طیش میں آکر تیز دھار آلے سے میرا پاؤں کاٹ دیا وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کے امدادی اہلکاروں نے خاتون کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ چھٹہ میں منتقل کردیا گیا ہے، ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ عبدالشکور قیصرانی کے مطابق بدچلنی کے شبہ پر بھائی شاہنواز احمد انی نے اپنی ہی سگی بہن سلمی بی بی کی ٹانگ کاٹ دی ہے اور مقدمہ درج کر دیا گیا ہے تھانہ کوٹ چھٹہ کی حدود میں پاؤں کاٹنے کے دلخراش وقوعہ کا ڈی پی او اسد سرفراز نے نوٹس لے لیاجس پر پولیس نے فوری طور پر ملزم شاہنواز احمدانی کو گرفتا ر کر لیا اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ ظلم اور بربریت کسی صورت برادشت نہیں کی جائے گی مظلوم کی دادرسی اولین ترجیح ہے اور بالخصوص خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہو گا۔
Author: +9251
-

امریکی کمپنیوں کو چین چھوڑنے کا حکم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے امریکی کمپنیوں کو چین سے نکلنے کا حکم دے دیا۔ چین نے امریکی مصنوعات پر 75 بلین ڈالرکا محصول عائد کیا تھا۔
خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ امریکی مصنوعات پر تازہ ترین ٹیرف پر اپنا ردعمل بعد میں جاری کریں گے۔
ٹرمپ نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہمیں چین کی ضرورت نہیں ہے اورچین کے بغیر ہمارے لیے اس سے کہیں بہتر ہوگا۔ کئی دہائیوں سے ، چین کی طرف سے امریکہ کی چوری کی جانے والی رقم کو روکنا ہو گا۔
ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو چین کا متبادل ملک ڈھونڈنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ امریکی کمپنیاں اپنے ملک واپس آ کر مصنوعات تیار کریں۔
یہ واضح نہیں ہے کہ ٹرمپ کس قانونی کارروائی کے تحت امریکی کمپنیوں کو چین میں کاروبار سمیٹنے یا چین سے سامان خریدنے سے روکنے پر مجبور کرسکیں گے۔
-

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان
لاہور: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 912 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 2.9 فیصد کی سطح پر بند ہوا.
تفصیلات کے مطابق کاروبار کے دوران مثبت رحجان اس لیے بھی دیکھا گیا کہ مارکیٹ میں ‘پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر ہوسکتا ہے’ کی افواہیں گردش کرتی رہیں، بعد میں سٹاک ایکسچینج 31 ہزار 884 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں 30 ہزار 973 پوائنٹس پر ہوا اور اس کے اختتام تک یہ تیزی کا رجحان جاری رہا، دوران ٹریڈنگ انڈیکس 31 ہزار 913 کی حد تک بھی پہنچا. مارکیٹ میں انڈیکس کمپنیوں کے 17 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا اور حصص کی مارکیٹ ویلیو 6 ارب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔
-

شاہ محمود قریشی کا مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد کو ٹیلیفون ، اہم پیغام پہنچا دیا
اسلام آباد : شاہ محمود قریشی کا مالدیب کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد کو فون ، شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال دونوں نمائندوں کا تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے مالدیپ کے ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی غیر آئینی اور یکطرفہ اقدام کے بعد پیدا صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بھارتی یکطرفہ اقدامات سے علاقائی امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے باعث کشمیریوں سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد کو بتایا گیا کہ جینوسائیڈ واچ نے کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے جبکہ وزیر خارجہ کا مالدیپ کے ہم منصب سے مطالبہ کیا گیا کہ مالدیپ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے میں کردار ادا کریں۔
-

برطانیہ ایرانی آئل ٹینکر کو تحویل میں رکھے گا یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا
لاہور: برطانیہ نے ایرانی آئل ٹینکر کو تحویل میں رکھنے کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لندن کے زیر انتظام جبرالٹر حکام کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں کا اطلاق یورپی یونین کے علاقے میں نہیں ہوتا. انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیاں یورپی یونین کے علاقے پر لاگو نہیں ہوتیں۔ برطانیہ کی جانب سے ایرانی تیل بردار بحری جہاز کو آزاد کرنے کے اعلان کے بعد امریکی محکمہ انصاف نے تہران کے آئل ٹینکر کو قبضہ میں لینے کے وارنٹ جاری کیے تھے۔
دوسری طرف پاناما نے ایرانی آئل ٹینکر کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے جس کے بعد ایران نے بحری جہاز کو اپنے ملک میں رجسٹر کرکے نیا نام آدریان دریا رکھ دیا ہے۔
-

دریائے ستلج میں پانی کی سطح مزید بلند ، پاکپتن کو خطرہ
لاہور : بھارت کی طرف سے آبی حملے کے اثرات پاکپتن تک پہچنے لگے ، اطلاعات کے مطابق پاکپتن کے قریب دریائے ستلج میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے لگی، حفاظتی بند میں کٹاؤ سے پاکپتن اور بہاولنگر کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ ہے۔امدادی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت ملک بھر کے دریاؤں میں پانی کی سطح ایک بار پھر تیزی سے بلند ہونے لگی۔ پاکپتن کے قریب دریائے ستلج میں بھی صورتحال روز تبدیل ہو رہی ہے۔ دریا میں پانی کی آمد 55 ہزار اور اخراج 46 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق منچن آباد میں بھی ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے کپاس، دھان اور دیگر فصلیں متاثر ہوئیں۔ ہیڈ سلیمانکی میں پانی کی آمد 56161 کیوسک اور اخراج بھی 56161 کیوسک ہی ریکارڈ کیا گیا۔ رحیم یار خان میں دریائے سندھ کے قریبی علاقوں میں سیلابی پانی نے تباہی مچا دی جس سے 22 سے زائد بستیاں زیر آب آگئیں اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔
دوسری طرف خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں بھی سیلاب کی صورتحال ہے۔ دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر بہاؤ 19 ہزار 242 اور نوشہرہ کے مقام پر بہاؤ 27 ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا میں پانی کی آمد 1 لاکھ 32 ہزار اور اخراج 1 لاکھ 37 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 74 اور اخراج 1 لاکھ 55 ہزار 463 کیوسک رہا۔
-

بھارتی فضائیہ نے اپنا ہی طیارہ مار گرایا
لاہور: بھارتی فضائیہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال 27 فروری کو بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کی وجہ سے نہیں بلکہ بھارتی جنگی جہاز کے فائر لگنے سے گرا تھا۔
اس سے قبل بھارت بار بار یہ جھوٹ بولتا رہا کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کی وجہ سے گرا لیکن اب اس نے اعتراف کر لیا ہے کہ طیارہ بھارتی فضائیہ کی اپنی غلطی سے گرا تھا۔ بھارتی عسکری حکام نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے متاثرہ خاندانوں سے جھوٹ بولتا رہا اور کئی جھوٹے دعوے بھی کیے۔
یاد رہے کہ 27 فروری 2019ء کو بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر بھارت کے 8 افسران ہلاک جبکہ ایک بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن پاکستان کی حراست میں آ گیا تھا۔
-

روس، جاسوسی کے الزام میں قید سابق امریکی فوجی کے خلاف بڑا فیصلہ آگیا
روس کی ایک عدالت نے جاسوسی کے الزام میں قید سابق امریکی فوجی کی حراست میں 2ما ہ کی توسیع کر دی ہے۔ امریکی فوجی پال وہلن گذشتہ دسمبر سے روس کی جیل میں قید ہے ۔
رائٹرز کے مطابق روسی عدالت نے پول وہلن کی قید میں اکتوبر تک توسیع کر دی ،روس حکام دوہفتوں کے اندر تحقیقات مکمل کر کے چارج شیٹ لگائیں گے۔
وہلن نے اپنے اوپر الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کی سماعتوں کا مقصد وقت کاضیاع ہے۔
یاد رہے کہ وہلن کے پاس امریکہ ، برطانوی ، کینیڈاین اور آئرش پاسپورٹ ہیں۔ وہلن کو 28 دسمبر کو ماسکو کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔
-

ہندو وں کا مذہبی تہوار ‘کرشنا جنم اشٹمی’ کو یکجہتی کشمیر سے منسوب
لاہور : پاکستان کا ہر طبقہ کشمیر یوں کے آزادی کے لیے متحرک ، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی پابندیوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے پاکستان کی ہندو کونسل کے پیٹرن ان چیف نے مذہبی تہوار ‘کرشنا جنم اشٹمی’ کو یوم یکجہتی کشمیر سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور پاکستان ہندو کونسل کے پیٹرن ان چیف ڈاکٹر رمیشن کمار واکوانی نے ایک ویڈیو پیغام میں یہ اعلان کیا۔
My message to the world on the occasion of Karishna Janmashtami to tell them how Non-Muslim Community in Pakistan is celebrating Religious Festivals with full enthusiasm and independence.
Tomorrow at 7:00 pm in Shri Krishan Mandir, Sadiq Abad, Rahim Yar Khan#HappyJanmashtami pic.twitter.com/ehiGmP0sW9— Dr. Ramesh Vankwani (@RVankwani) August 23, 2019
پاکستان ہندو کونسل کے پیٹرن ان چیف ڈاکٹر رمیشن کمار واکوانی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ‘مجھے یہ سن کر بہت افسوس ہوا کہ سرحد کے اُس پار لوگوں کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی، میں دنیا کے ان تمام ممالک جو پاکستان میں معمولی سے انسانی حقوق کے واقعات کو اجاگر کرتے ہیں، انہیں اور خاص طور پر بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ آئیں صادق آباد، ضلع رحیم یار خان میں اور دیکھیں کہ ہندو برادری کس طرح اپنا تہوار کرشنا جنم اشٹمی کو مناتی ہے’۔
-

رکشہ ڈرائیور نے جرم کرکے سب کے رونگٹے کھڑے کردیئے
لاہور : رکشہ ڈرائیور بڑے بڑے جرم کرنے لگے ، محنت مزدوری کے نام پر گھنونے جرام کا انکشاف ، اطلاعات کے مطابق مصری شاہ کے علاقے میں خاتون کو زبردستی رکشہ میں لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی، ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی سے خاتون کو بازیاب کراکرحوالہ پولیس کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ایک موریہ پل کے قریب رکشہ سے خاتون کی چیخ وپکار سن کر وارڈن آصف نے اس کا تعاقب شروع کیا اور کچھ دور جا کر انہیں روک لیا۔ خاتون نے ٹریفک وارڈن کو بتایا کہ رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے شیرانوالہ گیٹ کے قریب انہیں زبردستی رکشہ میں بٹھا لیا، اس سے موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی۔
اس واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے ٹریفک وارڈن آصف نے بتایا کہ اس نے ون فائیو پر کال کی اور ملزمان کو کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ وقاص اور افتخار نامی ملزمان کا تعلق والٹن سے جبکہ خاتون سیالکوٹ کی رہائشی ہے۔