Baaghi TV

Author: +9251

  • جیمز بانڈ کی نئی فلم پاکستان میں ریلیز ہوگی یا نہیں؟ اعلان کردیا گیا

    جیمز بانڈ کی نئی فلم پاکستان میں ریلیز ہوگی یا نہیں؟ اعلان کردیا گیا

    لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی وڈ ”جیمز بانڈ“ کی نئی فلم ”نو ٹائم ٹو ڈائی“ پاکستان میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی.

    تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فلم”جیمز بانڈ“ سلسلے کی25 ویں فلم” نو ٹائم ٹو ڈائی“ پاکستان میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، تاہم ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔حال ہی میں فلم کے نام کا اعلان بھی کیا گیا ہے اور اب بتایاگیا ہے کہ فلم پاکستان میں بھی پیش کی جائے گی. دوسری جانب فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی جلد کردیا جائے گا.

  • لودھراں:ورثاء کی تلاش جاری ہے

    لودھراں ( نمائندہ باغی ٹی وی ) ٹول پلازہ لودھراں کے قریب حادثے میں ایک شخص جو موٹرسائیکل پر سوار پر موقع پر فوت ہو گیا اس کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں منتقل کر دیا گیا ہے

    جاں بحق ہونے والے شخص سے کوئی اس چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہو سکے ورثاء کی تلاش جاری ہے

  • اگلے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے دوڑیں لگ گئیں : باغی بریکنگ

    اگلے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے دوڑیں لگ گئیں : باغی بریکنگ

    لاہور :وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی اگلے چند ہفتوں تک متوقع اس کے بعد وہ وزیراعلیٰ پنجاب نہیں‌رہیں‌گے ، دوسری طرف پنجاب کے اگلے وزیراعلیٰ کے لیے دوڑیں لگ گئی ، وزارت اعلیٰ کے خواہشمندوں نے یہ منصب حاصل کرنے کے لیے کوششیں تیز کردیں ہیں. باغی ٹی وی کے مطابق اگلے چند ہفتوں تک پنجاب میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے آثار نمایاں نظر آنے لگے ہیں‌

    باغی ٹی وی کے مطابق موجودہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے ، پنجاب میں گورننس کو بہتر بنانے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے موجودہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، پنجاب میں وزراء اور وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی خبر باغی ٹی وی چند ہفتے پہلے ہی دے چکا ہے.

    باغی ٹی وی کو معتبر ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق اس وقت وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں مخدوم ہاشم جوان بخت ، میاں اسلم اقبال ، راجہ یاسر ہمایوں ، ملک نعمان لنگڑیال اور محسن لغاری میں شامل ہیں،

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق سنیئر وزیر عبدالعلیم خان اور سبطین نقوی اس دوڑ سے باہر ہیں .یاد رہے کہ باغی ٹی وی پنجاب حکومت میں ہونے والی متوقع تبدیلی کے بارے میں پہلے ہی بریکنگ نیوز دے چکا ہے.


    مخدوم ہاشم جوان بخت:

    مخدوم ہاشم جوان بخت ولد مخدوم رکن الدین 27 ستمبر 1979کو پیدا ہوئے ۔ میک گل یونیورسٹی ،کینیڈا سے بی کام کی ڈگری حاصل کی ۔2013 کے عام انتحابات سےپیشتر وہ بینکنگ سیکٹر سے منسلک تھے اور بطور وائس پریذیڈنٹ کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ ڈویژن ،سٹی بینک خدمات سر انجام دیں۔آپ 2013 کے عام انتخابات میں بطور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے اور بطور چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔مخدوم ہاشم جوان بخت کے والد محترم مخدوم رکن الدین 1988-90 کے دوران رکن قومی اسمبلی رہے۔ بھائی مخدوم خسرو بختیار نے1997 سے 1999 تک دوران بطور رکن پنجاب اسمبلی 2002 سے 2007 تک بطور رکن قومی اسمبلی خدمات سر انجام دیں اور 2005 سے 2007 کے دوران بطور وزیر مملکت برائے خارجہ امور فرائض سر انجام دیئے اور موجودہ رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ہیں


    میاں محمد اسلم اقبال

    میاں محمد اسلم اقبال ولد میاں محمد اقبال 20 اپریل 1969 کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے 1996 میں ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ۔ ایک کاروباری شخصیت ہیں ۔2001 سے 2002 کے دوران یونین کونسل نمبر 106 سمن آباد لاہور کے ناظم رہے ۔ 2002 سے 2007 اور 2013 سے 2018 کے دوران صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن رہے ۔2018 کے عام انتخابات میں تیسری بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور صوبائی وزیر ہیں


    راجہ یاسر ہمایوں

    راجہ یاسر ہمایوں راجہ ہمایوں سرفراز کے بیٹے ہیں ، راجہ یاسر ہمایوں 28 دسمبر 1972 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے ، دادا راجہ سرفراز خان قیام پاکستان سے پہلے متحدہ پنجاب کی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں چچا راجہ ریاض پہلے پنجاب اسمبلی اور اب قومی اسمبلی کے رکن ہیں. راجہ یاسر ہمایوں اس وقت پنجاب اسمبلی کے رکن اور صوبائی وزیر سیاحت ہیں


    ملک نعمان احمد لنگڑیال

    ملک نعمان احمد لنگڑیال ملک اقبال احمد لنگڑیال کے بیٹےہیں ، ملک نعمان احمد لنگڑیال 1968 میں پیدا ہوئے ، چیچہ وطنی کے معروف سیاسی خاندان ‌تعلق رکھتے ہیں ، ملک نعمان احمد لنگڑیال کے دادا ملک فتح شیر لنگڑیال ضلع کونسل ساہیوال کے سابق چیئرمین اور صوبائی وزیر رہ چکے ہیں جبکہ انکے والد ملک اقبال لنگڑیال بھی صوبائی وزیر کے علاوہ متعدد بار ممبر صوبائی اسمبلی رہے ہیں۔لنگڑیال خاندان چیچہ وطنی کے علاقہ موضع کماند میں مقیم ہے اور اس علاقہ میں گہرا اثر و رسوخ رکھتا ہے۔ملک نعمان لنگڑیال کے چچا ملک فیصل لنگڑیال بھی ضلع نائب ناظم رہے اور ضلع ساہیوال کی سیاست میں اس خاندان کو مقامی برادریوں کی حمایت کی وجہ سے اہم سیاسی گھرانہ تصور کیا جاتا ہے۔


    محسن لغاری

    محسن لغاریلیفٹیننٹ کرنل (ر) رفیق احمد لغاری کے صاحبزادے ہیں ، سارا خاندان ہی ہر دور میں حکومتوں میں رہا ، فاروق لغاری صدر پاکستان غرض پنجاب اور قومی اسمبلی کے ممبران رہے چکے ہیں

  • نئی دہلی میں فائرنگ، توڑ پھوڑ: شدید خوف و ہراس پھیل گیا

    نئی دہلی میں فائرنگ، توڑ پھوڑ: شدید خوف و ہراس پھیل گیا

    لاہور: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کالکا مندر کو مسمار کرنے کی وجہ سے مندر کے پجاریوں نے توڑ پھوڑ شروع کردی.

    تفصیلات کے مطابق نئی دہلی کے علاقے علاقے تغلق آباد میں قدیم مندر کالکا مندر کو مسمار کرنے کی وجہ سے مندر کے پجاریوں کی جانب سے توڑ پھوڑ شروع کردی گئی. مندر کے پجاری دہلی کی سڑکوں پر آگئے اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے. بھارتی میڈیا کے مطابق پجاریوں کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا. اس سارے منظرے سے دہلی کی پولیس بھی غائب تھی اور حملہ آوروں کو کوئی روکنے والا نہیں تھا. اس سارے منظر کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہلی کی سڑکوں پر لوگوں کا ایک ہجوم ہے جس میں شدید خوف و ہراس بھی پایا جاتا ہے. ساتھ ہی ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑیوں کے شیشے بھی توڑدئیے گئے ہیں.

    https://youtu.be/4w8gOo0ZVAE

  • کشمیر ہائی وے رحیم یار خان میں کس روڈ کانام جانئے تفصیل

    کشمیر ہائی وے رحیم یار خان میں کس روڈ کانام جانئے تفصیل

    ظاہرپیر تا خانپور روڈ جو تقربیاً 20 کلو میٹر ہے محکمہ ہائی وے نے اس کا نام کشمیر ہائی وے رکھ دیا ہے وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر ہر ضلع میں ایک روڈ کا نام کشمیر سے منسوب کیا جائے تاہم اسی حکم پر عمل کرتے ہوئے محکمہ ہائی نے ظاہرپیر تا خان پور روڈ کا نام کشمیر ہائی وے رکھ دیا ہے ظاہرپیر اور خان پور کی عوام کیلئے محکمہ ہائی وے نے احسن قدم اٹھایا کیونکہ یہاں کے مکین اپنے کشمیری بھائیوں سے والہانہ محبت کرتے ہیں

  • سابق گورنر پنجاب احمد محمود کا لونا تھامس کے اعزاز میں ظہرانہ

    سابق گورنر پنجاب احمد محمود کا لونا تھامس کے اعزاز میں ظہرانہ

    رحیم یار خان ( )پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کا اپنی رہاٸیش گاہ مخدوم ھاوس لاہور میں برطانوی ہائی کمیشن کی پاکستان میں تعینات پولیٹیکل کونسلر مس لونا تھامس کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اس موقع پر انہوں نے ملک کی سیاسی اقتصادی معاشی صورتحال سمیت مسٸلہ کشمیر لاٸن أف کنٹرول پر بھارتی جنگی جارحیت کی سنگینی پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مرتضے محمود اور مخدوم سید مصطفے محمود سمیت پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن و چیف کوواڈٸینیڑ جنوبی پنجاب عبدالقادرشاھین بھی موجود تھے۔

  • آزاد کشمیر سول سوسائٹی کی بھارتی ریاستی جبر کے خلاف سوشل میڈیا مہم

    آزاد کشمیر سول سوسائٹی کی بھارتی ریاستی جبر کے خلاف سوشل میڈیا مہم

    آزاد جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کے ممبران نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر بھارتی ظلم و جبر کو اجاگر کرنے کے لئے ”اسپیک فار کشمیر “ کے نام سے ایک سوشل میڈیا مہم کا آغاز کیا ہے۔

    فیس بک پر آن لائن مہم کا مقصد بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں، مقبوضہ علاقے میں جاری کرفیو اور ذرائع مواصلات پر پابندی کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرواناہے ۔

    اس تحریک کے بانی مبشر نقوی نے دنیا کے تمام امن پسند لوگوں کو اس مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی ہے۔

    انہوں نے کہا ، "ہم مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعات سے خود کو الگ نہیں کرسکتے۔ ہم ایک فرد کی حیثیت سے کم از کم آواز بلند کرسکتے ہیں اوردنیا کو بھارتی ریاستی دہشت گردی سے آگاہ کرسکتے ہیں۔

  • بریکنگ: سعودیہ پر فضائی حملہ کردیا گیا

    بریکنگ: سعودیہ پر فضائی حملہ کردیا گیا

    ریاض (اے پی پی) حوثی باغیوں نے سعودی شہر خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کیلئے دو ڈرونز فائر کردئیے، جسے سعودی فضائیہ نے ناکام بنادیا.

    تفصیلات کے مطابق سعودی فضائیہ نے حوثی باغیوں کی طرف سے فائر کئے گئے دو ڈرونز گرا کر اپنے شہر خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سعودی خبر رساں ایجنسی نے عرب اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے حوالے سے بتایا کہ حوثی باغیوں نے خمیس مشیط کی شہری آبادی کو نشانہ بناتے کے لیے دو ڈرونز اڑائے، بروقت اطلاع ملتے ہی سعودی ایئر فورس کی طرف سے کارروائی کی گئی۔

    کرنل المالکی نے مزید بتایا کہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پابندی کرتے ہوئے سعودی افواج اپنے ملک اور شہریوں کی سلامتی کے لیے کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

  • کشمیری قیدی کہاں منتقل کیے گئے …. جانئے

    کشمیری قیدی کہاں منتقل کیے گئے …. جانئے

    مقبوضہ کشمیر میں ، بھارتی حکام نے تیس مزید کشمیری سیاسی قیدیوں کو بھارت کی آگرہ جیل منتقل کردیا ہے۔
    کشمیریوں‌ پر مظالم، اقوام متحدہ انسانی حقوق ماہرین نے بڑا مطالبہ کر دیا، اہم خبر
    ان سیاسی قیدیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعہ اآگرہ شہر منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں جیل لے جایا گیا۔

    اس سے قبل بھی اگست کے اوائل میں مقبوضہ کشمیر کے 30 قیدیوں کو اسی جیل میں منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں سخت سیکورٹی میں رکھا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ 5اگست سے لے کر اب تک ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں مزید قیدی رکھنے کی گنجائش نہیں جس کی وجہ سے انہیں بھارت کے مختلف علاقوں کی جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • کرکٹ ٹیم کے کوچ اور چیف سلیکٹر کا فیصلہ کرلیا گیا

    کرکٹ ٹیم کے کوچ اور چیف سلیکٹر کا فیصلہ کرلیا گیا

    لاہور: سابق کپتان مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ اور چیف سلیکٹر ہوں گے.

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے کرکٹ نظام کو فالو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کا ایک ہی کوچ اور چیف سلیکٹر رکھنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے. اس حوالے سے سابق کپتان مصباح الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کو کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے. تاہم اس حوالے سے پی سی بی نے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا، لیکن باغی ٹی وی کے باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ٹیم کا کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق ہی ہوں گے.

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل مصباح الحق نے قذافی اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فی الحال کوچنگ کیلئے اپلائی نہیں کیا، لیکن اگر وہ اپلائی کریں گے تو کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیں گے.