Baaghi TV

Author: +9251

  • ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار

    ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار

    نارتھ ساﺅنڈ (اے پی پی) بھارت نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا لئے.

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا لئے، اجنکیا راہانے نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 81 رنز بنائے، راہول 44 اگروال 5، چیتشوار پجارا 2 اور کپتان ویرات کوہلی 9 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے، پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو رشابھ 20 اور روندرا جدیجا 3 رنز پر کھیل رہے تھے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے تین اور گیبریئل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • اب  فحاشی نہیں‌چلے گی ، فحاشی پھیلانے پر سٹیج اداکاروں کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس ، محکمہ داخلہ حرکت میں‌آ گیا

    اب فحاشی نہیں‌چلے گی ، فحاشی پھیلانے پر سٹیج اداکاروں کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس ، محکمہ داخلہ حرکت میں‌آ گیا

    لاہور : اب فحاشی نہیں چلے گی ، وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب نے6 اسٹیج اداکاروں کو سٹیج پر فحاشی اور عریانی پھیلانے پر دوبارہ شو کاز نوٹس جاری کر دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے اتھارٹی کی منظوری کے بعد چھ اسٹیج اداکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں اور ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے سٹیج ڈراموں کے دوران اسٹیج پر فحاشی ، عریانی اور بہودگی پھیلائی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ کیوں نہ ان اسٹیج اداکاروں کو اسٹیج پر ڈانس کرنے اور کام کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی جائے، اور حوالے سے ان چھ اداروں سے جواب طلبی کی گئی ہے جن چھ اسٹیج اداکاروں کو یہ شو کاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

    محکمہ داخلہ کی طرف سے جن اسٹیج اداکاروں کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں صائمہ خان، نمرہ چوہدری، کرن چوہدری، فریال خان، ثوبیہ خان اور انیشہ خان شامل ہیں،

  • نائیجیریا، ٹیوٹا اور ٹرک میں تصادم، 17افراد ہلاک

    نائیجیریا، ٹیوٹا اور ٹرک میں تصادم، 17افراد ہلاک

    نائیجیریاکی ریاست کوارا میں ٹیوٹا اور ایک ٹرک میں زبردست تصادم، 17افراد ہلاک ۔
    نائیجیریا، حملوں میں 65 افراد ہلاک
    روڈ سیفٹی اہلکار کے مطابق وسطی نائیجیریامیںٹیوٹا بس ٹرک سے ٹکراگئی ۔اہلکار نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور اوور سپیڈ گاڑیاں چلا رہے تھے۔ٹیوٹامیں موجود 17مسافر جاں بحق جبکہ ٹرک میں سوار دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ نائیجیریاکی ریاست کونو میں سڑک پر چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تھیں جس سے انیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • آرچر کی تباہ کن باؤلنگ: آپ بھی ویڈیو دیکھیں

    آرچر کی تباہ کن باؤلنگ: آپ بھی ویڈیو دیکھیں

    لیڈز (اے پی پی) اشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ‌ میچ میں جوفرا آرچر نے آسٹریلیا کے خلاف تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا.

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر نے آسٹریلیا کے خلاف کیریئر کے دوسرے ہی ٹیسٹ میچ میں شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کرلیں، انہوں نے ڈیوڈ وارنر، ہیرس، پیٹنسن، پیٹ کمنز اور نیتھن لائن کو پویلین کا راستہ دکھایا. یاد رہے کہ انہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ میں بھی عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • الجزائر ریپ کنسرٹ میں بھگدڑ، 5 ہلاک، 21 زخمی

    الجزائر ریپ کنسرٹ میں بھگدڑ، 5 ہلاک، 21 زخمی

    الجیریا کے دارالحکومت الجزائر میں ایک ریپ کنسرٹ کے دوران بھَگدڑ مچ گئی جس سے پانچ افرادہلاک ہو گئے جبکہ 21 زخمی ہوئے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق الجزائر میں واقع ایک اسٹیڈیم میں مقامی ریپ سٹار سولکنگ کا کنسرٹ ہو رہا تھا۔ اسی دوران ایک گیٹ کے قریب دیوارکے سامنے بھَگدڑ مچ گئی جس سے پانچ افراد ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

    زخمیوں کو سی ایچ یو مصطفی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

  • جرنلسٹ ویلفیئر کونسل کا  پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہارافسوس

    جرنلسٹ ویلفیئر کونسل کا پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہارافسوس

    سرگودھا۔ 23 اگست (اے پی پی) جرنلسٹ ویلفیئر کونسل کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ممتاز عارف منعقد ہوا جس میں پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی ہمشیرہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں امجد پرویز‘ اشرف قریشی‘ رانا محمد اشرف‘ عبدالوہاب چوہدری‘ آفاق احمد گوندل‘ محمد بلال مون‘ عبدالصمد شاہین‘ اے آر سلیم‘ رانا افضل حنیف‘ طارق اعوان‘ ملک عبدالجبار‘مجاہد رضا بخاری‘ ملک عرفان حیدر‘ رانا ندیم‘ حافظ عبدالخالق نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

  • پاک سری لنکا سیریز شیڈول جاری ، کب کہاں‌کھیلے جائیں‌گے یہ میچ ؟ جانیئے باغی ٹی وی سے

    پاک سری لنکا سیریز شیڈول جاری ، کب کہاں‌کھیلے جائیں‌گے یہ میچ ؟ جانیئے باغی ٹی وی سے

    لاہور : پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ نے آئندہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک ہوگی

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز دسمبر میں کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا ، تینوں ایک روزہ میچز کی میزبانی کراچی کرے گا، باغی ٹی وی کے مطابق تینوں ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی لاہور کرے گا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے طرف سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر اور دوسرا 29 ستمبر کو ہوگا جبکہ تیسرا ایک روزہ میچ 2 اکتوبر کو ہوگا، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے 3 ٹی ٹونٹی میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں ہوں گے

  • اشیز سیریز: تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم مشکلات کا شکار

    اشیز سیریز: تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم مشکلات کا شکار

    لیڈز (اے پی پی) ایشز سیریز کےتیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی، مارنس لوبسچینج 74 اور ڈیوڈ وارنر 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جوفرا آرچر نے تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں، سٹورٹ براڈ نے دو جبکہ کرس ووکس اور بین سٹوکس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا، بارش کی وجہ سے پہلے دن 52.1 اوورز کا کھیل ہو سکا۔

  • چنیوٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے انسانی زنجیر بنائی گئی

    چنیوٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے انسانی زنجیر بنائی گئی

    چنیوٹ
    چنیوٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے انسانی زنجیر بنائی گئی اور ریلیاں نکالی گئیں تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈی پی او سمیت تمام ضلعی افسران قومی امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی طلبا تاجر وکلا صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
    چنیوٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ریلی اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی تقریب میں سرکاری افسران وملازمین قومی امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی کے رہنماؤں تاجر وکلا صحافیوں سمیت مختلف سکولوں سے آئے طلباء کی کثیر تعداد کی شرکت ۔طلباء نے ڈی سی آفس سے ختم نبوت چوک تک انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناکر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کشمیر بنے گا پاکستان کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ ریلی میں مقررین نے خطاب میں کشمیریوں سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم بند کئے جائیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے جس کے لئے اقوام متحدہ اور عالم اقوام کو اپنا کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔سینکڑوں کارکنوں اور رہنماؤں نے قومی امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی کے کی جانب سے کشمیر ریلی بھی نکالی گئی ۔ریلی میں شہری تنظیموں کے نمائندوں تاجروں اور وکلا نے بھی شرکت کی اور ریلی کے شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے۔

  • لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین معطل کردیا

    لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین معطل کردیا

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین معطل کردیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کی مطعلی کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے جج شاہد مبین نے سنایا ، ہائی کورٹ میں احمد نواز نے درخواست دائر کررکھی تھی کہ نیا آئین تقاضے پورے نہیں‌کرتا

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹ بورڈ کا انیس اگست کو نافذ ہونے والا نیا آئین معطل کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے نیا آئین معطل ہونے کے بعد دوہزار چودہ کا پرانا آئین اور گورننگ بورڈ اراکین بھی بحال ہو گئے ہیں۔نیا آئین معطل ہونے سے ریجن کے صدور اور گورننگ بورڈ اراکین بھی اپنے عہدوں بحال ہو گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس کیس کی سماعت جسٹس شاہد مبین نے کی تھی اور پیٹیشنر احمد نواز نے وکیل منیر احمد کے ذریعے یہ آئین معطل کرنے کی استدعا کی تھی ، ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پرانا آئین بحال ہونے سے ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا سٹیٹس بھی بحال ہو گیا ہے۔نئے آئین میں ملک کی کرکٹ کو چھ ایسوسی ایشنز تک محدود کر دی گیا تھا، گورننگ بورڈ کے اراکین کی حیثیت ختم کر دی گئی تھی۔