Baaghi TV

Author: +9251

  • مسجد اقصیٰ بھی عبادت کے لیے محفوظ نہیں

    مسجد اقصیٰ بھی عبادت کے لیے محفوظ نہیں

    قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے عبادت کے حصے باب الرحمہ سے سات فلسطینی شہری اغوا کر لیے۔ گرفتار شدگان میں دو نوجوان لڑکیاں اور تین بچے شامل ہیں۔
    اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی
    عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی پولیس نے باب الرحمہ کے علاقے پر دھاوا بولا اورسات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیاجن میں ایک نوجوان، تین بچے، دو نوجوان لڑکیاں اور مسجد اقصیٰ کا محافظ شامل ہے۔ لڑکیوں کی شناخت شفاء ابو غالیہ اور میدلین عیسی کے ناموں سے ہوئی۔

    اسرائیلی پولیس نے دیگر شہریوں کو قیدیوں کی تصاویر بنانے سے روک دیا۔

  • کشمیر بھی لیں گے اور خالصتان بھی، سکھ رہنما پرتاب سنگھ  نے مودی کو کھری کھری سنادیں

    کشمیر بھی لیں گے اور خالصتان بھی، سکھ رہنما پرتاب سنگھ نے مودی کو کھری کھری سنادیں

    اسلام آباد: مودی! کشمیر بھی آپ سے لیں گے اور خالصتان بھی لے کر رہیں گے ان جزبات کا اظہار سکھ رہنما پرتاب سنگھ نے اسلام آباد میں کشمیر ریلی کے دوران کیا ،سکھ رہنما پرتاب سنگھ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے، 18 دن سے کشمیریوں کے ساتھ ظلم اور بربریت جاری ہے۔

    کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرتاب سنگھ نے کہا کہ مودی اقتدار کے نشے سے اترو، کچھ بھی ہوا تو سکھ برادری سرحد پر سب سے پہلے جائے گی، سکھوں کو یہ حکم جاری کیا گیا ہے کہ کشمیریوں کا ساتھ دیں۔سردار پرتاب سنگھ نے کہا کہ بھارتی سکھ بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، چاندنی چوک پر خالصتان کا جھنڈا لہرایا جائے گا، سکھ برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنما پرتاب سنگھ نے کہا کہ بھارتی اقدامات کی پرزور مذمت کرتا ہوں، مقبوضہ کشمیر میں بچے اسکول اور کالج نہیں جا پارہے ہیں، مودی یاد رکھو جب سکھ قوم اٹھتی ہے تو بڑے بڑے بھاگ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی کشمیر کے ساتھ ساتھ آپ سے نئی دہلی بھی لیں گے، سکھ جس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں مرتے دم تک ساتھ ہوتے ہیں۔

  • اردگان، پیوٹن ٹیلیفون رابطہ، کیا ہوئی بات چیت

    اردگان، پیوٹن ٹیلیفون رابطہ، کیا ہوئی بات چیت

    ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے روسی ہم منصب پیوٹن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

    بات چیت میں شام اور لیبیا کی صورت حال پر غور کیا گیا۔

    صدر اردگان نے کہا کہ اسد انتظامیہ کی طرف سے ادلیب میں جنگ بندی کی خلاف ورزی نے انسانی بحران پیدا کر دیا ہے جس سے نہ صرف امن کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ ترکی کی سلامتی کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ شام میںاس وقت امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔

  • کشمیری ہوں ، کشمیریوں کی آزادی کے لیے جان قربان کردوں گا مگر پیچھے نہیں ہٹوں گا  ، اداکار شان کے اعلان سے  کھلبلی مچ گئی

    کشمیری ہوں ، کشمیریوں کی آزادی کے لیے جان قربان کردوں گا مگر پیچھے نہیں ہٹوں گا ، اداکار شان کے اعلان سے کھلبلی مچ گئی

    اسلام آباد: کشمیر ی ہوں اور کشمیریوں کی آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردوں گا جان کی قربانی بھی دینا پڑی تو دریغ نہیں کروں گا ، ان ایمانی جزبات کااعلان پاکستان کے نامور اداکار شان نے کردیا ، اداکار شان نے یہ اعلان کرکے ایک ایسی مثال قائم کردی ہے کہ اب اس کے بعد یہی توقع کی جارہی ہے کہ ہر پاکستانی اب کشمیر کی آزادی کے لیے ایک دوسرے سے بڑھ کر اپنا حصہ ڈالے گا

    باغی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادمیں کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سپراسٹارشان نے بھی شرکت کی اور اپنی آواز بلند کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ میں اگر کشمیر میں نہیں تو کشمیر مجھ سے ہے کیونکہ میرا خود کا تعلق کشمیری خاندان سے ہے، جس دن فوج نعرے لگائے گی پوری قوم ساتھ ہوگی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ہم جان دینی والی قوم ہیں اور یہ کام ہمیں بخوبی آتاہے۔ اس موقع پر پاکستانی اداکار نے ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ اور ’’ہم لے کر رہیں گے آزادی‘‘ کا نعرہ بھی لگایا۔نعروں کے بعد ہال میں جزباتی کیفیت پیدا ہوگئی اور ہر طرف سے ایمان بھرے جزبات سننے کو ملے

  • بھارت میں مندر کی دیوار گرنے سے بھگدڑ، 4 ہلاک درجنوں زخمی

    بھارت میں مندر کی دیوار گرنے سے بھگدڑ، 4 ہلاک درجنوں زخمی

    بھارت میں مندر کی دیوار گرنے سے بھگدڑ، 4 ہلاک درجنوں زخمی

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے پرگنہ ضلع میں ایک مندر کی دیوار گرنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ واقعہ کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی جس سے کم و بیش 60 لوگ زخمی ہو گئے۔

    جنم اشٹمی کے موقع پر مندر میں افراد جمع ہو رہے تھے کہ حادثہ رونما ہو گیا۔

    مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس واقعہ پر افسوس ظاہر کیا اورہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔

  • محرم الحرام سخت حفاظتی اقدامات ، محکمہ داخلہ کیطرف سے گائیڈ لائن جاری کردی گئی

    محرم الحرام سخت حفاظتی اقدامات ، محکمہ داخلہ کیطرف سے گائیڈ لائن جاری کردی گئی

    لاہور : محرم الحرام کے مقدس مہینے میں ملک بھر میں امن وامان کی صورت‌حال کو بہتر بنانے اور قابو میں رکھنے کے لیے محکمہ داخلہ نے حفاظتی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے گائیڈ لائن جاری کردی ہے. اطلاعات کے مطابق محرم کے دوران فوج اور رینجرز طلب کی جائیں گے اور موبال فون بھی جام رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈی سی اور ڈی پی او کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر محرم کے سکیورٹی انتظامات کا پلان تیار کریں اور حساس مقامات کی نشاندہی کریں اور محکمہ داخلہ کو اس ھوالے سے آگاہ کریں۔

    محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری پلان کے مطابق نویں اور دسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی لگانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے یہ پالیسی گائیڈ ۔لائن تمام اضلاع کی انتظامیہ کو جاری کر دی ہے ۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ سابقہ سال کے محرم کے تمام سکیورٹی انتظامات اس سال بھی وہی رکھے جائیں گے۔ محرم کے دوران پولیس ملازمین اور افسران کی چھٹیاں منسوخ ہوں گی۔

  • وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ، ملازمین بھی خوشی سے جھوم اٹھے

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ، ملازمین بھی خوشی سے جھوم اٹھے

    لاہور : وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ہیلتھ کارڈ کی سہولت کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پنجاب کے سرکاری ملازمین کو بھی اس میں شامل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے . صحت کارڈ سے ملازمین ہسپتالوں میں تقریباً سوا 7لاکھ روپے تک علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر حکومت کا سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ کا اجراء جلد یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ‌ نے کارڈ کے اجراء کے لئے متعلقہ امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صحت انصاف کارڈ کی فراہمی سے سرکاری ملازمین کو علاج معالجہ کی سہولت ملے گی۔ سرکاری ملازمین ہسپتالوں میں تقریباً سوا 7 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے، اس حد کو ضرورت پڑنے پر بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

  • آٹھویں جماعت کے طالبعلم پر وحشیانہ تشدد

    آٹھویں جماعت کے طالبعلم پر وحشیانہ تشدد

    چنیوٹ
    مار نہیں پیار کا دعویٰ منوں مٹی تلے دفن چنیوٹ میں پرائیویٹ سکول ٹیچر کا کام مکمل نہ ہونے پر آٹھویں جماعت کے طالبعلم پر وحشیانہ تشدد مار مار کر ادھ منوا کردیا طالبعلم کے جسم کا 70 فیصد حصہ شدید متاثر
    چنیوٹ کے علاقہ ٹھٹھی شرقی کے رہائشی آٹھویں جماعت کے طالبعلم عبدالمقیت پر فیصل آباد روڈ پر واقع پرائیویٹ معصومین سکول کے ٹیچر کا انسانیت سوز سلوک اسلامیات کی کاپی مکمل نہ کرنے پر پہلے آدھا گھنٹہ دھوپ میں مرغا بنائے رکھنے کے بعد عبدالمقیت پر سوٹیوں سے بیہمانہ تشدد کیا گیا جس سے طالبعلم عبدالمقیت کے جسم کا 70 فیصد حصہ زخموں کی وجہ سے شدید متاثر ہو گیا ہے تشدد کا نشانہ بننے والے طالبعلم کے والدین نے ٹیچر کی جانب سے طلبا پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے اور جلاد ٹیچر کے خلاف کارروائی کے لئے پولیس کو درخواست دیدی ہے اور پنجاب حکومت سے ٹیچر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سکولوں میں بچوں پر اساتذہ کی جانب سے تشدد کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

  • وزیراعظم کی مستقل پریس سیکرٹری کے لیے کون بنی خوش قسمت ، نام جان کر ہوگا ہر کوئی حیران

    وزیراعظم کی مستقل پریس سیکرٹری کے لیے کون بنی خوش قسمت ، نام جان کر ہوگا ہر کوئی حیران

    اسلام آباد:آج کا دن اسلام آباد کئی نئے چہروں کے لیے ااچھی خبریں لے کر آیا ، وزیراعظم عمران خان نے اپنی مستقل پریس سیکرٹری کے لیے شہیرا شاہد کو ذمہ داری دے دی ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے اس سلسلے میں مستقل پریس سیکریٹری کا فیصلہ ہوگیا۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کی شہیرا شاہد کو گریڈ اکیس میں ترقی دے کر وزیر اعظم کی سیکرٹری تعینات کردیا، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت اطلاعات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، شہیرا شاہد اس سے قبل ڈی جی ڈیمپ کے طور پر ذمہ داری سنبھال رہی تھیں۔