سرگودھا۔ 23اگست (نمائندہ باغی ٹی وی) شہر بھر میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لئے میونسپل کارپوریشن سرگودھا میں 200 سے زیادہ سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کے لئے وزارت بلدیات کو استدعاء کی گئی ہے۔ بلدیہ ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن سرگودھا میں سینٹری ورکرز کی بھرتیاں گزشتہ 10 سال سے نہیں کی گئیں اس دوران کئی سینٹری ورکرز اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوچکے ہیں جبکہ کئی سینٹری ورکرز وفات پاچکے ہیں ان کی جگہ نئی بھرتیاں نہ ہوسکیں جبکہ مزید 30 سے زائد سینٹری ورکرز اپنی ملازمت مدت پوری کرنے کے نزدیک ہیں جن کے بدلے اگر بھرتیاں نہ ہوئیں تو شہر میں صفائی کی صورتحال ابتر ہوگی جس کو بہتر بنانے کے لئے 2 سو سے زیادہ سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
Author: +9251
-
لودھراں : سوئی گیس منصوبے کا افتتاح
جہانگیر ترین نے لودھراں شہر میں سوئی گیس کے منصوبے کا افتتاح کیا
تفصیلات کے مطابق منصوبے پر 190ملین روپے لاگت آئے گی اور منصوبے کے تحت شہر کی 54 بستیوں اور محلوں میں 85 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ گیس منصوبے کے افتتاح کے بعد جہانگیر ترین نے عوامی اجتماع سے خطاب بھی کیا۔
الیکشن سے قبل عوام سے کئے گئے تمام وعدے انشاء اللّه پورے کریں گے۔ لودھراں کے لوگ وزیر اعظم عمران خان کا ہراول دستہ ہیں۔ رواں دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر آپ کو آپ کا حق دیں گے – جہانگیر ترین -

گجرات کی ڈاکٹر کمیونٹی کشمیری بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے سڑکوں پر نکل ائی
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) گجرات کی ڈاکٹر کمیونٹی کشمیری بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے سڑکوں پر نکل ائی، تفصیلات کے مطابق گجرات کی ڈاکٹر کمیونیٹی نے تپتے سورج کو مات دے دی۔پی ایم اے گجرات کے صدر ڈاکٹر سعود افضل اور واۓ ڈی گجرات کے صدر ڈاکٹر احتشام الحق کی زیرقیادت کشمیری بھاٸیوں سے اظھارِ یکجھتی کے لیے عزیز بھٹی شھید ھاسپیٹل سے لے کر ڈی سی کمپلیکس تک ریلی نکالی گٸی۔جس میں ڈاکٹر کمیونیٹی نے بھر پور شرکت کرکے تمام ریکارڈ توڑڈالے۔۔۔ریلی میں ڈی سی گجرات نے خصوصی شرکت کی۔۔اس کے علاوہ ڈاکٹر آصف محمود ڈاکٹر علی حنیف ڈاکٹر حسنین اشرف گوندل ڈاکٹر فلک شیر ڈاکٹر عثمان عمران شوکت سید الطاف شاہ و دیگر سینکڑوں افراد موجود تھے۔اسکے علاوہ خواتین ڈاکٹرز نے بھی بھرپور شرکت کر کے مثال قاٸم کر دی۔
-

وزن کم کرنے کا دیسی نسخے نے پنجے گاڑ دیئے ، وہ کیا ہے دیسی نسخہ ؟ جانیئے اس خبر میں
لاہور : جڑی بوٹیاں آج بھی وہی خاصیت رکھتی ہیں جو یونانی حکما کے دور میں تھیں ، بس مسئلہ یہ درپیش ہے کہ کوئی ان کی ساخت اور شناخت کا پورا علم نہیں رکھتا . دنیا میں آج موٹاپے کی بیماری جس طرح پھیل رہی ہے ، اس کے لیے بڑے بڑے علاج متعارف کرائے گئے ہیں لیکن جو علاج دیسی جڑی بوٹیوں میں پایا گیا ہے وہ کہیں دوسری جگہ نہیں ملتا ، حکیموں کےمطابق پالک موٹاپے کے خاتمے کے لیے اکسیر ہے
طبی ماہرین کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ہرے پتوں والی سبزیوں میں سے پالک ایک ایسی سبزی ہے جو بڑھتے ہوئے وزن کو گھٹاتی ہے۔ یہ ناقابل تحلیل ریشہ سے مالا مال ہوتی ہے جو وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔وزن کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی غذا میں کیلوریز کا استعمال کم کریں
ماہرین طب نے دعویٰ کیا ہے کہ پالک ایک ایسی سبزی ہے جس میں انتہائی کم مقدار میں کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ وزن کم کرنے کے عمل میں صرف ایک کپ پالک ہمیں اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کرنی ہوتی ہے اور ایک کپ پالک میں صرف 7 کیلوریز ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ پالک میں فائبر بھی موجود ہوتے ہیں جو کیلوریز کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔
-
لودھراں : اظہار یکجہتی کشمیر ریلی
لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی)
لودہراں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی طرف سے اظہار یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام کیا گیاجس کی قیادت ملک محمد عابد منگلا (چیئرمین LPSA) نے کی.جس میںں دیگر سکولز مالکان اور سکولز کے طلباء نے بھرپور شرکت کی.
ریلی کا آغاز چلڈرن پارک لودہراں سے کیا گیا اور اختتام ریلوے چوک کیا گیا .اختتام پر ملک عابد منگلا صاحب(چیئرمین LPSA)نے ریلی کے شرکاءسے خطاب کیا اور کشمیر کے حق میں دعا خیر کی گئی -

طلبا کی 100 فیصد حاضری ،سکول سربراہ آن لائن حاضری رپورٹ کریں گے
لاہور : حکومت نے تعلیمی معیار بہتر کرنے کے لیے جو اقدامات شروع کیے ہیں ان میں سب سے پہلے طلبا کی حاضری پر فوکس کیا گیا ہے . اسی لیے حکومت کی طرف سے سرکاری سکولوں میں طلبا کی 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے
محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کی تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی معائنہ ٹیم برائے سکول نے تمام اضلاع کو احکامات کردیئے ہیں کہ طلبا کی 100 فیصد حاضری یقینی بنائی جائے۔اس حکم نامے میں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹیبلٹ کے ذریعے طلبا کی حاضری آن لائن کی جائے، حاضری نہ لگانے والے ہیڈ ماسٹر کیخلاف کارروائی ہو گی۔
-

رانا مشہود کی نیب پیشی ، کسی وقت بھی کچھ ہوسکتا ہے ، سوالات نے مشکل کھڑی کردی
لاہور : یوتھ فیسٹیول کے نام کیا پایا کیا کمایا ، رانا مشہود پھنس گئے ، اطلاعات کے مطابق پنجاب یوتھ فیسٹیول کیس میں سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نیب لاہور میں پیش، تفتیشی ٹیم نے ایک گھنٹہ 15منٹ تک پوچھ گچھ کی،نیب کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے بعد یہی اطلاعات ہیں کہ وہ مطمئن نہیں کرسکے اور کسی بھی وقت رانا مشہود بھی وہاں جاسکتے ہیںجہاں کچھ لوگ پہلے ہی کرپشن کی سزا بھگت رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود یوتھ فیسٹیول انکوئری میں تیسری بار نیب لاہور میں پیش ہوگئے، نیب کی تین رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے رانا مشہود سے ایک گھنٹہ 15منٹ تک پوچھ گچھ کیں اور یوتھ فیسٹیول میں غیر قانونی ٹھیکوں کے حوالے سے سوالات کیے۔ رانا مشہود نے کہا ہے کہ اب ہماری اوازوں کا نہیں دبایا جاسکتا، میرے خلاف انکوئری جھوٹ کا پلندا ہے۔
-

جعلی چالان کاٹنے والا پولیس اہلکار گرفتار
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی ایس پی ٹریفک کا کامیاب چھاپہ تفصیلات کے مطابق جعلی چالان بک کے ذریعے چالان کاٹتے شہریوں سے پیسے بٹورنے والا ٹریفک پولیس اہلکار پکڑا گیا اے ایس آئی ریاست کو ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف نے جعلی چالان کاٹتے رنگے ہاتھو پکڑ کر فیکٹری ایریا پولیس کے حوالے کر دیا
پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اے ایس آئی ریاست کو حوالات میں بند کر دیا، پولیس ذرائع
ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے جعلسازی کرنے والے اے ایس آئی کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے -

لاہور دودھ دی نہراں ؛ پر سارا ہی دو نمبر ، فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ بنانے والا نیٹ ورک پکڑ لیا
لاہور : لاہور ، لاہور ہی اے ، لوگوں کو لاہور سے محبت نے حقیقت سے بہت دور کردیا ، حتی کہ اب تو لاہوریوں کو کھانے ، پینے اور کھلانے کی اکثروبیشر چیزیں ہی دونمبر مل رہی ہیں . زندہ رہنے کے لیے کھانے والے اپنے زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ٹاؤن شپ میں جعلی دودھ تیا ر کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 1 ہزار کلو ملک پاؤڈر،450 کلو میدہ،125 کلو گلوکوز اور 25 کلو سٹرک ایسڈ بھی برآمد کرلیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک پاؤڈر میں میدے اور گلوکوز کی ملاوٹ کر کے جعلی ملک پاؤڈر تیار کیا جا رہا تھا، زائد المیعاد سکمڈ ملک اور پاؤڈر کو دوبارہ معروف برانڈز کی پیکنگ میں سپلائی کیا جا تا تھا۔
فوڈ اتھارٹی ذرائع کے مطابق ویجیلینس سیل نے ریکی کر کے رہائشی گھر میں خفیہ لگائے گئے یونٹ کا پتہ لگایا، جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ دوسری طرف شہریوں کو کہنا ہے کہ فود اتھارٹی آئے روز ایسے نیٹ ورک اور اس دھندے میں ملوث افراد کو گرفتار کرتی ہے لیکن اس کے باوجود یہ دھندہ عروج پر ہے ،
-

30 سے 40 برس کی عمر کے افراد میں ہائی بلڈ پریشر انتہائی خطرناک قرار ، احتیاط سے کام لیں
لندن :بلڈ پریشر کے معاملے پر محتاط رہیں ، طبی ماہرین نے 30 سے 40 برس کی عمر کے افراد میں ہائی بلڈ پریشر کو دماغی صحت کے لیے انتہائی خطرناک قرار دے دیا ہے ۔اس تحقیق کے سربراہ یونیورسٹی کالج لندن کے کوین سکوائر انسٹیٹیوٹ آف نیورولجی کے پروفیسر جوناتھن سکاٹ ہیں۔
برطانوی محقیقین کی تازہ تحقیق کے مطابق 35 برس کی عمر کو پہنچنے کے بعد لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بلڈ پریشر پر نظر رکھیں کیونکہ یہ بعد کی زندگی میں دماغی صحت کے لیے بہت ضروری ہے ، دماغی صحت کو محفوظ رکھنے کے لیے امید کی کرن 30 کے وسط سے شروع ہوتی ہے اور 50 کے اوائل تک چلتی ہے۔
کوین سکوائر انسٹیٹیوٹ آف نیورولجی کے پروفیسر جوناتھن سکاٹ کا کہنا ہے کہ 1946 میں پیدا ہونے والے 500 افراد پر کی گئی ایک تحقیق میں دیکھا گیا ہے کہ زندگی کے وسطی سالوں میں زیادہ بلڈ پریشر کی وجہ سے بعد میں خون کی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے اور دماغ سکڑ جاتا ہے۔
کوین سکوائر انسٹیٹیوٹ آف نیورولجی کے پروفیسر جوناتھن سکاٹ مزید کہتے ہیںکہ43 اور 53 سال کی عمر کے درمیان زیادہ بلڈ پریشر کا تعلق بھی 70 سال کی عمر میں پہنچنے کے بعد لوگوں کی خون کی شریانوں کو نقصان پہنچنے اور ’منی سٹروک‘ سے دیکھا گیا ہے ,
اس تحقیق کے سربراہ یونیورسٹی کالج لندن کے کوین سکوائر انسٹیٹیوٹ آف نیورولجی کے پروفیسر جوناتھن کہتے ہیں کہ ہماری 30 کی عمر میں ہونے والے بلڈ پریشر کے چار دہائیاں بعد بھی دماغ صحت پر برے اثرات نظر آتے ہیں۔ عمر کے بعد کے حصوں میں دماغی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مانیٹرنگ اور علاج کا اصل ہدف مِڈ لائف ہی ہونی چاہئے۔
