Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان تحریک انصاف کا بین الاقوامی میڈیا سیل تحلیل  ، اب یہ ذمہ داری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نبھائے گی

    پاکستان تحریک انصاف کا بین الاقوامی میڈیا سیل تحلیل ، اب یہ ذمہ داری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نبھائے گی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا کے ماتحت چلنے والا بین الاقوامی میڈیا سیل تحلیل کردیا گیا ہے . معتبر ذرائع کے مطابق بین الاقوامی میڈیا سیل کو وفاقی وزارت ٹیکنالوجی کے ماتحت کردیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق اس بات کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں کیا گیا ، بین الاقوامی میڈیا سیل کو تحلیل کرنے اور وزارت ٹیکنالوجی کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جواد احمد نے اس فیصلے کی کاپی متعلقہ شعبوں کو ارسال کردی ہے ، یاد رہے کہ باغی ٹی وی کو یہ اعزاز پہلے ہی حاصل ہے کہ وہ سب سے پہلے تازہ ترین اور اہم ترین خبریں اپنے قارئین تک پہنچا کر ان کو باخبر رکھتا ہے.

  • بریکنگ: ٹی 20 ٹورنامنٹ پاکستان میں کروانے کا اعلان کردیا گیا

    بریکنگ: ٹی 20 ٹورنامنٹ پاکستان میں کروانے کا اعلان کردیا گیا

    اسلام آباد (اے پی پی) یوم دفاع ٹی 20 کرکٹ کپ 6 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع ٹی 20 کرکٹ کپ ٹورنامنٹ 6 ستمبر سے الیون سٹار کرکٹ گراﺅنڈ اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر معید شیخ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ ناک آﺅٹ اور دوسرا لیگ سسٹم کی بنیاد پر پی سی بی کرکٹ قوانین کے مطابق کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی انٹری فیس 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 50 ہزار روپے اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 25 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں اپنے، اپنے ناموں کا اندراج 29 اگست سے قبل انٹری فیس کے ساتھ کرواسکتی ہیں۔

    دوسری جانب گراﺅنڈ کے چیئرمین ہارون بٹ، ٹیکنکل کمیٹی کے چیئرمین سعداللہ اور استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین محمد احسان ہونگے۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ارشد ملک کیخلاف بڑا حکم جاری کر دیا، اہم خبر

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ارشد ملک کیخلاف بڑا حکم جاری کر دیا، اہم خبر

    اسلام آبا ہائی کورٹ‌ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے جج ارشد ملک کو معطل کردیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن میں‌ کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف کیا، جج ارشد ملک کے خلاف تادیبی کارروائی لاہور ہائیکورٹ کرے، چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی ہدایات پر قائم مقام رجسٹرار نے نوٹی فکیشن جاری کیا،

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ جج ارشد ملک بادی النظر میں مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، جج ارشد ملک نے 7 جولائی کو پریس ریلیز جاری کی، پریس ریلیز، بیان حلفی میں ارشد ملک کےانکشافات مس کنڈکٹ کااعتراف ہیں،

    واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں مبینہ طور پر بتایا گیا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو نوازشریف کو سزا سنانے کے لیے بلیک میل کیا گیا تاہم جج ارشد ملک نے ویڈیو جاری ہونے کے بعد ایک پریس ریلیز کے ذریعے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کی تھی،

  • آرٹیکل 370 کا خاتمہ، بھارتی اپوزیشن بھی میدان میں آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    آرٹیکل 370 کا خاتمہ، بھارتی اپوزیشن بھی میدان میں آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف کانگریس مختلف سیاسی جماعتوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے جنترمنتر علاقہ میں بدھ کے دن ہونے والے مظاہرہ میں کانگریس کے علاوہ ٹی ایم سی، آر جے ڈی، سی پی آئی اور سی پی ایم سمیت کئی دیگر پارٹیوں نے شرکت کی اور مودی سرکار کے اس اقدام کی شدید مذمت کی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جموں‌ کشمیر میں حالات نارمل اور مواصلاتی نظام کو بہتر کیا جائے. اسی طرح انہوں نے گرفتار کئے گئے تمام کشمیری رہنماؤں کی بھی فی الفور رہائی کا بھی مطالبہ کیا،

    احتجاجی مظاہرہ میں شامل ہونے والے رہنماؤں میں کانگریس کے غلام نبی آزاد، سی پی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری، سی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجا، ایس پی رہنما رام گوپال یادو،لوک تانترک جنتا دل کے شرد یادو، آر جے ڈی کے منوج جھا اور ٹی ایم سی کے دنیش ترویدی شامل تھے، کانگریسی رہنما پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم بھی مظاہرہ میں شامل ہوئے، اپوزیشن جماعتوں نے اس دوران حکومت مخالف نعرے بھی لگائے.

    رہنماؤں نے جموں و کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے، وادی میں مواصلاتی نظام کو درست کرنے اور حراست میں لئے گئے تمام سیاسی رہنماؤں کی رہائی کی مانگ کی اور نعرے لگائے، واضح رہے کہ آرٹیکل 370 ختم کئے جانے کے بعد سے چار ہزار سے زائد افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں، حراست میں لئے جانے والے لوگوں میں حریت رہنماؤں کے علاوہ وکیل، پروفیسر، جموں و کشمیر بار ایسوسی ایشن اور سول سوسائٹی کے ممبران بھی شامل ہیں،

  • دنیاپور : عوامی مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے اڈا ذخیرہ 231 ڈبلیو 3 میں کھلی کچہری کل ہو گی

    تفصیلات کے مطابق دنیاپور اڈا ذخیرہ عوامی مسائل سننے کے لئے ڈپٹی کمشنر رائو امتیاز احمد، ڈی پی او ملک جمیل ظفر اور دیگر محکموں کے افسروں کے ہمرا ہ کل 23 اگست بروز جمعہ 3 بجے رورل ہیلتھ سنٹر 231 ڈبلیو بی میں کھلی کچہری لگائیں گے۔اور مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے جائیں گے۔

  • اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھارت سے بڑا مطالبہ کر دیا

    اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھارت سے بڑا مطالبہ کر دیا

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔

    اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے ماہرین کے مطابق ذرائع ابلاغ کی بندش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت کی جانب سے بندشیں خطے میں اندرونی خلفشار کا باعث ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 4 اگست سے مقبوضہ وادی کا دنیا سے کوئی رابطہ نہیں۔

    ماہرین نے آزادی اظہار رائے اور پر امن احتجاج پر کریک ڈاون ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر تشویش ہے۔ بھارت کے اقدام سے خطے کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

    اقوام متحدہ کے ماہرین نے گھروں پر چھاپوں اور نوجوانوں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ یہ اقدامات بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

  • لودھراں : عوامی منصوبے کا افتتاح

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں برین یونٹ کا افتتاح

    تفصیلات کے مطابق لودھراں کے ڈپٹی کمشنر لودھراں راؤ امتیاز احمد کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں برین یونٹ کا افتتاح کے بعد مختلف وارڈوں کے او پی ڈی روم کا وزٹ کے دوران مریضوں سے علاج کی سہولت کی فراہمی کے بارے میں آگاہی حاصل کی – برین یونٹ کو مریضوں کے لئے مکمل کھول دیا گیا ہے

  • کراچی میں بھتہ خوری کیخلاف آواز اٹھانے پر تاجر کو گولیاں مار دی گئیں

    کراچی میں بھتہ خوری کیخلاف آواز اٹھانے پر تاجر کو گولیاں مار دی گئیں

    کراچی میں بھتہ خوروں کے خلاف آواز اٹھانے والے ایک اور تاجر کو نشانہ بنایا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھتہ خوروں کےخلاف آواز اٹھانے والا تاجر کو گولیاں‌ مار دی گئی ہیں، تاجر محمد فہیم کورٹ سے مقدمے کی سماعت کے بعد دکان پہنچا تو مسلح افراد نے حملہ کر دیا،

    گارڈن میں مسلح افرادکےاسلحہ سےنکلنےوالی تین گولیاں تاجرمحمدفہیم کو لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، تاجر فہیم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، گولیاں‌ مارنے کے اس واقعہ کیخلاف تاجر برادری نے شدید احتجاج کیا ہے،