Baaghi TV

Author: +9251

  • باغی ٹی وی پول، اکثریت نے مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت جنگ کا خطرہ ظاہر کر دیا

    باغی ٹی وی کے پول میں وزیٹرز کی اکثریت نے مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت کا امکان ظاہر کر دیا۔

    پول میں پوچھا گیا تھا کہ کیا مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت جنگ ہو سکتی ہے تو 74فی صد نے اس کا جواب ہاں میں دیا۔ جبکہ 26فی صد نے اس رائے سے اتفاق نہیں کیا۔

    یاد رہے کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی جنگیں ہو چکی ہیں۔

  • دنیاپور : ریسکیو اسٹیشن پر شجرکاری

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیراعظم عمران خان کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت دنیاپور ریسکیواسٹیشن پر شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سید ماجد احمد نے پودے لگائے انکے ساتھ ڈسپیچ اینڈ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر صفدر ملک، میڈیا نمائندگان اور دنیا پور ریسکیو سٹاف نے بھی پودے لگائے۔

    اس موقع پر ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122کا کہنا تھا کہ پودے لگا کر ھم اپنے ماحول کو آلودگی سے بچا سکتے ھیں انکا مزید کہنا تھا کہ درخت ھمیں آکسیجن فراہم کرتے ھیں اس لئے تمام شہریوں کو چاھیے کہ وزیراعظم عمران کی اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ غیر معمولی موسمیاتی تبدیلی سے ھونے نقصانات سے بچا جاسکے۔

  • امریکی میزائل سسٹم کی ایشیا میں تنصیب، روس نے بڑا بیان دے دیا

    امریکی میزائل سسٹم کی ایشیا میں تنصیب، روس نے بڑا بیان دے دیا

    روس کی وزارت خارجہ نے ایشیاپیسفک ریجن میں ممکنہ طور پر امریکی میزائل سسٹم کی تنصیب کوعالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

    وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے ہفتہ وار ٹیلی ویڑن بریفنگ بتایا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکی وزیر دفاع کے سیکریٹری مارک ایسپر نے رواں ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ وہ جلد ایشیاء میں زمینی لانچ ، انٹرمیڈیٹ رینج میزائل رکھنے کے حق میں ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکہ نے گذشتہ ہفتہ درمیانی فاصلہ مار کرنے والے کروزمیزائل کا تجربہ کیا تھا جو جوہری معاہدے کی ممنوعہ فہرست میں شامل تھا۔ پینٹاگون کے مطابق، اس میزائل کی رینج 500 کلومیٹر تھی جس کا تجربہ ریاست کیلوفورنیا کے جزیرے سان نکولس میں کیا گیا۔

  • جعلی فنڈنگ کیس، مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے ممبرانجینئر عبدالرشید عدالتی تحویل میں

    جعلی فنڈنگ کیس، مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے ممبرانجینئر عبدالرشید عدالتی تحویل میں

    دہلی کی ایک عدالت نے جعلی فنڈنگ کیس میں گرفتار کشمیر اسمبلی کے سابق ممبر انجینئر عبدالرشید کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

    انجینئر عبدالرشید بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے پوچھ گچھ کے اختتام پر عدالت کے روبرو پیش ہوئے جہاں ضلعی جج یشونت کمار نے ان کو دو ہفتوں کے لئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔این آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے۔

    انجینئر عبدالرشید کشمیر سے تعلق رکھنے والے پہلے ہندوستان نواز سیاستدان ہیں جنھیں بھارتی بدنام زمانہ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے اس کیس میں گرفتار کیا تھا۔

    یاد رہے کہ انجینئر عبدالرشید کو 9 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • اداکارہ بشری انصاری کا بھانجا پیرا گلائیڈنگ کے دوران جاں بحق

    اداکارہ بشری انصاری کا بھانجا پیرا گلائیڈنگ کے دوران جاں بحق

    لاہور : پاکستان کی معروف ، مقبول اداکارہ بشریٰ انصاری کا بھانجا پیرا گلائیڈنگ کے دوران جاںبحق ہوگیا ہے. اطلاعات کے مطابق بشریٰ‌انصاری کا بھانجا ان دنوں پیراگلائنڈنگ کے سلسلے میں‌ مصروف تھے کہ حادثے کی صورت میں وہ زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاکر جانبحق ہوگئے

    اداکارہ بشریٰ‌انصاری پاکستان کی معروف اور مقبول اداکارہ ہیں اور قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں ، باغی ٹی وی ان کے بھانجے کی وفات پر خاندان کے دکھ میں‌شریک ہے اور اس نوجوان کی مغفرت کے لیے دعا گو بھی ہے ، باغی ٹی وی خاندان کے لیے اس موقع پر صبر اور اجر کے لیے بھی دعا گو ہے

  • پنجاب حکومت کے ترجمان ہو جائیں ہوشیار، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کر لی

    پنجاب حکومت کے ترجمان ہو جائیں ہوشیار، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کر لی

    اس وقت پنجاب حکومت کے 40 سے زائد ترجمان ہیں لیکن ان کی کارکردگی ابھی تک زیرو ہے۔ ترجمانوں کی ایک میٹنگ بھی نہیں بلائی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتنے ترجمان ہونے کے باوجود پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ وزیراعلی سیل کی جانب سے ہی جاری کی جارہی ہیں، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اپنی حکومت کی کارکردگی رپورٹ خود جاری کروا رہے ہیں۔

    وزیراعظم ہاﺅس نے استفسار کیا ہے کہ اگر سارے کام وزیراعلی سیل نے کرنا ہے تو ترجمانوں کا کیا فائدہ۔ دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کی رپورٹ طلب کر لی ہے پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر رپورٹ کوئی بھی عوام کے سامنے مناسب انداز میں نہ لاسکا۔

    یاد رہے کہ 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ترجمانوں کی کوئی میٹنگ بھی کال نہیں کی گئی۔ طے شدہ امور کے تحت ترجمانوں کی میٹنگ ہر ایک ماہ بعد ہونا تھی۔میٹنگ میں حکومت کے اہداف کو عوام کے سامنے لانا طے کرنا تھا۔

  • بھارت، ایک اور عورت ہجومی تشدد کی بھینٹ چڑھ گئی

    بھارت، ایک اور عورت ہجومی تشدد کی بھینٹ چڑھ گئی

    بھارت میں ہجومی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ہجومی تشدد کے شکار افراد کا تعلق زیادہ تر اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں سے ہوتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح ذہنی طور پر معذور عورت ہجومی تشدد کی بھینٹ چڑھ گئی۔واقعہ بھارتی ریاست کے ضلع ویشالی میں پیش آیا جہاں بچہ چوری کرنے کے شبہ میں ایک عورت کو مار مار جان سے مار دیا گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق خاتون جب ایک گھر میں داخل ہوئی تو گھر کے فرد نے شور مچانا شروع کر دیا۔ شور کی لوگوں کی بھیڑ لگ گئی ۔ اسی دوران خاتون کو بچہ چور سمجھ کر پیٹا جانے لگا۔مارپیٹ میں مردوں کے ساتھ ساتھ مقامی خواتین نے بھی حصہ لیا۔ملوث افراد کی شناخت کے لیے پولیس نے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ خاتون کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا کہ اس کا تعلق کس علاقے سے ہے؟

  • وفاقی حکومت نے عدالتوں کے اختیار بڑھا دیئے ، یہ نئے اور اہم اختیارات کیا ہیں‌، خبر میں‌جانیئے

    وفاقی حکومت نے عدالتوں کے اختیار بڑھا دیئے ، یہ نئے اور اہم اختیارات کیا ہیں‌، خبر میں‌جانیئے

    لاہور : مالیاتی اداروں کے کیسزسے متعلق جلد فیصلوں کے لیے وفاقی حکومت نے بنکنگ کی 7 عدالتوں کو 10 کروڑ کے بنک کیسز سننے کا اختیار دے دیا اسی تناظر میں‌ لاہور ہائیکورٹ سے مقدمات بنکنگ عدالتوں میں بھجوانے کا کام شروع ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی وجہ سے وفاقی حکومت کی جانب سے کیسوں کا تعین کرنے پر کیس لاہور ہائیکورٹ سے بنکنگ عدالتوں میں آنا شروع ہوگئے ہیں، اب تک 200 کیس آچکے ہیں، بنکنگ ججوں نے کیس واپس آنے پر کارروائی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

  • سابق کرکٹر مشتاق احمد طبی مشورے دینےلگے ، "جمبو”کو 140 کلو وزن کم کرنے کا مفید اور مفت مشورہ

    سابق کرکٹر مشتاق احمد طبی مشورے دینےلگے ، "جمبو”کو 140 کلو وزن کم کرنے کا مفید اور مفت مشورہ

    سینٹ جونز: بھاری بھرکم کرکٹر راہکیم کورنویل وزن کم کرنے کیلیے بورڈ کی جانب سے خصوصی ڈائٹ پلان ترتیب دیا گیا تھا جس کی بدولت وہ 6 ماہ میں 10 کلوکی کمی لا سکے۔ پاکستان کے سابق کرکٹر مشتاق احمد راہکیم کورنویل کو وزن کم کرنے کے مفید طبی مشورے بھی دیتے ہیں .

    کرکٹ کے میدان سے ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل بھاری بھرکم کرکٹر راہکیم کورنویل اپنے آبائی علاقے میں ’جمبو‘ کے نام سے مشہور ہیں، ان کا اس وقت وزن 140 کلوگرام ہے، راہکیم کو بھارت کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، اگر وہ میدان میں اترے تو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے سب سے بھاری بھرکم پلیئر ہوں گے۔

  • ایڈونچر ٹریول پاکستان کے چیف ایگزیکٹو خواجہ شیراز خالق حقیقی سے جا ملے

    ایڈونچر ٹریول پاکستان کے چیف ایگزیکٹو خواجہ شیراز خالق حقیقی سے جا ملے

    ایڈونچر ٹریول پاکستان کے بانی خواجہ شیراز ناصر ایک حادثہ میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی وفات وادی چترال کے قریب پیراگلائڈنگ حادثے میں ہوئی۔ شیراز ناصر کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

    خواجہ شیراز کا تعلق لاہور سے تھا اور وہ میجر (ر) شاہد ناصر کے بیٹے تھے۔ وہ گذشتہ دس سال سے پیرا گلائیڈنگ سے منسلک تھے۔

    خواجہ شیراز کی کاوشوں سے پاکستان دنیا میں سیاحت دوست ملک کے طور پر مشہور ہوا۔ ان کی میت کو لاہور منتقل کر دیا گیا۔ نماز جنازہ آج شام پانچ بجے ڈی ایچ اے مسجد میں ادا کی جائے گی۔