Baaghi TV

Author: +9251

  • آصف زرداری جیل میں ”بیمار“ ہو گئے

    آصف زرداری جیل میں ”بیمار“ ہو گئے

    اڈیالہ جیل میں قید سابق پاکستانی صدر آصف علی زرداری کا بدھ کو جیل میں طبی معائنہ ہوا۔ طبی معائنہ کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے انھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز دے دی۔

    قبل ازیں آصف زرداری کی بہن کی حالت کو بھی پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی تشویش ناک قرار دیا تھا۔ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ فریا ل تالپور کو ایسی حالت میں جیل منتقل کیا جانا درست نہیں ہو گا۔

    دیگر سیاستدانوں کا بھی یہی حال ہے ۔ جب جیل میں جاتے ہیں تو ان کو خطرناک بیماری لاحق ہو جاتی ہے۔ لیکن جب جیل سے باہر ہوتے ہیں تو ان کو کوئی بیماری نہیں ہوتی۔ عوامی حلقوں نے سوال اٹھا یا کہ جب مذکورہ شخصیات لوٹ مار اور منی لانڈرنگ میں مصروف ہوتی ہیں تو تب انہیں کوئی بیماری لاحق نہیں ہوتی۔

    یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں. ان سے تحقیقات جاری ہیں، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے۔

  • جنون کی حد تک محبت ہے، حریم فاروق نے کس سے محبت کا اظہار کردیا کہ چاہنے والے دیکھتے ہی رہ گئے

    جنون کی حد تک محبت ہے، حریم فاروق نے کس سے محبت کا اظہار کردیا کہ چاہنے والے دیکھتے ہی رہ گئے

    لاہور:ان دنوں پاکستان کی معروف اداکاریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں‌ حریم فاروق بھی ان میں سے ایک ہیں، اپنے تازہ بیان میں‌ اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ اداکاری سے جنون کی حد تک محبت ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اداکاری کو صرف کام نہیں سمجھتیں بلکہ یہ ان کا جنون ہے اور جنون کی حد تک اداکاری سے محبت کرنی چاہئے۔

    ذرائع کے مطابق اداکارہ حریم فاروق نے بتایا کہ میڈیا بیک گراﺅنڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں نہیں معلوم تھا کہ اداکاری کا بطور کیریئر بھی انتخاب کیا جاسکتا ہے لیکن وہ سکول میں ڈراموں میں حصہ لیتی تھیں اور اس وقت لوگ اسے شوق سمجھتے تھے لیکن گریجوایشن کے بعد انہوں نے والدین کی اجازت سے تھیڑ کیا اور پھر ٹی وی اور فلمز کیں۔

  • طارق سلیم بیرون ملک چلے گئے اقبال خان قائمقام صوبائی امیر جماعت اسلامی منتخب

    طارق سلیم بیرون ملک چلے گئے اقبال خان قائمقام صوبائی امیر جماعت اسلامی منتخب

    راولپنڈی:امیرجماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم تنظیمی دورے پر یورپ روانہ،اقبال خان قائمقام امیرصوبہ مقرر،حلف کے بعد ذمہ داریاں سنبھال لیں۔صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹریزجنرل ڈاکٹرحمیداللہ ملک،حافظ تنویراحمد،سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،صدرجے آئی یوتھ اویس اسلم مرزا،محمداطہرشیخ،مولانا غیاث احمدسمیت راولپنڈی واسلام آباد کے ذمہ داران شریک تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائمقام امیرصوبہ اقبال خان نے کہاکہ 26اگست کو اضلاع کی سطح پر جماعت اسلامی کے یوم تاسیس کی تقاریب منعقد ہوں گی،اس موقع پر کشمیرکے مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی سمیت تاسیس پاکستان کے مقاصدکوبھی اجاگرکیا جائے گا۔انھوں نے کہاکہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کی انتہا کردی ہے حریت کانفرنس اور جماعت اسلامی سمیت تمام سیاسی قیادت پابند سلاسل ہے اور نریندرمودی کے غنڈوں کے ہاتھوں اہل کشمیر کی مال،جان اورعزت وآبرو محفوظ نہیں ہندوستانی فوجی اورآرایس ایس کے درندے گھروں میں گھس کربہنوں اوربیٹیوں کی عصمتیں لوٹ رہے ہیں ان بدترین حالات کے باوجودپاکستانی حکمران بیان بازی سے آگے بڑھنے کیلئے تیارنہیں کشمیری عوام کی نسل کشی اورمظالم کے خلاف جماعت اسلامی ملک بھرمیں آوازبلند کررہی ہے،22کروڑ عوام کواپنے مظلوم مسلمان بھائیوں اوربہنوں کیلئے توانا آوازبننا ہوگا تاکہ نام نہاد عالمی برادری کی بے حسی ختم ہواوروہ بیدارہوکرنریندرموذی کے خلاف موثرکاروائی کرے۔

  • "تہذیب کا مرکز، خوشحال لاہور” ایل ڈی اے نے وہ قدم اٹھا لیا جو اس سے پہلے کسی نے نہیں اٹھایا تھا

    "تہذیب کا مرکز، خوشحال لاہور” ایل ڈی اے نے وہ قدم اٹھا لیا جو اس سے پہلے کسی نے نہیں اٹھایا تھا

    لاہور : ایل ڈی اے نے لاہور کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نئے اور موثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں ایل ڈی اے شہر کی نئی ماسٹر پلاننگ میں ثقافت اور تہذیب کی بحالی کے لئے "شہر لاہور تیری رونقیں دائم آباد، ” تہذیب کا مرکز، خوشحال لاہور” کے تھیم پر کام کرے گی

    ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق شہر کی ماسٹر پلاننگ میں چیف میٹرو پولیٹن پلانر ندیم اختر زیدی کی کنوینئر شپ میں 10 رکنی کمیٹی قائم کی ہے، کمیٹی میں سینئر آرکیٹیکٹ کامل ممتاز خان، ممبر آباد ایسوسی ایشن اکبر شیخ، یو ای ٹی کے شعبہ ریجنل پلاننگ کے پروفیسر ڈاکٹر شاکر محمود، پرنسپل ٹاؤن پلانر نیسپاک احمد مسعود، ماہر ماحولیات عمرانہ ٹوانہ، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اظہر علی، واٹر انجنیئرنگ سپیشلسٹ ریاض حسین، آرکیٹکٹ نادیہ ایچ قریشی ممبرز ہوں گے۔

    دوسری طرف ایل ڈی اے کی طرف سے جاری طریقہ کار کے مطابق یہ کمیٹی ماسٹر پلاننگ کی تیاری کے دوران شہری ثقافت کی بحالی کے لئے ٹی او آرز مرتب کرے گی، کنسلٹنٹس کی تجاویز شہر کی تہذیب سے متصادم نہ ہونے کے حوالے سے بھی نظر رکھی جائےگی،

  • مہوش حیات نے پہلے  ماں اورپھر نانی بننے کا اعلان کرکے سب کو سوچنے پر مجبور کردیا

    مہوش حیات نے پہلے ماں اورپھر نانی بننے کا اعلان کرکے سب کو سوچنے پر مجبور کردیا

    اسلام آباد:اداکارہ مہوش حیات نے اداکاری کے میدان میں نئے روپ اختیار کرنے کا اعلان کرکے ساتھی اداکاروں کو حیران کردیا ، اطلاعات کے مطابق مہوش حیات نے ٹی وی پروگرام میں ماں کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے سوال پر کہا کہ اچھا سکرپٹ ملے تو وہ ماں کیا نانی کا بھی کردار ادا کریں گی۔

    ذرائع کے مطابق مہوش حیات نے کہاکہ آئندہ پانچ سالوں میں ہدایتکاری کے شعبے میں آنے کا سوچ رہی ہوں اور چاہتی ہوں کہ اس شعبے میں نئے لوگ آئیں۔اداکارہ کا کہناتھاکہ نئی بننے والی فلموں نے پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے آکسیجن کا کام کیا ہے اور بہت جلد انڈسٹری اپنے قدموں پر کھڑی ہوجائیگی۔ یاد رکھیں کہ مہوش حیات ان دنوں سوشل میڈیا پر بڑی مقبول بن کر ابھر رہی ہیں

  • خالی ہورہی ہیں بڑی بڑی آسامیاں ، کہاں اور کون ہوگا امیدوار ؟ اہم خبر آگئی

    خالی ہورہی ہیں بڑی بڑی آسامیاں ، کہاں اور کون ہوگا امیدوار ؟ اہم خبر آگئی

    لاہور : پاکستان واپڈا لاہور ریجن میں مینجمنٹ لیول کی بہت سی آسامیاں خالی ہوچکی ہیں ، لیسکو سے چیف انجینئر آپریشن لطیف مغل کوانٹرویو کے لیے کال کی گئی۔

    لیسکوذرائع کے مطابق پیپکو نےچوبیس اگست کو واپڈا ہاوس میں انٹرویو کے لیے میپکو سےچیف انجینئر محمد صدیق، فیسکو سےچیف انجینئرمحمد عارف اور نذیر احمد سومرو کو کال کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسرفیسکو شفیق الحسن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو عبدالرزاق ویڈیو لنک سےانٹرویو دیں گے، لیسکو میں جنرل مینجر کی دو آسامیاں خالی ہیں۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جی ایم ٹیکنیکل مجاہد سعید رانا رواں ماہ ریٹائر ہو جائیں گے جس سے اہم ترین آسامی خالی ہو جائیں گی، اسی طرح جی ایم آپریشن کی آسامی پر لطیف مغل کو کرنٹ چارج پر تعینات کیا گیا ہے، یاد رہے کہ واپڈا میں خالی عہدوں کی وجہ سے بجلی مینجمنٹ سسٹم میں مسائل پیدا ہورہے تھے جس کی وجہ سے جلد از جلد بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

  • اب نہر کے کنارے ملے گا پینے کو صاف پانی ، واسا کے اعلان سے ہر کوئی حیران

    اب نہر کے کنارے ملے گا پینے کو صاف پانی ، واسا کے اعلان سے ہر کوئی حیران

    لاہور: لاہوریوں کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا نیا شاندار منصوبہ منظر عام پر آگیا ، اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں واسا جلد شہر میں زیر زمین پانی کو بچا کر نہری پانی کو پینے کے قابل بنانے کے لئے غیر ملکی فنڈنگ سے نہر پر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا کام شروع کررہا ہے،

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں واسا شہر میں 596 ٹیوب ویلوں پر جاپانی گرانٹ اور اپنے وسائل کے ساتھ کلورینیشن کے عمل کو یقینی بنا رہا ہے، واسا کے ٹیوب ویلوں پر لگے خودکار کلورینیشن پلانٹ ایک منظم سسٹم کے تحت پانی میں کلورین کی مخصوص مقدار شامل کر کے پانی سے وائرس اور بیکٹیریا کی صفائی یقینی بنا رہے ہیں، جس کے لئے ہر سال کلورین کی خریداری کے لئے ایک خطیر رقم بھی خرچ کی جاتی ہے۔

  • بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی معروف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سیل.

    بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیم نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں مسجد روڈ، لیاقت بازار، عبدالستار روڈ اور آرچر روڈ میں کارروائی کرتے ہوئے معروف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا۔ڈائریکٹر آپریشنز بی ایف اے نداکاظمی کی سربراہی میں بدھ کے روز کی جانے والی کارروائی کے دوران کچن ایریا میں گندگی و حشرات کی موجودگی، کھانے پینے کی اشیاء ڈھکی ہوئی نہ ہونے،خراب و غیر معیاری گھی اور آئل کے استعمال اور ملازمین کےدستانےماسک،ہیڈکور نہ ہونے سمیت مختلف وجوہات کی بناءپر لہڑی سجی ہاوس کو سیل اور ایک لاکھ جرمانہ کیا گیا جبکہ راز بار بی کیو ٹونائٹ، کوئٹہ ریسٹورنٹ اور کبابش ریسٹورنٹ کو بھی سربمہر کر دیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز ندا کاظمی کا کہنا تھا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے قیام اور کاروائیوں کا مقصد عوام کو خالص، معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ غیر محفوظ مضر صحت اشیاء خوردونوش کی تیاری اور فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بی ایف اے کی بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی اور اس سلسلے میں بی ایف اے کی جانب سے عوام کو صاف اور معیاری غذائی اشیاء کی فراہمی و فوڈ سیفٹی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیم نے دیگر مختلف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کا بھی معائنہ کیا اور صفائی کے انتظامات و اشیاء خوردنوش کے معیار کا جائزہ لیا۔بی ایف اے حکام کی جانب سے مذکورہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے مالکان و عملے کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیا ءکی تیاری و فروخت کے حوالے سے خصوصی ہدایت نامے اور وارننگ نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔

  • پنجاب پولیس بھرتی پالیسی تبدیل ، سرپرائز وزٹ اور موقع پر کارروائی ہوگی ، آئی جی پنجاب نے بڑا اعلان کردیا

    پنجاب پولیس بھرتی پالیسی تبدیل ، سرپرائز وزٹ اور موقع پر کارروائی ہوگی ، آئی جی پنجاب نے بڑا اعلان کردیا

    لاہور : کیا پنجاب پولیس بھی اپنے آپ کو بدل پائے گی ؟ جی ہاں آئی جی پنجاب نے کچھ ایسے ہی فیصلے کردیئے ہیں جن سے پنجاب پولیس میں‌بہتری کی امید پیدا کی جاسکتی ہے. اطلاعات کے مطابق پولیس کو مثالی پولیس بنانے کے لیے آئی جی پنجاب نے ریکروٹمنٹ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ، تھانوں میں سرپرائز وزٹ جاری رکھنے کا اعلان جبکہ منشیات فروشی میں ملوث اہلکاروں کو نکال باہر کرنے کا عزم کر لیا۔

    آئی جی پنجاب کے مطابق نئی بھرتی پالیسی میں‌ امیدواروں کا ماہرنفسیات کے پینل سے ٹیسٹ کرایا جائیگا، ماہرنفسیات سے ٹیسٹ کرانے کا مقصد امیدواروں کی اہلیت جانچنا ہے، جانچ کی جائے گی کہ امیدوار پریشر میں کام کرسکتا ہے یا نہیں۔انٹرویو اور تحریری ٹیسٹ کے نمبرز برابر ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب عارف نواز نے پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منشیات فروشی میں ملوث اہلکار پولیس فورس کا حصہ نہیں رہیں گے. آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو بھی سختی سےاحکامات جاری کر دئیے اور تھانہ کلچر بہتربنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں

  • تیزرفتاری خطرہ جان ؛ پک اپ کی  ٹکر سے تین ماہ کی بچی ہلاک ، والدین سکتے میں‌

    تیزرفتاری خطرہ جان ؛ پک اپ کی ٹکر سے تین ماہ کی بچی ہلاک ، والدین سکتے میں‌

    لاہور : تیزرفتاری خطرہ جان ، ایکسیڈنٹ سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کے سامنے بیٹی کی موت سے والدین سکتے میں آگئے ، تفصیلات کے مطابق واپڈا ٹاؤن گول چکر کے قریب تیزرفتار پک اپ کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر لگنے سے تین ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق واپڈا ٹاؤن گول چکر کے قریب تیز رفتار پک اپ نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار خاتون کی گود میں بیٹھی 3 ماہ کی بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی