Baaghi TV

Author: +9251

  • پیرس، ہسپتال میں آگ لگ گئی

    پیرس، ہسپتال میں آگ لگ گئی

    پیرس کے مضافات میں واقع ایک اسپتال کمپلیکس میں آگ لگنے سے کم از کم ایک عورت ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ۔

    حکام کے مطابق ہنری مونڈر ہسپتال میں بدھ کی رات دیر گئے آگ لگی جس پر جمعرات کی صبح قابو کرلیا گیا۔ابھی تک آگ لگنے کی وجوہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

    پیرس کے سرکاری اسپتالوں کے سربراہ مارٹن ہرش نے ٹویٹر پر کہاکہ ہمیں یہ کہتے ہوئے افسوس ہے کہ ایک ہی موت واقع ہوئی ہے۔

    عینی شاہدین نے آگ کے پھیلتے ہی ”دھماکے“ کی آواز سنی اور خدشہ ظاہر کیا کہ رہائشی اندر پھنسے ہیں۔ آگ نے کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ زخمیوں میں 4فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔

  • ٹرمپ کا ایسا بیان کہ بھارت میں آگ لگ گئی

    ٹرمپ کا ایسا بیان کہ بھارت میں آگ لگ گئی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستانی کردار کا اعتراف کر لیا۔

    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میںفرنٹ لائن اسٹیٹ ہے اور پاکستان طویل عرصے سے دہشت گردی کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہا ہے۔

    امریکی صدر نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت کا کوئی کردار نہیں ہے جبکہ اس جنگ میں پاکستان ایک فرنٹ ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔

    ٹرمپ نے کہا کہ شدت پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کی ذمہ داریاں دیگر ممالک بھی اٹھائیں۔ روس، ایران، عراق اور ترکی کسی نہ کسی حد تک یہ جنگ ضرور لڑ رہے ہیں۔

    عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ امریکہ، افغانستان سے نکلنے کے لیے مذاکرات کررہا ہے۔

  • اپنی جان کی خود حفاظت ، محکمہ داخلہ نے عام آدمی کو اسلحہ لائسنس دینے کا اعلان کردیا

    اپنی جان کی خود حفاظت ، محکمہ داخلہ نے عام آدمی کو اسلحہ لائسنس دینے کا اعلان کردیا

    لاہور : اب ہر شہری اپنی جان کی خود حفاطت کرے گا . اس سلسلے میں حکمہ داخلہ پنجاب نے ضرورت کی بنیاد پر عام شہریوں کو لائسنس دینے کا فیصلہ کر لیا۔

    محکمہ داخلہ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے و زیراعلیٰ کوایک سمری ارسال کی ہے کہ عام شہریوں کو بھی اسلحہ لائسنس دینے کی اجازت دی جائے، جس پر پنجاب حکومت اجازت دے دی ہے

    اس سلسلہ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کی سربراہی میں قائم کمیٹی یہ فیصلہ کرتی ہے، ڈپٹی کمشنرکی اسلحہ لائسنس دینے کی سفارش پرمحکمہ داخلہ حتمی منظوری دیتا ہے۔یاد رہےکہ اس سے قبل عام آدمی کی پہنچ سے عام اسلحہ کا حصول ناممکن تھا .

  • سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف درخواست دائر

    سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف درخواست دائر

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف درخواست دائر کر دی۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بارش میں کے الیکٹرک کی غفلت و مجرمانہ طرز عمل سے 40 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے، اہلخانہ جب کے الیکٹرک کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے گئے تو پولیس نے انکار کردیا۔اس جرم میں پولیس ،کے الیکٹرک اور سندھ حکومت کی ملی بھگت شامل ہے۔لوگ مررہے ہیں، لیکن اس ملک میں ایف آئی آر نہیں کاٹی جارہی ۔

    حافظ نعیم الرحمن کے مطابق ہم نے 3 سال قبل بھی سپریم کورٹ میں پٹیشن فائل کی تھی۔ بد قسمتی سے آج تک کے الیکٹرک کےخلاف وہ کیس نہیں چل سکا ہے۔ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے بھی اس معاملے پر سخت ریمارکس دیئے تھے۔

    حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آج درخواست میں لکھا ہے کہ یہ قتل خطا نہیں ہے۔ جب شہری بتا رہے ہیں کہ کے الیکڑک کی تنصیبات سے کرنٹ آرہا ہے۔نیپرا کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک نے نظام میں مزید بہتری کرنی تھی، لیکن نہیں کی گئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پولیس سندھ حکومت کے ماتحت آتی ہے،اسی وجہ سے سندھ حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔یہ درخواست وفاقی حکومت کے خلاف دائر کی گئی ہے۔
    کے الیکٹرک کے فارنزک آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 40 لوگ جب جاںبحق ہوئے تو وزیر اعظم نے بیان تک نہیں دیا۔بارش کے دوران شہر میں خوف و ہراس پھیلا۔
    حافظ نعیم الرحمن کے مطابق کے الیکٹرک نے خود کہا کہ بچوں کو کھمبوں سے دور رکھے۔ہماری درخواست ہے کہ کے الیکڑک کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنایا جائے۔

  • اساتذہ کو مستقل کیوں نہیں کررہے ؟ ہائی کورٹ نے سیکرٹری سے جواب طلب کرلیا

    اساتذہ کو مستقل کیوں نہیں کررہے ؟ ہائی کورٹ نے سیکرٹری سے جواب طلب کرلیا

    لاہور : اساتذہ اور دیگر ملازمین کو مستقل کیوں نہیں کرتے ، لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری لیبر سمیت دیگر فریقین کو طلب کرلیا تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نےعاصمہ جمیل سمیت دیگر کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزاروں نےاستدعا کی کہ عدالت انکو ریگولرکرنے کا حکم دے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں درخواست گزاروں نے پنجاب حکومت اور سیکرٹری لیبر سمیت دیگر کو بناتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ وہ طویل عرصے سے کنٹریکٹ پرکام کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود حکومت کی پالیسی کےتحت مستقل نہیں کیا جا رہا، سیکرٹری لیبر پنجاب سمیت دیگر افسران کو مستقلی کے لیے درخواستیں دیں مگرشنوائی نہیں ہو رہی،

  • امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی آواز سریلی، دل بھی کشادہ ، پاکستانی طالبہ کے لیے ایسا اقدام کیا کہ دنیا  دنگ رہ گئی

    امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی آواز سریلی، دل بھی کشادہ ، پاکستانی طالبہ کے لیے ایسا اقدام کیا کہ دنیا دنگ رہ گئی

    نیویارک: خیر خواہی اور انسانیت کا کسی شخصیت میں ہونا بہت بڑی خوبی ہے. دنیا میں ایسے بڑے انسان ہیں جو دوسروں کی تکلیف دیکھ کر خود تکلیف میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور دوسرے کی تکلیف کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں‌ ایسے ہی امریکی گلوکارہ نے کرڈالا،

    ذرائع کے مطابق امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے پاکستانی طالبہ کو یونیورسٹی فیس ادا کرنے کیلئے رقم بھیج دی۔ٹیلر نے 6 ہزار 386 ڈالر عائشہ خرم کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیئے، اونٹاریو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ایک پاکستانی امیگرنٹ طالبہ عائشہ اس رقم سے اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکے گی۔

    یاد رہے کہ عائشہ اور اس کے اہل خانہ نے یونیورسٹی میں ٹیوشن فیس ادا کرنے کیلئے آن لائن مدد کی اپیل کی تھی۔ رقم ملنے پرعائشہ نے پاپ سنگر کا شکریہ ادا کیا۔عائشہ نے ٹیلر کے جزبہ انسانیت کی تعریف کی اور تعلیم کے حصول میں تعاون پر شکریہ ادا کای

  • جینو سائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے متعلق وارننگ جاری کر دی

    جینو سائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے متعلق وارننگ جاری کر دی

    عالمی این جی او جینو سائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر الرٹ جار ی کر دیا۔ جینوسائیڈ واچ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 1989سے 2006 تک 50 ہزار کشمیری مارے گئے، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں 2016 سے اب تک 70 ہزار سے زائد کشمیر شہید کردیے ۔

    جینوسائیڈ نے قتل عام کی ابتدائی وارننگزجاری کی ہیں ۔وارننگز میں اس سے قبل نسل کشی کے قتل عام اور اس طرح کی ہلاکتوں کے لئے کسی کو سزا نہ دینا، کشمیر کے سرحدی علاقوں پر ہندوستان اور پاکستان کے مابین مسلح تصادم، سویلین ہندوستانی عہدیداروں کی طرف سے عائد کردہ قانونی پابندیوں کے بغیر آمرانہ فوجی حکمرانی، اکثریتی مسلم شہریوں پر اقلیتی فوجی طاقت (ہندو اور سکھ) کے ذریعہ حکمرانی، انٹرنیٹ ، میڈیا اور تجارت کے ذریعہ مواصلات اور بیرونی رسائیاں بند رکھنا شامل ہیں۔

    ابتدائی الرٹ میں بنیادی انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیاں۔ تشدد ، عصمت دری ، بغیر کسی الزام کے 2 سال تک نظربندی ، گرفتاریوں اور مسلم سیاسی و انسانی حقوق کے رہنماوں کی ملک بدری بھی شامل ہے۔

    جینوسائیڈ واچ نے اقوام متحدہ اور ممبر ممالک سے بھارت کو کشمیر میں نسلی کشی سے روکنے کی اپیل کی ہے۔

  • ٹریفک پولیس کے جبر اور قہر سے تنگ شہری نے گاڑی وارڈن پر چڑھا دی

    لاہور : ٹریفک پولیس گردی سے تنگ شہریوں نے انتقامی کارروائی شروع کردی ، کہیں‌ شہری قانون کی پاسداری نہیں کرتے تو کہیں ٹریفک پولیس نے ہر شہری کو ناکہ لگا کر ذلیل ورسوا کرنا شروع کررکھا ہے، اطلاعات کے مطابق لکشمی چوک میں کار سوار نے چالان کرنے پر ٹریفک وارڈن ساجد پر گاڑی چڑھا دی اور فرار ہوگیا، ساتھی وارڈنز نے گاڑی پکڑ کر تھانہ میں بند کردی۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایس پی سٹی ٹریفک کا کہنا تھا کہ لکشمی چوک کے قریب رانگ پارکنگ پر ٹریفک وارڈن ساجد نے گاڑی کو روکاجس پر ڈرائیور نے چالان ٹکٹ لینے کی بجائے وارڈن پر گاڑی چڑھا کر فرار ہونے کی کوشش کی، اس دوران ڈرائیور کے گاڑی چڑھانے پر وارڈن ساجد زخمی ہو گیا۔پولیس شہری کو گرفتار کرنے کے لیے کوشش کررہی ہے

  • بڑی بڑی گاڑیاں رکھنے والے اب ہوجائیں تیار، نان فائلرز کر گرد شکنجہ تیار

    بڑی بڑی گاڑیاں رکھنے والے اب ہوجائیں تیار، نان فائلرز کر گرد شکنجہ تیار

    لاہور: بڑی بڑی گاڑیاں رکھنے والوں کے لیے ایف بی آر نے شکنجہ تیار کرلیا ہے ، اطلاعات کے مطابق ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے بغیر بجلی اور سوئی گیس کے انڈسٹریل و کمرشل کنکشنز لگوانے اور بڑی گاڑیاں رکھنے والے نان فائلرز کیلئے شکنجہ تیار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں بجلی اور سوئی گیس کے کمرشل و انڈسٹریل کنکشن رکھنے والے 2 ہزار ایک سو غیر رجسٹرڈ صارفین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔ ایف بی آر نے 2400 سی سی گاڑیاں رکھنے والے 4 ہزار 66 نان فائلر لاہوریوں کا ریکارڈ حاصل کر کے انہیں بھی نوٹسز بھجوا دیئے ہیں۔

  • اب بچ کے دکھائے کوئی : محنت مزدوری کرنے والے مجرم اب چھپ نہیں‌ پائیں‌ گے

    اب بچ کے دکھائے کوئی : محنت مزدوری کرنے والے مجرم اب چھپ نہیں‌ پائیں‌ گے

    لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جرائم پر قابو پانے کے لیے نیا طریقہ اخذ کرلیا گیا ہے ، اطلاعات کے مطابق اب فیکٹری ملازمین میں چھپے جرائم پیشہ افراد اب چھپ نہیں سکیں گے، لاہور پولیس نے تاریخ میں پہلی بار فیکٹریوں میں ملازمین کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا،

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ایس ایس پی اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ ابتک 83 ہزار سے زائد فیکٹری ملازمین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے۔اس حوالے سے ابتدائی طور پر لاہور پولیس نے ہوٹل آئی سافٹ وئیر کو فیکٹریوں میں انسٹال کرنا شروع کر دیا ہے، پہلے مرحلے میں ایسی فیکٹریوں کے ملازمین کو رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے جن میں ملازمین کی تعداد ایک سو سے زیادہ ہے۔

    دوسری طرف ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے پہلے مرحلے میں 128 فیکٹریوں کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا، جن میں 83 ہزار 795 ملازمین رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں، پولیس کا کہنا تھا کہ شہر میں 147 فیکٹریاں ایسی ہیں جہاں ملازمین کی تعداد 100سے زیادہ ہے، بڑی فیکٹریوں کے بعد چھوٹی گھریلو یونٹس کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔