Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران خان کا مذہب وعقائد کی بنیاد پرتشدد سے متاثرہ افراد کے دن کے موقع پر پیغام

    عمران خان کا مذہب وعقائد کی بنیاد پرتشدد سے متاثرہ افراد کے دن کے موقع پر پیغام

    وزیراعظم عمران خان نے دنیا میں مذہب وعقائد کی بنیاد پر تشدد سے متاثرہ افراد کے دن کے موقع پر کہا ہے کہ آج دنیا مذہبی بنیاد پر تشدد کا شکار افراد سے اظہار یکجہتی کررہی ہے۔ بھارتی قابض افواج نے کشمیریوں سے عبادت کاحق بھی چھین لیا ہے۔ عیدالاضحیٰ پر کشمیریوں کو نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ دنیا کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف ٹھوس لائحہ عمل دے۔

    اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرپرناجائزقبضہ کیا ہوا ہے۔ کشمیری تمام بنیادی حقوق اورآزادی سے محروم ہیں۔ دنیا کی توجہ بھارتی جارحیت کا شکار کشمیریوں کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا نوٹس لینا چاہیے۔

  • فائیو جی نے دھوم مچا دی ، 2 منٹ میں 50 جی بی ڈیٹا

    فائیو جی نے دھوم مچا دی ، 2 منٹ میں 50 جی بی ڈیٹا

    اسلام آباد: پاکستان میں فائیو جی انٹر نیٹ سروس کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں یہ بڑی پیش رفت ہے ۔ پاکستان فائیو جی سروس کا تجربہ کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق پاکستان میں جلد ہی 5 جی سروس کا آغاز کر دیا جائے گا۔ فائیو جی نیٹ ورک موجودہ موبائل انٹرنیٹ کنکشن سے سو گنا تیز ہو گا۔ فائیو جی نیٹ ورک موجودہ براڈ بینڈ کنکشن سے دس گنا تیز ہوگا۔ فائیو جی ہوم روٹر کی رفتار فور گیگا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔

    یا رہے کہ پی ٹی اے نے گزشتہ ماہ لائسنس کے اجرا کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں۔ آپریٹر کے پاس جو سپیکٹرم ہوگا اس پہ سپیڈ کا انحصار ہو گا۔چینی ٹیلی کام کمپنی نے پاکستان میں فائیو جی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ پاکستان 5 جی کا تجربہ کرنے والے چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔

  • تبدیلی آگئی ، سعودی عرب میں خاتون محکمہ تعلیم کی ترجمان مقرر

    تبدیلی آگئی ، سعودی عرب میں خاتون محکمہ تعلیم کی ترجمان مقرر

    ریاض: سعودی ولی عہد ملک میں‌بڑی تیزی سے تبدیلی کرتے ہوئے سعودی معاشرے کو نئے رنگ دینے کی کوششوں میں‌مصروف ہیں‌، حالیہ فیصلے میں‌ سعودی عرب کے وزیرتعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے مملکت میں پہلی بار ایک خاتون ابتسام الشھری کو وزارت تعلیم کی ترجمان مقرر کیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وقت سعودی عرب میں طلبا اور اساتذہ کی تعداد تقریبا ساٹھ لاکھ کے قریب ہے۔ ابتسام الشھری وزارت تعلیم کی آواز اور ادارے کی ترجمان کے طور پرخدمات انجام دیتے ہوئے لاکھوں طلبا اور اساتذہ سمیت محکمہ تعلیم سے منسلک افراد کی ترجمانی کرے گی۔

    سعودی وزارت تعلیم کے مطابق ترجمان ابتسام الشھری اعلی تعلیم یافتہ معلمہ ہیں جو مملکت میں انگریزی زبان وادب کی معلمہ رہ چکی ہیں۔ تعلیم وتدریس میں ان کا 17 سالہ تجربہ ہے۔ انہوں نے ‘ٹیلنٹ ٹریننگ’ میں ایم اے کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔اس کے علاوہ وہ اسکولوں میں تعلیم وتدریس کے حوالے سے وضع کردہ پروگرام بلڈنگ لیڈر برائے تبدیلی’ کے پہلے فارغ التحصیل ہونے والےایکسپرٹس کے گروپ میں شامل تھیں۔

  • سندھ اسمبلی، جی ڈی اے کو بڑا دھچکا

    سندھ اسمبلی، جی ڈی اے کو بڑا دھچکا

    سپریم کورٹ نے سندھ اسمبلی کے رکن معظم علی خان کو نااہل قرار دے دیا۔ حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ 2 میں دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم۔
    ممبر سندھ اسمبلی کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔عدالت نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ندا کھوڑو کی درخواست منظور کر لی۔
    سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو معظم علی خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے اور حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ 2 میں دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم دیا۔

    یاد رہے کہ کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔سپریم کورٹ نے ممبر سندھ اسمبلی معظم علی خان کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاتھا۔

    پیپلز پارٹی کی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ندا کھوڑو نے رکن سندھ اسمبلی معظم علی خان کے خلاف سپریم کورٹ میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ جنوری 2019 میں الیکشن ٹربیونل نے معظم علی خان کے خلاف ندا کھوڑو کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

  • برسلز سے بھی کشمیریوں کے حق میں اچھی خبر آ گئی

    برسلز سے بھی کشمیریوں کے حق میں اچھی خبر آ گئی

    کشمیر کونسل یورپ نے برسلز میں کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کشمیر پر ناجائز قبضہ کے خلاف دھرنا دیا۔

    دھرنا برسلز میں یورپی یونین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے سامنے پلیس شمان میں دیا گیا۔ دھرنے میں یورپ میں مقیم کشمیریوں ، پاکستانیوں اور ان کے ہمدردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    دھرنے کے شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی ظلم وجبر کے خلاف تحریریں درج تھیں۔ شرکاء بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

    یاد رہے کہ کشمیر کونسل یورپ نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور مستقل کرفیو کے نفاذ کے خلاف مختلف مقامات پر دھرنے ،پرامن احتجاجی کیمپوں، مظاہروں اور دیگر اجتماعات کا اہتمام کیا ہے۔ کشمیر کونسل ای یو نے بھی یورپی یونین کے عہدیداروں کو خط لکھنا شروع کیا اور بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی رابطہ کیا ہے۔

  • کیمرون، بوکوحرام کے دہشت گردوں نے تجارتی بس اغوا کر لی

    کیمرون، بوکوحرام کے دہشت گردوں نے تجارتی بس اغوا کر لی

    بوکوحرام کے دہشت گردوں کیمرون کے مشرقی شمالی علاقہ میں ایک تجارتی بس کو اغوا کر لیا ۔

    کیمرون کی فوج نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے کے وقت بس میں 19مسافر سوار تھے۔ ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا اور سات مسافروں کو اغوا کر لیا گیا ۔

    حملہ کیمرون کے مشرق شمالی علاقہ دبنگا میں کیا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق ، کیمرون فوج نے مسافروں کی بحفاظت رہائی کے لئے ایک ریسکیو مشن شروع کر دیا ہے۔

  • حوثی باغیوں کا سعودی فوجی ہیڈکوارٹر پر میزائل حملہ کا دعوی

    حوثی باغیوں کا سعودی فوجی ہیڈکوارٹر پر میزائل حملہ کا دعوی

    یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی فوج کے ہیڈکوارٹر پر میزائل حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کے ترجمان نے کہا کہ حملہ کے دوران سعودی عرب کے صوبہ جازان میں واقع فوج کے آپریشنل ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنا یا گیا۔حملہ بدھ کی رات کو کیا گیا۔

    سعودی عرب نے ابھی تک اس حملہ کی تصدیق نہیں کی۔

    یاد رہے کہ باغیوں نے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق ، 17 اگست کو گیس پلانٹ میں حوثیوں کے ڈرون حملے سے معمولی آگ لگی تھی۔

  • ناجائز تعلقات کے شبہ میں نوجوان پر بہیمانہ تشدد

    ناجائز تعلقات کے شبہ میں نوجوان پر بہیمانہ تشدد

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) ناجائز تعلقات کے شبہ میں نوجوان پر بہیمانہ تشدد تفصیلات کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقے گردیزی موڑ کے قریب یہے واقع پیش آیا جہاں عبدالشکور نامی شخص نے اپنے درجنوں ساتھیوں کیساتھ ملکر محمد رمضان بعمر 16/17 کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے،ایف آئی آر کے متن سے تشدد کی وجہ یہ معلوم ہوئی ہے کہ عبدالشکور کو شبہ تھا کہ رمضان کے اسکی بیٹی کیساتھ ناجائز تعلقات ہیں جس پر اس نے اپنے دس سے زائد ساتھیوں کیساتھ ملکر رمضان کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا،
    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رمضان کو کس بیدردی اور بے رحمی کیساتھ ڈنڈوں، سوٹوں، مکوں اور تھپڑوں سے پیٹا جارہا ہے اس کی تذلیل اور تضحیک کی جارہی ہے اور ملزمان رمضان کو گالیاں دے رہے ہیں،
    ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تقریبا ایک ماہ قبل کا ہے پر کوئی کاروائی عمل میں نا لائی گئی تاہم سپشل برانچ انٹیلیجنس ونگ کی جانب سے واقعہ کی ویڈیوز اور مکمل ثبوت فراہم کیے جانے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ، ذرائع کے مطابق پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی تھی لیکن سپیشل برانچ انٹیلیجنس ونگ کے فلیڈ افسران کی جانب سے ملزمان کے خلاف تمام ریکارڈ اکٹھا کیا گیا اور پولیس تک پہنچایا گیا جس پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ترجمان پولیس فیاض احمد کے مطابق واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلیئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • ایشیا کرکٹ کپ انڈر 19 کے شیڈول کا اعلان ، پاکستان اور بھارت 7 ستمبر کو ٹکرائیں گے

    ایشیا کرکٹ کپ انڈر 19 کے شیڈول کا اعلان ، پاکستان اور بھارت 7 ستمبر کو ٹکرائیں گے

    لاہور: پاکستان کی طرف سے ایشیا کرکٹ کپ (اے سی سی) انڈر 19 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق اے سی سی انڈر 19 کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ افغانستان اور کویت کی ٹیمین بھی گروپ اے کا حصہ ہوں گی۔جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور نیپال شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 7 ستمبر کو میچ کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ افغانستان کے خلاف 5 ستمبر کو کھیلے گا۔ پاکستان اور کویت کی ٹیمیں 9 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔اے سی سی انڈر 19 کپ 5 سے 14 ستمبر تک سری لنکا میں شیڈول ہے اور ٹورنامنٹ کا فائنل 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

  • حریت رہنماؤں کا 23 اگست بروز جمعہ کو بھارتی تسلط کے خلاف عوامی مارچ کا اعلان ، بھارت پریشان

    حریت رہنماؤں کا 23 اگست بروز جمعہ کو بھارتی تسلط کے خلاف عوامی مارچ کا اعلان ، بھارت پریشان

    سری نگر : بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری اپنی منزل کے حصول کی طرف کوشاں اور پہلے سے زیادہ جدوجہد کرتے نظر آرہے ہیں ، اطلاعات کے مطابق کشمیری حریت قیادت نے بھارتی تسلط اور ناجائز قبضے کے خلاف آنے والے جمعہ کو عوامی مارچ کا علان کر دیا۔

    عالمی میڈیا کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد اسیر حریت رہنماؤں کی طرف سے اعلان کردہ یہ سب سے بڑا عوامی مارچ ہوگا۔بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مقبوضہ وادی میں پچھلے 17 دن سے کرفیو اور مواصلاتی پابندیاں جاری ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    سری نگر سے ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی وجہ سے اشیاء خورونوش اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔اسیر حریت رہنماؤں نے کشمیری عوام کو اپنے پیغام میں کہا کہ وہ آنے والے جمعہ کو کرفیو اور رکاوٹیں توڑ کر گھروں سے باہر نکلیں اور عوامی مارچ میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

    ذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عوامی مارچ کےحوالے سے کشمیر کے مختلف علاقوں بشمول سرینگر، سورا، پلوامہ اور راجوڑی کی گلیوں اور مختلف مقامات پر پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں.مشترکہ مزاحتمی قیادت نے پوسٹرز کے ذریعے نوجوانوں، خواتین، بچے اور بوڑھے سب پر زور دیا ہے کہ وہ آنے والے جمعہ کو گھروں سے باہر نکلیں اور بھارتی تسلط کے خلاف بھر پور عوامی مارچ کا حصہ بنیں۔